زمرہ جات کے محفوظات: Uncategorized

26-0329 یہ ملکِ صدق کون ہے؟

اے ابدی زندگی کی دلہن،

وہ کس کی آواز ہے جو ٹیپس پر ہم سے بات کررہی ہے؟

ہم اس سوال کا جواب صرف خُدا کی طرف سے مکاشفہ کے وسیلہ ہی جان سکتے ہیں۔ صرف اُسکی پہلے سے چُنی ہوئی دلہن کے پاس ہی اسکا مکاشفہ ہوگا۔ اسی لیے، ہمیں اُسکے کلام کی تلاش کرنی چاہیے تاکہ ہم یہ سمجھ سکیں جبکہ وہ بتاتا ہے کہ وہ کون ہے: وہ جو کہ اپنے کلام کا واحد ترجمان ہے۔ پس سات مہروں کو کون کھول کر اُنہیں آشکارا کریگا؟ بائبل کے تمام پوشدہ بھیدوں کو کون آشکارا کریگا؟ کون اُسکی دلہن کو پکارے گا اور اُسکی رہنمائی کریگا؟ حتمی آواز کس کے پاس ہوگی؟

کلام کے مطابق، یہ خود، ملکِ صدق کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے۔ یہ وہ آدمی ہے جو بے باپ اور بے ماں ہے، جسکا نہ کوئی شروع ہے اور نہ ہی کوئی آخر ہے۔ خُدا، جس نے جسم میں آکر گوشت کھایا اور روٹی کھائی، اور مکھن دودھ پیا، اور ابرہام سے بات کی۔ وہ ایک شخصیت کے حامل ایک انسان تھا، جو انسانی جسم میں رہ رہا تھا۔

بالکل وہی کلام فرماتا ہے کہ یہی ملکِ صدق، یہی انسان، یہی شخصیت، ایک بار پھر سے انسانی جسم میں دوبارہ رہ کر خود کو آشکارا کریگا بالکل جیسا اُس نے ابرہام کے ساتھ کیا، اور پھر دوبارہ سے یسُوع مسیح کے ساتھ؛ لیکن آج، اپنے ساتویں فرشتہ پیامبر میں جو کہ مکاشفہ 10:7 ہے۔

اُسکی رُوح اس زمینی ٹیبرنیکل کو استعمال کریگی تا کہ وہ اپنی دلہن سے بات کرکے خود کو اُس پر ظاہر کرسکے۔ خُدا خود انسانی جسم میں رہ کر جی رہا ہے اور بات کررہا ہے۔ اُسکا پہلا پوری طرح سے بحال شدہ بیج اب پوری طرح پک چکا ہے۔ خُدا کا مکمل منصوبہ اب منزل پرپہنچ چکا ہے؛ کیونکہ خُدا اور وہ آدمی ایک ہی تھے۔ خُدا ہونٹ سے لے کر کانوں تک دلہن سے بات کررہا تھا بالکل جیسا اُس نے ابرہام کے ساتھ کیا۔

وہ اندر آیا اور اُس میں، یعنی ملکِ صدق شخصیت میں رہا۔ لیکن پھر، اسکے بعد، ہم نے ملکِ صدق کا ذکر کبھی نہیں سنا، کیونکہ وہ یسُوع مسیح بن گیا۔ ملکِ صدق کاہن تھا، لیکن وہ یسُوع مسیح بن گیا۔ اب، آپ اُسے چھوڑ آئے ہیں۔ کیونکہ، اُس شکل میں، وہ سب چیزوں کا علم رکھتا تھا، لیکن ابھی تک آپ اُس حالت کو جاننے کے قابل نہیں ہوپائیں ہیں۔

ابھی تک…!! تو پھر ہم کون ہیں؟

ہماری آنکھیں، ہمارا قدوقامت، جو کچھ بھی ہم ہیں، ہم ابتدا میں اُسکی سوچ میں تھے۔ اس سے پہلے کوئی فرشتہ تھا، کوئی ستارہ تھا، کوئی کروبی تھا، یا کچھ تھا۔ اُس نے سوچا، اُس نے بولا، اور ہم یہاں ہیں۔

یہ لامحدود ہے۔ ہم اسے ہم ذہنوں سے نہیں سوچ سکتے، لیکن یہ خُدا ہے۔ خُدا، جو کہ لامحدود ہے!

کیونکہ ابتدا میں ہم اُس میں تھے، اس زمین پر فانی زندگی ختم ہونے کے بعد ہمارے ساتھ کیا واقعہ ہوگا؟

اور، پھر جب اُس پر سے گوشت پوست کے بدن کا لبادہ اُتارا جاتا ہے، تو اُس کے لیے ایک قدرتی بدن ہوتا ہے، جو کہ تھیوفنی ہے، ایک ایسا بدن جو ہاتھوں سے نہیں بنا، نہ ہی کسی عورت نے جنم دیا ہے، ہم اُس میں چلے جاتے ہیں۔ پھر وہ بدن واپس آتا ہے اور جلالی بدن کو اُٹھا لیتا ہے۔

اُسکی دلہن کے پاس ذخیرہ میں کیا ہی عمدہ چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔ دیکھیں اب کیا چیز واقعہ ہورہی ہے جبکہ وہ اپنا کلام اس طرح سے آشکارا کررہا ہے جیسے اُس نے پہلے کبھی نہ کیا ہو۔ اُسکی دلہن کے لیے لیو لیٹر پر بات کرنا یہ بالکل ویسا ہی ہے! کیا ہی دن ہے جس میں ہم جی رہے ہیں۔

ہمارے پاس مکاشفہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ملکِ صدق کون ہے، یہ خُدا کی آواز ہے، جو کہ ٹیپس کے وسیلہ بات کررہی ہے۔ ہمارے پاس مکاشفہ ہے کہ یہ خُدا کی مہیاہ کردہ اور آج کے لیے کامل مرضی ہے۔ لہذا، ہم جانتے ہیں کہ وہ کون ہے اور یہ کہ ہم اُسکی دلہن ہیں۔

یہ مکاشفہ ہر روز ہی عظیم اور عظیم تر ہوتا جارہا ہے۔ ہر گزرتا دن ہی مزید خوشی، اور مزید مکاشفہ کو لارہا ہے۔ دلہن اپنے آپکو اُسکی آواز کی حضوری میں بیٹھنے کے وسیلہ تیار کررہی ہے، جبکہ وہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم کون ہیں، اور یہ کہ وہ ہم سے کتنا پیار کرتا ہے، اور کیسے وہ ہمارے ساتھ ہونے کے لیے انتظار نہیں کرسکتا!!!

آئیں، اور اپنے آپکو 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر تیار کریں، اُس چیز کے لیے جو واقعہ ہونے جارہی ہے، جبکہ ہم ملکِ صدق کی آواز کو سنتے ہیں۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 65-0221E ”یہ ملکِ صدق کون ہے؟“

پڑھنے کے لیے حوالہ جات:
Genesis 18th Chapter
Exodus 33:12-23
St. John 1:1
Romans 8:1
2 Corinthians 5:1
1 Thessalonians 4:13-18
First Timothy 3:16 / 6:15
Hebrews 7:1-3 /13:8
Revelation 10:1-7 / 21:16

26-0322 شادی اورطلاق

Message: 65-0221M شادی اورطلاق

PDF

BranhamTabernacle.org

اے منتخب، چُنی ہوئی، اور پہلے سے طے شدہ دلہن:

جوانی کے دنوں میں مجھے یاد ہے، جب میں ٹیپ کو سننے کی کوشش کرتا تھا۔ تو ہمیشہ ٹائٹل کو پڑھتے ہوئے میں سوچتا تھا، کہ میں شادی اور طلاق کو نہیں سنو گا، کیونکہ اُسکا میرے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے؛ تمام شادی شدہ لوگوں کے لیے بھی ایسا ہی ہے۔

پھر ایک دن، شادی اور طلاق کو سنتے ہوئے، باپ نے مجھے اس پیغام کا مکاشفہ دیا۔ اُسکا مسح میرے دل میں آگیا۔ کہ وہ میرے سے بات کررہا ہے۔ یہ پیغام میرے لیے ہے۔ وہ مجھے بتارہا ہے کہ اُس نے مجھے بنائے عالم سے پیشتر چُنا تھا۔ یہ میری شادی کی تقریب ہے۔ میں اُسکے سوا اور کسی اور کو نہیں چاہتا۔ میں اُسکے ساتھ، اور اُسکے کلام کے ساتھ، اور واحد اُسکی آواز کے ساتھ، سچا اور وفاداری ہوں۔  کیونکہ ہم ایک ہیں۔

یقینی طور پر یہ پیغام اُن تمام بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا جنکی شادی ہوئی تھی لیکن اب طلاق ہوچکی ہے، لیکن وہ بتا رہا ہے کہ اُنہیں کیا کرنا ہے؛ لیکن اسکا مطلب کہیں زیادہ بڑا اور مکمل تھا، جو کہ بہت ہی عظیم، اور بہت ہی زیادہ طاقتور تھا۔

صرف ایک ہی شوہر تھا، اور وہ اپنی بہت زیادہ چُنی ہوئی دلہن، کو پکار رہا تھا اور اُس سے بات کررہا تھا۔ خُدا کی آواز اُسکی پاک، خالص، کنواری کلام کی دلہن کو پکار رہی تھی۔ وہ جسے کبھی بھی کسی آدمی کی طرف سے چھوا اور ناپاک نہیں کیا گیا۔ وہ جو کہ اُسکے ساتھ اور اُسکے کلام کے ساتھ سچی اور وفاداری ہے۔ وہ جو کہ مکمل طور پر اُس سے اور اُسکی آواز سے مطمئن ہے۔

اُسکے فضل اور رحم کے وسیلہ، آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں، کسی بھی شک کے بغیر، ہم اُسکے کلام کی کنواری دلہن ہیں۔ جلال ہو!!

وہ پُریقین ہونا چاہتا تھا کہ اُسکی دلہن کو پکارنے کے وقت کوئی بھی چیز نامکمل نہ رہے، پس اسی لیے وہ خود آگیا اور انسانی جسم میں رہا تاکہ اپنے کلام کو آشکارا کرکے خود سے اپنی دلہن کو پکار سکے۔ وہ خود ہی العزر تھا جو اپنی دلہن کو خود سے چُن رہا تھا۔

وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا تا کہ ہم کسی بھی طرح سے اُلجھن کا شکار نہ رہیں کہ کون ہم سے پیار کررہا ہے، تو اُس نے خود کی شناخت خود کے چُنے ہوئے برتن سے بات کرنے کے وسیلہ کروائی جو کہ بگولے کی شکل میں درخت پر لٹکا ہوا تھا۔ پھر اُس نے اوہائیو کے دریا پر ہزاروں کے سامنے واضع ہوکر اُس سے بات کی۔

حتٰی کہ اُس نے اپنی تصویر بھی اُسکے ساتھ لینے دی تاکہ وہ دُنیا کو دکھا اور بتا سکے، میں نے تم سے کہا تھا کہ میں دوبارہ آؤنگا اور اور جسم میں رہونگا۔ یہ وہی ہے جسکے اندر میں نے رہنے کے لیے چُنا، اور تمہیں دلہن ہونے کے لیے پکارا۔ یہ وہ نہیں ہے؛ بلکہ یہ میں ہوں جو اُسکے وسیلہ بات کررہا ہوں۔ میں صرف اپنی آواز تمہارے تک پہنچانے کے لیے اُسکی آواز کو چُن رہا ہوں۔ میں ہی وہ ہوں جس نے تمہیں پکارا ہے اور تمہیں کامل کررہا ہوں تاکہ تم ایک کامل دلہن بن سکو۔

اس میسج کا مکاشفہ، اُسکے کلام کا، اُسکی آواز کا، اور اب ہم کون ہے یہ سب انسانی لفظوں کے بیان سے پرے ہے۔ میں جانتا ہوں کہ تم اُس بات کو جانتے ہو جو میں کہہ رہا ہوں۔ اُٹھائے جانے والا ایمان اب اپنی جگہ لے رہا ہے۔ دلہن خود کو خود خُدا کی حضوری میں بیٹھنے کے وسیلہ تیار کررہی ہے، جبکہ وہ کامل ہوتی جارہی ہے۔

دُنیا کے پاس خُدا کی آواز کو سننے کا کیا ہی موقع ہے جبکہ وہ اُن سے بات کرتی ہے؛ تاکہ وہ بیٹھ کر کلام پر کلام کو سن سکے جبکہ وہ بولتا ہے اور اپنے کلام کو آشکارا کرکے ہمیں بتاتا ہے کہ ہم کون ہیں۔ پس اُسکی حضوری میں بیٹھنے سے بہتر اور کچھ بھی نہیں ہے، تو آئیں اور اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم ہمارے ساتھ جُڑیں، جبکہ ہم اُسے دلہن سے بات کرتا ہوا سنتے ہیں، اس پیغام کو، ”شادی اور طلاق“ 65-0221M۔

بردار جوزف برینہم

کلام سے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:

St. Matthew 5:31-32 / 16:18 / 19:1-8 / 28:19
Acts 2:38
Romans 9:14-23
First Timothy 2:9-15
First Corinthians 7:10-15 / 14:34
Hebrews 11:4
Revelation 10:7
Genesis 3 chapter
Leviticus 21:7

26-0315 خُدا کی چُنی ہوئی عبادت کی جگہ

Message: 65-0220 خُدا کی چُنی ہوئی عبادت کی جگہ

PDF

BranhamTabernacle.org

اے مسز یسُوع مسیح،

یہی وہ دن ہے۔ یہی وہ گھڑی ہے۔ خُدا نے اپنے عظیم عقاب کو زمین پر بھیجا تا کہ مسز یسُوع مسیح کو پکارے، اور اُسے بات کرکے اُسے بتائے، ”تو ہی وہ ہے جسے میں نے چُنا ہے۔ تو ہی وہ ہے جسے میں پیار نے کیا ہے۔ تو میری کامل کلام کی کنواری دلہن ہے۔ ہم ایک ہیں۔“

صرف ان لفظوں کو سننے سے ہی، ہمارے دل خوشی سی جھوم اُٹھتے ہیں۔ یہ سوچنا، کہ تمام دُنیا میں، جہاں لاکھوں اور لاکھوں لوگ ہیں، لیکن صرف ایک ہی مسز یسُوع مسیح ہے، اور آپ ہی وہ ہیں، جسکے لیے وہ آرہا ہے۔

صرف ایک ہی چُنی ہوئی پرستش کی جگہ ہے۔ صرف ایک ہی واحد چُنا ہوا کامل میسج ہے۔ صرف ایک ہی چُنی ہوئی کامل دلہن ہے…اور ہم وہ ہیں۔

باپ کی صرف ایک ہی چُنی ہوئی پرستش کی جگہ ہے، جو کہ خُداوند یسُوع مسیح ہے؛ وہ کلام ہے۔ آج، صرف ایک ہی واحد جگہ ہے جہاں پر رُوحانی موت حملہ نہیں کرسکتی: اور وہ کلام ہے۔ موت کلام پر حملہ نہیں کرسکتی ہے، کیونکہ یہ خُدا کا زندہ کلام ہے۔

پس زندہ کلام کا مکمل مکاشفہ واحد مسز یسُوع مسیح پر ہی کھولا گیا ہے۔ صرف ایک ہی چُنی ہوئی جگہ ہے جہاں مسز یسُوع مسیح جاکر فرمودہ کامل کلام کو سن سکتی ہے۔ صرف ایک ہی چُنا ہوا نبی ہے جو کہ خُدا کی آواز ہے۔ صرف ایک ہی واحد جگہ ہے جہاں مسز یسُوع مسیح جاکر، خُداوند یوں فرماتا ہے کو سن سکتی ہے: اور وہ پریس پلے ہے۔

پھر شام کے وقت روشنی ہوگی، جو کہ خُدا کی واحد چُنی ہوئی پرستش کی جگہ ہے۔ اوہ، یہ میسج کہاں آ پہنچا ہے، اور وہ کیا کرنے جارہا ہے؟ پس اُنکے دن میں شام کے وقت روشنی ہوگی، اور (کیا؟) تا کہ اُسکے بچوں کا دوبارہ سے حقیقی وعدے کی سرزمین میں استقبال کیا جائے، بالکل وہی آگ کے ستون کے نشان کے وسیلہ جس نے بنی اسرائیل کی رہنمائی بیابان میں کی تھی۔

اُسکی دلہن کو کتنا سنبھال کر اُسکے شوہر کی آواز کو سننا ہوگا اور اُسکی پیروی کرنی ہوگی۔ صرف ایک ہی واحد جگہ ہے جہاں ہم جاکر 100% پُریقین ہوسکتے ہیں۔ صرف ایک ہی واحد جگہ ہے جہاں ہم اپنی ابدی منزل کو رکھ سکتے ہیں۔

مسز یسُوع مسیح یہ ایمان رکھتی ہے کہ ٹیپس پر جو باتیں وہ سنتی ہے وہ درحقیقت اُسکے شوہر کی باتیں ہیں۔ وہ یہ ایمان رکھتی ہے کہ اُسکے کلام کو کسی ترجمعہ کی ضرورت نہیں ہے۔ لہذا، وہ یہ ایمان رکھتی ہے کہ واحد ایک ہی مہیاہ کردہ جگہ ہے جہاں وہ جاکر ہر بات پر آمین کہہ سکتی ہے، اور وہ ٹیپس پر اُسکے شوہر کی آواز ہے۔

ایک بار پھر، پوری دُنیا کے چوگرد سے مسز یسُوع مسیح، یہ کہہ سکتی ہے، ”آج کے دن، یہ فرمودہ کلام، پورا ہوا“۔

اے خُدا، ٹھیک ٹیوسان کے ریگستانوں سے لے کر، وہاں کلیفورنیا تک، اور پھر وہاں سے نیواڈا اور ایڈاہو، اور پھر مشرق کے چوگرد، اور پھر ٹیکس میں، جبکہ اس دعوت کو دیا جارہا ہے، اور لوگ اپنے-اپنے چرچز، گیس اسٹیشنز، گھروں، میں بیٹھ کر سن رہے ہیں۔

آپکو دعوت ہے کہ آئیں اور برینہم ٹیبرنیکل کے ساتھ 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم جڑیں، جبکہ ہم خُدا کو اُسکی چُنی ہوئی دلہن سے بات کرتا سنتے ہیں، وہ جو اُسکا پیغام ہے: ”خُدا کی واحد پرستش کی جگہ“ 65-0220۔

بردار جوزف برینہم

Deuteronomy 16:1 to 3حوالہ جات:

26-0308 آج کے دِن یہ نوِشتہ پُورا ہُوا

Message: 65-0219 آج کے دِن یہ نوِشتہ پُورا ہُوا

PDF

BranhamTabernacle.org

اے سپر شاہی نسل،

وہ وقت جسکا ہم نے بے صبری سے انتظار کیا ہے اور جسکے ہم منتظر رہیں ہیں وہ آخرکار آچکا ہے۔ ہم پہنچ چکے ہیں۔ ہم اپنی آنکھوں کے سامنے اسے کھلتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ ہر روز ہی نبوت پوری ہورہی ہے، اور ہم یہ کہہ سکتے ہیں: آج کے دن یہ ںوشتہ ہماری آنکھوں کے سامنے پورا ہوا۔

پس مکاشفہ کے وسیلہ تحریک کس قدر دلہن کے درمیان واقعہ ہورہی ہے۔ ہر ایک پیغام جو ہم سنتے ہیں، ہم اپنے دلوں اور رُوحوں میں اس چیز کو محسوس کرتے ہیں، ”خُداوند، اس سے بڑھ کر عظیم اور شاندار کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟“ پھر وہ ایک بار دوبارہ سے ہمارے درمیان آیا اور ہمیں مسح کیا جبکہ ہم نے اُسکی آواز کو ہمیں پکارتے ہوئے سنا اور کہا، ”تو میری پیاری ہے۔ میں نے تجھے دلہن ہونے کے لیے چُنا ہے۔ جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا، میں تیرے لیے آرہا ہوں۔ میں اپنے راستہ پر ہوں۔ بہت جلد ہم اکھٹے ابدیت میں ہونگے۔“

ہم پوری دُنیا میں سے چلا رہے ہیں، اور آسمان کو اپنے ہلیلویاہ، جلال، تعریفوں، اور اُسکی پرستش سے بھر رہے ہیں۔ شیطان ہار چکا ہے۔ باپ نے ہمارے تمام شک، تمام غیر یقینی صورتحال، تمام اندازوں کو دور کردیا ہے۔ ہم اپنے پورے دل اور جان سے یہ اعلان کرسکتے ہیں، کہ ہم ابرہام کی سپر شاہی نسل ہیں۔ اور شاہی وعدہ شدہ بیٹے کی شاہی دلہن ہیں۔

خُداوند کی حضوری اتنی شاندار ہے جبکہ وہ اپنا کلام ہم پر اس طرح آشکارا کرتا ہے جیسے اُس نے پہلے کبھی نہ کیا ہو۔ اُس نے اپنی دلہن کو اپنے کلام کے وسیلہ اکھٹا متحد کرلیا ہے، اور ہمیں ایک ذہن اور ایک ایمان میں بطور ایک یونٹ رکھ دیا ہے، اور خُدا کی آواز کو سننا جبکہ وہ ہم سے بات کرکے ہمیں اپنے کلام کے وسیلہ کامل کرتا ہے۔

ہر ایک پیغام جو ہم سنتے ہیں وہ ایک فواری کنویں کی طرح ہے جو ہماری رُوح کے اندر پھٹ رہا ہے؛ اور ہمیں مزید دھیکل رہا ہے، اور مزید دھیکل رہا ہے، اور خُدا کے تخت سے تازہ اُچھل رہا ہے۔ ہم پی رہے ہیں اور پی رہے ہیں اور پی رہے رہیں، جبکہ ہماری رُوحیں تازہ ہورہی ہیں۔

میرے بھائیوں اور بہنوں، ہم کلام کی تکمیل ہیں جہاں وہ کہتا ہے کہ اُسکے پاس ایک کلام کی کنواری دلہن ہوگی۔ ہم ہیں وہ: آج کے دن یہ نوشتہ پورا ہوا۔

خُدا نے خود آسمان سے اپنے ساتویں فرشتہ سے بولا اور کہا، ”جیسے یوحنا بپتسمہ دینے والے نے مسیح کی پہلی آمد کی راہ تیار کی، تیرا پیغام، پوری دُنیا میں مسیح کی دوسری آمد کی راہ تیار کریگا۔“ پس دلہن کہہ سکتی ہے: آج کے دن یہ نوشتہ پورا ہوا۔

کیا ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ خُدا کی آواز ہمارے زمانہ میں انسانی ہونٹوں کے وسیلہ بولی گئی ہے، ریکارڈ کی گئی ہے، ذخیرہ اور محفوط کی گئی ہے تاکہ وہ ہم میں سے ہر ایک سے بات کرسکے، اور یہ خُداوند یوں فرماتا ہے؟ اُس نے یہ ممکن کیا ہے کہ ہمیں کسی اور کے کلام کی، کسی اور کے سوچ کی، کسی اور کے خیالات کی ضرورت نہیں ہے، پس صرف بیٹھ جائیں اور اُسکی آواز کو براہ راست بات کرتا سنیں جبکہ وہ ہمیں اپنا خالص کلام بتاتا ہے۔

پس آج کیا واقعہ ہورہا ہے؟

اور وہی خُدا کا بیٹا SON جو مشرق میں آیا اور اپنی شناخت کروائی کہ وہ خُدا ہے اور جسم میں ظاہر ہوا، اور یہ خُدا کا وہی بیٹاSON ہے جو یہاں مغربی کرہ ارض میں موجود ہے، جو خود کو آج رات یہاں کلیسیا میں شناخت کروا رہا ہے، جو کل، آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ اور بیٹے کی شام کی روشنی آچکی ہے۔ آج کے دن ہمارے سامنے یہ نوشتہ پورا ہوا۔

کیا ہم یہ کہنے اور ایمان رکھنے کے وسیلہ خُدا کی کامل مرضی میں ہیں: ”کہ دلہن کے لیے ٹیپس کو چلانا ہی خُدا کا مہیاہ کردہ راستہ ہے“؟

کیا ٹیپس کو سننے سے بڑھ کر کچھ اور عظیم ہوسکتا ہے؟

خُدا کی نمائندگی، ہمیشہ تین میں ہوتی ہے، جیسے میں نے گزری رات بتایا تھا۔ وہاں پر سدومی تھے، لوطی تھے، اور ابرہامی تھے۔ آج رات بھی یہی حالت ہے، دُنیا بالکل اُسی ترتیب میں موجود ہے۔
غور کریں، وہ ایک جو ابرہام کے ساتھ ٹھہرا رہا وہ خود خُدا تھا۔ باقی دو فرشتے پیامبر تھے۔

پس ٹیپس پر کون ہم سے بات کررہا ہے؟

میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔ اب اس ترتیب پر غور کریں۔ ابرہام نے اُس شخص کو جس نے اُس سے بات چیت کی تھی، ”ایلوہیم کہا تھا۔“ عبرانی لفظ ایلوہیم کا مطلب ہے، ”خود کفیل، جو ابدی ہستی ہو،“ ایلوہیم، یعنی کہ خُدا خود!

پس پریس پلے کرنا کتنا ضروری ہے؟

”کسی دن پاک رُوح آئیگا تو وہ بالکل یہی کلام کریگا، اور اُسکے خلاف بولا گیا ایک لفظ بھی کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔“ وہ آج کا زمانہ ہے، جس میں ہر ایک نوشتہ اکھٹا کیا گیا ہے۔ ”اس کے خلاف بولی گئی کوئی بھی بات؛ کبھی معاف نہ کی جائے گی نہ اس جہان میں اور نے آنے والے جہان میں۔“

ہمارے پچھلے ہفتے کے ہلیلویاہ اور خُداوند کی تعریفیں صرف اُس چیز کی تیاری تھی جو اس اتوار واقعہ ہونے جارہا ہے، جبکہ دلہن ایک بار پھر سے متحد ہوتی ہے اور خُدا کو سنتی ہے جبکہ وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ہماری یقین دہانی کرتا ہے کہ ہم اُسکے چُنے ہوئے ہیں، اور وہ بہت جلد آرہا ہے تا کہ ہمیں اُس عظیم شادی کی ضیافت میں لے کر جائے، اور پھر ہمارے مستقبل کے گھر میں۔

یہ وہی دن ہے جسے خُداوند نے مقرر کیا ہم اس میں شادمان ہونگے اور خوشی منائیں گے۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 65-0219 – ”آج کے دن یہ نوشتہ پورا ہوا“

Scriptures:
St. John 16th Chapter
Isaiah 61:1-2
St. Luke 4:16

26-0301 چھلکا بیج کے ساتھ وارث نہ ہوگا۔

اے کلام کی کنواری دلہن،

میں آج صبح یہاں بیٹھے ہوئے ایک عظیم مسح کو محسوس کررہا ہوں جبکہ میں اس میسج کو سن رہا ہوں، پڑھ رہا ہوں اور مطالعہ کررہا ہوں جسے ہم اتوار کو سننے جارہے ہیں۔ میرا تمام وجود ہی مسح سے بھرا ہوا ہے۔ اور میرا دل یہ جانتے ہوئے خوشی سے اُچھل رہا ہے، کہ ہم اسی مسح میں پوری دُنیا کے چوگرد اکھٹا ہونگے۔ ہم ایک ہی وقت پر شادمانی کرینگے، خُداوند کی تعریف کرینگے، جبکہ وہ ہم سے ہر ایک سے بات کرکے اپنے کلام کو آشکارا کرتا ہے۔

یہ مسح اتنا عظیم ہوگا کہ ہم سب چلائے گیں اور شور مچائے گیں، ”ہلیلویاہ، آمین، خُداوند کے نام کی تعریف ہو“ اور یہ سب پوری دُنیا کے چوگرد ایک ہی وقت پر ہوگا، جبکہ ہم آسمان کو ہمارے نعروں اور پرستش سے بھردینگے۔

کیا واقعہ ہونے جارہا ہے؟ خُدا اپنی دلہن کو متحد کرکے اُس سے بات کریگا۔ ہم ایک ذہن کے ساتھ اور ایک ہی ایمان کے ساتھ ایک یونٹ ہونگے، جبکہ وہ خود کو ہمارے درمیان آشکارا اور مجسم کرتا ہے۔

اس سے بڑھ کر کوئی جگہ نہیں ہے جہاں آپ جاسکتے ہیں، اس سے بڑھ کر کوئی آواز نہیں ہے جو آپ سن سکتے ہیں؛ ٹیپس پر خُدا کی آواز کو براہ راست سننے سے بڑھ کر کوئی اور مسح نہیں ہے۔

خُدا نے ابتدا ہی سے اپنے کلام کی نگرانی کی ہے اور اپنے تمام بچوں کو ایک ایسی جگہ مہیاہ کی ہے جہاں وہ جا کر اُسے بات کرتا سن سکتے ہیں جہاں وہ اپنے کلام کا خود ترجمان ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں کوئی اندازے لگانا، کوئی اُمید لگانا، یا کچھ سوچنا نہیں ہے؛ یہ خُداوند یوں فرماتا ہے کو سننے کے لیے خُدا کی مہیاہ کردہ جگہ ہے۔

جب یہ آپ پر آشکارا ہوجاتا ہے، تو پھر یہ ایک عظیم روشنی کی مانند ہوتا ہے جسے آپکے دل اور آپکی رُوح میں جلا دیا جاتا ہے…اور آپ چلاتے ہیں، ”یہی ہے وہ۔ میں اسے دیکھ سکتا ہوں۔ میں کلام کے ساتھ ایک ہوں۔ میں ہی کلام ہوں۔ میں ہی دلہن ہوں۔ میں پہنچ چکا ہوں۔“

یہ واقعہ ہورہا ہے، اور وہ اسے جانتے تک نہیں ہیں۔ سمجھے، یہی کچھ ہے۔ دیکھیں؟ جی ہاں، جناب۔ ”کیونکہ جہاں گوشت ہوتا ہے وہی عقاب اکھٹے ہوتے ہیں،“ یہ بالکل دُنیا کی طرح پُریقین ہے۔ سمجھے؟ یہی کچھ وہ کہتی ہے۔ گوشت کہاں ہے؟ یہ کلام ہے۔ اور وہی کلام ہے، گوشت، یعنی وہ مسیح ہے! ”مسیح آپکے اندر ہے،“ جو کہ کل، آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ یہ کتنی ہی سچائی ہے!

جبکہ ہم کلام کو سننے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں، تو ہماری تمام فکریں، ہماری تمام پریشانیاں، ہماری تمام مصیبتیں، بالکل ختم ہوجاتی ہیں۔ ہم خوشی مناتے ہیں جبکہ ہمیں یہ احساس ہوگیا کہ ہمیں کسی چیز کے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے؛ ہم ہی اُسکی دلہن ہیں۔ وہ صرف ہمارے ساتھ ہی نہیں ہے، بلکہ ہمارے اندر بھی ہے۔ ہم ہی کلام کی بیج دلہن ہیں۔ ہر ایک چیز بالکل ٹھیک ہے۔ اُسکا وقت کامل ہے۔ ہم کامل ہیں۔

ہم انتے مطمئن ہیں اور یہ کہہ کر نہایت شکرگزار ہیں کہ ہم اُسکے کلام سے پیدا ہوئی کنواری ہیں جو مجسم ہوئی ہے؛ یسُوع مسیح کل، آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے، جو ہمارے درمیان جی رہا ہے اور سکونت کررہا ہے۔ ہلیلویاہ!

ہم کلام کی ایک بھی بات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ہمیں ضرور ہی خُدا کی آواز کو سننا چاہیے جو کہ ٹیپس پر موجود ہے۔

کیا آپ نے کبھی عقاب کو سمجھوتہ کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ نہیں، جناب۔ اُسکے اندر کوئی سمجھوتہ موجود نہیں ہے۔ اور نہ ہی ایک حقیقی کرسچن سمجھوتہ کرتا ہے۔ وہ نرم نہیں ہوتا۔ جب تک وہ تلاش نہیں کرلے وہ شکار کرتا رہتا ہے۔ آمین۔ جی ہاں، جناب۔ وہ اپنے گوشت کو تلاش کرلیتا ہے۔ کیونکہ وہ تازہ من کو چاہتا ہے۔ وہ نیچے اُتر کر تب تک کھودیگا جب تک وہ اسے مل نہ جائے۔ وہ مزید اور مزید اُوپر اُڑان بھریگا۔ اگر اس وادی میں کچھ موجود نہیں ہے، تو وہ تھوڑا اور اُوپر جائے گا۔ جتنا اُوپر آپ جائیں گے اُتنا بہتر آپ دیکھ پائیں گے۔ پس تو وقت آچکا ہے کہ اس زمانے کے عقاب اُونچا اُڑنا شروع کریں، اور خُدا کے وعدوں کی طرف نظر کریں، اور نہ کہ گدھ کے کھانے پر جئے جسے کئی سال پہلے ہی مار دیا گیا تھا؛ اس سے باہر نکل آئیں۔

دلہن، تیار ہوجا، ہم اُس تازہ من کو کھانے جارہے ہیں، اور سب سے عظیم حضوری، جو کہ موجود ہے اُس میں بیٹھنے جارہے ہیں، اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر، جبکہ ہم سنتے ہیں:65-0218 چھلکا بیج کے ساتھ وارث نہ ہوگا۔

ہم پوری دُنیا کے چوگرد دلہن کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جُڑیں جبکہ ہم اس زمانہ میں خُدا کے کامل مہیاہ کردہ راستے میں سے کھاتے ہیں۔ یہی وہ واحد جگہ ہے جہاں دلہن کلام کی ہر ایک بات پر آمین کہہ سکتی ہے۔ جہاں رُوحُ القُدس کا سپرئم مسح اپنی دلہن سے پریس پلے کرنے کے وسیلہ بات کرکے اور اُسکے کلام کو سن کر اور قبول کرنے کے ذریعے اُسے کامل کرتا ہے۔

بردار جوزف برینہم

Scriptures:
St. Matthew 24:24
St. Luke 17:30
St John 5:24 / 14:12
Romans 8:1
Galatians 4: 27-31
Hebrews 13:8
1 John 5:7
Revelation 10
Malachi 4

26-0222 خُداوند کی حضوری سے بھاگنے والا ایک شخص

Message: 65-0217 خُداوند کی حضوری سے بھاگنے والا ایک شخص

PDF

BranhamTabernacle.org

اے بّروں،

یہ کہنا کیا ہی اعزاز کی بات ہے کہ، ”ہم خُدا کے برے ہیں، جنکے لیے اُس نے اپنے ساتویں فرشتہ پیامبر کو بھیجا تا کہ وہ ہمیں پکارے اور اُس ذخیرہ اور چھپے ہوئے من میں سے ہمیں کھلائے۔

ہم مطمئن ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ یہ میسج خُدا کی آواز ہے جسے دلہن کو کامل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ہمیں یقین ہے گندم خول سے دور ہورہا ہے، اور اب اُسکی دلہن اُسکے بیٹے کی حضوری میں رہنے کی وجہ سے، پریس پلے کرنے کے وسیلہ پک رہی ہے۔

اور دوستوں، اسی بات کے لیے ہم یہاں موجود ہیں، بیٹے کی حضوری میں یہ لوگوں کا گروہ اُس وقت تک رہے، جب تک یہ مسیح کے لیے پک نہ جائے، اور اُسکے میز کی روٹی نہ بن جائے۔ یہی ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں۔

کوئی بھی شخص جو یہ یقین نہیں رکھتا کہ پریس پلے کرنا اور شناخت شدہ خُدا کی آواز کو سننا سب سے ضروری آواز ہے جو کہ آپکو سننی چاہیے، تو پھر وہ شخص خُداوند کی حضوری سے بھاگا ہوا ہے۔

آپکو اسکا سامنا کرنا پڑیگا، یا اسکے بارے میں سوچنا پڑیگا۔ آپ اسکے ذمہ دار ہیں، بلکہ ہر کوئی ہے، اور آپکو ان باتوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ یہ سچ ہے۔

یہ قوٹ آج کے لیے کتنا ہی سچا اور ضروری ہے۔ خُدا کے بلائے گئے لوگوں میں بہت زیادہ تقسیم ہوچکی ہے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ چرچ میں ٹیپس کو چلا کر خُدا کی آواز کو سنا جائے، یا اب یہ زیادہ ضروری ہے کہ ایک منسٹری خُدا کے کلام کی منادی کرے؟

خُدا نے لوگوں کے سامنے کلام رکھنے کے لیے منسڑی کو بلایا ہے اور رکھا ہے۔ کیونکہ وہ چرواہے ہیں۔ کلام ایسا سیکھاتا ہے۔ اُنکی عزت اور تعظیم ایسے آدمیوں کے طور پر کی جائے جنہیں خُدا نے بلایا اور رکھا ہے۔

ہم کبھی بھی، یہ نہیں، کہہ سکتے کہ وہ دلہن نہیں ہیں۔ یہ غلط ہوگا اور یہ نبی کے مطابق نہیں ہوگا جو اُس نے ہمیں سیکھایا ہے۔ میں نے لوگوں کو کہتے سنا ہے: ”اگر وہ چرچز میں ٹیپس کو نہیں چلاتے، تو پھر وہ مخالف کلام ہیں۔“ آپکو کبھی بھی ایسی بات کہنی نہیں چاہیے۔ اس سے مجھے نظر آتا ہے کہ آپکے اندر ایک غلط رُوح ہے۔

میں نے دوسروں کو کہتے سنا ہے، ”اُنہیں ضرور ہی برینہم ٹرنیکل کے ساتھ سٹریم کرنا چاہیے ورنہ وہ خُدا کی مرضی سے باہر ہیں“۔ آپکو کبھی بھی کوئی ایسی بات نہیں کہنی چاہیے۔ صرف خُدا ہی جانتا ہے کون دلہن ہے اور کون نہیں۔ اگر کوئی ایسی بات کرتا ہے تو پھر یہ دلہن کی رُوح نہیں ہے۔

حالانکہ کچھ لوگ جو برینہم ٹیبرنیکل کے ساتھ سڑیم بھی کرتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں، ”اگر آپ ٹیپس سننے کے لیے چرچ جاتے ہیں اور اپنے گھر میں نہیں سنتے تو پھر آپ غلط ہیں!“ بھائیوں اور بہنوں یہ بہت ہی غلط ہے۔ اگر آپ ایسا کہہ رہے ہیں، تو رُک جائیں، کیونکہ آپ غلط ہیں۔ ہر ایک کو ٹھیک وہی کرنا چاہیے جیسے خُداوند اُنکی رہنمائی کرتا ہے۔

بہت سے منادوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ منادی کرنا ہی آج کے لیے خُدا کا مہیاہ کردہ راستہ ہے۔ ہم چیزوں کو مختلف طریقے سے دیکھتے ہیں، جو کہ بالکل درست ہے۔ ہم نے بردار برینہم کو کتنی بار ایک ہی بات پر موازنہ کرتے دیکھا ہے؟ ہم نے سوالات اور جوابات پر سنا کیسے لوگ باتیں کررہے تھے کہ بھائی جیکسن غلط ہیں، اُس نے لوگوں کو غلط ٹھہریا اور اُن سے کہا کہ اُسکے متعلق یا اُسکے چرچ کے متعلق کچھ بھی نہ کہا جائے۔

میں اس لیٹر کے ذریعے منادی کررہا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے برینہم ٹیبرنیکل کے لیے یہی خُدا کا مہیاہ کردہ راستہ ہے۔ وہ ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں۔ وہ خُداوند سے اور اس میسج سے پیار کرتے ہیں۔ اور اُنہیں یہی محسوس ہوتا ہے کہ خُداوند اُنکی رہنمائی اس طرح سے کررہا ہے۔ خُداوند کی تعریف ہو۔

وہ ایک طریقے سے دیکھتے ہیں اور ہم دوسرے طریقے سے، یہ بالکل ٹھیک ہے۔ میں اُنکے طریقے سے دیکھ نہیں پا رہا وہ میرے طریقے سے دیکھ نہیں پا رہے۔ میرے لیے، خُدا نے بہت سے راستے مہیاہ کیے ہیں، لیکن صرف ایک ہی کامل راستہ ہے، اور وہ میری لیے، پریس پلے کرنا ہے۔

میں دُعا کرتا ہوں مجھے یہاں غلط نہ سمجھا جائے۔ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر دُعا کرنا 100% کلام کے مطابق ہے۔ تیل سے مسح کرنا اور بیماروں کے لیے دُعا کرنا حوالہ جات کے مطابق خُدا کا کلام ہے۔ برادر برینہم نے اسکی منادی کی اور ہمیں سیکھایا کہ یہ دونوں ہی کلام ہیں۔ لیکن میں خُدا کے کامل راستہ کو چاہتا ہوں جو اُس نے مہیاہ کیا ہے…فقط ایمان رکھیں کیونکہ خُدا نے کہا ہے۔ میں یہی کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

لیکن اب شفا کے لیے، یہ خُدا کا رحم ہے کہ اُس نے، ”اُسکے مار کھانے سے آپ نے شفا پائی ہے۔“ اب، پہلے کلام فرماتا ہے، یہ کافی ہونا چاہیے، لیکن اگر آپ کلام پر ایمان نہیں رکھتے، پھر چرچ میں نعمتیں رکھی گئی ہیں، اور ایسے آدمیوں کو رکھا گیا ہے جنکے پاس تحریک ہے کہ ان باتوں کو کیسے سیکھانا ہے، وہ اس بات کو بالکل سادہ بنا دینگے، اور یہ، ایمان رکھنے کے لیے یقین ہے۔

میں 5 FOLD MINISTRY پر ایمان رکھتا ہوں۔ میں ایمان رکھتا ہوں خُدا نے آدمیوں کو کلام سنانے اور سیکھانے کے لیے بلایا ہے۔ لیکن، میں یہ ایمان رکھتا ہوں ٹیپس پر خُدا کی آواز کو سننا میرے لیے خُدا کا کامل راستہ ہے۔

ٹیپس کو سننے میں، مجھے کچھ سمجھنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ ہر ایک بات جو آپ سنتے ہیں اُس پر ایمان رکھیں۔ کوئی شخص، کوئی مناد، کوئی دوسری جگہ نہیں ہے جہاں میں جاکر پورے کلام پر یقین کرتا ہوں اور اپنی ابدی منزل کو رکھتا ہوں، سوائے ٹیپس کے۔

وقت کے آغاز سے لے کر اب تک خُدا نے اپنے لوگوں کو یہ موقع اور صلاحیت نہیں دی کہ وہ خود سے اُسکی آواز کو ہونٹ سے کان تک بات کرتا سن سکیں۔ ہر ایک بھید ٹیپس پر آشکارا ہوچکا ہے۔ ہر ایک سوال کا جواب ٹیپس پر دیا جا چکا ہے۔ ہر ایک چیز جو دلہن کو کامل ہونے کے لیے چاہیے وہ ٹیپس پر موجود ہے۔

ٹیپس پر بولی گئی ہر ایک بات خُدا کا کلام ہے۔ شاید میں ہر ایک چیز کو نہ سمجھ سکوں اور نہ ہی اسے سمجھا سکوں، اور مجھے ایسا کرنے کی ضرورت بھی نہیں۔ وہ بس اتنا چاہتا ہے کہ میں کلام

کی ہر بات پر آمین بولوں، اور صرف ٹیپس ہی ایسی جگہ ہے جہاں میں ایسا کرسکتا ہوں۔
لیکن جب-جب آپ نے کچھ الگ کام کرنا ہو، جب آپ اپنے اقرار پر قائم ہوں جسے آپ جانتے ہوں کہ یہ سچ ہے، تو پھر یہ وہ مقام ہے جو سخت ہے، اور پھر ٹھیک یہاں، رگڑائی ہوتی ہے۔

ہر اُس چیز سے جو میرے اندر موجود ہے، ہم خُدا کی کامل مرضی میں ہیں اور نینوہ کے لیے کشتی میں بیٹھے ہوئے ہیں، میں پسند کرونگا کہ دُنیا اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم ہمارے ساتھ ہماری کشتی میں آئے جبکہ ہم خُدا کو اپنے بروں سے بات کرتا ہوا سنتے ہیں۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 65-0127 ”خُدا کی حضوری سے بھاگنے والا ایک شخص“

Scriptures to read:
Jonah 1:1-3
Malachi 4
St John 14:12
Luke 17:30

26-0215 4# والات اور جوابات

اے شاہی خاندان،

صرف ایک ہی شناخت شدہ جگہ موجود ہے جہاں آپ جاکر خُداوند کو اپنے فرشتہ کے وسیلہ بات کرتے ہوئے سن سکتے ہیں جبکہ وہ آپکو بتاتا ہے، ”ہمیشہ یاد رکھو، تم خُدا کے بچے ہو، ایک شاہی خاندان اور ایک شاہی خون ہو۔ اس دُنیا میں تم سے بہتر کسی اور کا خون نہیں ہے۔ تم میرے بچے ہو، جو پوری دُنیا میں پھیلے ہوئے ہو، اور جنہیں میں نے مسیح کے لیے پیدا کیا ہے۔“

ہم خُدا کا شاہی خاندان ہیں جنکی نسوں میں شاہی خون دوڑتا ہے۔ یہ وہ بچے ہیں جو مسیح کے لیے خُدا کی آواز سے اُسکے عظیم نبی کے ذریعے بولتے ہوئے پیدا ہوئے ہیں۔ دوستوں اس سے بہتر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔

بردار برینہم، کیا دلہن کو جیفرسن ویل یا پھر ایری زونا کی جانب رُخ کرنا ہوگا اگر وہ ریپچر کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟

”پس بستر میں دو ہونگے؛ میں ایک کو لے لونگا اور دوسرے کو چھوڑ دونگا؛ اور میدان میں بھی دو ہونگے، میں ایک کو لے لونگا اور دوسرے کو چھوڑ دونگا۔“ دیکھیں؟ تو وہ شاید…پوری دُنیا کے چوگرد، وہ ایک ہی جگہ پر اکھٹے نہیں ہونگے تا کہ چیزوں کو مل کرسکیں۔ لیکن انکے کئی چھوٹے گروہ پوری دُنیا کے چوگرد پھیلے ہونگے۔

سو جسمانی طور پر، ہم ایک ہی وقت پر ایک ہی جگہ میں موجود نہیں ہونگے۔ لیکن خُدا کو جلال ملے، اُسکے پاس دلہن کو اکھٹے جمع کرنے کے لیے اس سے بھی عظیم منصوبہ تھا۔

ہم تمام چرچز اور جماعتوں کے لیے دُعاگوں ہیں جو-جو-جو پورے ملک میں سے، اس چھوٹے مائیکروفون کے چوگرد اکھٹے ہوئے ہیں، مغربی ساحل سے لے کر، ایری زونا کے پہاڑوں تک، وہاں سے نیچے ٹیکساس کے میدانی علاقوں میں، اور وہاں سے مشرقی ساحل تک، پورے ملک میں، خُداوند، جہاں بھی وہ جمع ہیں۔ کئی گھنٹوں کے فرق کے باوجود بھی، ہم پھر بھی، خُداوند، وقت میں ہیں، اور آج رات اکھٹے بطور ایک یونٹ جمع ہوئے ہیں، یہ ایماندار ہیں، جو میسحا کے آنے کے منتظر ہیں۔

آج، نہ ہی وہ صرف اپنی دلہن کو اس ملک کے چوگرد اکھٹا کررہا ہے، بلکہ وہ ہمیں دُنیا کے سات براعظموں میں سے اکھٹا کررہا ہے۔ افریقہ سے لے کر انٹارکٹیکا تک۔ نارتھ امریکہ سے لے کر ساؤتھ امریکہ تک، ایشیا، آسٹریلیا، اور یورپ میں بھی۔ وہ اپنی دلہن کو بطور ایک یونٹ اکھٹا جمع اور متحد کررہا ہے تا کہ وہ خُدا کی آواز کو سن سکے۔

اُس نے ہمیں چرچ جانے کے متعلق بتایا؛ حتی کہ جہاں آدھے کلام کو سیکھایا جاتا ہے، جب تک ہم ایسے چرچ کو تلاش نہ کرلیں جو پورے کلام کو سیکھاتا ہے۔ خُدا کی تعریف ہو کیونکہ دلہن ایسی جگہ کو تلاش کرچکی ہے، خُدا کی آواز جو کہ ٹیپس پر ہے وہی پورا کلام ہے۔

آیا کہ آپ اپنے ہوم ٹیپ چرچ میں ہیں، اپنے چرچ میں جہاں کئی خاندان اکھٹے ہوتے ہیں، یا پھر ایمیزون یا افریقہ کے جنگلوں کے کسی چھونپڑی میں، جہاں کہیں بھی آپ خُدا کی آواز کو آپ سے ہونٹ سے کان تک سننے کے لیے پریس پلے کرتے ہیں، تو پھر آپ ایک مکمل کلام کا چرچ ہیں۔

ہم اُس مکمل کلام کے چرچ کو تلاش کرچکے ہیں اور ہم آپکو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اس اتوار12:00بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر ہمارے ساتھ جُڑیں، جبکہ ہم سنتے ہیں: سوالات اور جوابات #4 64-0830E۔

برادر جوزف برینہم

26-0208 سوالات اور جوابات #3

BranhamTabernacle.org

اے مسیح کے اکلوتے،

کوئی کیسے محض فانی لفظ میں اس محبت اور خوشی کو ڈال سکتا ہے جو ہمارے دلوں میں اُسکے کلام کے حقیقی مکاشفہ کو جاننے کے لیے ہے؟ اسکے متعلق سوچنا، کہ ہمارا اس چیز سے کچھ لینا دینا نہیں تھا، لیکن وہ، وہ عظیم میں ہوں نے، اپنے چُناؤ کے وسیلہ، ہمیں سب سے عظیم چیز کے لیے بنائے عالم سے پیشتر چُنا جو وہ ہمیں دے سکتا تھا، اور وہ اس زمانے کے لیے اُسکے کلام کا مکاشفہ ہے۔

اُس نے تب تک انتظار کیا، جب تک اسکے پورے ہونے کا وقت نہیں آیا، تا کہ وہ ہمارے نتھنوں میں زندگی کے دم کو پھونک سکے، تا کہ ہم اُسے بات کرتا ہوا سن سکیں جبکہ وہ کہتا ہے:

اب، میں نے پوری کوشش کی ہے تا کہ-کہ-کہ آپ لوگوں کو بتا سکوں اور اُس طرح سے رہنمائی کرسکوں جیسے ایک باپ اپنے بچوں کے لیے کرتا ہے۔ تم میرے بچے ہو؛ اور میں نے تمکو اس انجیل کے ذریعے مسیح کے لیے پیدا کیا ہے جسکی میں منادی کرتا ہوں۔ سمجھے؟ اور-اور-اور میں چاہتا ہوں کہ تمہاری پرورش بالغ بچوں، یا-یا بچوں کی طرح کروں۔ اور میں مسیح کے سامنے اُس دن تمہیں ایسے پیش کرنا چاہتا ہوں، جیسے پولوس نے کہا، ”ایک پاک دامن کنواری۔“ اس کلام میں ایسی کوئی بھی چیز نہیں ہے جس پر آپکا دل ”آمین“ نہ کہے۔

خُدا، اپنے عظیم فرشتہ کے وسیلہ ہم سے بات کررہا ہے، اور ہمیں راہ دکھا کر ہماری رہنمائی کررہا ہے، ہم جو کہ یسُوع مسیح کی دلہن ہیں۔ ہم پوری طرح سے اُسکے بالغ، پاک دامن کنواری، بچے ہیں۔ اور اُسکے عظیم فضل کے وسیلہ، جو بھی کلام ہم سنتے ہیں ہم اُس پر آمین کہتے ہیں! یہ الٰہی تصدیق کے ساتھ کلام کی کامل ترجمانی ہے!

۔ ٹیپس پر جو آواز ہم سن رہے ہیں: اگر وہی کلام کی کامل ترجمانی ہے، تو پھر اسکے علاوہ یسُوع مسیح کی دلہن کو کس چیز کی ضرورت ہے؟۔۔۔ کسی بھی چیز کی نہیں!

اُس نے ہمیں چُنا ہے، ہم اُسکے ہاتھ سے چُنا ہوا چھوٹا گروہ ہیں، جسکے پاس اس زمانہ میں اُسکے کلام کا حقیقی مکاشفہ موجود ہے۔ ہم ہی وہ ہیں جنہیں اُس نے زمین پر، جسمانی بدن میں ہوتے ہوئے، ہزار سالہ بادشاہی کے دوران منتخب کیا ہے۔

میرے دوستوں، آئیں ذرہ اس پر ایک منٹ کے لیے ٹھہرتے ہیں۔

ٹھیک یہاں اسی زمین پر ہمارے پاس جلالی بدن ہوگا۔ ہم اُس میں کھائیں گے، پیئے گیں، گھروں کو تعمیر کرینگے، اور ہزار سالوں کے لیے اُسی طرح جئے گے جیسے ہم اب جیتے ہیں۔ یہ ہمارا ہنی مون ہوگا جہاں دلہن (جو کہ ہم ہیں) اور ہمارا دلہا (خُداوند یسُوع مسیح) ایک ہوجائیں گے۔

ہم ہر دن کے ہر منٹ میں اس شاندار وقت کو دیکھ رہے ہیں اور اسکا انتظار کررہے ہیں۔ یہ اتنا قریب ہے جبکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اسے چھو سکتے ہیں۔ میں پورے دل سے، یہ ایمان رکھتا ہوں، کہ آج ہمارے ساتھ بالکل یہ واقعہ ہورہا ہے:

اوہ، اب مسیح اور اُسکی کلیسیا کا رُوحانی ملاپ تب ہوگا، جب جسم کلام بن رہا ہوگا، اور کلام مجسم ہورہا ہوگا، یہ ظاہر، اور شناخت شدہ ہوگا۔ بالکل جیسے بائبل فرماتی ہے کہ اس زمانہ میں پورا ہوگا، یہ اب دن بہ دن ہی، واقعہ ہورہا ہے۔ کیوں، یہ بہت ہی تیزی سے، اُن ریگستانوں میں پھیل رہا ہے، کہ میں اسکا حساب بھی نہیں رکھ سکا۔ ہم یسُوع مسیح کی آمد کے بالکل قریب ہیں، تا کہ اُسکی کلیسیا کے ساتھ متحد ہوسکے، جہاں کلام کلام بن رہا ہے۔

ہر ایک میسج جو کہ ہم سنتے ہیں، وہ ہمیں مزید مکاشفہ ہی دیتا ہے۔ یہ اتنی تیزی سے پھپل رہا ہے کہ ہم مشکل سے ہی اسکا حساب رکھ پارہے ہیں۔ ہم کلام کو اُس طریقے سے کلام بنتا دیکھ پا رہے ہیں جیسے پہلے کبھی نہ ہوا ہو۔ مکاشفہ کے وسیلہ، ایک شک کا ایک سایہ بھی موجود نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں۔

وہ اپنی دلہن کو بالکل ویسے ہی متحد کررہا ہے جیسے اُس نے کہا تھا کہ وہ کریگا، اور ہم اسکا حصہ ہیں۔ ہم اسے اپنی آنکھوں کے سامنے پورا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ باقی شاید اسے نہ دیکھ پائیں اور نہ ہی اسے سمجھ پائیں۔ کیونکہ یہ اُسکے لیے ہے ہی نہیں، یہ ہمارے لیے، ہم جو کہ اُسکے پیدا کیے گئے بچے ہیں۔

دلہن کے پاس نبی کو پوچھنے کے لیے سوالات تھے۔

کیا خُدا کی آواز کو ٹیپس پر سننا ہی کافی ہے؟ خُدا نے جواب دیا اور کہا: جی ہاں!!

کیا ہمارے بچے بھی صرف ٹیپس سننے کے وسیلہ وہ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں جو مسیح کی دلہن بننے کے لیے چاہیے ہے: جی ہاں!!

تو پھر، ہر وہ چیز جسکی دلہن کو ضرورت ہے وہ ٹیپس پر موجود ہے۔

ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا نے اپنے بچوں کے لیے اور بھی دیگر راستے مہیاہ کیے ہیں۔

”اُسکے مار کھانے سے آپکو شفا ملی ہے۔“ اب، پہلے جو کچھ کلام فرماتا ہے، وہ کافی ہونا چاہیے، لیکن اگر آپ کلام میں اسکا ایمان نہیں رکھتے، تو پھر کلیسیا میں نعمتیں موجود ہیں، اُن آدمیوں کے وسیلہ جنکے پاس یہ جاننے کی تحریک ہے کہ اسے کیسے سیکھایا جائے، وہ اسے آپکے سامنے بالکل ہی سادہ بنادینگے، پھر، اسکا یقین کرنے کے لیے ایمان ہی چاہیے۔

ہم بہت شکرگزار ہیں کہ خُدا نے ایسے آدمی فراہم کیے ہیں جنکے پاس یہ جاننے کے لیے تحریک موجود ہے کہ شفا اور اسکے کلام کو دوسروں پر واضح کرنے کے لیے کیسے سیکھایا جائے، لیکن اُسکی دلہن اُسکا کامل کافی مہیاہ کردہ راستہ چاہتی ہے۔ یہی وہ سب کچھ ہے جسکی ہمیں ضرورت ہے۔

میں آپکو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسن ٹائم پر برینہم ٹیبرنیکل کے ساتھ جڑیں، جبکہ ہم سنتے ہیں: سوالات اور جوابات #3 64-0830M۔

پس اُسکے کلام کا مکاشفہ ہونا یہ کتنا ہی شاندار ہے اور یہ جاننا کہ ہم ہی وہ کلام ہیں جو مجسم ہوئے ہیں۔

برادر جوزف برینہم

26-0201 سوالات اور جوابات 2 #

اے ننھے عقاب،

جہاں بھی گوشت ہوتا ہے، دلہن اُسی جگہ پر اکھٹی جمع ہوتی ہے۔ اور ہمارے لیے، صرف ایک ہی واحد جگہ ہے جہاں ہمیں تازہ گوشت من مل سکتا ہے: اور وہ پریس پلے کرنے کے وسیلہ ٹیپس پر خُدا کی آواز کو سننا ہے۔

تازہ من کے متعلق بات کرتے ہوئے، کیا ہم اسکے متعلق سوچنا بھی شروع کرسکتے ہیں کہ ہمارے پاس ہماری اُنگلیوں پر کیا موجود ہے؟ یہ خود خُدا کی آواز ہے جو کہ اپنی پیاری دلہن سے ٹیپ کے وسیلہ بات کرتی ہے، جہاں پر کوئی اندازہ لگانا نہیں، کچھ سوچنا نہیں، کوئی سوال نہیں اور نہ ہی کوئی شک ہے جو ہم سن رہے ہیں وہ خُدا ہی ہے، جو کہ انسانی آواز کو استعمال کررہا ہے، تا کہ دلہن سے خُداوند یوں فرماتا ہے کو بول سکے۔

مکاشفہ کے وسیلہ، ہم یہ ایمان رکھتے ہیں کہ یہی وہ واحد جگہ ہے جہاں ہم جا سکتے ہیں اور اپنی جان کو آرام دے سکتے ہیں کیونکہ جو بھی لفظ ہم سن رہے ہیں وہ کسی آدمی کے لفظ نہیں ہیں، نہ ہی وہ کسی کی ترجمانی یا پھر خیال ہیں، بلکہ یہ خُدا کا خالص کلام ہے جو کہ ننھے عقابوں سے بات کرکے، اپنے کلام کو آشکارا کررہا ہے۔

ہم کلام کے چوگرد ہی رفاقت کرتے ہیں۔ ہم بائبل میں اُسکے کلام کو پڑھتے ہیں۔ حٰتی کہ ہم خُدا کے مقرر شدہ اور رُوحُ القُدس سے بھرے ہوئے بلائے گئے بندوں کو بھی سنتے ہیں، جو کہ خُدا کا کلام قوٹ کرتے ہیں اور اُسکی منادی بھی کرتے ہیں، لیکن ہمارے زمانہ میں، خُدا نے ہمارے لیے ایک ایسی جگہ مہیاہ کی ہے جہاں ہم اُسکا کامل فرمودہ کلام سن سکتے ہیں، اور وہ پریس پلے کرنے کے وسیلہ ہے۔

  • باپ نے دلہن کو موقع بخشا تا کہ وہ اُن سوالوں کو پوچھ سکے جو اُسکے دل میں تھے تا کہ ہمیں ایک کامل جواب مل پائے:
  • ۔ کیا شیطان غیر زبان یا نبوت کی نعمت کو اُس شخص میں اسعتمال کرسکتا ہے جسکے پاس رُوحُ القُدس ہے؟
  • ۔ یسُوع کا متی 12، 32 آیت میں کیا مطلب تھا؟
  • ۔ پہلا کرنتھیوں 13:8-12 کی وضاحت کریں۔
  • ۔ کیا صحت مند شوہر اور بچے ہوتے ہوئے ایک عورت پبلک میں نوکری کرسکتی ہے؟
  • ۔ کیا عورت کے لیے اپنے بال کرل کرنا غلط ہے؟

خُدا نے اپنی دلہن کو برکت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے کئی راستے مہیاہ کیے ہیں، لیکن واحد ایک ہی جگہ اُس نے مہیاہ کی ہے جہاں دلہن 100%  پُراعتماد ہوسکتی ہے کہ جو وہ سن رہی ہے جو اُسکا کامل کلام ہے۔ آب حیات کا صرف ایک ہی چشمہ ہے جہاں سے ننھے عقاب پی سکتے ہیں اور جہاں پر گندگی ہونے کا کوئی بھی امکان نہیں ہے۔ وہ پریس پلے ہے۔

میں آپکو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور اس چشمے میں سے اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر پیئیں، جہاں ہم سنیں گے 64-0823E ”سوالات اور جوابات 2#۔“

برادر جوزف برینہم

26-0125 سوالات اور جوابات #1

اے برینہم ٹیرنیکل،

پوری دُنیا کے چوگرد یسُوع مسیح کی دلہن کو سلام، جو کہ یہ ایمان رکھتی ہے کہ برینہم ٹیبرنیکل، وائس آف گاڈ، اُنکا ہوم چرچ ہے جہاں اُنکو پوشدہ من کے ساتھ رُوحانی طور پر کھلایا جاتا ہے جو کہ صرف مسیح کی دلہن کے لیے ذخیرہ اور محفوظ کیا گیا ہے۔

یہ میرا ہوم بیس ہے؛ یہ میرا ہیڈ کواٹر ہے؛ یہی وہ جگہ جہاں ہم قائم ہیں۔ اب، اسے ذہن میں پکڑے رکھیں کہ کچھ فرق نہیں پڑتا کہ کیا واقعہ ہوتا ہے۔ اب، اگر آپ کے پاس حکمت ہے، تو آپ کسی چیز کو پکڑیں گے۔ کچھ فرق نہیں پڑتا کہ کیا ہوتا ہے، یہ ٹھیک، آپکا ہیڈ کواٹر ہے!

بہت سے بیلورز اسے ہمیشہ غلط سمجھتے ہیں اور نبی نے جو کہا ہے اُسکی ترجمانی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن وہ دلہن کو بالکل ٹھیک طور پر بتا رہا ہے، ”اگر آپکے پاس حکمت ہے، تو آپ کسی چیز کو پکڑیں گے، کہ ٹھیک یہاں، یہ ہمارا ہیڈ کواٹر!“

اُسکا اس بات سے کیا مطلب ہے؟

جب برادر برینہم یہاں تھے، تو بہت سے لوگوں نے اسے غلط سمجھ لیا تھا اور اُنہوں نے سوچا کہ دلہن کو ایری زونا جاکر اسکی پیروی کرنی ہوگی، تا کہ ہم ریپچر کا حصہ بن سکیں۔ برادر برینہم نے اُنکو بالکل سادگی سے جواب دیا: ٹھیک یہاں ٹھہرے رہو، یہ میری جگہ ہے۔

ایک بڑے گروہ نے اپنا رُخ اُس جانب کرلیا، اور وہ یہاں اور وہاں جانا چاہتے تھے، پھر میں نے اُنہیں بتایا کہ ٹھیک یہاں ٹھہرے رہو۔ یہاں ٹھہرے رہو، ٹھیک یہاں ٹھہرے رہو؛ یہی وہ جگہ ہے۔

پورے امریکہ میں سے لوگوں نے ایری زونا جانا شروع کردیا، لیکن اُس نے بالکل سادگی اُنہیں بتایا: یہاں ٹھہرے رہو، یہی وہ جگہ ہے!

جیفرسن ویل میں ٹھہرے رہو؟ کیا اُس نے یہ فرمایا ہے!

میرا مکاشفہ یہ ہے، کہ یہ خُدا تھا، جو اپنے نبی کے وسیلہ بات کررہا تھا اور لوگوں کو بتارہا تھا، ”ٹیپس کے ساتھ ٹھہرے رہو۔“ یہی وہ جگہ ہے!

وہ بہت پریشان تھا اور اُس نے کہا کہ اُسکو لوگوں کے لیے کچھ تو کرنا تھا۔ اُسے کیا ہی کرنا چاہیے؟ اُسے اُنہیں کونسے چرچ بھیجنا چاہیے؟ اُنہیں کہاں پر جانا چاہیے؟ برادر برینہم نے کیا کہا کہ اُسے کیا کرنا چاہیے؟

پس اب، مجھے اُن بچوں کو یہاں لانا پڑا تا کہ وہ کچھ کھا سکیں۔ وہ وہاں ریگستان میں بھوکے ہیں۔

اُس نے یہ نہیں کہا کہ اُنہیں کسی مقامی چرچ جانے کی ضرورت ہے تا کہ وہ اُن چھوٹی ٹکیوں کو کھا سکیں۔ اُس نے کہا کہ وہ اُنہیں یہاں پر لانا چاہتا ہے تا کہ وہ کچھ کھا سکیں، ورنہ وہ بھوک سے مر جائیں گے۔

دوستوں، یہ میرا مکاشفہ ہے۔

اب، ایک بار پھر اسے غلط نہ سمجھیں، یا کچھ ایسا نہ کہیں جو اُس نے نہیں کہا، یہ کہہ کر، ”بردار برینہم چاہتا تھا کہ ہر ایک بیلور جیفرسن ویل میں آجائے تا کہ وہ دلہن کا حصہ بن سکے۔“ بردار برینہم جانتا تھا کہ تمام لوگ، اور پوری دُنیا میں سے ہر ایک بیلور، جیفرسن ویل میں آکر نہیں رہ سکتا۔ ایسا ہونا ناممکن تھا۔ تو پھر اُسکا کیا مطلب تھا؟ وہ مسیح کی دلہن کو ٹیپس کے چوگرد اکھٹا اور متحد کررہا تھا جو کہ دلہن کے لیے ریکارڈ اور ذخیرہ کی گئی تا کہ اس سے وہ کھا سکے۔

یہ میسج، یہ آواز، یہ آج کے لیے خُدا کا فرمودہ کلام ہے اور یہی یسُوع مسیح کی دلہن کو متحد اور کامل کریگی۔

عقاب گوشت سے ہی کھاتے ہیں۔ اب، بائبل میں عقاب کو، ایک نبی کہا جاتا ہے۔ ایک نبی عقاب ہوتا ہے۔ خُدا-خُدا اپنے آپکو ایک عقاب کہتا ہے، اور پھر ہم ”ننھے عقاب“ ہیں جو، جو-جو کہ بلیوز ہیں۔ آپ سمجھے؟ اور وہ گوشت کہاں ہے جس سے وہ کھا سکتے ہیں؟ وہ کلام ہے۔ جہاں کہیں بھی کلام ہے، تو پرندے کی حقیقی فطرت نظر آئے گی۔

آج خالص، شناخت شدہ، بغیر غلط فہمی کے، خُداوند یوں فرماتا ہے کلام کہاں پر ہے؟ واحد صرف ایک ہی جگہ ہے، اور وہ ٹیپس ہیں۔

میں مزید آگے اور آگے جاسکتا ہوں، میں قوٹ پر قوٹ دے سکتا ہوں، لیکن اس میسج اور برادر برینہم نے جو کچھ کہا ہے اُسے سمجنے کے لیے خُدا کی طرف سے مکاشفہ کی ضرورت ہے۔ ہمیں مکاشفہ کے وسیلہ لائنز کی درمیان کی باتوں کو پڑھنے کی ضرورت ہے، لیکن وہی کہیں جو اُس نے کہا ہے۔ کیونکہ یہی وہ خالص کلام ہے۔

یہ آج کے سوال اور جوابات ہیں جن پر میں ایمان رکھتا ہوں۔

آج، بہت سے مناد لوگوں سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہوم ٹیپ چرچ رکھنے سے ہم کلام سے باہر ہیں اور وہ جو بردار برینہم نے کرنے کے لیے کہا ہے۔ اُنہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں ضرور ہی وہاں جانا چاہیے جسے وہ چرچ کہتے اور مانتے ہیں۔

یقیناً بہت سے حقیقی، اور بردار برینہم کی طرف سے کئی قوٹ ہیں جہاں وہ بالکل سادہ طریقے سے بتاتا ہے۔

اب، آپ کسی اچھے فُل گاسپل چرچ جائیں اور آپکو ایک ہوم چرچ مل جائے گا۔

میں اس بات پر پورے دل سے ایمان رکھتا ہوں، کیونکہ ایسا اُس نے کہا ہے۔ لیکن میں ایمان رکھتا ہوں کہ ہم ہوم ٹیپ چرچ کرنے کے وسیلہ اس بات کو پورا کررہے ہیں۔ ہماری جگہ خُداوند کے لیے اہمیت نہیں رکھتی۔ کیونکہ وہ صرف ایک عمارت ہے۔ لیکن خُداوند کے لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم اُسکے کلام کے ساتھ ٹھہرے رہیں، نہ کہ کسی جگہ یا پھر کسی عمارت کے ساتھ۔ ایک جگہ دلہن کو بچاتی یا کامل نہیں کرتی ہے، بلکہ کلام کرتا ہے۔

اگر میں ایک چرچ بلڈنگ میں جاؤں، اور وہ سب سے اہم چیز ہی بھول چکے ہیں: جو کہ پریس پلے کے وسیلہ خُدا کی آواز کو سننا ہے، اور اُنہوں نے اس چیز کو منادوں کے پیغامات سننے سے تبدیل کردیا ہے، تو کیا یہ چیز آپکو مکمل طور پر مطمئن اور آپکی رُوح کو بھر پائے گی؟ میرے بھائی اور بہن، شاید آپکی رُوح اس سے بھر جائے، لیکن دلہن کبھی بھی اس سے مطمئن نہیں ہوگی۔

مجھے یہاں مداخلت کرکے کہنے دیں کہ ہزاروں لوگ ہیں جنکے پاس جانے کے لیے کوئی بھی چرچ بلڈنگ موجود نہیں ہے۔ تو کیا وہ کھو چکے ہیں؟ اگر اُنکے پاس پاسٹر یا چرچ نہیں ہے، تو کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ دلہن نہیں ہوسکتے؟ اگر آپ چرچ بلڈنگ سے سو میل کی حدود میں رہتے ہیں، تو پھر کیا آپکو اُس چرچ جانے کی ضرورت ہے؟ لیکن اگر آپ اُس سے دور رہتے ہیں، تو آپکو جانے کی ضرورت نہیں ہے؟ میں اون لائن خادم کو تو سن لونگا، لیکن میں اون لائن ٹیپس کو نہیں سنو گا؟ کیا وہ جسمانی عمارت ہے جسکے متعلق نبی کہہ رہا ہے کہ وہ سب سے ضروری چیز ہے جہاں آپکو جانا چاہیے؟

پس نبی دلہن کو کہاں پر لانا چاہتا تھا؟

اگر آپ یہاں ٹیبرنیکل نہیں آسکتے، تو کسی بھی چرچ کو لیں؛ اور وہاں جائیں۔

پھر سے، اُسکی پہلی خواہش لوگوں کو کہاں پر بھیجنے کی تھی؟ وہ برینہم ٹیبرنیکل ہے، جو کہ کلام، یعنی ٹیپس ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جو خُدا نے اس آخری زمانہ میں دلہن کی لیے مہیاہ کی ہے، اور ہم اسے ہر روز اور ہر اتوار ہی کررہے ہیں۔

تو میں غلط فہمی میں نہیں ہوں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ دلہن ہونے کے لیے آپکو برینہم ٹیرنیکل کے ساتھ ٹیپس سننے کی ضرورت ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپکو چرچ نہیں جانا چاہیے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ منادوں کو سن نہیں سکتے۔ اگر آپ اس پر ایمان رکھتے ہیں، تو پھر آپ کلام سے باہر ہیں۔ بلکہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ٹیپس پر خُدا کی آواز کو سننا سب سے ضروری آواز ہے جو کہ آپکو سننی چاہیے، اور میں ایمان رکھتا ہوں کہ ہر ایک پاسٹر کو اس آواز کو، یعنی ٹیپس کو، چرچز میں چلانا چاہیے۔ لیکن اُنہوں نے ٹیپ نہ چلانے کا ہر بہانہ تلاش کرلیا ہے۔ اگر آپکا چرچ ایسا ہے، تو پھر آپ کلام نہیں کھا رہے ہیں۔

یہ واضع ہے کہ وہ کیا نہیں کرنا چاہتا تھا اور جو لوگ کررہے تھے۔

اور پس آپ چرچ جائیں؛ گھر پر ٹھہرے نہ رہیں، مچھلیاں پکڑنے جائیں، شکار کے لیے جائیں، اور اتوار کو اس طرح کی چیزوں کو کریں۔

ہم یہ نہیں کررہے۔ ہم صرف اُس واحد چیز کے چوگرد اکھٹے ہورہے ہیں جو کہ دلہن کو متحد کریگی، وہ یہ میسج، وہ یہ آواز ہے۔

ایک بار پھر سے، میں چرچ جانے میں ایمان رکھتا ہوں۔ دُنیا کے چوگرد ایسے بہت سے چرچز ہیں جو اپنے پلپٹ پر سب سے پہلے ٹیپس کو رکھتے ہیں، خُداوند کی تعریف ہو۔ لیکن کیا میں یہ ایمان رکھتا ہوں کہ آپکو گھر پر ہی رہنا چاہیے یا تو پھر آپ دلہن نہیں ہیں؟ نہیں، نہیں، نہیں…میں نے کبھی اسکے متعلق سوچا نہیں ہے، نہ ہی اس پر ایمان رکھا ہے۔ میں بس یہی چاہتا ہوں کہ کچھ فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہے یا آپ کونسے چرچ جاتے ہیں آپ فقط پریس پلے کریں۔

اگر آپکے پاس مکاشفہ نہیں ہے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، تو پھر آپ بالکل یہی کہیں گے، ”مجھے بردار برینہم کو سننے کی ضرورت نہیں ہے یا ہر بات سے متفق ہونے کی ضرورت نہیں ہے جو وہ کہتا ہے۔ بلکہ اُس نے خود کہا، اور بھی بہت سے خُدا کے بلائے گے آدمی ہیں۔“

ٹھیک ہے آگے بڑھ جائیں۔ ہم یہاں غور کرتے ہیں، اور کہتے ہیں، ”کیا ہمیں کسی دوسرے چرچ جانا چاہیے جو میرے ساتھ متفق نہیں ہے؟“ یقیناً، میں نہیں… میں ساحل سمندر پر واحد پتھر نہیں ہوں، آپ جانتے ہیں۔ ہر جگہ پر-پر خُدا پرست آدمی موجود ہوں؛ میں اُمید رکھتا ہوں کہ میں بھی اُن میں سے ایک ہوں۔

ٹیپس پر خُدا کی آواز ہی میرا پتھر ہے، میری چٹان ہے۔ یہی وہ آواز ہے جو میں سننا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ برینہم ٹیبرنیکل بھی سنے۔

اگر آپ ہمارے ساتھ جُڑنا چاہتے ہیں، تو میرے بھائیوں اور بہنوں، آپ خوش آمدید ہیں۔ اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر، جبکہ ہم خُدا کی آواز کو ہمارے کئی سوالات کا جواب دیتے ہوئے سنتے ہیں جو کہ آپکے دل میں ہیں۔ اور پس خود سے سنیں کہ آیا وہ تمام باتیں جو میں نے لیٹر میں تحریر کی ہیں کیا وہ کلام سے باہر ہیں اور کیا میں نے اُن باتوں کو غلط سمجھ لیا ہے جو خُدا نے اپنی دلہن سے کہیں ہیں۔

جو کچھ بھی اُس نے ٹیپس پر کہا ہے وہ خُداوند یوں فرماتا ہے۔ نہ کہ وہ جو میں کہہ رہا ہوں وہ کہتا ہے، یا ایمان رکھتا ہوں کہ وہ کہہ رہا ہے، پس خود خُدا ہی آپکو حقیقی مکاشفہ دے سکتا ہے۔

بردار جوزف برینہم