26-1025 لے پالک 1

Message: 60-0515E لے پالک 1

PDF

BranhamTabernacle.org

اے مسیح یسُوع کے وفادار،

کیا ہی جلالی وقت ہم گزار رہے ہیں۔ ہم ہر ہفتے ہی ایک عظیم توقع میں ہوتے ہیں جبکہ ہم اکھٹے اُسکی آواز کے چوگرد متحد ہوتے ہیں۔ ہمارا رُوحانی ذہن مکمل طور پر صاف ہے۔ ہم پورے طور پر جانتے ہیں کہ وہ کون ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ کیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں؛ ہم اُسکے ساتھ ایک بڑا خاندان ہیں!

”اُس نے ایک آدمی دیا جو ایک صغیر خُدا تھا۔“ کیونکہ وہ خُدا باپ ہے، اور اُس نے ایک آدمی بنایا یعنی ایک صغیر خُدا، اس لیے اب وہ مزید مزید واجب الوجود نہ رہا، بلکہ وہ اپنے خاندان میں موجود ہے۔ ایلا، ایلا، ایلوہیم تھا۔ اب، دیکھیں وہ یہوواہ ہے۔ یہوواہ کا مطلب ہے، وہ ”جو اپنے خاندان کیساتھ موجود ہے۔“

اُسکا دلہن خاندان خود یہوواہ کی آواز سے کامل ہورہا ہے۔ اُس نے ہمیں سیکھایا ہے کہ کیسے ہر دشمن کا سامنا کرنا ہے جو حملہ کرتا ہے؛ اور یہ کہ کیسے ہم اُسے کلام سے شکست دے سکتے ہیں اور اُس پر فتح حاصل کرسکتے ہیں، کیونکہ اُسکا کلام ہم میں جیتا اور بسر کرتا ہے۔ اُس نے ہماری یقین دہانی کی ہے، ”کہ ہم ہی کلام ہیں“۔ لہذا جو کچھ بھی ہم اُسکے نام سے مانگے گے، اگر ہم ایمان رکھیں تو وہ ہمیں مل جائیگا۔۔۔اور ہم ایمان رکھتے ہیں!

اُس نے فرما کر ہم پر یہ آشکارا کیا ہے کہ ہمیں کامل قدوقامت کے مرد اور عورتیں کیسے بننا ہے تاکہ ہم اُسکی رہنے کی جگہ بن سکیں جہاں وہ رہ سکے۔ اُس نے ہونک کیا اور ہونک کیا تاکہ اپنی پیاری دلہن کو اکھٹا کرکے بتاسکے کہ وہ ہمارا رہنما ہے، اور وہ ہماری قیادت اور رہنمائی اپنے زمینی فرشتہ کے وسیلہ کررہا ہے، جو کہ ولیم مرئین برینہم ہے۔

اب اُسکے پاس ایک اور بہت خاص سبق ہے جو وہ ہمیں سیکھانا اور ہم پر آشکارا کرنا چاہتا ہے۔ وہ یہ اعلان کرنا چاہتا ہے کہ ہم اُسکے لے پالک بچے ہیں۔ ہمارا نام اُتنا ہی اچھا ہے جتنا کہ اُسکا ہے۔ ہم کنعان میں سے، دُنیا میں سے باہر آچکے ہیں، اور اب آسمانی مقاموں میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ذخیرہ کی ہوئی خوارک کو کھا رہے ہیں، جو کہ پوشیدہ من ہے۔

اب وہ ہمیں بتائیگا کہ ہمیں کیا کرنا ہے تاکہ اُسکے اگلے پیغام کے لیے مکمل طور پر تیار ہوسکیں، اور کیا واقعہ ہوسکتا ہے اگر ہم ایسا کریں۔

ہم دُعا کیساتھ میسج کے لیے تیار رہنا ہے؛ اپنے آپکو بطور مقدسین اکھٹا کرنا ہے تاکہ اُسکی آواز کو سن سکیں، رُوحُ القُدس کے بپتسمہ کو حاصل کرنا ہے، خُدا کی برکات سے بھرے ہونا ہے؛ کوئی بھی برے خیالات نہ ہوں؛ ایک دوسرے کے خلاف کچھ بھی نہ ہو؛ محبت اور ہم آہنگی میں بات کرنی ہے؛ ایک ذہن، آسمانی ماحول میں آسمانی مقاموں میں اکھٹے رہیں؛ ہمارے تمام گناہ لہو کے نیچے، کامل پرستش میں ہیں؛ ہمارے ہاتھ اور دل خُدا کی طرف بلند ہیں، جبکہ ہم آسمانی مقاموں میں اکھٹے پرستش کرتے ہیں۔

اگر ہم ان تمام چیزوں کو کریں، تو پھر اس اتوار یہ چیزیں واقعہ ہونگی:

  • ۔ الہٰی شفا
  • ۔ پیشگی علم
  • ۔ مکاشفہ
  • ۔ رویائیں
  • ۔ قوت
  • ۔ غیرزبانیں
  • ۔ ترجمعہ
  • ۔ حکمت
  • ۔ عقل
  • ۔ آسمانی برکات
  • ۔ ناقابل بیان خوشی اور جلال سے بھرپور

ہر ایک دل رُوح سے بھرا ہوا ہوگا۔ پھر اچانک سے آسمان سے ایک ایسی آواز آئیگی جیسے زور کی آندھی کا سناٹا ہو اور وہ ہمیں تمام رُوحانی برکات سے برکت دیگا۔

پس اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر یہی سب کچھ واقعہ ہونے جارہا ہے، جہاں خُدا نے ایک خاص جگہ کو مقرر کیا ہے تاکہ دلہن اکھٹی ہوکر ایک ذہن کیساتھ، ایک ہی جگہ پر اُسکی آواز کو سن سکتی ہے، جبکہ ہمارے ہاتھ اور دل خُدا کی طرف بلند ہیں، اور ہم آسمانی ماحول میں اکھٹے پرستش کرتے ہیں۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: لے پالک #1 60-0515E
حوالہ جات:

یوایل 2:28
افسیوں 1:1-15
پہلا کرنتھیوں 12:13
پہلا پطرس 1:20
مکاشفہ 17:8
مکاشفہ 13