Message: 65-0221M شادی اورطلاق
اے منتخب، چُنی ہوئی، اور پہلے سے طے شدہ دلہن:
جوانی کے دنوں میں مجھے یاد ہے، جب میں ٹیپ کو سننے کی کوشش کرتا تھا۔ تو ہمیشہ ٹائٹل کو پڑھتے ہوئے میں سوچتا تھا، کہ میں شادی اور طلاق کو نہیں سنو گا، کیونکہ اُسکا میرے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے؛ تمام شادی شدہ لوگوں کے لیے بھی ایسا ہی ہے۔
پھر ایک دن، شادی اور طلاق کو سنتے ہوئے، باپ نے مجھے اس پیغام کا مکاشفہ دیا۔ اُسکا مسح میرے دل میں آگیا۔ کہ وہ میرے سے بات کررہا ہے۔ یہ پیغام میرے لیے ہے۔ وہ مجھے بتارہا ہے کہ اُس نے مجھے بنائے عالم سے پیشتر چُنا تھا۔ یہ میری شادی کی تقریب ہے۔ میں اُسکے سوا اور کسی اور کو نہیں چاہتا۔ میں اُسکے ساتھ، اور اُسکے کلام کے ساتھ، اور واحد اُسکی آواز کے ساتھ، سچا اور وفاداری ہوں۔ کیونکہ ہم ایک ہیں۔
یقینی طور پر یہ پیغام اُن تمام بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا جنکی شادی ہوئی تھی لیکن اب طلاق ہوچکی ہے، لیکن وہ بتا رہا ہے کہ اُنہیں کیا کرنا ہے؛ لیکن اسکا مطلب کہیں زیادہ بڑا اور مکمل تھا، جو کہ بہت ہی عظیم، اور بہت ہی زیادہ طاقتور تھا۔
صرف ایک ہی شوہر تھا، اور وہ اپنی بہت زیادہ چُنی ہوئی دلہن، کو پکار رہا تھا اور اُس سے بات کررہا تھا۔ خُدا کی آواز اُسکی پاک، خالص، کنواری کلام کی دلہن کو پکار رہی تھی۔ وہ جسے کبھی بھی کسی آدمی کی طرف سے چھوا اور ناپاک نہیں کیا گیا۔ وہ جو کہ اُسکے ساتھ اور اُسکے کلام کے ساتھ سچی اور وفاداری ہے۔ وہ جو کہ مکمل طور پر اُس سے اور اُسکی آواز سے مطمئن ہے۔
اُسکے فضل اور رحم کے وسیلہ، آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں، کسی بھی شک کے بغیر، ہم اُسکے کلام کی کنواری دلہن ہیں۔ جلال ہو!!
وہ پُریقین ہونا چاہتا تھا کہ اُسکی دلہن کو پکارنے کے وقت کوئی بھی چیز نامکمل نہ رہے، پس اسی لیے وہ خود آگیا اور انسانی جسم میں رہا تاکہ اپنے کلام کو آشکارا کرکے خود سے اپنی دلہن کو پکار سکے۔ وہ خود ہی العزر تھا جو اپنی دلہن کو خود سے چُن رہا تھا۔
وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا تا کہ ہم کسی بھی طرح سے اُلجھن کا شکار نہ رہیں کہ کون ہم سے پیار کررہا ہے، تو اُس نے خود کی شناخت خود کے چُنے ہوئے برتن سے بات کرنے کے وسیلہ کروائی جو کہ بگولے کی شکل میں درخت پر لٹکا ہوا تھا۔ پھر اُس نے اوہائیو کے دریا پر ہزاروں کے سامنے واضع ہوکر اُس سے بات کی۔
حتٰی کہ اُس نے اپنی تصویر بھی اُسکے ساتھ لینے دی تاکہ وہ دُنیا کو دکھا اور بتا سکے، میں نے تم سے کہا تھا کہ میں دوبارہ آؤنگا اور اور جسم میں رہونگا۔ یہ وہی ہے جسکے اندر میں نے رہنے کے لیے چُنا، اور تمہیں دلہن ہونے کے لیے پکارا۔ یہ وہ نہیں ہے؛ بلکہ یہ میں ہوں جو اُسکے وسیلہ بات کررہا ہوں۔ میں صرف اپنی آواز تمہارے تک پہنچانے کے لیے اُسکی آواز کو چُن رہا ہوں۔ میں ہی وہ ہوں جس نے تمہیں پکارا ہے اور تمہیں کامل کررہا ہوں تاکہ تم ایک کامل دلہن بن سکو۔
اس میسج کا مکاشفہ، اُسکے کلام کا، اُسکی آواز کا، اور اب ہم کون ہے یہ سب انسانی لفظوں کے بیان سے پرے ہے۔ میں جانتا ہوں کہ تم اُس بات کو جانتے ہو جو میں کہہ رہا ہوں۔ اُٹھائے جانے والا ایمان اب اپنی جگہ لے رہا ہے۔ دلہن خود کو خود خُدا کی حضوری میں بیٹھنے کے وسیلہ تیار کررہی ہے، جبکہ وہ کامل ہوتی جارہی ہے۔
دُنیا کے پاس خُدا کی آواز کو سننے کا کیا ہی موقع ہے جبکہ وہ اُن سے بات کرتی ہے؛ تاکہ وہ بیٹھ کر کلام پر کلام کو سن سکے جبکہ وہ بولتا ہے اور اپنے کلام کو آشکارا کرکے ہمیں بتاتا ہے کہ ہم کون ہیں۔ پس اُسکی حضوری میں بیٹھنے سے بہتر اور کچھ بھی نہیں ہے، تو آئیں اور اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم ہمارے ساتھ جُڑیں، جبکہ ہم اُسے دلہن سے بات کرتا ہوا سنتے ہیں، اس پیغام کو، ”شادی اور طلاق“ 65-0221M۔
بردار جوزف برینہم
کلام سے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:
St. Matthew 5:31-32 / 16:18 / 19:1-8 / 28:19
Acts 2:38
Romans 9:14-23
First Timothy 2:9-15
First Corinthians 7:10-15 / 14:34
Hebrews 11:4
Revelation 10:7
Genesis 3 chapter
Leviticus 21:7