26-0712 یسُوع مسیح کا مُکاشفہ

Message: 60-1204M یسُوع مسیح کا مُکاشفہ

PDF

BranhamTabernacle.org

اے نبوتی درجے کے لوگوں،

ہم کس قدر کلام سے پیار کرتے ہیں، جو کہ مکاشفہ ہے! ایک سچے ایماندار کے لیے رُوحُ القُدس کے وسیلہ تمام حقیقی مکاشفہ کی اہمیت پر کبھی بھی زیادہ زور دیا نہیں جاسکتا۔ مکاشفہ دلہن کے لیے زندگی سے بڑھ کر ہے؛ کیونکہ اس چٹان، یعنی کہ مکاشفہ پر، میں اپنی کلیسیا قائم کرونگا، اور خُدا کے فضل اور اُسکے رحم کے وسیلہ، ہم ہی اُسکے سچے مکاشفہ کے وسیلہ اُسکی حقیقی کلیسیا ہے۔

مکاشفہ کی کتاب ہر کسی کے لیے نہیں ہے۔ کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو اسے سمجھ سکے۔ یہ ایک نبوتی کتاب ہے جو صرف، ایک خاص نبوتی درجے لوگوں کے لیے لکھی گئی ہے، اور وہی اسے سمجھ سکتے ہیں: یعنی کے ہم، جو کہ یسُوع مسیح کی دلہن ہیں۔

یہ پوری بائبل میں وہ واحد کتاب ہے جو خود مسیح نے لکھی ہے، لیکن اُس نے اسکی نشاندہی کرنے کے لیے اپنے فرشتہ کو بھیجا جو کہ اُسکا خادم یوحنا تھا۔ پس شاگردوں کو ان ریکارڈ ہوئی سچائیوں کا نہیں پتہ تھا۔ کیونکہ یہ اُن پر پہلے آشکارا ہی نہیں کی گئی تھیں۔ حٰتی کہ یسُوع بھی اس میں اپنے مقام کو نہیں بتاسکتا تھا؛ کیونکہ باپ نے یہ اُس پر آشکارا ہی نہیں کیا تھا۔

لیکن اب، اُسکی موت اور جی اُٹھنے کے بعد، اور اس خاص وقت پر، وہ اُس مقام پر ہے کہ وہ اپنا مکاشفہ یوحنا کے سامنے ظاہر کرسکتا ہے، کہ اُسکا جلال اور حضوری چرچ میں کیا اہمیت رکھے گی اور وہ کیا کریگی۔

حتٰی کہ اب بھی، دو ہزار سالوں بعد، دُنیا غور و فکر میں ہے، تھیولوجنز نے اسکا مطالعہ کیا ہے اور وہ اس پر غور کر رہے ہیں، لیکن کسی کے پاس بھی اسکی حقیقی ترجمانی اور ان بھیدوں کا مکاشفہ آج تک نہیں ہے، جو کہ مکاشفہ کی کتاب میں لکھے ہوئے ہیں، پس یہ اس وقت تک ہی تھا، جب خُدا نے اُسی فرشتہ کو زمین پر واپس بھیجا تا کہ یہ سب کچھ ہم پر آشکارا کرے، ہم جو کہ اُسکی چُنی ہوئی دلہن ہیں۔

اُس اہمیت کو سمجھنا کہ خُدا نے مجھے چُنا، اور اُس نے آپکو چُنا؛ اور پھر اُسکے کلام کا حقیقی مکاشفہ ہونا انسانی وضاحت سے باہر ہیں۔ جبکہ بہت سے ہیں جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اس میسج کی پیروی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ایمان رکھتے ہیں کہ خُدا نے نبی کو بھیجا ہے، لیکن اُنکے پاس مکمل مکاشفہ نہیں ہے یہ جاننے میں کہ اُسکی آواز کو سب سے ضروری آواز سننے کے لیے بننے کا مرتبہ کیا ہے۔ اُسکی آواز کا اس زمانہ میں مکاشفہ ہونا حقیقی طور پر ایک عظیم قیمت کا بیش قیمت موتی ہے۔

خُدا نے اپنا حقیقی مکاشفہ آشکارا کرنے کے لیے ہمیں چُنا ہے۔ لہذا، ہم اُسکی حقیقی کلیسیا ہیں، اُسکی ناقابل تسخیر فوج جسکے سامنے شیطان کی کوئی طاقت نہیں چل سکتی، اور وہ یقیناً ناکام ہے۔ ہماری زندگیوں میں اُسکے حقیقی مکاشفہ کے ساتھ، عالم ارواح کے دروازے ہم پر غالب نہیں آسکتے، لیکن ہم اُن پر غالب آسکتے ہیں۔ کوئی بھی چیز ہمارے سامنے کھڑے نہیں رہ سکتی۔

پس آج کے زمانے کا حقیقی اور مکمل مکاشفہ یہ پہچاننے میں ہے کہ خُدا کی آواز کی ہمارے زمانہ میں کیا اہمیت ہے۔ اگر چرچ جانا، چرچ سے تعلق رکھنا، قربانیاں گذراننا، دُعائیں کرنا، اور خُدا کی پرستش کرنا ہی خُدا کی مکمل ضرورت ہے، تو پھر خُدا ناانصاف ہوگا کہ قائن کو بالکل وہی کرنے کے لیے مجرم ٹھہرائے جو اُس نے کرنے کو کہا تھا۔

پس ٹیپس پر آواز ہمارے لیے یہ معنی رکھتی ہے:

تمام چیزوں کا مکاشفہ یہاں آخر پر رکھا گیا ہے برکت اُنکے واسطے جو اسکو پڑھتے اور اسکو سنتے ہیں، لعنت اُنکے واسطے جو اس میں کچھ شامل کریں یا کچھ نکالیں۔ یہ مکمل مجموعہ ہے، اوہ، بلکہ کامل ہے۔ اس میں کچھ بھی شامل نہیں کیا جاسکتا۔ اور جب کوئی شخص اس میں سے کچھ نکالنے، یا کچھ شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو خُدا نے فرمایا ہے کہ وہ کتاب حیات میں سے اُسکا حصہ نکال دیگا۔ سمجھے؟ اگر کوئی اس میں کچھ شامل کرتا ہے، تو خُدا کتاب میں سے اُسکا حصہ نکال دیگا۔

جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا، خُدا نے ایک کامل راستہ مہیاہ کیا ہے نہ کہ اُسکے کلام میں سے کچھ نکلانے یا بڑھانے کے لیے۔ اُس نے ہمیں یہ موقع بخشا ہے کہ اُسکی آواز کو سن سکیں جبکہ وہ بولتا ہے اور اپنے کلام کو ہم پر آشکارا کرتا ہے۔ بالکل سادگی سے اس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہوسکتا۔

یہی آج کے لیے حقیقی مکاشفہ ہے۔

میں بہت پُرجوش ہوں اور ایک عظیم توقع کے نیچے ہوں اُس سب کے لیے جو خُداوند نے ہمارے لیے ذخیرہ کیا ہے جبکہ ہم سنتے ہیں، پڑھتے ہیں، اور سات کلیسیائی زمانوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ خُدا نے لکھا، اور اپنے فرشتے کو بھیجا تاکہ یوحنا پر ظاہر کرسکے، اور پھر اُس نے ہمارے لیے انتظار کیا تاکہ ہم اس لمحہ زمین پر آسکیں تاکہ وہ دوبارہ سے اپنے اُسی فرشتہ کو بھیج کر ہم پر یہ آشکارا کرے!

پس دُنیا کی تاریخ میں اس سے بڑھ کر کوئی بھی جلالی دن نہیں آیا جو کہ اب ہے۔ انسان کو اس سے کبھی بھی بڑا اعزاز نہیں دیا گیا اُس موقع کے لیے کہ وہ خُدا کی آواز کو خود سے سن سکتے ہیں۔ پس ایسا کوئی وقت نہیں آیا جب اُسکی دلہن اکھٹی اُسکی آواز کے چوگرد ایک ہی وقت پر متحد ہوسکے۔

تیار ہوجائیں، خُدا ہمیں اپنا مزید مکاشفہ دینے جارہا ہے اور یہ کہ ہم کون ہیں: اُسکی ناقابل تسخیر فوج، اُسکی چُنی ہوئی، انتخاب شدہ خاتون، اُسکی پیاری جسکا اُس نے وقت کے آغاز ہی سے انتظار کیا ہے۔

کوئی بھی ہم سے یہ لے نہیں سکتا۔ یہ ہمارے دلوں اور جانوں میں ایسے لنگر ہوا ہے جیسے پہلے کبھی نہ ہوا ہو۔ یہ اب ہمارے لیے حقیقت بن گئی ہے جو کہ ہمیں اُٹھائے جانے والا ایمان دے رہی ہے۔

ہم اپنے عظیم سفر کا آغاز اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر کرینگے، جبکہ ہم اپنے پہلے پیغام کو سنتے ہیں: 60-1204M یسُوع مسیح کا مکاشفہ۔

میں آپکی حوصلہ افزائی کرونگا کہ اپنی سات کلیسیائی زمانوں کی کتاب کو حاصل کریں، اور خاموشی سے اپنے کمرے میں اسکا مطالعہ کریں، باب بہ باب، ہر ہفتے۔ ہم سب اُسکی آواز سننے کے لیے اکھٹے متحد ہونگے، اور پھر اُسکے کلام کا مطالعہ کرینگے۔

بردار جوزف برینہم