26-0419 ایک دُلہن کا انتخاب

Message: 65-0429E ایک دُلہن کا انتخاب

PDF

BranhamTabernacle.org

اے چُنی ہوئی دلہن،

جبکہ ہم اس پیغام کو سنتے ہیں، جو کہ ایک دلہن کا انتخاب ہے، تو کچھ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ نبی ہم سے بات کررہا ہے اور کردار اور قدوقامت کے متعلق بتا رہا ہے جو کہ ایک آدمی کا ایک عورت کو چُنتے ہوئے ہونا چاہیے جسے وہ اپنی بیوی بننا چاہتا ہے۔ یہ حقیقت ہے، وہ ایسا کررہا ہے، لیکن اُسکے لفظوں میں ایک حقیقی پوشیدہ محبت کا خط ہے۔ جو کچھ وہ اپنی دلہن پر ظاہر کررہا ہے وہ زیادہ گہرہ ہے۔ خُدا براہ راست اُس سے بات کررہا ہے، اور اُسے بتارہا ہے کہ وہ اُس میں کیا تلاش کررہا تھا، اور ابتدا ہی سے کیوں اُس نے اسکا انتخاب کیا۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ جان لے کہ اُس نے اُسے اپنی پیاری دلہن بننے کے لیے چُنا ہے، جسکے ساتھ وہ اپنی ابدیت بانٹنا چاہتا تھا۔

ابتدا میں، خُدا دلہن کی تلاش کررہا تھا جسکا کردار بالکل اُسکے جیسے ہو۔ صرف اُسکی رُوح اُس میں ظاہر ہوگی۔ وہ ایک ایسی دلہن چاہتا تھا جو صرف اُسکے لیے، اور اُسکے کلام کے لیے بیچی گئی ہو، جب تک کہ وہ ذہن جو اُس میں تھا اس میں نہ آجائے۔ اسے بالکل اُسی طرح ہونا چاہیے جیسے کہ وہ ہے۔

وہ چاہتا تھا کہ اُسکا بالکل اسکے جیسا گوشت ہو، بالکل وہی ہڈیاں ہوں، وہی رُوح ہو، ہر چیز بالکل ایک جیسی ہو، سب کچھ ٹھیک اُسکے جیسا ہو۔ جبکہ وہ دو ایک ہوجائیں گے۔

اُسکی آنکھوں میں کچھ جنگلی گھورنا نہیں ہوگا۔ وہ کسی اور کی آواز کے ساتھ فلرٹ نہیں کریگی۔ وہ صرف اُسکے ساتھ ہی سچی اور وفادار رہے گی، کچھ فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہتا ہے۔ وہ صرف اُسے اُسکے کلام پر ہی قبول کریگی۔ جو کچھ بھی وہ کہے گا، وہ ہر ایک لفظ پر ایمان رکھے گی، کچھ فرق نہیں پڑتا کہ اُس بات کو پورا ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے، تو بھی وہ ایمان رکھے گی۔ وہ صرف اُسکے کلام کے ساتھ ہی ٹھہری رہے گی۔

وہ صرف اُس سے اور صرف، اُسی سے پیار کریگی۔ اُسے اسے بڑی دولت دینے کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ اُسکے پاس بڑی قیمت کا بیش قیمت موتی موجود ہے، جو کہ اُسکا حقیقی مکاشفہ ہے۔ وہ جانتی ہوگی، وہ ایک ہی تھے اور ایک جیسے ہی ہونگے۔ اُسکی رُوح اس میں ہوگی۔ اُسے جس کسی چیز کی بھی ضرورت ہوگی، وہ اسے وہی دیگا؛ اُسے بس مانگنا ہے اور ایمان رکھنا ہے، اور وہ اُسے پورا کردیگا۔

وہ جانتی تھی وہ اُسکے لیے گھر تعمیر کرنے کے لیے کافی لمبے عرصہ کے لیے چلے جائے گا جس میں سب کچھ ہوگا جو اُسکے چھونے اور پسند کے مطابق ہوگا۔ وہ اُسے بالکل اُس طرح تعمیر کررہا تھا جیسے اُسے پسند آئیگا۔ وہ جانتی تھی کہ ایک دن وہ اُسکے لیے واپس آئیگا، جبکہ اُس نے وعدہ کیا ہے، پھر وہ ایک ہزار سال کے لیے عظیم شادی کی ضیافت میں ہونگے۔ پھر، وہ اکھٹے اُس خوبصورت گھر میں جائیں گے جو اُس نے اُسکے لیے ابدیت بیتانے کے لیے تعمیر کیا ہے۔

اُسے کسی اور چیز سے فرق نہیں پڑیگا۔ وہ کسی اور چیز کو نہیں چاہے گی۔ وہ اُس مکاشفہ کے ساتھ کہ وہ کون ہے، اور یہ کون ہے یہ جان کر وہ ٹھیک مطمئن اور آسودہ ہوگی۔ اُسے یہ معلوم ہوگا کہ وہ اپنے کلام کو برقرار رکھے گا۔ وہ پوری ہوگی، یہ جانتے ہوئے کہ وہی وہ ہے جسے اُسکی دلہن ہونے کے لیے چُنا گیا ہے۔

میرے بھائیوں اور بہنوں، آسمان اور زمین کے قادر مطلق خُدا نے ابدیت میں سے دیکھ کر آپکا انتخاب کیا ہے… آپکو جو کہ اُسکی چُنی ہوئی پیاری دلہن ہے۔

میں آپکو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ اور دلہن کے حصہ کے ساتھ اس اتوار جُڑیں، جبکہ وہ اپنے عظیم فرشتہ کے وسیلہ بات کرتا ہے اور ہمیں بتاتا ہے کہ ہم اُسکی چُنی ہوئی دلہن ہیں۔ِ

بردار جوزف برینہم

پیغام: / 65-0429Eدلہن کا انتخاب

حوالہ جات:
Genesis 24:12-14
Isaiah 53:2
Revelation 21:9