زمرہ جات کے محفوظات: Uncategorized

26-0705 پیغام: شیطان کا عدن

اے کامل دلہن،

لیکن دشمن کی فریب کاری کو دیکھنے کے لیے، ہم نے ایسا دن کبھی نہیں دیکھا جس میں ہم اب رہ رہے ہیں۔ یہ سب سے زیادہ چالاکی، اور فریب کاری سے بھرا ہوا دن ہے۔ اور جب میں یہ دیکھتا ہوں، تو اس سے یہ بات سامنے آتی ہے، کہ، مسیحیوں کو آج ہر زمانے سے بڑھکر اپنے تلوے کو مضبوطی سے رکھنے کی ضرورت ہے۔

بردار برینہم نے ٹھیک یہ الفاظ آج ہی کے دن ٹھیک 61 سال پہلے دلہن سے بولے تھے۔ دشمن کی فریب کاری آج کے مقابلے میں 61 سال پہلے کیسی تھی؟ ایک مختلف تناظر میں دیکھیں تو 61 سال پہلے کی دُنیا کی ٹیکنالوجی آج کے مقابلے میں کیا تھی؟

پس 1961 خلائی دوڑ کا آغاز تھا، کمپیوٹر ویکیوم ٹیوبوں اور پنچ کارڈز پر کام والے کمرے کے سائز کے مین فریم تھے جنکو پروگرام کرنے کے لیے خصوصی سائنسدانوں کی ضرورت تھی۔ ٹیلی فون دیواروں سے جکڑے ہوئے تھے اور ہارڈ وائڑ اور اینالوگ کاپر لائن، ٹرانزسٹر مین فریم، مکینیکل ٹائپ رائٹرز، پیپر فائلنگ سسٹم اور ابتدائی مکینیکل کیلکولیٹر پر انحصار تھے۔

لیکن آج ہمارے پاس انٹرنیت، Artificial Intelligence کے نظام موجود ہیں جو فن تخلیق کرنے، لکھنے اور حقیقی وقت میں کاموں میں مدد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مریخ پر جانے والے ذاتی راکٹ۔ جیبی سائز کے سمارٹ فونز، سمارٹ گھڑیاں، اور ذاتی آلات جو عالمی وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے چلتے ہیں جو آواز، متن اور ویڈیو کے ذریعے فوری طور اربوں لوگوں کو جوڑتے ہیں۔ Robotic assistants۔

دشمن کی چلاکی اور فریب کاری کبھی بھی ایسا نہیں ہوئی ہے۔ شیطان کا برا بیج پوری طرح پک چکا ہے اور اُس نے شیطان کے عدن کو بنا دیا ہے۔ لیکن ٹھیک اسی کے ساتھ ہی، خُدا کی دلہن بھی پوری طرح پک چکی ہے، اُسکے شاہی بیج نے خود کو بیٹے کی حضوری میں بیٹھنے کے وسیلہ تیار کرلیا ہے، جو کہ اُسکا کلام، اُسکی آواز ہے۔

خُدا جانتا تھا کہ اُسے اس دھوکے باز، بُرے دور میں اپنی دلہن کو برقرار رکھنے کے لیے ایک راستہ مہیاہ کرنا تھا۔ ایک ایسا کامل راستہ تاکہ اُنہیں کبھی بھی کچھ سوچنا، سمجھنا، یا اس پاک کلام کے لیے کسی آدمی کی باتوں کو لینا نہ پڑے۔ وہ جانتا تھا کہ اُنہیں خود سے خُدا کی آواز سننے کی ضرورت تھی، کیونکہ اُس نے ہمیں خبردار کیا کہ یہ اتنا قریب تر ہوگا کہ اگر ممکن ہو تو برگزیدوں کو بھی گمراہ کرلیں۔

آدمی مسح شدہ، رُوحُ القُدس سے بھرے ہوئے ہوکر بھی، غلط ہوسکتے ہیں۔ پس اُسے راستہ مہیاہ کرنا تھا۔ لہذا، اُس نے اپنی دلہن کے لیے ایک کامل راستہ بنایا، جو کہ ناممکن معلوم ہوتا تھا جب اُس نے اپنی آواز کو 1947 میں ریکاڑد کرنا شروع کیا؛ کہ اُنگلی کے چھونے پر ہی، وہ خود ہر اُس بات کو سن سکتے جو اُس نے فرمائی، حتیٰ کہ اُنکی اپنی زبان میں بھی۔ تاکہ وہ بھی سوالات، اور کوئی بھی سوچنا سمجھنا نہ رہے۔ اور وہ خود سے خُداوند یوں فرماتا ہے کو سن سکیں۔

حتٰی کہ اُس نے ایک ایسا راستہ بھی بنایا ہے جس سے وہ اپنی دلہن کو پوری دُنیا کے چوگرد اکھٹا کرسکتا ہے تاکہ وہ اُسکی آواز کو سن سکے، اور وہ بھی ایک ہی وقت پر، کیونکہ وہ سب ایک ہی ذہن، اور ایک ہی ایمان میں ہوکر، اُسے سن سکتے ہیں۔

اُسے اپنے پیامبر کو لینا پڑا، لیکن اُسکی آواز کو چھوڑ دیا، اپنے کامل کلام اور اپنی کامل دلہن کے لیے۔ اُسکی آواز سننے اور اُسکے ساتھ ٹھہرنے کے وسیلہ، وہ جانیں گے کہ وہ کبھی دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

اور یہ اسی طرح ہے: اسی طرح خُدا اپنی کلیسیا کو قائم کرتا ہے، ہر لفظ اپنی ہی قسم پیدا کرتا ہے! ”انسان صرف روٹی سے زندہ نہ رہے گا، بلکہ ہر ایک بات سے جو خُدا کے منہ سے نکلتی ہے۔“

ہم جانتے ہیں کہ یہ رُوحُ القُدس کے بولے گئے ہر ایک لفظ پر ایمان رکھنا ہے، لیکن میرے لیے، یہ سب سے عظیم تر اعزاز ہے جو انسان کو دیا گیا ہے۔ میں اپنے کانوں سے، سن سکتا ہوں، اُس ہر ایک کلام کی آواز کو بولتے ہوئے جو خُدا کی منہ سے نکلتی ہے۔

میرے لیے کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔ خُدا نے اپنے بچوں کے بچانے کے لیے بہت سے راستے مہیاہ کیے ہیں، لیکن میرے لیے، خُدا نے اپنی کامل دلہن کے لیے کامل راستہ مہیاہ کیا ہے۔

آج، شیطان کلام کے اُس حصہ کو غلط سمجھا رہا ہے جو اس زمانے میں لاگو ہوتی ہے۔ وہ آپکو بتائیگا وہ سب جو یسُوع نے کیا وہ بالکل ٹھیک تھا۔ وہ آپکو بتائیگا جو کچھ بھی بردار برینہم نے کیا وہ سب بالکل ٹھیک تھا، اور یہ کہ وہ خُدا کا نبی تھا۔ لیکن جب بات واحد خُدا کی شناخت شدہ آواز کو چرچ میں چلانے کی آتی ہے، تو وہ کہتے ہیں کہ یہ آج کے دور میں لاگو نہیں ہوتا، کیونکہ صرف منسٹری ہے۔

اُسکو بس یہی کچھ کرنا ہے، دیکھیں، تاکہ لوگوں کو اس طریقے سے یقین دلا سکے، اور-اور بس یہی کچھ ہے۔ کیونکہ، ”آپ اس میں سے ایک بھی لفظ اس میں سے گھٹا نہیں سکتے، اور نہ ہی بڑھا سکتے ہیں۔“ لیکن وہ بالکل ایسا ہی کرتا ہے۔

آپکا رُوحانی لیڈر چرچ میں کس چیز کو پروموٹ کرتا ہے؟ آج دلہن کے سب سے ضروری آواز کیا ہے جو اُسے سننی چاہیے؟ آپکے پاس صرف ایک ہی میجر ہوسکتا ہے۔

 منسٹری کی آواز؟:A

 ٹیپس پر خُدا کی آواز؟:B

”ہر بیج کو اپنی ہی قسم پیدا کرنی ہے۔“ اس طرح ہی خُدا نے اپنا عدن قائم کیا تھا۔

میں منسڑی یا مناد کا مخالف نہیں ہوں۔ میں جانتا، اور ایمان رکھتا ہوں، کہ خُدا نے اُنہیں بلایا ہے۔ لیکن میرے لیے، حقیقی منسڑی جماعت کو بتائیگی کہ ٹیپس پر جو آواز ہے وہ سب سے ضروری آواز ہے جو اُنہیں سننی چاہیے، اُنہیں اپنے چرچ میں ٹیپس کو چلانا چاہیے، کیونکہ وہ میجر آواز ہے۔

پس میرے اور میرے گھر کے لیے، اور برینہم ٹیبرنیکل کے لیے، ہم خُدا کے کامل مہیاہ کردہ راستہ کے ساتھ ٹھہرے رہیں گے۔ ہم پریس پلے کرکے خُدا کی آواز کو سنیں گے۔

میں دُنیا کو دعوت دینا پسند کرونگا کہ آئیں اور ہمارے ساتھ اس اتوار اُس آواز کو سننے کے لیے جُڑیں 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر، جبکہ ہم ایک بار پھر سے اُسکے چُنے ہوئے آج کے مہیاہ کردہ راستے کے چوگرد متحد ہوتے ہیں۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: شیطان کا عدن 65-0829

پیغام سے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:

2 Timothy 3:1-9
Revelation 3:14
2 Thessalonians 2:1-4
Isaiah 14:12-14
Matthew 24:24

26-0621 مسیح اپنے خود کے کلام میں آشکارا ہے

اے ملکہ،

اور آج دلہن کو مسیح کے بدن میں سے نکالا گیا ہے، جو بالکل اُسی طرح عمل کررہی ہے اور ٹھیک اُسی طریقے سے رہ رہی ہے جیسے اُس نے کہا تھا کہ وہ اس زمانہ میں کریگی، دلہن، جو کہ ملکہ ہے: پس یہ بادشاہ اور ملکہ ہیں۔

جب یسُوع وہ مکمل کلام بن گیا، تو پھر ہم تب اُسکا حصہ تھے۔ پس کوئی بھی ابلیس نہیں ہے، اور نہ ہی کوئی ایسی طاقت، جو کبھی ہم سے اس چیز کو چھین سکے۔ یہ رُوح کی ٹائی پوسٹ ہے۔

ہر ایک پیغام کو سننے کے وسیلہ دلہن کے درمیان کیا ہی بیداری واقعہ ہورہی ہے۔ اسکا اظہار کرنا فانی لفظوں سے پرے ہے۔ شک کا کوئی سایہ بھی نہیں ہے، خُدا نے ہمیں چُنا ہے اور ہمیں اُسکے کلام کا آج کے زمانہ میں حقیقی مکاشفہ دیا ہے۔ لہذا، ہم جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں، ہم اُسکی ملکہ ہیں۔

خُدا کی آواز ٹیپس کے وسیلہ دلہن سے بات کرکے اُسے کامل کررہی ہے۔ پس کوئی اور منسڑی نہیں ہے، کوئی اور آواز نہیں ہے؛ کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہے جو دلہن کو کامل کرسکے سوائے خود خُدا کے جو کہ انسانی ہونٹون کے وسیلہ دلہن سے براہ راست بات کررہا ہے۔ دوسرے شاید کسی متبادل کو چاہتے ہوں، لیکن اُسکی دلہن اُسکی آواز کے علاوہ کسی اور چیز کو نہیں چاہے گی، یہ جو اُسکی دلہن کے لیے لیو لیٹر ہے؛ کیونکہ اُسکی بھیڑیں صرف اُسی کی آواز سننا چاہتی ہیں۔

لوگ کہتے ہیں کہ ہم نبی پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں۔ یہ بہت عجیب بات ہے کہ لوگ یہ تسلیم نہیں کرتے کہ عظیم آسمانی باپ نے خود اپنے فرشتے کا اتنا خیال رکھا کہ اُس نے اپنے بارے میں ہر تفصیل کو اتنی اہمیت دی۔ اُس نے جسطرح کا لباس پہنا، جس طرح سے اُس نے کام کیے، اُسکا کردار، اُسکی عدات۔

یہاں تک کہ اُس نے اسے اُسی قسم کے کپڑے پہنائے جو وہ پہنتا تھا۔ اُسکی فطرت، اُسکی آوزو، سب کچھ جس طرح سے اسے ہونا تھا، پس خود خُدا نے ہمارے لیے ٹھیک منتخب کیا…پھر کہتے ہیں کہ ہم نبی کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

ہمارے لیے، ٹیپس پر جو آواز ہے وہ کسی آدمی کی نہیں ہے، نہ ہی وہ کسی آدمی نے فرمائی ہیں، اور نہ ہی وہ کسی آدمی کے وسیلہ لائی گئی ہیں، اور نہ ہی ان باتوں کو کوئی آدمی آشکارا کرسکتا ہے۔ یہ خُدا کا کلام ہے جو خود خُدا کی طرف سے آشکارا کیا گیا ہے، وہ جو خود اپنا ترجمان ہے، یہ مسیح ہے جو خود کو اپنے کلام میں آشکارا کررہا ہے۔

کچھ سن سکتے ہیں، لیکن پوری طرح پہچانتے نہیں ہیں۔ آپ اُنہیں بتا سکتے ہیں، دکھا سکتے ہیں، لیکن وہ پھر بھی اسے دیکھ نہیں سکتے۔ ہم اُن سے پیار کرتے ہیں، اُنکے لیے دُعا کرتے ہیں، لیکن خُدا نے جو ہم پر آشکارا کیا ہے وہ اُسکی کاملیت ہے۔

یہاں آج مسیح کی دلہن کے درمیان عظیم تقسیم کے لیے لٹمس ٹیسٹ ہے جو کہتا ہے کہ اُنکے پاس اس عظیم آخری وقت کے پیغام کا حقیقی مکاشفہ ہے۔

لٹمس ٹیسٹ کے معنی، ایک واحد، فیصلہ کن عنصر، سوال، یا واقعہ جو فوری طور پر کسی چیز (یا کسی) کی اصل نوعیت، معیار، یا پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔

مجھے یہ پہلے پھر سے کہنے دیں، میں حقیقی خُدا کی بلائی گئی منسڑی پر ایمان رکھتا ہوں۔ ہر ایک آفس کی ضرورت، اور جگہ ہے۔ کلام یہ ضرور فرماتا ہے کہ آدمیوں کی منسڑی مقدسین کو کامل کرنے کے لیے ہے، لیکن وہ یہ نہیں فرماتی کہ ہر ایک 5 FOLD MINISTRY مقدسین کو کامل کریگی۔ بردار برینہم بالکل سادگی سے ہمیں بتاتے ہیں کہ منسڑی ہر ایک زمانہ میں گمراہ ہوجاتی ہے، تو وہ کیسے دلہن کو کامل کرسکتے ہیں؟

پس بہت، بہت زیادہ تعداد میں مناد، اُستاد، رسول اور نبیوں نے منادی کی ہے کہ وہ اس اینڈ ٹائم مسیج پر ایمان رکھتے ہیں اور یہ کہ بردار برینہم مکاشفہ10:7 کی آواز تھا، لیکن جو اب یہ کہتے ہیں کہ وہ جھوٹا تھا، وہ دھوکے باز تھا، اور ہم فرقہ ہیں۔

یہ بہت ہی معزز مناد تھے جنکی بڑی جماعتیں تھیں جنہوں نے دُنیا کا سفر کیا اور خدمت کی۔ انہیں 5 FOLD MINISTRY میں عظیم رہنما سمجا جاتا تھا، یہ کنونشنوں اور امریکہ کے گرجا گھروں میں منادی کرتے تھے۔ لوگوں کی نظر میں انکی ایک عظیم منسڑی تھی، اور وہ انکی پیروی کرتے تھے اور انہیں خُدا کے عظیم خُدام مانتے تھے۔

پھر آج ایسے مناد ہیں جنہیں دُنیا بھر میں حقیقی 5 Fold خُدام مانا جاتا ہے جو یہ دعوٰی کرتے ہیں کہ وہ اس میسج پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ اسکو قوٹ کرتے ہیں اور اسکی منادی کرتے ہیں، لیکن وہ یہ بھی کہتے ہیں یہ میسج اُنکا مطلق نہیں ہے۔ one-man میسج کے دن گذر چکے ہیں۔ پس 5-fold منسڑی ہی اب دلہن کو کامل کریگی، اور چرچز میں ٹیپس چلانا بالکل غلط ہے، وہ پس کچھ بیانات کو قوٹ کرتے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ آخری وقت میں جھوٹے مسح شدہ لوگ ہونگے؛ نبی نے ہمیں خبردار کیا کہ ہم اُن پر نظر رکھیں۔ اُنکی منسڑی مسح شدہ ہوگی۔ اُنکے پاس رُوح القُدس بھی ہوگا، حالانکہ وہ اس زمانے کے پیغام کو بھی قوٹ کرینگے۔ یہ اتنا قریب تر ہوگا کہ اگر ممکن ہو تو برگزیدوں کو بھی گمراہ کرلیں۔

پس یہ تنظیمیں نہیں ہیں۔ یہ برگزیدوں کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ لہذا، یہ کوئی ایسا ہی کرسکتا ہے جو بہت قریب تر ہے۔ اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہر ایک مناد گمراہ ہوچکا ہے، ہرگز نہیں۔ پس خُدا کے بہت عظیم خُدام ہیں جو سچائی کی منادی کرتے ہیں اور اسے سیکھاتے ہیں، لیکن کچھ ایسا ہے جو ہر ایک بیلور کو پہچاننا اور خود سے پوچھنا چاہیے:

کیا وہ مناد جسکی آپ پیروی کررہے ہیں وہ غلطی کرسکتا ہے؟
کیا آپ ہر اُس بات پر آمین کہہ سکتے ہیں جو وہ بولتا ہے؟
کیا آپ ایمان رکھتے ہیں کہ ہر ایک بات جو وہ سیکھاتا ہے وہ خُداوند یوں فرماتا ہے؟
کیا اُسکی آواز سب سے ضروری آواز جو آپکو سننی چاہیے؟
کیا وہ غلط چیز کی منادی کرسکتا ہے؟
کیا وہ اس میسج کی منادی کرنے کے تیس سال بعد بھی غلط ہوسکتا ہے؟ کیا وہ ٹل سکتا ہے؟
کیا وہ آپکو غلط چیزیں بتا سکتا ہے؟
کیا وہ دھوکہ کھا سکتا ہے؟

اب خود سے یہ سوال شناخت شدہ خُدا کی آواز کے متعلق پوچھیں جو کہ آپ ٹیپس پر سنتے ہیں۔

کیا ٹیپس پر جو پیغام ہے وہ غلطیاں کرسکتا ہے: نہیں
کیا آپ ایمان رکھ کر ہر اُس بات پر آمین بول سکتے ہیں جو وہ کہتا ہے؟ جی ہاں
کیا یہ ٹل سکتی ہے؟ نہیں
کیا یہ غلط چیزوں کی منادی کرسکتی ہے؟ نہیں
کیا یہ آپکو غلط چیز بتاسکتی ہے؟ نہیں
کیا آپ ہر سننے والی بات پر اپنی ابدی منزل کو داؤ پر لگا سکتے ہیں…جی ہاں!!!
کیا یہ خُدا کی آواز ہے: جی ہاں

میں یہ باتیں کیوں کہہ رہا ہوں؟ تاکہ یہ دکھا سکوں کہ تمام آدمی، غلطی کرتے ہیں، اور کرسکتے ہیں، لیکن ٹیپس پر جو خُدا کی آواز ہے وہ کبھی غلطی نہیں کرسکتی۔ پس یہی وجہ ہے کہ یہ سب سے ضروری آواز جو آپکو سننی چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ منسڑی کو چرچز میں ٹیپس کو چلانا چاہیے۔ یہ خُدا کا کامل مہیاہ کردہ راستہ ہے جو اُس نے اپنی دلہن کے لیے بنایا ہے۔

یقیناً، میں یہ ایمان رکھتا ہوں کہ آپ باقیوں کو سن سکتے ہیں، لیکن واحد آواز جو آپکو سننی چاہیے اور ہر ایک بات جس پر آمین کہنا چاہیے وہ ٹیپس پر ہے۔ یہی وہ واحد آواز ہے جسکی ہر ایک بات پر ہم آمین کہہ سکتے ہیں۔

یہ خُدا کا حکم ہے، آپکو ہر ایک بات پر ایمان رکھنا چاہیے، اور وہ کلام جو آپ ٹیپس پر سنتے ہیں یہ وہ واحد کلام ہے جسکی شناخت آگ کے ستون کے وسیلہ کی گئی کہ یہ سچائی ہے۔ خُدا نے کہا ولیم میرئین برینہم اُسکے کلام کا الہٰی ترجمان ہے، کیونکہ یہ اسکا کلام نہیں ہے، بلکہ یہ خُدا کا کلام ہے۔

ایک بھی نقطے اور شوشے کو نہ بدلو۔ کوئی آدمی اتنا کامل نہیں ہے؛ صرف خُدا کی آواز ہی اتنی کامل ہے۔ حتیٰ کہ جب ہمیں بھی سمجھ نہیں لگتی جو ہم سنتے ہیں، تو ہمیں صرف ایمان رکھنا ہوتا ہے کہ یہ اُسکی دلہن کے لیے خُدا کی شناخت شدہ آواز ہے۔

حقیقی طور پر، رُوحُ القُدس خُدا کے خُدام کی رہنمائی کررہا ہے۔ یقیناً، رُوحُ القُدس نے اُنہیں پاسٹرز اور مناد اور اُستاد ہونے کے لیے بلایا ہے؛ یہ سچائی ہے، لیکن وہ کامل نہیں ہیں۔ لیکن خُدا نے راستہ بنایا ہے کہ آپ کامل کلام کو سن سکتے ہیں ہر بار جب آپ اکھٹے ہوتے ہیں۔

لوگ، اور حتیٰ کہ منسڑی بھی، آج کسی متبادل کو چاہتی ہے۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کوئی ایک مناد کے ساتھ وہی کرے جو وہ بردار برینہم کے ساتھ کرتے ہیں؟… ”میں تمہیں تیس منٹ دونگا اور تمہیں رُک جانا ہے، میرے پاس پیغام ہے جو مجھے لانا ہے۔

تم کبھی بھی ٹیپس کو سن سکتے ہو۔ میں جانتا ہوں کہ جماعت وہ سننا چاہتی ہے جو کہ آج حال میں چل رہا ہے۔“ بہت سے تو ٹیپ کا کچھ حصہ بھی نہیں چلائیں گے، اور کہتے ہیں کہ چرچز میں ٹیپس کو چلانا غلط ہے۔

کیا اُنکے ٹھیک ذہن میں کوئی بھی ایسے مناد کا تصور کرسکتا ہے جو اپنے چرچ میں خُدا کی آواز نہ چلانے کے لیے کوئی بہانہ، کوئی بھی بہانا بنائے کیونکہ وہ یقین رکھتا ہے کہ اُسے منادی کرنی ہے؟ وہ یہ کہتے ہیں، لیکن وہ یہ ایمان نہیں رکھتے کہ یہ خُدا کی آواز ہے، ورنہ وہ ٹیپس کو چلانے کا کبھی کوئی بہانا بنائے ہی نہ۔

کیسے کوئی ایک یہ دعوٰی کرسکتا ہے کہ وہ ایمان رکھتا ہے کہ یہ خُدا کی آواز ہے اور وہ اسے چرچ میں چلانا نہیں چاہتا؟ کیسے وہ لوگ یہ دعوٰی کرتے ہیں کہ وہ ایمان رکھتے ہیں کہ یہ خُدا کی آواز بول رہی ہے اور وہ اپنے پاسٹرز سے ڈیمانڈ نہیں کرتے ہیں کہ ٹیپس کو اُنکے چرچز میں چلایا جائے؟ ایسا اسی لیے کیونکہ وہ ایک ہی رُوح میں نہیں ہیں۔

نیکدیمس کی طرح مت بنیں اور کہیں، ”میں دیکھتا ہوں اور ایمان رکھتا ہوں۔ یہ ابن آدم ہے جو خود کو انسانی جسم میں ظاہر کررہا ہے۔ یہ خُداوند یوں فرماتا ہے۔ یہ ایک کامل میسج ہے۔ ان ٹیپس پر خُدا کی آواز ہے، لیکن میں اپنی منسٹری کو کم نہیں کرسکتا اور یہ نہیں کہہ سکتا ہے یہ میرے چرچ کے لیے یہ سب سے ضروری آواز ہے جو اسے سننی چاہیے۔“

بھائیوں اور بہنوں، آپ شاید پوری طرح اس بات پر میرے ساتھ متفق نہ ہوں۔ میں کہتا بھی نہیں ہوں کہ آپ ہوں۔ واحد چیز، آپ ذرہ اسکے متعلق سوچیں۔ آپ جو کچھ مجھ سے کہیں گے، میں اسکے متعلق سوچوں گا۔ اگر مناد اپنے چرچ کو کہتے ہیں کہ وہ ٹیپس کو چرچز میں چلانے پر ایمان نہیں رکھتے، یہ میرے بھائی، ٹھیک ہے۔ آپ اُنہیں وہی کچھ کھلائیں جو آپ چاہتے ہیں۔

میں اپنی پوری کوشش کررہا ہوں کہ کلام کے ساتھ ٹھیک ٹھہرا رہوں، کیونکہ بھیڑ بھیڑ کے کھانے کے سوا اور کچھ نہیں چاہتی اور ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ٹیپس پر جو آواز ہے وہی ہمارا بھیڑ والا کھانا ہے۔ اسی سے ہم جیتے ہیں: ہر ایک بات جو کہ نکلتی ہے… صرف اب یا تب کلام نہیں؛ لیکن ہر ایک بات جو خُدا کے منہ سے نکلتی ہے اور ٹیپس پر فرمائی گئی ہے: پس اسی کے وسیلہ ہم جیتے ہیں۔

خُدا مجھے معاف کرے اور آپ بھی مجھے معاف کریں اگر آپکو برا لگا ہے یا کچھ غلط کہا ہے۔ پس یہی وہ ہے جس پر ہم ایمان رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یہ سچائی ہے جسکے وسیلہ ہم جیتے ہیں۔ خُدا نے ہمیں اُسکی آواز سننے کا کامل راستہ دیا ہے اور ہم اس سے پیار کرتے ہیں۔

ہمیشہ کی طرح، میں ہر ایک کو دعوت دیتا ہوں جو ہمارے ساتھ جُڑنا چاہتے ہیں کہ آئیں اور ایک ہی وقت پر اُس آواز کو سنیں 12:00 جیفرسن ویل ٹائم پر، جہاں ہم بطور ایک یونٹ اکھٹے ہو کر سنیں گے: 65-0822M مسیح اپنے خود کے کلام میں آشکارا ہے۔

بردار جوزف برینہم

پیغام سے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:

خروج 4:10-12
یسعیاہ 53: 1-5
یرمیاہ 1: 4-9
ملاکی 4:5
مقدس لوقا 17:30
مقدس یوحنا 1:1 / 1:14 / 7:1-3 / 14:12 / 15:24 / 16:13
گلتیوں 1:8
دوسرا تیمتھیس 3:16-17
عبرانیوں 1: 1-3 / 4:12. / 13:8
دوسرا پطرس 1:20-21
مکاشفہ 1:1-3 / 10: 1-7 / 22:18-19

26-0614 اور یہ نہیں جانتا

Message: 65-0815 اور یہ نہیں جانتا

PDF

BranhamTabernacle.org

اے انتخاب شدہ،

مسیح کی نئی پیدایش، ایک مکاشفہ ہے۔ خُدا نے اس نئے بھید کو آپ پر آشکارا کردیا ہے، اور یہی نیا جنم ہے۔ اب آپ کیا کرینگے جب آپ اُس گروہ پورا اکھٹا کرلینگے؟ جہاں مکاشفہ بالکل کامل طور پر تال میں ہے،

خُدا اپنے عقابی گروہ کو کامل ہم آہنگی میں اکھٹا کررہا ہے، اور اپنا کلام دلہن پر آشکارا کررہا ہے۔

خُدا کا طریقہ ہے بادشاہ رکھنے کا، بالکل جیسے داؤد تھا، جو کہ ٹھیک تھا، کیونکہ اس سے ایک ہی ذہن ٹھیک درمیان میں ہوتا ہے۔ جیسا کہ ایک لیڈر جو کہ بطخوں کے گروہ کی رہنمائی کرتا ہے، اور بھی دیگر ہیں، پس آپ ایک ہی وقت پر دو یا تین کو نہیں لے سکتے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو آپ سب کچھ گڑبڑ کردیتے ہیں، کیونکہ پھر آپ کسی نئے منصوبے کو اندر آنے دیتے ہیں۔

خُداوند، پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

واحد کام جو تمہیں کرنا ہے وہ میری آواز پہچاننا ہے؛ اور وہ جانتے ہیں، کیونکہ میری بھیڑیں میری آواز پہچانتی ہے۔

خُداوند، آج کے زمانہ کے لیے تیری کامل آواز کیا ہے؟

اگر یہ کہنے سے آپکو برا لگتا ہے، تو مجھے معاف کریں، لیکن، مجھے یہ محسوس ہوا ہے کہ ناراضگی پیدا ہوئی ہے، لیکن، میں آپکے لیے خُدا کی آواز ہوں۔

ہم یہ اپنے پورے دلوں سے ایمان رکھتے ہیں۔ خُداوند، ہم بالکل اسی طرح ہی محسوس کرتے ہیں۔

اُنہیں سائنسی طور پر کسی چیز کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، یا کسی صدوقی یا فریسی، یا کسی اور سے، اسکے متعلق پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ میں بولتا ہوں، اور وہ ایمان رکھتے ہیں، کیونکہ میری بھیڑیں میری آواز پہچانتی ہیں۔

ٹیپس پر جو آواز ہے وہ دلہن کے لیے کیا ہے؟

یہ لفظی شکل میں خُدا کی آواز ہے، کیونکہ یہ یسُوع مسیح کا مکمل مکاشفہ ہے، جس میں پرانا اور نیا عہد نامہ اکھٹا ہے۔ آمین۔ یہاں ہیں آپ۔

کیا ٹیپس آج بھی ضروری ہیں؟

میں یہ جانتا ہوں، اس زمین سے میرے جانے کے بعد، یہ ٹیپس اور کتابیں جیتی رہیں گی، اور آپ میں سے بہت سے نوجوان بچے، آنے والے دنوں میں یہ جانے گیں، کہ یہ بالکل ٹھیک سچائی ہے،…

خُداوند، ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ٹیپس اور کتابیں تیری جیتی ہوئی، برائے راست منسٹری ہے جو تو نے دلہن کے لیے چھوڑی ہے۔

ٹیپس ہمارے سننے کے لیے سب سے ضروری آواز کیوں ہے؟

ہم سب سے زیادہ دھوکے کے زمانہ میں رہ رہیں ہیں۔ ”اگر ممکن ہو تو یہ برگزیدوں کو بھی گمرہ کرلے،“ کیونکہ اُنکے پاس مسح ہے، وہ جو چاہیں باقیوں کی طرح کرسکتے ہیں۔

”جو اس میں سے ایک بھی لفظ بڑھائے گا، یا اس میں گھٹائے گا۔“ پس آپکو کہیں نہ کہیں تو حتمی ہونا پڑیگا۔

لہذا، خُدا کا کلام ہمارے لیے حتمی ہونا چاہیے۔ تو نے ہم پر یہ آشکارا کیا ہے کہ خُدا کا کلام اور خُدا کی آواز ایک ہی ہیں۔ آواز خُدا کے خیالات ہیں جو کہ بولے گئے ہیں، بالکل جیسا تو نے نبیوں کے ساتھ کیا جب تو نے بائبل کو لکھا؛ لیکن آخری زمانہ میں، تو نے اپنے کلام، اپنی آواز کو محفوظ رکھا، اسے ریکارڈ کیا اور ٹیپ پر رکھ دیا۔ ٹیپس پر تیری فرمودہ آواز ہی دلہن کے لیے حتمی ہے۔

لوگوں کو نہیں لگتا کہ آواز کو چرچ میں چلانا ضروری ہے۔ اُنہیں اُنکے چرچز میں یہ سکھایا جاتا ہے کہ بردار برینہم نے کہیں نہیں کہا کہ ٹیپس کو چرچ میں چلانا چاہیے، اُنہیں صرف منسٹری کے مناد کو کلام قوٹ کرتے ہوئے سننا چاہیے۔

اگر چرچ آپکے لیے حتمی ہے، تو پھر کچھ فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہتا ہے۔ کیونکہ وہ آپکے لیے حتمی ہے۔ اے خُدا، اسے گہرے طور پر جانے میں میری مدد کر! میرے لیے، یہ پوری چیز ہی غلط ہے۔ خُدا کا کلام حتمی ہے۔ جو کچھ بھی کلام فرماتا ہے، وہ درست ہے۔

وہ اُنکے انتظار میں تھا تاکہ وہ اُسے دعوت دیں۔ آج رات بھی وہ اس انتطار میں ہیں، کہ آپ اُسے دعوت دیں۔ غور کریں، جب شاگردوں نے میز کے چوگرد اُسکو رفاقت کے لیے دعوت دی تھی،

کیسے کوئی یہ کہہ سکتا ہے، دلیل دے سکتا ہے، یا بہانے بنا سکتا ہے، جو یہ دعوٰی کرتا ہے کہ وہ اس آخری وقت کے پیغام پر ایمان رکھتا ہے، لیکن اگر اُسے خُدا خود کی آواز سننے کا موقع ملے تو وہ اپنے چرچز میں ٹیپس کو چلانے نہیں دیگا؟ یہ وہ باتیں ہیں جو خُدا نے اپنے مسح شدہ نبی کے انسانی ہونٹوں کو وسیلہ بولی۔ واحد آواز جسے آگ کے ستون کے وسیلہ شںاخت کیا گیا ہے، جسکا ثبوت دلوں کے حال بتانے کے وسیلہ دیا گیا ہے، عجیب اور جلالی کاموں کے وسیلہ دیا گیا ہے، کہ اس نسل کے لیے یہی واحد خُدا کی آواز ہے۔

کیسے کوئی بہانا، یا دلیل دے سکتا ہے، یا پھر اُس میں وہ خُدا کی آواز کو سننے کی چاہت ہی نہیں جب بھی وہ اکھٹے ہوتے ہیں؟

خُداوند، ٹیپس پر تیری آواز کو مجھے کبھی بھی معمولی نہ سمجھنے دے۔ مجھے ہمیشہ دُنیا کو یہ اعلان کرنے دے کہ یہ وہ واحد آواز ہے جو انہیں سننی چاہیے۔ مجھے یہ تیری دلہن کے سامنے اعلان کرنے دے، سب کچھ جو اُسے چاہیے وہ ٹیپس پر تیری آواز ہے۔

ہمیں رفاقت کرنا پسند ہے۔ ہمیں تیرے متعلق بات کرنا اور تیرے کلام کا قوٹ دینا پسند ہے، لیکن کلام کے اُوپر کلام دینے سے بڑھ کر تو دلہن کے لیے اس سے زیادہ عظیم کچھ نہیں کرسکتا، جو کہ تیری آواز کا مکاشفہ ہے، اور پھر یہ پہچاننا یہ ہم کون ہیں، ہم تیری وفارای دلہن ہیں۔

میں کیسے مزید اور مزید آگے جاسکتا ہوں، اور اس عظیم مکاشفہ پر بات کرسکتا ہوں جو خُدا نے ہمیں دیا ہے۔ اسکا کوئی آخر نہیں ہے؛ لیکن سب سے عظیم کام جو میں کرسکتا ہوں وہ آپکو دعوت دینا ہے کہ آئیں اور خود سے دلہن کے حصہ کے ساتھ اس اتوار 12:00 جیفرسن ویل ٹائم پر خُدا کی آواز کو سنیں، جبکہ ہم سنتے ہیں: 65-0815 اور یہ نہیں جانتا۔

بردار جوزف برینہم

پڑھنے کے لیے حوالہ جات:
مکاشفہ 3: 14-19
کٌلسیوں 1: 9-20

26-0524 یہ پہاڑ پر کیا کشش ہے؟

اے اکھٹے عقابوں،

یہ کونسی عظیم کشش ہے جو پوری دُنیا کے چوگرد واقعی ہورہی ہے؟ جبکہ پوری دُنیا میں سے لوگ 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر، اپنے گھروں میں اور اپنے چرچز میں ایک عظیم توقع کے ساتھ اکھٹے ہوتے ہیں، اور خُدا کی آواز کو بات کرتے ہوئے سننے کے لیے انتظار کرتے ہیں۔

صرف ٹیپس کو سننا ہی دُنیا کے لیے کتنا ہی عجیب اور نامناسب ہے۔ وہ کہتے ہیں ہم ٹیپس کو کبھی بھی سن سکتے ہیں۔ ایک ہی وقت پر اکھٹے سننے سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ آپکو ضرور لائیو منسڑی، ایک مناد کو سننا چاہیے، نہ کہ ٹیپس کو۔ پس وہ اپنی رسومات میں پھنسے ہوئے ہیں۔

دُنیا کی تاریخ میں کبھی کچھ ایسا واقعی نہیں ہوا ہے۔ ان لوگوں کو کس نے چیز نے راغب کیا ہے کہ ایک ہی وقت پر سب متحد ہوکر اُس آواز کو سنیں جبکہ وہ اپنی دلہن کو پکارتی ہے؟ یہ خُدا ہے جو لوقا 17:30 کو پورا کررہا ہے۔ یہ خُدا ہے جو مکاشفہ 10:7 کو پورا کررہا ہے۔ یہ خُدا ہے جو عبرانیوں 13:8 کو پورا کررہا ہے، انسانی جسم میں ملک صدق، بالکل جیسا اُس نے ابرہام کے سامنے کیا۔

وہ انتطار کررہے ہیں اور سوچ رہے ہیں، کہ وہ کیا کہے گا؟ پس کیا واقعہ ہوگا جب وہ بولنا شروع کریگا؟ اسی لیے وہ ہک اپ پر رہنا چاہتے ہیں تاکہ ہر اُس بات کو پکڑ سکیں جو وہ بولتا ہے۔ وہ صرف ایسا ہی چاہتے ہیں۔ وہ ایک ہی وقت پر پوری دُنیا میں دلہن کے ساتھ اسے سننا چاہتے ہیں۔ کیونکہ وہ ایمان رکھتے ہیں کہ یہ وہ آواز ہے جو خُدا نے اُسکی آواز ہونے کے لیے چُنی ہے جو کہ اُسکی دلہن کو پکارے گی اور اُسکی رہنمائی کریگی۔

اگرچہ وہ وقت میں کئی گھنٹوں کا فاصلہ رکھتے ہیں، لیکن تو بھی وہ سب اکھٹے بطور ایک ہونٹ ہیں، جو جُڑے ہوئے ہیں، اور اُس آواز کو اپنے ہوم چرچ میں اُن سے بات کرتا ہوا سن رہے ہیں۔ وہ بیٹے کی حضوری میں بیٹھنے کے وسیلہ پک رہے ہیں، جبکہ وہ مسیحا کے آنے کا انتظار کررہے ہیں۔

اُنکے دل دوڑ رہے ہیں۔ رُوحُ القُدس اُن پر آشکارا کررہا ہے کہ کیا واقعہ ہورہا ہے۔ خُدا نے اس دن تک انتظار کیا ہے تاکہ اپنے کلام کو ظاہر کرکے اپنی دلہن کو اکھٹا کرے۔ یہ واقعہ ہورہا ہے، اور وہ اُسکا حصہ ہیں۔ جو کچھ بھی واقعہ ہورہا ہے اُسکی حقیقت انکے دلوں میں اُتر رہی ہے۔ اُنہوں نے کئی صدیوں تک کلام میں اسے پڑھا ہے، لیکن اب یہ ایک حقیقت بن رہی ہے۔ کلام کا مکاشفہ اُنکے وسیلے اب ظاہر ہورہا ہے۔ نبی کی نبوتیں پوری ہورہی ہیں۔

جبکہ وہ اُس عظیم آواز کے عظیم مسح میں بیٹھتے ہیں، تو وہ اُنکو اعلان کرتا ہے کہ تیار ہوجاؤ؛ کیونکہ آج رات وہ اُن میں سے ہر ایک کے لیے دُعا کریگا۔ وہ ہمیں بتاتا ہے جب وہ دُعا کا آغاز کرتا ہے، تو جاؤ اور اُن پر ہاتھ رکھو جو بیمار ہیں، کیونکہ خُدا کی موجودگی اُنکے ساتھ ہر جگہ ہے، کچھ فرق نہیں پڑتا کہ وہ کہاں ہیں: ٹیکساس، یا پھر کیلیفورنیا، یا وہاں اُوپر ایری زونا، ساؤتھ امریکہ، حتٰی کہ دُنیا کے دوسرے پار وہاں جنگل کی جھونپڑیوں میں بھی۔ جہاں کہیں بھی وہ جُڑے ہوئے ہیں، پس ایک دوسرے پر ہاتھ رکھیں جبکہ ہم دُعا کرنا شروع کرتے ہیں اور خُدا اُن میں سے ہر ایک کو شفایاب کریگا، اگر وہ ایمان رکھیں، جبکہ یہ خُداوند یوں فرماتا ہے۔

وہ اب اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ہر زمانہ میں اور ہر نبی جو گذر چکا ہے اور جو کہ ہوگا، پس ایک خاص تعداد کے لوگ ہونگے جو کہ اس پیغام کو سننے کے لیے پہلے سے مقرر کیے گئے ہیں، اور وہی اسکی پیروی کرینگے۔ وہ بھیڑ کو نظر انداز کردینگے۔ وہ غیر ایماندار کی تنقید کو رد کردینگے جو کہتا ہے کہ یہ غلط ہے اور خُدا کا مہیاہ کردہ راستہ نہیں ہے۔ وہ اُنکے ساتھ بالکل بھی بحث نہیں کرینگے۔ اُنکے پاس ایک ہی چیز ہے جو اُنکو ضرور کرنی چاہیے، اور وہ ایمان رکھ کر ہر ایک بات کو مکمل طور پر لینا ہے، اسے ایسا بھگونا ہے جیسے مریم نے کیا جب وہ یسُوع کے قدموں میں گر پڑی۔ پس وہ شرمندہ نہیں ہونگے، وہ یہ کہہ کر فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ ٹیپ بوئے اور ٹیپ گرل ہیں جب بھی وہ ٹیپ کو چلاتے ہیں۔

اُس آواز نے اُنہیں پہلے ہی خبردار کردیا ہے کہ آخری وقت میں مسح شدہ لوگ ہونگے جنکے پاس، رُوحُ القُدس کا ایک عظیم مسح ہوگا۔ وہ نبی کو اس زمانے کے پیغام کو قوٹ کرینگے، اور بیلورز ہونے کا دعٰوی کرینگے، لیکن وہ مسح غلط ہوگا۔

وہ حقیقی مسح کے اتنا قریب تر ہونگے کہ اگر ممکن ہو تو برگزیدوں بھی گمرہ ہوجائے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ دھوکہ نہیں کھا سکتے ہیں، کیونکہ وہ خود ہی کلام ہیں۔ وہ ہی سچی دلہن ہے جو خُدا کی آواز کے ساتھ ٹھہری رہی ہے۔

وہ آواز اُنکے آگے یہ اعلان کرتی ہیں کہ اس زمانہ میں کوئی لیمو، یا پھر گریپ فروٹ نہیں ہوگا۔ کیونکہ اُن میں فرق بتانا بہت ہی آسان ہے۔ لیکن یہ ایک ٹینجلو ہوگا، جو کہ آدھا لیمو، اور آدھا مالٹا ہوتا ہے، یہ ایک مکس نسل ہوگی۔ جو کہ نظر آنے میں بالکل مالٹے جیسی ہی ہوگی، لیکن وہ اصل نہیں ہوگا، جبکہ اُسکی نئی شاخ 100% ہی اصل جیسی ہی ہوگی۔ پس وہ اُس اصل کلام کی آواز کے ساتھ ٹھہرے رہیں گے۔ وہ بالکل بھی سمجوتہ نہیں کرینگے۔ وہ اُس ایک کے ساتھ ٹھہرے رہیں گے، جسکا خود خُدا نے اُسکی آواز، اور اُسکا کلام ہونے کا اعلان کیا ہے، جسکی شناخت آگ کے ستون کے وسیلہ کی گئی ہے۔

پس کیا واقعہ ہورہا ہے؟

خُدا کا پہلے سے مقرر شدہ بیج اُس آواز کو سننے اور اُسکی پیروی کرنے کے سوا اور کچھ بھی نہیں کرسکتا، کیونکہ یہ اُنکے لیے زندگی سے بڑھ کرہے۔ آپ اُنکی جانوں کو تو لے سکتے ہیں، لیکن آپ اُس آواز کو نہیں لے سکتے۔

پس کشش کیا ہے؟

یقینی طور پر، یہ خُدا ہی ہے، جو اپنے کلام کو پورا کررہا ہے۔

آئیں اور حصہ بنیں جبکہ نبی کی نبوت اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر پوری ہوتی ہے، جبکہ ہم کلام کو ظاہر ہوتا دیکھتے ہیں۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 65-0725E ”یہ پہاڑ پر کیا کشش ہے؟“

حوالہ جات:
مقدس متی 21: 1-4
زکریاہ 9:9 / 14:4-9
یسعیاہ29:6
مکاشفہ 16:9
ملاکی 3:31 / 4 Chapter
مقدس یوحنا 1-8:14:12 / 15
مقدس لوقا17:22-30

26-0517 آخری وقت کے مسح شدہ لوگ

Message: 65-0725M آخری وقت کے مسح شدہ لوگ

PDF

BranhamTabernacle.org

اے اکھٹے عقابوں،

صرف اس ہفتے کے پیغام کا عنوان ہی دلہن کے لیے رُوحُ القُدس کے متعلق ایسی آگاہی کو ظاہر کرتا ہے۔ اسکے متعلق سوچنا کہ اس زمانہ میں سچے مسح شدہ لوگ کھڑے ہونگے، بالکل وہی رُوحُ القُدس کے حقیقی مسح کے ساتھ جو کہ ہمارے نبی پر تھا، لیکن تو بھی وہ غلط ہونگے۔

کلام ہمیں بتاتا ہے کہ وہ عجیب اور جلالی کام کرینگے، ایک ہی بارش کو حاصل کرینگے، سچے نبی کی طرح بالکل وہی برکات کو حاصل کرینگے۔ لوگ سچے شناخت شدہ کلام سے ہٹ جائیں گے، اور کانوں کی کُھجلی کے باعث، اپنی اپنی خواہشوں کے موافق، بہت سے اُستاد بنالیں گے۔

پس وہ مسح کتنا ہی قریب تر ہوگا؟ کیا وہ بتا پائے گا کہ سچ کیا ہے اور غلط کیا ہے؟ نبی نے ہمیں بتایا کہ داؤد بادشاہ، جو خُدا کے اپنے دل کے مطابق تھا، اور وہ مسح سے بھرا ہوا، ایک حقیقی مکاشفہ کے ساتھ تھا؛ لیکن تو بھی وہ غلط تھا۔

کیا!!! آئیں ایک لمحے کے لیے گہرے میں چلتے ہیں۔ خُدا کا چُنا ہوا بادشاہ جسکے پاس حقیقی مسح اور سچا مکاشفہ بھی تھا، لیکن وہ غلط تھا! خُدا کے بروں کو یہ جاننے کے لیے بہت چوکنا رہنا پڑیگا کہ وہ جو کچھ سن رہے ہیں وہ سچ ہے یا غلط؛ کیونکہ اُنکی ابدی منزل ان فیصلوں پر ٹکی ہوئی ہے۔

ہم جانتے ہیں خُدا نے بہت سے سچے مسح شدہ مناد رکھے ہوئے ہیں تاکہ دلہن کی کلام میں رہنے کے لیے مدد اور رہنمائی کریں۔ اُسکا کلام ایسا فرماتا ہے، اور ان میں سے ہر ایک کے لیے ہم خُداوند کے بہت شکرگزار ہیں۔ اُنہیں اپنے گلے کے لیے چرواہا ہونے کے لیے بلایا گیا ہے۔ اُنہیں انہیں کلام میں رکھنا ہوگا۔ ایسا کرنا میں، اُنہیں اپنے گلے کے سامنے خُدا کی واحد شناخت شدہ آواز چلانے میں ناکام نہیں ہونا چاہیے۔

جیسا کہ ہم نے سنا کہ ہر ایک آدمی سچے مسح اور سچے مکاشفہ کے ساتھ، بھی غلط ہوسکتا ہے۔ لیکن دلہن تسلی کرسکتی ہے، کیونکہ خُدا نے ایک کامل راستہ مہیاہ کیا ہے تاکہ وہ ہمیشہ حقیقی مسح، حقیقی مکاشفہ، حقیقی خُداوند یوں فرماتا ہے کو سن سکے؛ جو کہ پریس پلے ہے۔

”جہاں کہیں بھی گوشت ہوتا ہے،“ یعنی کہ من، جو کہ کلام ہے، ”وہی عقاب اکھٹے ہوتے ہیں۔“

جہاں بھی گوشت ہوتا ہے، ٹھیک اُسی جگہ ہی عقاب اکھٹے ہوتے ہیں۔ جہاں بھی تازہ گوشت ہوتا ہے، جو کہ موسم کا کلام ہوتا ہے، یعنی اس زمانے کا پیغام۔ اور اس من کو کھانے کے لیے خود خُدا کی آواز کو سننے سے بہتر اور زیادہ کوئی تازہ جگہ نہیں ہے۔

یہ اُسکا کلام ہے۔ ”انسان صرف روٹی سے جیتا نہ رہے گا، بلکہ ہر ایک کلام کی بات سے۔“ دیکھیں؟ پہلے سے مقرر شدہ جانتا ہے۔ ”کوئی بھی اجنبی بات، یا پھر اجنبی آواز، کی وہ پیروی نہیں کرینگے۔“

وجہ یہ ہے کہ ہم کبھی بھی، اور نہ ہی کبھی دھوکہ کھائیں گے، وہ اس لیے کیونکہ ہم اس مکاشفہ کے ساتھ اُسکا کلام ہیں۔ ہم اسکے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہیں۔ ہم اسکے علاوہ کچھ اور سن بھی نہیں سکتے۔ ہم اسکے علاوہ اور کچھ جانتے بھی نہیں ہیں۔

”میں ہوں!“ نہ کہ ”میں تھا، یا میں ہونگا۔“ ”میں ہوں،“ موجودہ دور، جو کہ اب کلام ہے۔ نہ کہ وہ کلام جو تھا، نہ کہ وہ کلام جو آئیگا؛ بلکہ کلام جو اب ہے۔ دیکھیں؟ کیا آپکو سمجھ لگی؟ ”میں ہوں!“ ”میں ہوں“ ہی کلام ہے۔ ”ابتدا میں کلام تھا، اور کلام ہی خُدا تھا۔“ کیا یہ درست ہے؟ ”میں ہوں۔“ ”خُدا نے مجھے بطور اپنا نبی بھیجا ہے، تاکہ شناخت کروں کہ یہ سچائی ہے۔ میں اُسکے کلام کا جواب ہوں، جس نے مجھے بتایا کہ یہاں آکر ایسا کروں۔“

اور جب اُس نے ایسا کیا، فرعون نے کہا، ”خیر، ہمارے گروہ میں کافی لڑکے ہیں جو ایسا کرسکتے، ہیں،“ نقل کرنے والے۔

یسُوع نے کہا، ”اب، یہ پھر سے دوبارہ آخری دنوں میں ہوگا،“ دیکھیں، وہ بالکل اسی چیز کا دعوٰی کرینگے۔

خُداوند کی تعریف ہو۔ دلہن کے لیے کیا ہی یقین دہانی کی بات ہے۔  جب آپکے پاس یہ مکاشفہ ہوتا ہے، پھر آپ جانتے ہیں کہ آپ اُسکی چُنی ہوئی، پہلے سے مقرر شدہ، پیاری دلہن ہیں۔

خُدا کی آواز کو ٹیپس پر سننے کے وسیلہ، ہم ابن آدم کو سن رہے ہیں، جو کہ مسیح ہے۔ وہی وہ ہے جس پر سے ہم کھا رہے ہیں۔ ہم ایک آدمی؛ ایک آدمی میں سے نہیں کھا رہے، کیونکہ اُسکی باتیں ٹل جائیں گی۔ لیکن ہم ابن آدم کے کبھی نہ ناکام ہونے والے جسم-کلام میں سے کھا رہے ہیں۔

اگر آپ 100% پُریقین ہونا چاہتے ہیں کہ آپ خُداوند یوں فرماتا ہے کو سن رہے ہیں، تو پھر آئیں اور دلہن کے حصہ کے ساتھ اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر جُڑیں، جبکہ ہم خُدا کی آواز کو تمام آخری وقت کے مسح شدہ لوگوں کے متعلق آشکارا کرتے ہوئے سنتے ہیں۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 65-0725M آخری وقت کے مسح شدہ لوگ

حوالہ جات:

St. Matthew 5:44-45 / 7:21 / 24:15-28
St. Luke 17:30 / 18:1-8
St. John 14:12
Ephesians 1:5
II Timothy 3:1-8
Hebrews 6:1-8 / 11:4
Revelation 10:1-7 / 16:13-14
Malachi 4:5
I Kings 22:1-28
Jeremiah: Chapters 27 & 28

26-0510 پیغام: مدرز ڈے

اے دلہن،

میرا خیال ہے، دُنیا میں اتنی عزت نہیں ہے جو ہم اپنی ماں کو دے سکتے ہیں۔

ہماری ماں سب سے پہلے ہمارے ساتھ ہوتی ہے، اور اُسے ایک بڑی ذمہ داری دی گئی ہے کہ ہم کیا ہونگے اور ہم کونسے راستے پر چلیں گے۔ اُسے خُدا کی طرف سے یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ہمیں ٹھیک راستہ پر چلائے۔ اسی لیے مائیوں کے پاس ایک خاص، چھوٹی خاصیت ہے جو اُنہیں خُدا کی طرف سے دی گئی ہے۔

اس اتوار ذخیرہ میں ہمارے لیے کیا ہی خاص برکت رکھی ہوئی ہے، جبکہ ہم تمام مائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور خُدا کے ساتویں فرشتہ کو سنتے ہیں جبکہ وہ ہماری مائیوں کے لیے پیار اور عزت کا اظہار کرتا ہے جو ہمارے دلوں میں ہے۔

ہم جانتے ہیں ہر ایک دن ہی مدرز ڈے ہوتا ہے، لیکن اس اتوار ہم تمام مائیوں کو ایک خاص خراج تحسین پیش کرینگے جبکہ ہم اپنے نبی کو اُنہیں عزت دیتے ہوئے سنیں گے جو کہ اُس نے ٹھیک آج ہی کے دن 10 May, 1959، کو 67 سال پہلے کیا تھا۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: مدرز ڈے 59-0510M

وقت: 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم

حوالہ جات: پہلا کرنتھیوں 15:1-4

26-0503 مقررہ وقت پر روحانی خوراک

Message: 65-0718E مقررہ وقت پر روحانی خوراک

PDF

BranhamTabernacle.org

اے دلہن،

وہ آواز جسے ہم سننا پسند کرتے ہیں وہ ہم سے اس اتوار بات کریگی، اور ہمارے لیے ایک خاص لیو لیٹر میسج کو لے کر آئی گی، جو کہ صرف یسُوع مسیح کی دلہن کے لیے ہوگا۔

اُس آواز نے دُنیا سے بات کی اور اُسے خبردار کیا، ”میری خدمت میری مرضی کے بغیر کرنے کی کوشش نہیں کرو۔ میں نے کامل راستہ مہیاہ کیا ہے جو صرف تیرے لیے ہے، تو جو میری دلہن ہے۔ میری باتوں کو یاد رکھو، تم صرف وہی بولو جو میری ٹیپس پر بولا گیا ہے، جبکہ تم عدالت میں داخل ہورہے ہو۔ رحم کو ٹھکرا دیا گیا ہے۔ لیکن شادمانی، اور شکرگزاری کرو، کیونکہ میں نے تمہیں پوشیدہ من مہیاہ اور عطا کیا ہے، جو کہ رُوحانی خوراک ہے، تاکہ تم یسُوع مسیح کے مکاشفہ کی بھلائی اور رحم میں زندگی بسر کرسکو۔

زمین پر میری آواز سننے کا قحط پڑا ہوا ہے۔ وہ تمہیں نہیں سمجھ پاتے ہیں کیونکہ تم اپنے آپکو ٹیپ کے لوگ کہتے ہو، اور صرف ٹیپس پر میری ہی آواز کو سننا چاہتے ہو؛ لیکن میں نے تمہیں باہر بلایا ہے اور تم پر اپنے آج کے کامل مہیاہ کردہ راستہ کو آشکارا کیا ہے۔

تم نے قحط کے دروان غیر ایماندروں کے ساتھ خود کو منسلک نہیں کیا۔  میں نے تمہیں ٹھہرنے کے لیے اپنی آواز مہیاہ کی ہے۔ میری آواز چلانے کے وسیلہ، تمہارا مٹکا کبھی خالی نہیں ہوگا، اور نہ ہی کپُی میں سے تیل ختم ہوگا، جب تک میں آکر تمہیں بطور اپنی دلہن نہ لوں۔

یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی آواز ریکارڈ ہونے دی، تاکہ تمہارے پاس جانے کے لیے ایک کامل مہیاہ کردہ راستہ موجود ہو، جہاں کوئی بھی غلطی نہیں ہے، کسی بھی ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے، جہاں صرف خُدا کی خالص آواز موجود ہے۔ ایک ایسی جگہ جہاں تم جاکر بالکل وہی سن سکتے ہو جو میں نے بولی ہے: اور وہ خُداوند یوں فرماتا ہے۔

میں اتوار کے دن بالکل سادگی سے تم سے بات کرونگا۔ میں چاہتا ہوں کہ تم کبھی نہ بھولو کہ میں تم سے کیا بات کرنے جارہا ہوں۔ اس وقت میں یہ ٹیپس تمہارے لیے رُوحانی کھانا ہے۔ بہتوں کے لیے یہ بہت ہی طاقتور ہے؛ وہ اسے نہیں لے پاتے ہیں۔ یہ اُن پر آشکارا ہی نہیں کیا گیا، لیکن میں نے تمہیں چُنا ہے، اور میرے کامل مہیاہ کردہ راستہ کا مکاشفہ تمہیں دیا ہے۔

تمہارے لیے، یہ پوشیدہ من ہے، جہاں تم زندہ کلام کی بھلائی اور رحم پر جی سکتے ہو۔

جب میں اپنے بیٹے میں سے ہوکر جسم میں رہ رہا تھا، تو وہ یہ بالکل بھی اندازہ نہیں لگا سکتے تھے کہ میں کون تھا: خُدا اور انسان۔ پھر میں نے وعدہ کیا کہ میں آخری دنوں میں واپس آؤنگا اور انسانی جسم میں ایک بار پھر سے رہونگا جیسا میں نے ابرہام کے سامنے کیا، اور نیچے آکر اںسانی جسم میں خود کی نقالی کرونگا جیسا کہ میں نے پہلے کیا تھا۔

یہی وہ چیز ہے، جو اُنہوں نے تب بھی اور اب بھی مس کردی ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ یہ تم کبھی نہ بھولو۔ ذخیرہ کی گئی خوارک جو میں تمہیں کھلا رہا ہوں، اور میرا پیامبر، یہ ایک ہی ہیں۔ آپ انہیں الگ نہیں کرسکتے۔ میسج اور پیامبر ایک ہی ہیں۔ میں نے اپنے کلام میں تمہیں بتایا تھا کہ میں اس زمانہ میں ایسا ہی کرونگا۔ اور یہی وجہ ہے کہ یہ میری مرضی ہے کہ میری آواز کو چرچز میں رکھا جائے، تمہارے گھروں میں رکھا جائے، اور جہاں کہیں بھی تم جاتے ہو؛ کیونکہ یہ سب سے ضروری آواز جو تمہیں سننی چاہیے۔  یہی واحد شناخت شدہ آواز ہے جو خُداوند یوں فرماتا ہے کو بولتی ہے۔

رحم کو ٹھکرا دیا گیا ہے۔ ابھی تم میرے کلام پر جی رہے ہو۔ میں نے تمہیں مکاشفہ دیا ہے کہ میں کون ہوں اور تم کون ہے۔ تمہارے دلوں اور ذہنوں میں شک کا سایہ تک نہیں ہونا چاہیے۔ تم ہی میری چُنی ہوئی، انتخاب شدہ، پہلے سے مقرر شدہ دلہن ہو۔ تم میرا فرمودہ کلام ہے جو مجھ میں ابتدا میں تھا۔

تمہاری رسائی کھانے تک ہے، جو کہ رُوحانی کھانا ہے، جسکے متعلق دُنیا کو کچھ بھی نہیں معلوم۔ تمہیں ہمارے جسموں تک شفایابی کی رسائی حاصل ہے جہاں ڈاکٹرز ناکام ہوچکے ہیں؛ یہ اُن کھانوں میں سے ایک ہے جسکا میں نے تمہارے آخری دنوں میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

میں نے تمہارے دلوں کے حال آشکارا کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ان چیزوں کے کرنا کا بھی۔ میں تم میں ہوں۔ اور تم میرا حصہ ہو، اور میں تمہارا حصہ ہوں۔ ایمان لانے والوں کے درمیان معجزے ہونگے۔

اس اتوار میں اپنی دلہن کو پوری دُنیا میں سے میری آواز کے چوگرد متحد کرونگا۔ میں تمہیں بتاؤنگا کہ تم اپنے ہاتھ ایک دوسرے پر رکھو۔ اپنے لیے دُعا مت کرو، بلکہ اُسکے لیے دُعا کرو جسکے اُوپر تمہارا ہاتھ ہے، ‘کیونکہ وہ تمہارے لیے دُعا کررہے ہیں۔ ہم اکھٹے دُعا کرینگے، اور کہیں بھی کوئی کمزور شخص دُنیا کے چوگرد نہیں رہے گا اگر وہ ایمان رکھیں گے۔

اگر تم ایمان رکھو گے، اور تمہارے دل میں کوئی شک نہیں ہوگا، تو میں یہ اعلان کرونگا:

شیطان، تو ہارا ہوا ہے! یسُوع مسیح نے تجھے شکست دی ہے! وہ مردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور اس وقت ہمارے درمیان کھڑا ہے، اس آخری وقت کے پیغام کو ثابت کررہا ہے۔ ان لوگوں میں سے باہر نکل آ! یسُوع مسیح کے نام میں، انکو چھوڑ دے! ”وہ میرے نام سے بدرُوحوں کو نکالیں گے،“ اسی لیے اب تو باہر نکل آ۔ یسُوع مسیح کے نام میں، اس جماعت کو چھوڑ دے!

پوری دُنیا کے چوگرد ایک ایسی شفا جگہ لے گی جیسے پہلے کبھی نہ ہوئی ہے۔

میرے پیارے بھائیو، اور بہنو، ہم مزید کیوں انتظار کریں، وہ یہاں ہے، رُوحُ القُدس، یعنی خُدا خود، ٹھیک یہاں موجود ہے، وہی ہستی جسکا ہم نے ذکر کیا تھا۔“

میں دُنیا کو دعوت دیتا ہوں کہ اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر ہمارے ساتھ جُڑیں، اور میسج اور اُسکے پیامبر کو سنیں جبکہ وہ اپنی دلہن کے لیے مقررہ وقت پر رُوحانی خوراک لے کر آتا ہے۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: مقررہ وقت پر رُوحانی خوراک 65-0718E

پیامبر: ریورنڈ ولیم مرئین برینہم

 1 Kings 17:1-7  / Amos 3:7 / Joel 2:28حوالہ جات:
Malachi 4:4 / Luke 17:30  / St. John 14:12

26-0426 خُدا کی خدمت کی کوشش خُدا کی مرضی کے بغیر

اے انمول دلہن،

گھنٹے میں دیری ہوچکی ہے۔ گھڑی قریب آپہنچی ہے۔ فیصلہ ہونے کو ہے۔ خُدا اپنے بچوں کو خبردار کررہا ہے۔ خُداوند ہمارے خُدا نے ہمارے سامنے اس بات کو واضع اور شناخت شدہ کردیا ہے کہ اُسکے کلام، اور اُسکی رُوح کے وسیلہ سچائی کیا ہے۔ نہ کہ زور سے، اور نہ تو توانائی سے، بلکہ میری رُوح سے، اور تیری کلام ہی سچا ہے۔

اُس نے دلہن کے سامنے پوری طرح سے یہ ثابت کیا ہے کہ یسُوع مسیح ہی کل، آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ اُس نے ہمیں یہ دکھایا ہے اور ہم پر یہ آشکارا کیا ہے کہ میسج اور اس زمانے کا پیامبر یہ ایک ہی ہیں۔ اُس نے اُن تمام بھیدوں کو ہم پر آشکارا کردیا ہے جو کہ کلام میں چھپے ہوئے تھے۔ اُس نے اپنے رُوحُ القُدس کے وسیلہ ہم کو یہ ثابت کیا ہے۔ پس ہمارے ذہنوں، دلوں یا پھر جانوں میں کوئی سوال نہیں ہے۔ ٹیپس پر اُسکی آواز دلہن کے لیے خُداوند یوں فرماتا ہے۔

خُدا نے ہمیشہ اپنے پاس آنے کے بہت سے راستوں کی اجازت دی ہے۔ وہ اپنی چھوٹ دینے والی مرضی کو اپنی کامل مرضی میں بدل دیتا ہے۔ اُس نے اپنے بچوں کو کامل مرضی دی ہے اور اُنکے لیے کامل راستہ بھی مہیاہ کیا ہے۔ بہت سے لوگ خُدا کی کامل مرضی کے بغیر خدمت کرکے آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ شاید دیکھنے میں اور سننے میں اُسکی کامل مرضی لگے، لیکن یہ اُسکے کلام کے مطابق نہیں ہے۔

حتٰی کہ ایک عظیم آدمی، جو تازہ مسح میں ہے، اور خُدا کی حضوری میں سے آیا ہے، اور اُسکے پاس خُدا کے لیے کچھ کرنے کا مکاشفہ بھی موجود ہے، اور وہ خُدا کے لیے کچھ کرنا بھی چاہتا ہے؛ لیکن وہ مکاشفہ جو اُسکے پاس تھا وہ غلط تھا۔

ہم میں سے ہر ایک کو اُسکے کامل مہیاہ راستے کو تلاش کرنا چاہیے۔ ہم یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ ہم اُسکی کامل مرضی میں ہیں اگر کوئی شخص جو حقیقی طور پر مسح شدہ ہے، اور تازہ تازہ خُدا کی حضوری میں سے، مکاشفہ کے ساتھ آیا ہے، کیا وہ خُدا کی کامل مرضی میں ہے؟

یقینی طور پر جاننے کا صرف ایک ہی راستہ ہے، اور خُدا نے اپنی دلہن کے لیے وہ راستہ مہیاہ کیا ہے۔

خُدا کی آواز نے خود چرچ کو بتایا ہے، اور آپ تمام لوگوں کو جو ٹیپس پر ہیں، اور وہ لوگ جو ہک اپ کے وسیلہ دُنیا کے مختلف حصوں میں جُڑیں ہوئے ہیں، تب اور اب بھی۔ اُس نے ہمیں بتایا جو کچھ بھی ہم سن رہے ہیں وہ قریب سے سنیں، اور یہ کہ ہم اس میں ناکام نہ ہوں۔

پس میں یہ، یسُوع مسیح کے نام میں کہتا ہوں: اس میں ایک لفظ بھی نہ بڑھائیں، نہ ہی گھٹائیں، اور نہ ہی اپنے خیالات اس میں ڈالیں، صرف وہی کہیں جو کہ ٹیپس پر بولا گیا ہے، آپ بالکل صرف وہی کریں جو کرنے کا خُداوند خُدا نے حکم دیا ہے؛ اس میں مت بڑھائیں۔

اُس نے یہ نہیں کہا، اور نہ ہی اسکا یہ مطلب ہے، کہ مناد کلام کی منادی نہیں کرسکتے، یا اُستاد کلام کو سیکھا نہیں سکتے، یا پاسٹر اور نبی وہ نہیں کرسکتے جو اُنہیں کرنے کے لیے بلایا گیا ہے؛ اُنہیں ضرور ہی یہ کرنا چاہیے، اور مجھے بھی۔ ہمیں بلایا گیا ہے اور ایسا کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

ہمیں ضرور ہی اس میسج اور اسکے پیامبر کو لوگوں کو بتانا اور قوٹ کرنا چاہیے، کیونکہ یہ ہمارے زمانے کا کلام ہے۔

لیکن وہ ہمیں بالکل سادہ طریقے سے بتاتا ہے کہ ہم سب مسح شدہ ہوسکتے ہیں، ایک سچے مسح کے ساتھ، اور ایک تازہ مکاشفہ کے ساتھ، رُوحُ القُدس سے بھرے ہوئے، پھر بھی اُسکی مرضی سے باہر ہوسکتے ہیں۔ ہمارے زمانہ میں، اُس نے یہ جاننے کا ایک کامل راستہ مہیاہ کیا ہے کہ آپ خود خُدا کی طرف سے، اُسکی آواز سن رہے ہیں۔ یہی واحد کامل راستہ ہے۔

منسٹری کو صرف میسج کو قوٹ اور اُسکی منادی نہیں کرنی چاہیے، بلکہ ہمیں ضرور ہی ٹیپس پر خُدا کی آواز کو لوگوں کے آگے چلانا چاہیے۔ خُدا کی آواز کو سننے سے بڑھ کر کوئی اور عظیم مسح نہیں ہے۔ پس یہ جاننے کا کوئی اور طریقہ نہیں ہے کہ کسی بھی شک کے سائے کے بغیر جو کچھ بھی ہم سن رہے ہیں وہ خود خُدا نے فرمایا ہے۔

اس زمانہ میں، دُنیا کی تاریخ میں کسی اور زمانہ میں ایسا نہیں ہوا، کہ اگر آپ اُسکی چُنی ہوئی دلہن ہیں تو آپ خُدا کے مہیاہ کردہ راستہ کو مس کر جائیں ایسا ہونا ناممکن ہے۔ اسے آگ کے ستون کے وسیلہ ثابت شدہ اور آشکارا کیا گیا ہے کہ یہ خود خُدا کی آواز ہے جو کہ کلیسیا سے براہ راست بات کررہی ہے۔

ہزاروں سالوں سے، خُدا کے بچوں نے خود خُدا کی آواز سننے کے لیے انتظار کیا ہے اور اُسکے لیے بھوکے رہے ہیں۔ کیسے وہ خواہشمند رہیں ہیں کہ وہ اُس دن پہاڑ پر ہوتے جب یسُوع نے ہزاروں کے سامنے منادی کی تھی۔ تاکہ سن سکتے کہ کیسے اُس نے اپنا کلام محبت اور ہمدردی کے ساتھ بولا تھا۔ یہ سننے کے لیے کہ کیسے اُس نے کلام کی ہر ایک بات پر زور دیا تھا۔ کیسے اُنکے دلوں سے بات ہوئی ہوگی اور اُنہوں نے حوصلہ افزائی پائی ہوگی۔

پس اب ہم زندہ ہیں اور خُدا کی حضوری میں خُدا کی آواز کو سن رہے ہیں۔

ایک دن بہت جلد ہم دوبارہ اس طرح کی زندگی میں نہیں آئیں گے۔ ہم ایک لافانی مخلوق بن کر واپس آئیں گے۔ گناہ پوری طرح سے ختم ہوجائے گا۔ شیطان کو ایک ہزار سال کے لیے باندھ دیا جائے گا اور ہم اس زمین پر جئیں گے جو کہ خُداوند ہمارے خُدا نے ہمیں دیا ہے۔

ہم 100% مکمل ہیں۔ ہم اپنی زندگی میں کبھی زیادہ خوش یا اس سے زیادہ بلاشبہ رہے ہیں۔ ہم اُسکے ساتھ اور اُسکے کلام کے ساتھ ایک ہیں۔ ہم ہی اُسکا کلام ہیں۔ ہم اُسکی آواز، اور اُسکے کلام کے ساتھ ٹھہرنے رہنے کے وسیلہ اُسکی کامل مرضی میں ہیں۔ وہ اب کسی بھی دن واپس آرہا ہے تاکہ ہمیں اپنے ساتھ لے جاسکے۔

خُداوند یسُوع تیرا شکر ہو!

خُداوند تیرے خُدا نے تجھے بتادیا ہے کہ سچائی کیا ہے۔ خُداوند تیرے خُدا نے ثابت کردیا ہے کہ سچائی کیا ہے، اُسکے کلام اور اُسکی رُوح کے وسیلہ ایسا ہوا ہے۔ ”یہ نہ زور سے، اور نہ ہی توانائی سے، بلکہ میری رُوح سے۔“ اور، رُوح، ”خُدا ایسے پرستار دھونڈتا ہے جو رُوح اور سچائی سے پرستش کرتے ہیں۔“ ”تیرا کلام ہی سچائی ہے۔“ اور اُس نے یہ بالکل اچھے سے ثابت کیا ہے کہ یسُوع مسیح کل، آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ اُس نے آپکو شام کے بیج دکھا دیے ہیں۔ اُس نے یہ آپ پر، اپنے کلام میں سے آشکارا کردیا ہے۔ اور اُس نے اپنے رُوح کے وسیلہ، اسے ثابت کردیا ہے۔

میں اپنے پورے دل سے آپ میں سے ہر ایک کو دعوت دیتا ہوں کہ دلہن کے حصہ کے ساتھ جڑیں جبکہ ہم پورے دُنیا میں سے اکھٹے متحد ہوتے ہیں 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر، تاکہ اُسکی آواز کو ساتویں فرشتہ پیامبر کے وسیلہ سن سکیں جبکہ وہ ہمارے پاس پیغام کو لے کر آتا ہے: خُدا کی خدمت کی کوشش خُدا کی مرضی کے بغیر 65-0718M۔
بردار جوزف برینہم

پیغام کے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:

Deuteronomy 4:1-4 / 4:25-26
1 Chronicles 13
1 Chronicles 15:15
Psalms 22
St. Mark 7:7
Joel 2:28
Amos 3:7
Malachi 3
St. Matthew 11:1-15
1 Corinthians 13:1