25-0727 اُٹھایا جانا۔

اے بنا شرط کی دلہن،

خُداوند نے پچھلے ہفتے کمیپ میں ہمیں کیا ہی عظیم وقت دیا جبکہ اُس نے ہم پر اپنے کلام کو ظاہر کیا۔ اُس نے اپنے کلام سے، یہ ثابت کیا، کہ ہمارا مطلق: جو کہ اُسکا، یہ میسج، اور خُدا کی آواز جو کہ ٹیپس پر ہے وہ سب ایک ہی ہیں، یسُوع مسیح ہی کل، اور آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے۔

ہم نے سنا کہ کیسے شیطان نے میسج اور پیامبر کو الگ کرنے کی کوشش کی، لیکن خُداوند کی تعریف ہو، پس خُدا خود اپنے عظیم فرشتہ کے وسیلہ بولا ہے اور ہمیں بتایا ہے کہ:

ہمیں معلوم ہے، کہ جب کوئی آدمی حقیقی خُداوند یوں فرماتا ہے کہ الفاظ کیساتھ، نمودار ہوتا ہے، اور وہ خُدا کی طرف سے بھیجا، اور مقرر کیا ہوتا ہے، تو پھر پیغام اور پیامبر ایک ہوتے ہیں۔ اس لیے کہ وہ خُداوند یوں فرماتا ہے کے ساتھ، لفظ با لفظ رہنمائی کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ اسی لیے وہ اور اُسکا پیغام ایک ہوتے ہیں۔

پس آپ میسج کو پیامبر سے الگ نہیں کرسکتے، وہ دونوں ایک ہی ہیں، یہ خُداوند یوں فرماتا ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی جھوٹا مسح شدہ کیا کہتا ہے، خُدا نے کہا ہے وہ ایک ہی ہیں اور اُنہیں علحیدہ نہیں کیا جاسکتا۔

پھر اُس نے ہمیں بتایا کہ جب ہم ٹیپس کو سنتے ہیں تو تب ہمیں کیڑے پکڑنے کے لیے کسی چھاننے کے کپڑے کی ضرورت نہیں ہوتی، کیونکہ اس میسج میں کوئی بھی کیڑے یا اُنکا رس موجود نہیں ہے۔ پس یہ اُسکا فورای کنواں ہیں جو ہمیشہ پاک اور صاف بہتا ہے۔ یہ ہمیشہ اُچھلتا رہتا ہے، اور کبھی بھی سوکھتا نہیں ہے، یہ مزید دھکیلتا اوردھکیلتا رہتا ہے، اور ہمیں اپنے کلام کے مزید اور مزید مکاشفات دیتا ہے۔

اُس نے ہمیں یہ یاد کروایا کہ ہم یہ کبھی نہ بھولیں کہ اُسکا عہد جو اُس نے ہمارے ساتھ کیا ہے وہ ناقابل انکار ہے، ناقابل حصول ہے، اور سب سے بڑھ، وہ کسی بھی شرط کے بغیر ہے۔

آیا کہ وہ پیار ہے، مدد ہے، یا پھر تابع ہونا ہے، اگر وہ کسی بھی شرط کے بغیر ہے تو پھر وہ مطلق ہے اور پھر اُس پر کوئی بھی شرائط و ضوابط لاگو نہیں ہوتے: یہ پھر ہوکر رہے گا چاہیے جو مرضی ہوجائے۔
پھر وہ چاہتا تھا کہ اس پر کیل ٹھوکا جائے، تو پس پھر اُس نے ہمیں بتایا کہ آج یہ نوشتہ ہماری آنکھوں کے سامنے پورا ہوا ہے۔

پس وہی سورج s-u-n ہے جو مشرق میں طلوع ہوتا ہے اور وہی سورج s-u-n مغرب میں غروب ہوتا ہے۔ اور وہی خُدا کا بیٹا S-o-n جو مشرق میں آیا اور اپنی شناخت بطور خُدا بدن میں مجسم ہو کر کروائی، اور خُدا کا وہی بیٹا S-o-n ہے جو یہاں مغربی کراہ ارض میں موجود ہے، جو خود کو آج رات یہاں کلیسیا میں شناخت کروا رہا ہے، جوکل، اور آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ اور بیٹے کی شام کی روشنی آچکی ہے۔ آج کے دن ہمارے سامنے یہ نوشہ پورا ہوچکا ہے۔

پس ابن آدم اس زمانہ میں انسانی جسم لے کر دوبارہ ہمارے درمیان آیا ہے، جسکا اُس نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسا کریگا، اور اپنی دلہن کو باہر بلائے گا۔ یہ یسُوع مسیح خود ہی ہے جو ہم سے براہ راست بات کررہا ہے، اور اسے کسی انسان کی ترجمانی کی ضرورت نہیں ہیں۔ پس جو کچھ ہماری ضرورت ہے، اور جو کچھ ہمیں چاہیے، وہ خُدا کی آواز ہے جو کہ خود خُدا کی طرف سے ٹیپس پر آرہی ہے۔

یہ کلام کے ظاہر ہونے کا مکاشفہ ہے جو کہ سچا ہے۔ اور ہم اسی زمانہ میں رہ رہے ہیں، خُدا کی تعریف ہو؛ یہ اُسکے اپنے بھید کا مکاشفہ ہے۔

کیا ہی جلالی وقت دلہن بیتا رہی ہے، جبکہ وہ بیٹے کی حضوری میں پڑی ہوئی ہے، اور پک رہی ہے۔ پس گندم دوبارہ گندم کے پاس آچکی ہے، اور ہم میں سے کوئی بھی خمیر نہیں ہے، خُدا کی پاک آواز ہی ہم سے بات کررہی ہے، اور ہمیں موڑ کر مسیح کی شبی پر بنا رہی ہے، جو کہ کلام ہے۔

ہم ہی خُدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، ہم اُسکی نسبت ہیں جو کہ اُس نے بنائے عالم سے پیشتر چُنی ہوئی تھی کہ اس زمانہ میں آئے، اور یہ دُنیا کی تاریخ کا سب سے بہترین زمانہ ہے۔ وہ جانتا تھا کہ ہم ناکام نہیں ہونگے، کیونکہ ہم سمجوتہ نہیں کرینگے، بلکہ ہم اُسکی سچی اور وفادار دلہن رہے گے، اُسکی وعدہ کی گئی سپر ابرہام کی شاہی نسل جو کہ آنے کو تھی۔
پس اُٹھایا جانا بالکل قریب آچکا ہے۔ وقت اپنے اختتام پر آگیا ہے۔ وہ اپنی دلہن کے لیے آرہا ہے جس نے اپنے آپکو بیٹے کی حضوری میں رکھنے کے وسیلہ تیار کر لیا ہے، اور اُسکی آواز ہی اب دلہن کو تیار کررہی ہے۔ بہت جلد ہم اپنے پیاروں سے ملنا شروع ہونگے جو کہ وقت کے پردہ کے پار ہیں ، اور جو انتظار کر رہے ہیں اور ہمارے ساتھ ہونے کے منتظر ہیں۔

پس ٹیپس ہی خُدا کا مہیاہ کردہ رستہ ہے جو کہ دلہن کو کامل کریگا۔ اور یہ ٹیپس ہی وہ واحد چیز ہے جو کہ دلہن کو متحد کریگی۔ یہ ٹیپس دلہن کے لیے خُدا کی آواز ہے۔

میں آپکو دعوت ہوں کہ آئیں، اور دلہن کا حصہ ہوتے ہوئے ہمارے ساتھ متحد ہوں، اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر، جبکہ ہم اُن تمام چیزوں کے متعلق سنتے ہیں جو کہ بہت جلد واقع ہونے کو ہیں: 65-1204 اُٹھایا جانا۔
برادر جوزف برینہم

پس مسیح کی کامل دلہن جو کہ بردار ولیم میرئین برینہم جو پورے دل سے ملاکی 4 کا نبی اور مکاشفہ 10 کا فرشتہ مانتی ہے وہ کبھی بھی ٹیپس کو چلانے میں سمجوتہ نہیں کریگی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اُسکے ہر سوال کا جواب، ہر مشکل کا حل ٹیپس پر موجود ہے۔ پس اگر آپ خُداوند یسُوع مسیح کو اور اُسکے بھیدوں کو مزید بہتر طور پر جاننا چاہتے ہیں تو آپکو پہلے پیامبر کو اپنی زندگی میں پورے دل سے آنے دینے ہوگا کیونکہ نبی نے کہا ہے کہ وہی آپکو خُداوند سے متعارف کروائے گا۔ تو پس خُدا کو جاننے کا طریقہ صرف ایک ہی ہے اور وہ نبی کے وسیلہ ہے۔

آپکا خُدمت گزار بھائی جسکا تعلق ایک رد کیے ہوئے گروہ سے ہے۔

بھائی رینہاڑد شمعون۔