admin5 کی تمام پوسٹیں

26-0503 مقررہ وقت پر روحانی خوراک

Message: 65-0718E مقررہ وقت پر روحانی خوراک

PDF

BranhamTabernacle.org

اے دلہن،

وہ آواز جسے ہم سننا پسند کرتے ہیں وہ ہم سے اس اتوار بات کریگی، اور ہمارے لیے ایک خاص لیو لیٹر میسج کو لے کر آئی گی، جو کہ صرف یسُوع مسیح کی دلہن کے لیے ہوگا۔

اُس آواز نے دُنیا سے بات کی اور اُسے خبردار کیا، ”میری خدمت میری مرضی کے بغیر کرنے کی کوشش نہیں کرو۔ میں نے کامل راستہ مہیاہ کیا ہے جو صرف تیرے لیے ہے، تو جو میری دلہن ہے۔ میری باتوں کو یاد رکھو، تم صرف وہی بولو جو میری ٹیپس پر بولا گیا ہے، جبکہ تم عدالت میں داخل ہورہے ہو۔ رحم کو ٹھکرا دیا گیا ہے۔ لیکن شادمانی، اور شکرگزاری کرو، کیونکہ میں نے تمہیں پوشیدہ من مہیاہ اور عطا کیا ہے، جو کہ رُوحانی خوراک ہے، تاکہ تم یسُوع مسیح کے مکاشفہ کی بھلائی اور رحم میں زندگی بسر کرسکو۔

زمین پر میری آواز سننے کا قحط پڑا ہوا ہے۔ وہ تمہیں نہیں سمجھ پاتے ہیں کیونکہ تم اپنے آپکو ٹیپ کے لوگ کہتے ہو، اور صرف ٹیپس پر میری ہی آواز کو سننا چاہتے ہو؛ لیکن میں نے تمہیں باہر بلایا ہے اور تم پر اپنے آج کے کامل مہیاہ کردہ راستہ کو آشکارا کیا ہے۔

تم نے قحط کے دروان غیر ایماندروں کے ساتھ خود کو منسلک نہیں کیا۔  میں نے تمہیں ٹھہرنے کے لیے اپنی آواز مہیاہ کی ہے۔ میری آواز چلانے کے وسیلہ، تمہارا مٹکا کبھی خالی نہیں ہوگا، اور نہ ہی کپُی میں سے تیل ختم ہوگا، جب تک میں آکر تمہیں بطور اپنی دلہن نہ لوں۔

یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی آواز ریکارڈ ہونے دی، تاکہ تمہارے پاس جانے کے لیے ایک کامل مہیاہ کردہ راستہ موجود ہو، جہاں کوئی بھی غلطی نہیں ہے، کسی بھی ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے، جہاں صرف خُدا کی خالص آواز موجود ہے۔ ایک ایسی جگہ جہاں تم جاکر بالکل وہی سن سکتے ہو جو میں نے بولی ہے: اور وہ خُداوند یوں فرماتا ہے۔

میں اتوار کے دن بالکل سادگی سے تم سے بات کرونگا۔ میں چاہتا ہوں کہ تم کبھی نہ بھولو کہ میں تم سے کیا بات کرنے جارہا ہوں۔ اس وقت میں یہ ٹیپس تمہارے لیے رُوحانی کھانا ہے۔ بہتوں کے لیے یہ بہت ہی طاقتور ہے؛ وہ اسے نہیں لے پاتے ہیں۔ یہ اُن پر آشکارا ہی نہیں کیا گیا، لیکن میں نے تمہیں چُنا ہے، اور میرے کامل مہیاہ کردہ راستہ کا مکاشفہ تمہیں دیا ہے۔

تمہارے لیے، یہ پوشیدہ من ہے، جہاں تم زندہ کلام کی بھلائی اور رحم پر جی سکتے ہو۔

جب میں اپنے بیٹے میں سے ہوکر جسم میں رہ رہا تھا، تو وہ یہ بالکل بھی اندازہ نہیں لگا سکتے تھے کہ میں کون تھا: خُدا اور انسان۔ پھر میں نے وعدہ کیا کہ میں آخری دنوں میں واپس آؤنگا اور انسانی جسم میں ایک بار پھر سے رہونگا جیسا میں نے ابرہام کے سامنے کیا، اور نیچے آکر اںسانی جسم میں خود کی نقالی کرونگا جیسا کہ میں نے پہلے کیا تھا۔

یہی وہ چیز ہے، جو اُنہوں نے تب بھی اور اب بھی مس کردی ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ یہ تم کبھی نہ بھولو۔ ذخیرہ کی گئی خوارک جو میں تمہیں کھلا رہا ہوں، اور میرا پیامبر، یہ ایک ہی ہیں۔ آپ انہیں الگ نہیں کرسکتے۔ میسج اور پیامبر ایک ہی ہیں۔ میں نے اپنے کلام میں تمہیں بتایا تھا کہ میں اس زمانہ میں ایسا ہی کرونگا۔ اور یہی وجہ ہے کہ یہ میری مرضی ہے کہ میری آواز کو چرچز میں رکھا جائے، تمہارے گھروں میں رکھا جائے، اور جہاں کہیں بھی تم جاتے ہو؛ کیونکہ یہ سب سے ضروری آواز جو تمہیں سننی چاہیے۔  یہی واحد شناخت شدہ آواز ہے جو خُداوند یوں فرماتا ہے کو بولتی ہے۔

رحم کو ٹھکرا دیا گیا ہے۔ ابھی تم میرے کلام پر جی رہے ہو۔ میں نے تمہیں مکاشفہ دیا ہے کہ میں کون ہوں اور تم کون ہے۔ تمہارے دلوں اور ذہنوں میں شک کا سایہ تک نہیں ہونا چاہیے۔ تم ہی میری چُنی ہوئی، انتخاب شدہ، پہلے سے مقرر شدہ دلہن ہو۔ تم میرا فرمودہ کلام ہے جو مجھ میں ابتدا میں تھا۔

تمہاری رسائی کھانے تک ہے، جو کہ رُوحانی کھانا ہے، جسکے متعلق دُنیا کو کچھ بھی نہیں معلوم۔ تمہیں ہمارے جسموں تک شفایابی کی رسائی حاصل ہے جہاں ڈاکٹرز ناکام ہوچکے ہیں؛ یہ اُن کھانوں میں سے ایک ہے جسکا میں نے تمہارے آخری دنوں میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

میں نے تمہارے دلوں کے حال آشکارا کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ان چیزوں کے کرنا کا بھی۔ میں تم میں ہوں۔ اور تم میرا حصہ ہو، اور میں تمہارا حصہ ہوں۔ ایمان لانے والوں کے درمیان معجزے ہونگے۔

اس اتوار میں اپنی دلہن کو پوری دُنیا میں سے میری آواز کے چوگرد متحد کرونگا۔ میں تمہیں بتاؤنگا کہ تم اپنے ہاتھ ایک دوسرے پر رکھو۔ اپنے لیے دُعا مت کرو، بلکہ اُسکے لیے دُعا کرو جسکے اُوپر تمہارا ہاتھ ہے، ‘کیونکہ وہ تمہارے لیے دُعا کررہے ہیں۔ ہم اکھٹے دُعا کرینگے، اور کہیں بھی کوئی کمزور شخص دُنیا کے چوگرد نہیں رہے گا اگر وہ ایمان رکھیں گے۔

اگر تم ایمان رکھو گے، اور تمہارے دل میں کوئی شک نہیں ہوگا، تو میں یہ اعلان کرونگا:

شیطان، تو ہارا ہوا ہے! یسُوع مسیح نے تجھے شکست دی ہے! وہ مردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور اس وقت ہمارے درمیان کھڑا ہے، اس آخری وقت کے پیغام کو ثابت کررہا ہے۔ ان لوگوں میں سے باہر نکل آ! یسُوع مسیح کے نام میں، انکو چھوڑ دے! ”وہ میرے نام سے بدرُوحوں کو نکالیں گے،“ اسی لیے اب تو باہر نکل آ۔ یسُوع مسیح کے نام میں، اس جماعت کو چھوڑ دے!

پوری دُنیا کے چوگرد ایک ایسی شفا جگہ لے گی جیسے پہلے کبھی نہ ہوئی ہے۔

میرے پیارے بھائیو، اور بہنو، ہم مزید کیوں انتظار کریں، وہ یہاں ہے، رُوحُ القُدس، یعنی خُدا خود، ٹھیک یہاں موجود ہے، وہی ہستی جسکا ہم نے ذکر کیا تھا۔“

میں دُنیا کو دعوت دیتا ہوں کہ اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر ہمارے ساتھ جُڑیں، اور میسج اور اُسکے پیامبر کو سنیں جبکہ وہ اپنی دلہن کے لیے مقررہ وقت پر رُوحانی خوراک لے کر آتا ہے۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: مقررہ وقت پر رُوحانی خوراک 65-0718E

پیامبر: ریورنڈ ولیم مرئین برینہم

 1 Kings 17:1-7  / Amos 3:7 / Joel 2:28حوالہ جات:
Malachi 4:4 / Luke 17:30  / St. John 14:12

26-0426 خُدا کی خدمت کی کوشش خُدا کی مرضی کے بغیر

اے انمول دلہن،

گھنٹے میں دیری ہوچکی ہے۔ گھڑی قریب آپہنچی ہے۔ فیصلہ ہونے کو ہے۔ خُدا اپنے بچوں کو خبردار کررہا ہے۔ خُداوند ہمارے خُدا نے ہمارے سامنے اس بات کو واضع اور شناخت شدہ کردیا ہے کہ اُسکے کلام، اور اُسکی رُوح کے وسیلہ سچائی کیا ہے۔ نہ کہ زور سے، اور نہ تو توانائی سے، بلکہ میری رُوح سے، اور تیری کلام ہی سچا ہے۔

اُس نے دلہن کے سامنے پوری طرح سے یہ ثابت کیا ہے کہ یسُوع مسیح ہی کل، آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ اُس نے ہمیں یہ دکھایا ہے اور ہم پر یہ آشکارا کیا ہے کہ میسج اور اس زمانے کا پیامبر یہ ایک ہی ہیں۔ اُس نے اُن تمام بھیدوں کو ہم پر آشکارا کردیا ہے جو کہ کلام میں چھپے ہوئے تھے۔ اُس نے اپنے رُوحُ القُدس کے وسیلہ ہم کو یہ ثابت کیا ہے۔ پس ہمارے ذہنوں، دلوں یا پھر جانوں میں کوئی سوال نہیں ہے۔ ٹیپس پر اُسکی آواز دلہن کے لیے خُداوند یوں فرماتا ہے۔

خُدا نے ہمیشہ اپنے پاس آنے کے بہت سے راستوں کی اجازت دی ہے۔ وہ اپنی چھوٹ دینے والی مرضی کو اپنی کامل مرضی میں بدل دیتا ہے۔ اُس نے اپنے بچوں کو کامل مرضی دی ہے اور اُنکے لیے کامل راستہ بھی مہیاہ کیا ہے۔ بہت سے لوگ خُدا کی کامل مرضی کے بغیر خدمت کرکے آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ شاید دیکھنے میں اور سننے میں اُسکی کامل مرضی لگے، لیکن یہ اُسکے کلام کے مطابق نہیں ہے۔

حتٰی کہ ایک عظیم آدمی، جو تازہ مسح میں ہے، اور خُدا کی حضوری میں سے آیا ہے، اور اُسکے پاس خُدا کے لیے کچھ کرنے کا مکاشفہ بھی موجود ہے، اور وہ خُدا کے لیے کچھ کرنا بھی چاہتا ہے؛ لیکن وہ مکاشفہ جو اُسکے پاس تھا وہ غلط تھا۔

ہم میں سے ہر ایک کو اُسکے کامل مہیاہ راستے کو تلاش کرنا چاہیے۔ ہم یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ ہم اُسکی کامل مرضی میں ہیں اگر کوئی شخص جو حقیقی طور پر مسح شدہ ہے، اور تازہ تازہ خُدا کی حضوری میں سے، مکاشفہ کے ساتھ آیا ہے، کیا وہ خُدا کی کامل مرضی میں ہے؟

یقینی طور پر جاننے کا صرف ایک ہی راستہ ہے، اور خُدا نے اپنی دلہن کے لیے وہ راستہ مہیاہ کیا ہے۔

خُدا کی آواز نے خود چرچ کو بتایا ہے، اور آپ تمام لوگوں کو جو ٹیپس پر ہیں، اور وہ لوگ جو ہک اپ کے وسیلہ دُنیا کے مختلف حصوں میں جُڑیں ہوئے ہیں، تب اور اب بھی۔ اُس نے ہمیں بتایا جو کچھ بھی ہم سن رہے ہیں وہ قریب سے سنیں، اور یہ کہ ہم اس میں ناکام نہ ہوں۔

پس میں یہ، یسُوع مسیح کے نام میں کہتا ہوں: اس میں ایک لفظ بھی نہ بڑھائیں، نہ ہی گھٹائیں، اور نہ ہی اپنے خیالات اس میں ڈالیں، صرف وہی کہیں جو کہ ٹیپس پر بولا گیا ہے، آپ بالکل صرف وہی کریں جو کرنے کا خُداوند خُدا نے حکم دیا ہے؛ اس میں مت بڑھائیں۔

اُس نے یہ نہیں کہا، اور نہ ہی اسکا یہ مطلب ہے، کہ مناد کلام کی منادی نہیں کرسکتے، یا اُستاد کلام کو سیکھا نہیں سکتے، یا پاسٹر اور نبی وہ نہیں کرسکتے جو اُنہیں کرنے کے لیے بلایا گیا ہے؛ اُنہیں ضرور ہی یہ کرنا چاہیے، اور مجھے بھی۔ ہمیں بلایا گیا ہے اور ایسا کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

ہمیں ضرور ہی اس میسج اور اسکے پیامبر کو لوگوں کو بتانا اور قوٹ کرنا چاہیے، کیونکہ یہ ہمارے زمانے کا کلام ہے۔

لیکن وہ ہمیں بالکل سادہ طریقے سے بتاتا ہے کہ ہم سب مسح شدہ ہوسکتے ہیں، ایک سچے مسح کے ساتھ، اور ایک تازہ مکاشفہ کے ساتھ، رُوحُ القُدس سے بھرے ہوئے، پھر بھی اُسکی مرضی سے باہر ہوسکتے ہیں۔ ہمارے زمانہ میں، اُس نے یہ جاننے کا ایک کامل راستہ مہیاہ کیا ہے کہ آپ خود خُدا کی طرف سے، اُسکی آواز سن رہے ہیں۔ یہی واحد کامل راستہ ہے۔

منسٹری کو صرف میسج کو قوٹ اور اُسکی منادی نہیں کرنی چاہیے، بلکہ ہمیں ضرور ہی ٹیپس پر خُدا کی آواز کو لوگوں کے آگے چلانا چاہیے۔ خُدا کی آواز کو سننے سے بڑھ کر کوئی اور عظیم مسح نہیں ہے۔ پس یہ جاننے کا کوئی اور طریقہ نہیں ہے کہ کسی بھی شک کے سائے کے بغیر جو کچھ بھی ہم سن رہے ہیں وہ خود خُدا نے فرمایا ہے۔

اس زمانہ میں، دُنیا کی تاریخ میں کسی اور زمانہ میں ایسا نہیں ہوا، کہ اگر آپ اُسکی چُنی ہوئی دلہن ہیں تو آپ خُدا کے مہیاہ کردہ راستہ کو مس کر جائیں ایسا ہونا ناممکن ہے۔ اسے آگ کے ستون کے وسیلہ ثابت شدہ اور آشکارا کیا گیا ہے کہ یہ خود خُدا کی آواز ہے جو کہ کلیسیا سے براہ راست بات کررہی ہے۔

ہزاروں سالوں سے، خُدا کے بچوں نے خود خُدا کی آواز سننے کے لیے انتظار کیا ہے اور اُسکے لیے بھوکے رہے ہیں۔ کیسے وہ خواہشمند رہیں ہیں کہ وہ اُس دن پہاڑ پر ہوتے جب یسُوع نے ہزاروں کے سامنے منادی کی تھی۔ تاکہ سن سکتے کہ کیسے اُس نے اپنا کلام محبت اور ہمدردی کے ساتھ بولا تھا۔ یہ سننے کے لیے کہ کیسے اُس نے کلام کی ہر ایک بات پر زور دیا تھا۔ کیسے اُنکے دلوں سے بات ہوئی ہوگی اور اُنہوں نے حوصلہ افزائی پائی ہوگی۔

پس اب ہم زندہ ہیں اور خُدا کی حضوری میں خُدا کی آواز کو سن رہے ہیں۔

ایک دن بہت جلد ہم دوبارہ اس طرح کی زندگی میں نہیں آئیں گے۔ ہم ایک لافانی مخلوق بن کر واپس آئیں گے۔ گناہ پوری طرح سے ختم ہوجائے گا۔ شیطان کو ایک ہزار سال کے لیے باندھ دیا جائے گا اور ہم اس زمین پر جئیں گے جو کہ خُداوند ہمارے خُدا نے ہمیں دیا ہے۔

ہم 100% مکمل ہیں۔ ہم اپنی زندگی میں کبھی زیادہ خوش یا اس سے زیادہ بلاشبہ رہے ہیں۔ ہم اُسکے ساتھ اور اُسکے کلام کے ساتھ ایک ہیں۔ ہم ہی اُسکا کلام ہیں۔ ہم اُسکی آواز، اور اُسکے کلام کے ساتھ ٹھہرنے رہنے کے وسیلہ اُسکی کامل مرضی میں ہیں۔ وہ اب کسی بھی دن واپس آرہا ہے تاکہ ہمیں اپنے ساتھ لے جاسکے۔

خُداوند یسُوع تیرا شکر ہو!

خُداوند تیرے خُدا نے تجھے بتادیا ہے کہ سچائی کیا ہے۔ خُداوند تیرے خُدا نے ثابت کردیا ہے کہ سچائی کیا ہے، اُسکے کلام اور اُسکی رُوح کے وسیلہ ایسا ہوا ہے۔ ”یہ نہ زور سے، اور نہ ہی توانائی سے، بلکہ میری رُوح سے۔“ اور، رُوح، ”خُدا ایسے پرستار دھونڈتا ہے جو رُوح اور سچائی سے پرستش کرتے ہیں۔“ ”تیرا کلام ہی سچائی ہے۔“ اور اُس نے یہ بالکل اچھے سے ثابت کیا ہے کہ یسُوع مسیح کل، آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ اُس نے آپکو شام کے بیج دکھا دیے ہیں۔ اُس نے یہ آپ پر، اپنے کلام میں سے آشکارا کردیا ہے۔ اور اُس نے اپنے رُوح کے وسیلہ، اسے ثابت کردیا ہے۔

میں اپنے پورے دل سے آپ میں سے ہر ایک کو دعوت دیتا ہوں کہ دلہن کے حصہ کے ساتھ جڑیں جبکہ ہم پورے دُنیا میں سے اکھٹے متحد ہوتے ہیں 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر، تاکہ اُسکی آواز کو ساتویں فرشتہ پیامبر کے وسیلہ سن سکیں جبکہ وہ ہمارے پاس پیغام کو لے کر آتا ہے: خُدا کی خدمت کی کوشش خُدا کی مرضی کے بغیر 65-0718M۔
بردار جوزف برینہم

پیغام کے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:

Deuteronomy 4:1-4 / 4:25-26
1 Chronicles 13
1 Chronicles 15:15
Psalms 22
St. Mark 7:7
Joel 2:28
Amos 3:7
Malachi 3
St. Matthew 11:1-15
1 Corinthians 13:1

26-0419 ایک دُلہن کا انتخاب

Message: 65-0429E ایک دُلہن کا انتخاب

PDF

BranhamTabernacle.org

اے چُنی ہوئی دلہن،

جبکہ ہم اس پیغام کو سنتے ہیں، جو کہ ایک دلہن کا انتخاب ہے، تو کچھ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ نبی ہم سے بات کررہا ہے اور کردار اور قدوقامت کے متعلق بتا رہا ہے جو کہ ایک آدمی کا ایک عورت کو چُنتے ہوئے ہونا چاہیے جسے وہ اپنی بیوی بننا چاہتا ہے۔ یہ حقیقت ہے، وہ ایسا کررہا ہے، لیکن اُسکے لفظوں میں ایک حقیقی پوشیدہ محبت کا خط ہے۔ جو کچھ وہ اپنی دلہن پر ظاہر کررہا ہے وہ زیادہ گہرہ ہے۔ خُدا براہ راست اُس سے بات کررہا ہے، اور اُسے بتارہا ہے کہ وہ اُس میں کیا تلاش کررہا تھا، اور ابتدا ہی سے کیوں اُس نے اسکا انتخاب کیا۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ جان لے کہ اُس نے اُسے اپنی پیاری دلہن بننے کے لیے چُنا ہے، جسکے ساتھ وہ اپنی ابدیت بانٹنا چاہتا تھا۔

ابتدا میں، خُدا دلہن کی تلاش کررہا تھا جسکا کردار بالکل اُسکے جیسے ہو۔ صرف اُسکی رُوح اُس میں ظاہر ہوگی۔ وہ ایک ایسی دلہن چاہتا تھا جو صرف اُسکے لیے، اور اُسکے کلام کے لیے بیچی گئی ہو، جب تک کہ وہ ذہن جو اُس میں تھا اس میں نہ آجائے۔ اسے بالکل اُسی طرح ہونا چاہیے جیسے کہ وہ ہے۔

وہ چاہتا تھا کہ اُسکا بالکل اسکے جیسا گوشت ہو، بالکل وہی ہڈیاں ہوں، وہی رُوح ہو، ہر چیز بالکل ایک جیسی ہو، سب کچھ ٹھیک اُسکے جیسا ہو۔ جبکہ وہ دو ایک ہوجائیں گے۔

اُسکی آنکھوں میں کچھ جنگلی گھورنا نہیں ہوگا۔ وہ کسی اور کی آواز کے ساتھ فلرٹ نہیں کریگی۔ وہ صرف اُسکے ساتھ ہی سچی اور وفادار رہے گی، کچھ فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہتا ہے۔ وہ صرف اُسے اُسکے کلام پر ہی قبول کریگی۔ جو کچھ بھی وہ کہے گا، وہ ہر ایک لفظ پر ایمان رکھے گی، کچھ فرق نہیں پڑتا کہ اُس بات کو پورا ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے، تو بھی وہ ایمان رکھے گی۔ وہ صرف اُسکے کلام کے ساتھ ہی ٹھہری رہے گی۔

وہ صرف اُس سے اور صرف، اُسی سے پیار کریگی۔ اُسے اسے بڑی دولت دینے کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ اُسکے پاس بڑی قیمت کا بیش قیمت موتی موجود ہے، جو کہ اُسکا حقیقی مکاشفہ ہے۔ وہ جانتی ہوگی، وہ ایک ہی تھے اور ایک جیسے ہی ہونگے۔ اُسکی رُوح اس میں ہوگی۔ اُسے جس کسی چیز کی بھی ضرورت ہوگی، وہ اسے وہی دیگا؛ اُسے بس مانگنا ہے اور ایمان رکھنا ہے، اور وہ اُسے پورا کردیگا۔

وہ جانتی تھی وہ اُسکے لیے گھر تعمیر کرنے کے لیے کافی لمبے عرصہ کے لیے چلے جائے گا جس میں سب کچھ ہوگا جو اُسکے چھونے اور پسند کے مطابق ہوگا۔ وہ اُسے بالکل اُس طرح تعمیر کررہا تھا جیسے اُسے پسند آئیگا۔ وہ جانتی تھی کہ ایک دن وہ اُسکے لیے واپس آئیگا، جبکہ اُس نے وعدہ کیا ہے، پھر وہ ایک ہزار سال کے لیے عظیم شادی کی ضیافت میں ہونگے۔ پھر، وہ اکھٹے اُس خوبصورت گھر میں جائیں گے جو اُس نے اُسکے لیے ابدیت بیتانے کے لیے تعمیر کیا ہے۔

اُسے کسی اور چیز سے فرق نہیں پڑیگا۔ وہ کسی اور چیز کو نہیں چاہے گی۔ وہ اُس مکاشفہ کے ساتھ کہ وہ کون ہے، اور یہ کون ہے یہ جان کر وہ ٹھیک مطمئن اور آسودہ ہوگی۔ اُسے یہ معلوم ہوگا کہ وہ اپنے کلام کو برقرار رکھے گا۔ وہ پوری ہوگی، یہ جانتے ہوئے کہ وہی وہ ہے جسے اُسکی دلہن ہونے کے لیے چُنا گیا ہے۔

میرے بھائیوں اور بہنوں، آسمان اور زمین کے قادر مطلق خُدا نے ابدیت میں سے دیکھ کر آپکا انتخاب کیا ہے… آپکو جو کہ اُسکی چُنی ہوئی پیاری دلہن ہے۔

میں آپکو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ اور دلہن کے حصہ کے ساتھ اس اتوار جُڑیں، جبکہ وہ اپنے عظیم فرشتہ کے وسیلہ بات کرتا ہے اور ہمیں بتاتا ہے کہ ہم اُسکی چُنی ہوئی دلہن ہیں۔ِ

بردار جوزف برینہم

پیغام: / 65-0429Eدلہن کا انتخاب

حوالہ جات:
Genesis 24:12-14
Isaiah 53:2
Revelation 21:9

26-0412 کیا خُدا کبھی اپنا ذہن اپنے کلام کے بارے میں بدلتا ہے؟

Message: 65-0418E کیا خُدا کبھی اپنا ذہن اپنے کلام کے بارے میں بدلتا ہے؟

PDF

BranhamTabernacle.org

اے جی اُٹھے ہوئے لوگوں،

اس ایسٹر کے ہفتے میں ہمارے عقابی دلوں کو کس قدر خوشی ملی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ، اُسکی حضوری عظیم اور عظیم تر ہی ہوتی جارہی تھی۔ عشائے ربانی، تدفین، کاملیت، اور پھر وہ عظیم اختتام جسکے لیے اُس نے ہمیں تعمیر ہے جو کہ: یہ سورج کا طلوع ہونا تھا…جلال ہو، وہ جی اُٹھا ہے اور ہم میں سے ہر ایک میں جی رہا ہے۔ وہ اپنے کلام کو ہم میں سے ہر ایک میں اس طرح آشکارا کررہا تھا جیسے اُس نے پہلے کبھی نہ کیا ہو۔ پس مسح نے ہمارے دلوں کو بھر دیا، آسمان اُسکی حضوری سے بھرا ہوا تھا؛ اور ایسا لگ رہا تھا جیسے ریپچر ہونے والا ہے۔

اُس نے ہمیں بتایا کہ 2000 سال پہلے کیا واقعہ ہوا تھا، اور پھر 2026 میں کیا واقعہ ہورہا ہے۔ یسُوع خُدا کی گندم کا پہلا دانہ تھا جو مردوں میں سے جی اُٹھا تھا۔ وہ خُدا کی جلانے والی قدرت سے جی اُٹھا تھا۔ خُدا نے اُسکی زندگی کو جلایا، اُسے مردوں میں سے زندہ کیا، اور وہ اُن لوگوں میں پہلا پھل تھا جو سو گئے تھے۔ وہ پہلا پولا تھا جو پک چکا تھا، خُدا کا وہ پولا جو خُدا کے حضور شکرانے کی یادگار کے طور پر ہلایا گیا، اس ایمان کے ساتھ کہ ہم میں سے باقی بھی آئیں گے۔ یہ ایک نشان تھا۔

پھر جو کچھ آج ہوا ہے اُس نے ہم پر ظاہر کردیا ہے۔ جیسے پینتیکوست کے دن اُس نے پولا ہلایا تھا جب آسمان سے ایک آواز آئی تھی جیسے زور کی آندھی کا سناٹا ہوتا ہے، اُسے لہرایا گیا۔ اُسے پھرسے لوگوں کے سامنے لہرایا گیا ہے کیونکہ اس نے لوقا 17:30 اور ملاکی 4 میں  اس کا وعدہ کیا تھا، جب ابن آدم ظاہر ہوگا تو دوبارہ لوگوں پر پولا ہلایا جائے گا۔

اب، ابن آدم کون ہے؟ ”ابتدا میں کلام تھا، اور کلام خُدا کے ساتھ تھا، اور کلام خُدا تھا۔ اور کلام مجسم ہوا، اور ہمارے درمیان رہا۔“ اور ہماری ساری تعلیم، خُدا کے کلام کے ثبوت کے ساتھ ہے؛ اور خُدا کے کلام کے وسیلے، نشانات کے وسیلے، اور معجزات کے وسیلہ ہے، ہم آج دیکھ رہے ہیں، جو لوقا کی-کی کتاب میں ہم نے پڑھا ہے، جسکا حوالہ ہم نے ابھی دیکھا تھا، جو-جو کہ لوقا 17 باب اور 30 ویں آیت؛ اور ملاکی 4 ہے، اور انکے ساتھ ساتھ ہمارے پاس مختلف حوالہ جات موجود ہیں، کہ کلام دوبارہ لوگوں پر ہلایا گیا ہے، اور انسان کی مردہ رسومات مرچکی ہیں، اور ابن خُدا پاک رُوح کے بپتسمہ کے وسیلہ پھر سے ہمارے درمیان زندہ ہے، اور ہمیں زندگی دے رہا ہے۔

رُوحُ القُدس ہمارے اُوپر ہلاتا اور ہلاتا رہا، اور اپنے کلام کو مزید اور مزید آشکارا کرتا رہا… ڈائنامکس، میکانکس، اور جی اُٹھنے والی طاقت۔

پھر، جب اُس یہ بتایا، تو ایسا محسوس ہوا کہ اس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہوسکتا:

اُس نے مجھے پردے کے پار دیکھنے دیا، اور میں نے آپ سبکو وہاں دیکھا…وہ سب جن سے تو نے پیار کیا، اور جن نے تجھے پیار کیا، وہ تجھے دے دیے گئے ہیں۔“ سمجھے؟ میں نے اُن سبکو وہاں ایسے ہی دیکھا تھا۔ یہ کیا تھا؟ یہ اُٹھائے جانے والی طاقت تھی۔

اُس نے ہمیں وہاں دیکھا!! وقت کے پردہ کے پار…ہم وہاں پر اُسکے ساتھ تھے؛ ہمارے تمام پیارے جو ہم سے پہلے چلے گئے… تمام باپ، مائیں، بچے۔ ہم وہاں پر اُنکے ساتھ تھے اور وہ سب بھی جن سے ہم کبھی ملے نہیں: موسٰی، پطرس، پولوس…ہم سب وہاں اکھٹے تھے۔

پھر، جس طرح سے وہ پیارا پاک رُوحُ ہے، وہ اُنکا بھولنا نہیں چاہتا تھا جو بیمار ہیں، پریشان ہیں اور ہارے ہوئے ہیں، اسی لیے اُس نے دوبارہ سے اپنے آپکو ہمارے اُوپر ہلایا تاکہ ہم میں سے ہر ایک شفایاب ہوجائے اور جس کسی چیز کی بھی ہمیں ضرورت ہے۔

یہ وہ لوگ ہیں، جو بادشاہی کے باشندے ہیں، اور جلانے والی قوت کے حقدار ہیں، اور خُداوند، اُس نے انہیں، اسی گھڑی جلادیا ہے۔ اور ہونے دے رُوح عقاب سے عقاب پر جائے، اور کلام سے کلام پر جائے، یہاں تک کہ یسُوع مسیح کی معموری ان تمام بدنوں میں، جسمانی اور رُوحانی طور پر ظاہر ہوجائے، اور جیسے ہی ہم اپنے ہاتھ ایک دوسرے پر رکھتے ہیں، انکی ہر ضرورت پوری پوجائے۔ یسُوع مسیح کے نام میں۔

وہ کلام، وہ آواز۔ ہر ایک چیز جسکی ہمیں ضرورت ہے جو ٹیپس پر موجود ہے، دلہن۔ خُدا اپنے کلام کے متعلق اپنا ذہن نہیں بدلتا۔ ایک بھی نقطے اور شوشے کو بدلا نہیں جاسکتا، اس لیے اُس نے راستہ بنایا تاکہ اُسکی دلہن خود اپنے کانوں سے ٹھیک وہی سن سکے جو وہ اُسے بتانا چاہتا تھا۔

خُدا نے اپنی دلہن سے بات کرکے ہر ایک چیز کو آشکارا کردیا ہے۔ اسے ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔ دلہن کو ضرور ہی دلہے کے پاس آنا ہے؛ یہی اُسکا کامل مہیاہ کردہ راستہ ہے جو آج کے زمانہ میں فراہم کیا گیا ہے۔ یہ خُداوند یوں فرماتا ہے۔

کیا خُدا اپنے کلام کے متعلق کبھی اپنا ذہن بدلتا ہے؟ نہیں۔ اُسکے پاس کامل مرضی اور چھوٹ دینے والی مرضی بھی موجود ہے۔  پس دلہن کو اُسکی کامل مرضی میں ہونا چاہیے۔ اور خود خُدا کی آواز کو براہ راست خُدا کے وسیلہ سننے سے بڑھ  کر کامل مرضی، یا کامل جگہ نہیں ہوسکتی۔

آپ میں سے ہر ایک کو اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر دعوت دیتا ہوں، تاکہ خُدا کی آواز جو خالص کلام کو لاتا ہوا سن سکیں۔ کچھ سوچنے سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے، پس بیٹھ جائیں اور کلام کی ہر ایک بات پر آمین کہیں… پریس پلے کے علاوہ، اور کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 65-0418E- کیا خُدا اپنے کلام کے متعلق کبھی اپنا ذہن بدلتا ہے؟

ہم پیراگراف 61 سے آغاز کرینگے۔

کلام سے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:

Exodus 19th chapter
Numbers 22:31
St. Matthew 28:19
Luke 17:30
Revelation 17th chapter

Easter 2026

اے بادشاہی کے عزیز ہم وطنو،

اس بار کا ایسٹر ہم سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ یہ سب سے عظیم ترین ایسٹر ہوگا جو دلہن نے کبھی گزارا ہے۔ ہم بیٹے کی حضوری میں بیٹھے کے وسیلہ، پک رہے ہیں، اور پہچان رہے ہیں کہ ہم کون ہیں۔ یسُوع مسیح کی معموری ہم میں سے ہر ایک میں بطور اُسکا کلام، اُسکا آواز ظاہر ہورہی ہے، اور ایک عقاب سے دوسرے عقاب تک، چلا رہی ہے، اور ہمیں اپنی شادی کی ضافت کے لیے پکار رہی ہے۔

ہر سال اس وقت کے دروان دلہن آنے والے ایسٹر کے ہفتے کو لے کر ایک عظیم توقع کے تحت ہوتی ہے۔ ایک ایسا وقت جب وہ ہمیں پورے دُنیا میں سے لگاتار چار دن کے لیے متحد کریگا، جس میں ہم اُسکی پرستش کرینگے، اُسکا شکر کرینگے، اُسکی تعریف کرینگے؛ کیونکہ وہ جی اُٹھا ہے اور ہم میں سے ہر ایک میں رہ رہا ہے۔ پس دلہا اور دلہن ایک ہورہے ہیں۔

وہ ہمیں یہ خاص وقت دے رہا ہے تاکہ ہم اپنے چوگرد تمام دُنیاوی چیزوں کو بند کرکے صرف اُسکے ساتھ وقت گزاریں۔ تاکہ دُنیا کی طرف سے کوئی بھی پریشانی نہ ہو، جبکہ ہم اپنی دُنیا اُسکے ساتھ قائم کرتے ہیں۔ دروازوں کو بند کریں، تمام الیکڑونکس کو بند کردیں اور ہر اُس چیز کو جو ہمیں اُس سے دور کرتی ہے۔

ہم میں سے ہر ایک کی سب س عظیم خواہش یہی ہے کہ ہم اُسکے قریب رہیں۔ ہم اُسکے لیے زیادہ مقدس زندگی گزارنا چاہتے ہیں؛ تاکہ ہم اُسکی کامل مرضی میں رہ سکیں۔ اُسکی آمدثانی کے لیے تیار ہوسکیں۔ اس دُنیا میں، اور ہماری زندگی میں اس سے بڑھ کے ضروری اور کچھ بھی نہیں ہے۔

اُس نے ہمیں یہ خاص موقع اس لیے دیا ہے تاکہ ہم اُسکے ساتھ وقت گزار سکیں، اُس سے بات کرسکیں اور اُس پر غور کرسکیں۔ تاکہ اُسکی حضوری میں جاکر اپنے دلوں کو کھول سکیں۔ یہ اُسکی دلہن کی زندگی بدل دیگی!

وہ جانتا ہے کہ آپ میں سے کچھ بچوں، خاندانوں، اور ذمہ داریوں کی وجہ سے یہ کرنا مشکل ہوگا، لیکن اگر ہم اپنے ہر ایک فری سکینڈ کا فائدہ اُس سے بات کرنے سے کریں، اُسکے قریب جانے سے کریں، اپنے دل کھولنے سے کریں، تو پھر ہماری زندگی میں ایک ایسی تبدیلی آئیگی، کہ ہم دوبارہ پھر پہلے جیسے کبھی بھی نہ رہیں گے۔

جیسا اُس نے موسٰی کہ دنوں میں کیا جب وہ اپنے بچوں کو اُنکے گھروں میں لے آیا، کیونکہ لہو لاگو کردیا گیا تھا اور وہ اپنے آپکو اُنکے خروج کے لیے تیار کررہے تھے؛ بالکل اسی طرح ہی یہ خاص ایسٹر کا ہفتہ ہوگا جو اُس نے ہم میں سے ہر ایک کے لیے تیار کیا ہے۔

ہمارا سفرنامہ کچھ اس طرح ہوگا:

جمعرات

یہ جمعرات کی رات تھی جب خُداوند یسُوع نے اپنا آخری کھانا شاگردوں کے ساتھ کھایا تھا، اُس فسح کی یاد میں جو بنی اسرائیل کے خروج سے پہلے تھی۔ ہمارے پاس، اس مقدس ہفتے سے پہلے، کیا ہی موقع ہے تاکہ اپنے گھروں میں خُداوند کے ساتھ بات کرسکیں، اور اُس سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، اور اُس سے ہر وہ چیز مانگیں جسکی ہمیں دروان سفر ضرورت ہے۔

آسمانی باپ، ہم ابدیت کے اس پار، ایک بار پھر سے اکھٹے جمع ہوکر، اسکے لیے شکرگزار ہیں۔ اور ہم آج صبح ایک نئے زور کی جانب دیکھ رہے ہیں جو تیرے پاس سے آتا ہے۔ ہم بطور اسرائیلی بچے جمع ہوئے ہیں جیسے وہ صبح سویرے ہوا کرتے تھے، تاکہ وہ اُس من کو حاصل کرسکیں جو اُنکے لیے پوری رات مہیاہ کیا جاتا تھا، تاکہ آنے والے دن کے لیے وہ گذر بسر کرسکیں۔ آج صبح بھی، ہم رُوحانی من کو اکھٹا کررہے ہیں، جو کہ سفر کے دروان ہمیں طاقت مہیاہ کریگا۔

آئیں ہم سب ملکر 6 بجے لوکل ٹائم کے حساب سے 62-0204 عشائے ربانی کو سنیں گے، اور پھر نبی ٹیپ کے ختم ہونے پر ہمیں ہماری خاص عشائے ربانی اور پاؤں دھونے تک لے کر جائے گا، جو کہ لائف لائن ایپ پر (انگلش) میں چل رہی ہوگی، یا آپ عبادت کو انگلش یا دیگر زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں دیے گئے لنک کو دبا کر۔

جمعہ

ہم اپنے گھرانوں کے ساتھ صبح 9 بجے دُعائیہ حالت میں جائیں گے، اور پھر دوبارہ سے 12 بجے، ہم خُداوند کو دعوت دینگے تاکہ وہ ہمارے ساتھ رہے اور ہمارے گھروں کو رُوحُ القُدس سے بھرے جبکہ ہم اپنے آپکو اُسکے لیے مخصوص کرتے ہیں۔

ہونے پائے کہ ہمارا ذہن اُس دن کلوری پر جائے، جو کہ 2000 پہلے واقعہ ہوا تھا، اور ہم اپنے نجات دہندہ کو صلیب پر لٹکا ہوا دیکھیں۔ آئیں اُس عظیم قیمت کو یاد کرتے ہیں جو اُس نے ہمارے لیے ادا کی۔ وہ خُدا کا بے گناہ بیٹا تھا، لیکن اُس نے وہ سب دکھ اُٹھائے جو کوئی بھی آدمی نہیں اٌٹھا سکتا، کیونکہ ہمارے گناہوں کو بوجھ اُس پر تھا۔

اُسے پاتال میں بطور مجرم بھیجنا پڑا (سمجھے؟)، کیونکہ اُس نے ہمارے گناہوں کو اُٹھا لیا تھا۔ اور مسیح موا، ایک راستباز ہوتے نہیں؛ بلکہ وہ ایک گنہگار موا۔ سمجھے؟ مسیح نے خود کبھی کوئی گناہ نہیں کیا، لیکن اُس نے ہمارے گناہوں کو اپنے اُوپر لے لیا۔

پھر12:30  بجے، آئیں ہم اپنے گھروں میں اکھٹے ہوتے ہیں جبکہ ہم سنیں گے: 57-0419 کاملیت۔

پھر عبادت کے فوراً بعد خُداوند کی مصلوبیت کی یاد میں، ہم دُعا میں اکھٹے جُڑیں گے۔

ہفتہ

ہم ایک بار پھر سے دُعا میں صبح 9 بجے اور 12 بجے متحد ہونگے، اور ہمارے دلوں کو اُن عظیم چیزوں کے لیے تیار کرینگے جو وہ ہمارے درمیان کریگا۔

میں اُسے کہتا سن سکتا ہوں، ”شیطان، یہاں آ!“ اب یہ بوس ہے۔ وہ آگے بڑھا، اُس نے موت اور جہنم کی کُنجی کو اُس سے لے کر، اپنی طرف لٹکا لیا۔ ”میں تجھے ایک نوٹس دینا چاہتا ہوں۔ تو کافی دیر تک ایک جھوٹا رہا ہے۔ میں کنواری سے پیدا ہوا زندہ خُدا کا بیٹا ہوں۔ میرا خون ابھی بھی صلیب پر گیلا ہے، اور قرضے کو پورا طرح سے ادا کیا جاچکا ہے! اب مزید تیرا کوئی حق نہیں ہے۔ تو ننگا ہوچکا ہے۔ ان کُنجیوں کو مجھے دے دے!“

پھر 12:30 بجے، ہم سب اکھٹے ہونگے تا کہ کلام کو سن سکیں: 57-0420 تدفین۔

پس دُنیا کے چوگرد دلہن کے لیے کیا ہی ریڈ لیٹر ڈے ہوگا۔

پھر عبادت کے فوراً بعد ہم دُعا میں اکھٹے ہونگے۔

اتوار

آئیں ہم پہلے صبح سویرے اُٹھے گے جیسے بردار برینہم نے صبح میں کیا جب اُسکے ساتھی، رابن پرندے نے آکر، اُسے صبح 5 بجے اُٹھایا تھا۔ آئیں خُداوند کا شکر کرتے ہیں جبکہ اُس نے یسُوع کو قبر میں سے اُٹھا کھڑا کیا ہے:

آج صبح پانچ بجے، میرے چھوٹے دوست نے جسکا سینہ لال ہے اُس نے میری کھڑکی کی جانب اُڑان بھری اور آکر مجھے آُٹھایا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے اُسکا چھوٹے دل پھٹ پڑے گا، جبکہ وہ کہہ رہا تھا، ”وہ جی اُٹھا ہے۔“

پھر 9 بجے ایک بار پھر سے دُعائیہ قطار بنائیں گے، اور ایک دوسرے کے لیے دُعا کرینگے اور اپنے آپکو خُدا کی آواز کے لیے تیار کرینگے۔

پھر 9:30 بجے، ہم سب اکھٹے جمع ہونگے جبکہ ہم ہمارے ایسٹر کے پیغام کو سنیں گے: 65-0418M یہ سورج کا طلوع ہونا ہے۔

پھر 12:00 بجے، ہم اپنی آوازوں کو بلند کرینگے اور جی اُٹھنے والی طات کے لیے اُسکا شکرادا کرینگے۔

پھر 3:00 بجے، آئیں ایک بار پھر سے دُعا میں متحد ہوں، اور اُس عظیم ہفتے کے لیے اُسکی شکرگزاری کریں جو اُس نے اپنے ساتھ ہمیں دیا ہے اور اپنی دلہن کے ساتھ بھی جو کہ پوری دُنیا کے چوگرد ہے۔

میرے اُن بھائیوں اور بہنوں کے لیے جو باہر کے ممالک رہتے ہیں، پچھلے سال کی طرح، میں آپکو دعوت دونگا کہ ہمارے ساتھ جیفرسن ویل ٹائم پر متحد ہوں، اُس تمام دُعائیہ اوقات کے لیے جو شیڈول میں ہیں۔ اگرچہ، مجھے اندازہ ہے، کہ جمعرات، جمعہ، اور ہفتہ کی دوپہر کو جیفرسن ویل کے حساب سے ٹیپس پلے کرنا آپ میں سے بہتوں کے لیے بہت ہی مشکل ہوگا، تو برائے مہربانی آپ ان پیغامات کو اُس وقت چلانے میں آزادی محسوس کریں جب آپکے لیے آسانی ہو۔ لیکن، میں چاہونگا، کہ ہم سب اتوار کے پیغام کے لیے ایک ہی وقت پر جُڑیں جوکہ صبح 9:30 بجے ہوگا، جیفرسن ویل ٹائم پر، تا کہ ہم سب ملکر اتوار کے پیغام کو اکھٹا سن سکیں۔

مزید میں آپکو دعوت دینا چاہونگا اور آپکے بچوں کو بھی کہ Creations Projects, Journaling, and Recipes کا بھی حصہ بنیں، جس سے آپکی پوری فیملی لطف اندوز ہوسکتی ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ آپ اُنہیں پسند کرینگے جبکہ وہ تمام کلام کے اُوپر ہی ہیں جنہیں ہم اس ہفتے میں سنیں گے۔

ہفتے کے شیڈول کے لیے، عشائے ربانی کی تیاری کی تمام معلومات، اور Creation Projects کے لیے چیزیں، اور باقی معلومات بھی، لنکس پر موجود ہیں۔

آئیں اس ایسٹر کے ہفتے میں اپنے فون کو بند کرتے ہیں سوائے تصویریں لینے کے، قوٹ آف دی ڈے سننے کے، اور ٹیبل ایپ سے ٹیپس کو سننے کے لیے، اور لائف لائن ایپ کے اسعتمال کے QOTD, Apps. لیے، جو کہ ڈاؤن لوڈ لنک پر ہے۔

یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں آپکو اور آپکے خاندان کو دُنیا کے چوگرد دلہن کے ساتھ اکھٹا ہونے کے لیے دعوت دے رہا ہوں اس ہفتے کے لیے جو کہ پورے طور پر پرستش، تعریفیں، اور شفا سے بھرا ہوا ہے۔ میں ایمان رکھتا ہوں حقیقی طور پر یہ ہفتہ آپکی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیگا۔

بردار جوزف برینہم

26-0329 یہ ملکِ صدق کون ہے؟

اے ابدی زندگی کی دلہن،

وہ کس کی آواز ہے جو ٹیپس پر ہم سے بات کررہی ہے؟

ہم اس سوال کا جواب صرف خُدا کی طرف سے مکاشفہ کے وسیلہ ہی جان سکتے ہیں۔ صرف اُسکی پہلے سے چُنی ہوئی دلہن کے پاس ہی اسکا مکاشفہ ہوگا۔ اسی لیے، ہمیں اُسکے کلام کی تلاش کرنی چاہیے تاکہ ہم یہ سمجھ سکیں جبکہ وہ بتاتا ہے کہ وہ کون ہے: وہ جو کہ اپنے کلام کا واحد ترجمان ہے۔ پس سات مہروں کو کون کھول کر اُنہیں آشکارا کریگا؟ بائبل کے تمام پوشدہ بھیدوں کو کون آشکارا کریگا؟ کون اُسکی دلہن کو پکارے گا اور اُسکی رہنمائی کریگا؟ حتمی آواز کس کے پاس ہوگی؟

کلام کے مطابق، یہ خود، ملکِ صدق کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے۔ یہ وہ آدمی ہے جو بے باپ اور بے ماں ہے، جسکا نہ کوئی شروع ہے اور نہ ہی کوئی آخر ہے۔ خُدا، جس نے جسم میں آکر گوشت کھایا اور روٹی کھائی، اور مکھن دودھ پیا، اور ابرہام سے بات کی۔ وہ ایک شخصیت کے حامل ایک انسان تھا، جو انسانی جسم میں رہ رہا تھا۔

بالکل وہی کلام فرماتا ہے کہ یہی ملکِ صدق، یہی انسان، یہی شخصیت، ایک بار پھر سے انسانی جسم میں دوبارہ رہ کر خود کو آشکارا کریگا بالکل جیسا اُس نے ابرہام کے ساتھ کیا، اور پھر دوبارہ سے یسُوع مسیح کے ساتھ؛ لیکن آج، اپنے ساتویں فرشتہ پیامبر میں جو کہ مکاشفہ 10:7 ہے۔

اُسکی رُوح اس زمینی ٹیبرنیکل کو استعمال کریگی تا کہ وہ اپنی دلہن سے بات کرکے خود کو اُس پر ظاہر کرسکے۔ خُدا خود انسانی جسم میں رہ کر جی رہا ہے اور بات کررہا ہے۔ اُسکا پہلا پوری طرح سے بحال شدہ بیج اب پوری طرح پک چکا ہے۔ خُدا کا مکمل منصوبہ اب منزل پرپہنچ چکا ہے؛ کیونکہ خُدا اور وہ آدمی ایک ہی تھے۔ خُدا ہونٹ سے لے کر کانوں تک دلہن سے بات کررہا تھا بالکل جیسا اُس نے ابرہام کے ساتھ کیا۔

وہ اندر آیا اور اُس میں، یعنی ملکِ صدق شخصیت میں رہا۔ لیکن پھر، اسکے بعد، ہم نے ملکِ صدق کا ذکر کبھی نہیں سنا، کیونکہ وہ یسُوع مسیح بن گیا۔ ملکِ صدق کاہن تھا، لیکن وہ یسُوع مسیح بن گیا۔ اب، آپ اُسے چھوڑ آئے ہیں۔ کیونکہ، اُس شکل میں، وہ سب چیزوں کا علم رکھتا تھا، لیکن ابھی تک آپ اُس حالت کو جاننے کے قابل نہیں ہوپائیں ہیں۔

ابھی تک…!! تو پھر ہم کون ہیں؟

ہماری آنکھیں، ہمارا قدوقامت، جو کچھ بھی ہم ہیں، ہم ابتدا میں اُسکی سوچ میں تھے۔ اس سے پہلے کوئی فرشتہ تھا، کوئی ستارہ تھا، کوئی کروبی تھا، یا کچھ تھا۔ اُس نے سوچا، اُس نے بولا، اور ہم یہاں ہیں۔

یہ لامحدود ہے۔ ہم اسے ہم ذہنوں سے نہیں سوچ سکتے، لیکن یہ خُدا ہے۔ خُدا، جو کہ لامحدود ہے!

کیونکہ ابتدا میں ہم اُس میں تھے، اس زمین پر فانی زندگی ختم ہونے کے بعد ہمارے ساتھ کیا واقعہ ہوگا؟

اور، پھر جب اُس پر سے گوشت پوست کے بدن کا لبادہ اُتارا جاتا ہے، تو اُس کے لیے ایک قدرتی بدن ہوتا ہے، جو کہ تھیوفنی ہے، ایک ایسا بدن جو ہاتھوں سے نہیں بنا، نہ ہی کسی عورت نے جنم دیا ہے، ہم اُس میں چلے جاتے ہیں۔ پھر وہ بدن واپس آتا ہے اور جلالی بدن کو اُٹھا لیتا ہے۔

اُسکی دلہن کے پاس ذخیرہ میں کیا ہی عمدہ چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔ دیکھیں اب کیا چیز واقعہ ہورہی ہے جبکہ وہ اپنا کلام اس طرح سے آشکارا کررہا ہے جیسے اُس نے پہلے کبھی نہ کیا ہو۔ اُسکی دلہن کے لیے لیو لیٹر پر بات کرنا یہ بالکل ویسا ہی ہے! کیا ہی دن ہے جس میں ہم جی رہے ہیں۔

ہمارے پاس مکاشفہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ملکِ صدق کون ہے، یہ خُدا کی آواز ہے، جو کہ ٹیپس کے وسیلہ بات کررہی ہے۔ ہمارے پاس مکاشفہ ہے کہ یہ خُدا کی مہیاہ کردہ اور آج کے لیے کامل مرضی ہے۔ لہذا، ہم جانتے ہیں کہ وہ کون ہے اور یہ کہ ہم اُسکی دلہن ہیں۔

یہ مکاشفہ ہر روز ہی عظیم اور عظیم تر ہوتا جارہا ہے۔ ہر گزرتا دن ہی مزید خوشی، اور مزید مکاشفہ کو لارہا ہے۔ دلہن اپنے آپکو اُسکی آواز کی حضوری میں بیٹھنے کے وسیلہ تیار کررہی ہے، جبکہ وہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم کون ہیں، اور یہ کہ وہ ہم سے کتنا پیار کرتا ہے، اور کیسے وہ ہمارے ساتھ ہونے کے لیے انتظار نہیں کرسکتا!!!

آئیں، اور اپنے آپکو 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر تیار کریں، اُس چیز کے لیے جو واقعہ ہونے جارہی ہے، جبکہ ہم ملکِ صدق کی آواز کو سنتے ہیں۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 65-0221E ”یہ ملکِ صدق کون ہے؟“

پڑھنے کے لیے حوالہ جات:
Genesis 18th Chapter
Exodus 33:12-23
St. John 1:1
Romans 8:1
2 Corinthians 5:1
1 Thessalonians 4:13-18
First Timothy 3:16 / 6:15
Hebrews 7:1-3 /13:8
Revelation 10:1-7 / 21:16