AutoPost7 کی تمام پوسٹیں

26-1122 جبرائیل کی دانی ایل کیلئے ہدایات

Message: 61-0730M جبرائیل کی دانی ایل کیلئے ہدایات

PDF

BranhamTabernacle.org

اے باہر آئے ہووں،

کفارہ دیا جانے سے پہلے، رُوحُ القُدس کے اُنڈیلے جانے سے پہلے، اس سے پہلے کہ پورا پُرانا عہد نامہ لکھا جاتا، ظہور نہیں ہوسکتے تھے۔ اُسے اس وقت تک انتظار کرنا ہی تھا۔ وہ نبی کا اور ہمارا انتظار کررہا تھا!

اب تمام چیزیں خُدا کے بیٹوں کے واپس آنے کے لیے، چھوٹی کے پتھر کی شکل لے رہی ہیں۔ خُدا کا رُوح اپنے عظیم فرشتہ میں اس قدر کامل آیا، حالانکہ اُسکی خدمت مسیح کے اتنے قریب تر تھی، جب تک وہ اور اُسکی کلیسیا اکھٹے اُسکے ساتھ جُڑ نہ جائیں۔ خُدا آنے والی آمدثانی کے لیے اپنے بچوں کو گود لے رہا ہے۔

کیا ہی شاندار وقت ہم گزار رہے ہیں جبکہ رُوحُ القُدس ہم سے بات کرکے اپنے کلام کو آشکارا کررہا ہے۔ عظیم چیزیں واقعہ ہورہی ہیں، دونوں دُنیا میں، اور اہم طور پر، دلہن کے درمیان۔

عالمی اختلاف ہمارے سامنے ہیں۔ ہم کسی بھی سیکنڈ پاؤڈر بن سکتے ہیں۔ کوئی بھی سمجھدار آدمی خبروں کو سن سکتا ہے، سیاستدانوں کو سن کر یہ جان سکتا ہے کہ کچھ واقعہ ہونا جارہا ہے۔ خوف دُنیا کے لوگوں پر قبضہ کررہا ہے۔

کتنوں نے اس اندازے کو سنا ہے، کہ پہلی جنوری کو، دونوں امریکہ اور روس جل کر راکھ بن جائیںگے؟ ہمیں اسی کی ضرورت ہے۔ یہ ہمارے سوچنے سے پہلے ہوجائیگا۔ سمجھے؟ پس، ہم اتنے قریب ہیں کہ اس دھرتی کے لوگ اس خطرناک بات کی پیشنگوئی کررہے ہیں، ہمیں خبردار ہونا چاہیے، اور ہر بات درست کرلینی چاہیے، اقرار کرنا، اور سب کچھ تیار کرلینا چاہیے،‘ کیونکہ ہم نہیں جانتے کس وقت ہمارا خُداوند ہمیں بلالے۔ اور جب وہ بلائے، ”یہاں اُوپر آجاؤ،‘‘ تو بہتر ہیں تیار رہیں۔ اور یہ اُس گھڑی ہوجائیگا جب آپ گمان بھی نہیں کرینگے۔

پاک رُوح ہمارے درمیان، اپنے نبی کے وسیلہ ہم سے بات کررہا ہے، اور ہمیں تیار کررہا ہے تاکہ ہم یردن کو پار کرسکیں۔ ہم کتاب مقدس کے پڑھنے اور ٹیپس پر اُسکی آواز سننے کے وسیلہ یہ سمجھتے ہیں کہ کیا واقعہ ہورہا ہے۔ خُدا اپنے فرشتہ کے وسیلہ ٹیپس پر دُنیا بھر میں بول رہا ہے تاکہ اپنے لوگوں کو تسلی دے اور اُنہیں بتائے، ”ہم آخری وقت میں ہیں، لیکن اس دُنیا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ میں تمہارے ساتھ ہوں، بلکہ تمہارے اندر ہوں۔ تم میرا کلام ہو جو مجسم ہوا ہے۔ تمہیں کسی بھی چیز سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

کئی مہینوں سے، وہ ہمیں یسُوع مسیح کے مکاشفہ کی کتاب کا مطالعہ کروا رہا ہے۔ ہم سات کلیسیائی زمانے اور لے پالک پورے کرچکے ہیں، اور اب دانی ایل کے ستر ہفتوں کو سننے اور مطالعہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پھر مہریں، آفتیں، افسوس، ٹڈیاں، عورت جو آفتاب کو اُوڑھے ہوئے ہے، لال اژدہا کا گرایا جانا، مہر بند ہونا، ایک لاکھ چولیس ہزار، اور باقی تمام چیزیں آتی ہیں۔

دانی ایل کی طرح، ہم وہ سب کچھ پڑھ اور سن رہے ہیں جو نبی نے فرمایا ہے کہ واقعہ ہوگا۔ نوشتہ پورا ہورہا ہے۔ آج دُنیا جس حالت میں ہے اُسکے ساتھ دلہن کا یہ سب سننے کا کیا ہی وقت ہے۔

چرچ مہر بند کردیا گیا ہے۔ اور بدکار بدکاری میں بڑھ رہے ہیں۔ چرچز اور چرچ بنارہے ہیں۔ مقدسین خُدا کے نزدیک آرہے ہیں۔ رُوح کی نعمتیں چھوٹے گروہ میں بڑھتی جارہی ہیں۔ ہم آخری وقت میں ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ آخری دنوں میں کال آئیگا، اور یہ صرف روٹی اور پانی کا نہیں ہوگا، بلکہ خُدا کے سچے کلام کو سننے کا ہوگا۔ لوگ خُدا کے سچے کلام کی تلاش میں مشرق، مغرب، شمال اور جنوب جائینگے۔ چرچز اتنے منظم اور تنگ ہوجائینگے کہ وہ اسے سننے میں ناکام ہوجائینگے۔

لیکن ہم اُسکی کتاب مقدس اور ٹیپس پر اُسکی آواز سننے کے وسیلہ سمجھتے ہیں کہ داؤد کی ایک ڈالی پھوٹ نکلے گی۔ وہ چھوٹا گروہ پریس پلے کریگا اور خُدا کی آواز کو ٹیپس پر سنے گا۔

آج کے دن، یہ دُعا پوری پوئی۔

خُداوند، ہم بھی، کتابوں میں دیکھتے ہیں، تیری کتاب میں سے، یسعیاہ کی کتاب، یرمیاہ کی کتاب، یعقوب، یوحنا، لوقا، مرقس، اور متی کی کتاب، اور مکاشفہ کی کتاب، یہ سب تیری کتابیں ہیں، اور ہم اختتام پر ہیں۔ اور ہم نے دُعا اور مناجات میں، اپنا چہرہ آسمان کی طرف کیا ہے، تاکہ ہم دیکھیں ہم کس وقت میں رہ رہے ہیں، خُداوند۔ ہم نے دیکھنا شروع کیا ہے کہ پو پھٹ رہی ہے۔ اور، خُداوند، ہم تیرے پاس آتے ہیں۔ ہمارا ایمان اب تجھے دیکھ رہا ہے۔ ہر بوجھ، اور ہر گناہ، اور ہر بے اعتقادی کو ہم ایک طرف رکھتے ہیں جو ہمیں آسانی سے اُلجھا لیتی ہے، اور اپنی بلاہٹ کے نشان کی طرف دوڑتے ہیں، کیونکہ ہم جانتے ہیں ہمارا وقت محدود ہے۔

جبکہ خوف دُنیا میں جگہ لے رہا ہے اور وہ کھانے کو ذخیرہ کرنے کے وسیلہ تیاری کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم آپکو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور پوشیدہ من کو کھائیں جو اُس نے اپنی دلہن کے لیے پہلے ہی ذخیرہ اور تیار کیا ہوا ہے۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 61-0730M جبرائیل کی دانی ایل کے ہدایات

وقت: اتوار 12:00 بجے، جیفرسین ویل ٹائم

حوالہ جات:
زبور 99
مکاشفہ 1-3
یرمیاہ 32
مکاشفہ 5: 8-14
یرمیاہ 25: 8-17
دانی ایل 9
متی 24:15
مکاشفہ 7