25-0831 فریاد کیوں کرتا ہے؟ بول!

پیغام: 63-0714M فریاد کیوں کرتا ہے؟ بول!

PDF

BranhamTabernacle.org

اے خُدا کی کلیسیا،

خُدا نے بولا اور فرمایا، ’’ میں زمین پر صرف انسان کے ذریعے کام نہیں کرتا۔ میں-میں-میں انگور کا درخت ہوں اور تم ڈالیاں ہو۔ اور میں اپنا اعلان اُس وقت کرونگا جب مجھے ایک آدمی مل جائے گا۔ اور میں نے اُسے چُن لیا ہے، وہ ولیم مرئین برینہم ہے۔ میں نے اُسے نیچے زمین پر بھیجا ہے تا کہ میری دلہن کو وہ باہر بلائے۔ میں اپنا کلام اُسکے منہ میں ڈالوں گا۔ میرا کلام ہی اُسکا کلام ہوگا۔ وہ میری باتیں ہی بولے گا اور وہ کہے گا جو میں اُسے کہنے کو کہوں گا۔‘‘

پس کلام کی آواز نے آگ کے ستون کے وسیلہ اُس سے بات کی اور بتایا، ’’ولیم برینہم، میں نے تجھے چُنا ہے۔ تو ہی وہ شخص ہے۔ میں نے تجھے ایک مقصد کے لیے اُٹھایا ہے۔ میں عجیب اور جلالی کام ثابت کرونگا۔ تو میرے کلام کو آشکارہ کریگا اور میری دلہن کی رہنمائی کریگا۔ میرا کلام پس تیرے ہی وسیلہ پورا ہونا ہے۔‘‘

ہمارا نبی جانتا تھا کہ اُسے ایک خاص مقصد کے لیے بھیجا گیا تھا تا کہ بائبل کے تمام بھیدوں کو وہ آشکارہ کرے اور خُدا کی دلہن کی رہنمائی وعدہ کی سرزمین تک کرے۔ وہ جانتا تھا کہ اُس نے کیا کہا ہے، پس خُدا کو اسکی عزت کرنی تھی اور اسے پورا کرنا تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ تو یہ کلام کبھی نہ بھولے۔ پس جو کچھ ہمارے نبی نے کہا ہے، خُدا اُسے عزت بخشے گا، کیونکہ خُدا کا کلام ولیم مرئین برینہم میں تھا۔ اور وہ ہی دُںیا کے لیے خُدا کی آواز ہے۔

وہ جانتا تھا کہ وہ خُدا کا مسح شدہ ساتویں فرشتہ پیامبر ہے۔ وہ اُن تمام باتوں کو اپنے دل میں جانتا تھا جو خُدا نے اُسے کلام کے متعلق کہیں ہے۔ اور پس جو کچھ اُسکے دل میں تھا وہ سب ایک حقیقت بن گیا۔ وہ مسح شدہ تھا اور اُسکے پاس خُداوند یوں فرماتا ہے تھا۔ کوئی بھی چیز اُسے خُدا کا کلام بولنے سے نہیں رُوک سکتی تھی۔

خُدا نے اُسے بتایا،’’ میرا کلام، اور تو، یعنی کہ میرا پیامبر، یہ سب ایک ہی ہیں۔‘‘ وہ جانتا تھا کہ اُسے حتمی کلام بولنے کے لیے چُنا گیا ہے۔ اور یہی کچھ اُسے چاہیے تھا۔ پس وہ بولتا تھا، اور خُدا اُسے پورا کردیتا تھا۔

اس میسج کے مکاشفہ نے اور خُدا کے پیامبر نے ہمارے ایمان کو اس طرح مسح کیا ہے جیسا پہلے کبھی نہ کیا گیا ہو۔ اس نے ہمیں عظیم گردش میں ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس نے ہمیں باقی تمام چیزوں سے الگ کردیا ہے، سوائے اُسکے میسج، اُسکے کلام، اُسکی آواز، اور ان ٹیپس کے۔

اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم تعداد میں کتنے چھوٹے ہیں، یا ہم پر کتنا ہنسا جاتا ہے، اور مذاق اُڑایا جاتا ہے، اس سے بالکل بھی فرق نہیں پڑتا۔ ہم دیکھ سکتے ہیں۔ اور ہم ایمان رکھتے ہیں۔ ہمارے اندر کچھ تو خاص ہے۔ ہم اسے دیکھنے کے لیے مقرر کیے گئے تھے اور کوئی بھی ہمیں اس پر ایمان رکھنے سے رُوک نہیں سکتا۔

ہمیں یاد ہے کہ رویا میں اُس سے کیا کہا گیا تھا، ’’واپس جا اور ذخیرہ کر‘‘۔ پس یہ ذخیرہ خانہ کہاں ہے؟ یہ برینہم ٹیبرنیکل ہے۔ پس اس ملک میں کہیں بھی، یا پھر پوری دُنیا میں کہیں بھی ایسی کیا چیز ہے، جسکے ساتھ اس میسج کا موازنہ ہو جو کہ ہمارے پاس ہے؟ یہ واحد خود خُدا کی شناخت شدہ آواز ہے جو کہ خُداوند یون فرماتا ہے۔ یہی وہ واحد آواز ہے!

پس ہم کہاں پر، یا پھر کہاں جانا چاہتے ہیں، جب اُس نے کہا؛

یہی وہ جگہ ہے جہاں پر خوارک کو ذخیرہ کیا گیا ہے…

اسے یہاں پر ہی ذخیرہ کیا گیا ہے۔ یہ ٹیپس پر ہے۔ اور جہاں کہیں بھی لوگ اپنے گھروں میں ہیں، یہ ٹیپس پوری دُنیا میں اُنکے پاس جائیں گی۔

یہ ٹیپس خُدا کے مقرر شدہ کے ہاتھوں میں جاکر گرے گی۔ وہ کلام کی رہنمائی کرسکتا ہے، اور وہ ہر ایک چیز کی رہنمائی کریگا جب تک کہ وہ اپنی اصل حالت تک نہیں پہنچ جاتی۔ یہی وجہ ہے اُس نے مجھے واپس بھیجا ہے کہ میں یہ کرو: ’’ پس خوراک کو ذخیرہ کر‘‘۔

ہم ہی اُسکی کلام کی کامل دلہن ہے جو کہ ذخیرہ شدہ خوراک کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ اب مزید رونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں بس کلام بولنا ہے اور آگے بڑھنا ہے، کیونکہ ہم ہی کلام ہیں۔

مزید کسی چیز کے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پوری رات دُعائیہ عبادات کرنے کی ضرورت نہیں تا کہ ہم پر ظاہر ہوسکے کہ ہم کون ہیں، کلام نے ہم پر یہ ظاہر کردیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کون ہے، بالکل خُدا کے نبی کی طرح، اور اُس نے ہمیں پہلے ہی بتا دیا ہے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔

’’ ہم میں سے ہر ایک شخص! چاہے آپ گھر والی ہوں، یا پھر ایک چھوٹی نوکرانی ، یا چاہے آپ ایک بوڑھی عورت ہوں، یا ایک جوان آدمی، یا پھر آپ ایک بوڑھے آدمی ہوں، یا آپ کوئی بھی ہیں، ہم، ہر طرح سے جارہے ہیں۔ ہم میں سے کوئی ایک بھی پیچھے نہیں رہیگا۔ ’’آمین۔‘‘ ہم میں سے ہر کوئی جارہا ہے، اور ہمیں کوئی بھی روک نہیں پائیگا۔‘‘

پس یہ کیا ہی اُٹھائے جانے والا ایمان ہے!!!

آئیں اور خُدا کی دلہن کا حصہ ہوتے ہوئے جڑیں جبکہ ہم خُدا کی ثابت شدہ آواز کے چوگرد اکھٹے ہوتے ہیں، جبکہ وہ ہم سے بات کرتا ہے اور ہمیں بتاتا ہے: میری پیاری، میری چُنی ہوئی، میری دلہن، فریاد کیوں کرتی ہے، بول، اور آگے بڑھ۔

برادر جوزف برینہم

پیغام: 63-0714M  فریاد کیوں کرتا ہے؟ بول!

وقت: 12:00  بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر۔

بمقام:

 لیکن سچی کلیسیا ایک ہے، اور آپ اُس میں جڑ نہیں سکتے ہیں۔ آپکو اُس میں پیدا ہونا پڑتا ہے۔ سمجھے؟ اور جب آپ اُس میں پیدا ہوتے ہیں، تو پھر زندہ خُدا آپکے وسیلے کام کرتا ہے، اور خود کو ظاہر کرتا ہے۔ سمجھے؟ یہی وہ جگہ ہے، جہاں خُدا اپنے چرچ میں رہتا ہے۔ خُدا ہر روز چرچ میں جاتا ہے، اور وہ چرچ میں رہتا ہے۔ وہ آپ میں رہتا ہے۔ آپ ہی اُسکا چرچ ہیں۔ اور آپ ہی وہ ٹیبرنیکل ہیں جس میں خُدا رہتا ہے۔ آپ، خود زندہ خُدا کی کلیسیا ہیں۔