25-0914 کیا آپکی زندگی انجیل کے لائق ہے؟

اے بھائیوں اور بہنوں،

میں اپنی زندگی سے بڑھ کر خُداوند سے، خُدا کے کلام سے، اس میسج سے، اُسکی آواز، اُسکے نبی سے، اُسکی دلہن سے پیار کرتا ہوں۔ یہ سب میرے لیے ایک ہی ہیں۔ میں کبھی بھی ایک بھی نقطے، یا ایک بھی شوشے کے ساتھ، یا پھر خُدا کے کلام کی ایک بھی بات یا کچھ بھی جو کہ اُس نے اپنے نبی کے وسیلہ بولا اُس پر سمجھوتہ نہیں کرونگا۔ میرے لیے، یہ سب خُداوند یوں فرماتا ہے۔

خُدا نے سوچا، اور پھر وہ اُس نے اپنے نبیوں کو بتاتا، اور پھر اُنہوں نے کلام کو لکھا۔ پھر اُس نے ہمیں اپنا عظیم فرشتہ بھیجا، جو کہ ولیم مرئین برینہم تھا، اُس نے اسے زمین پر اس زمانہ میں بھیجا تا کہ وہ اپنے آپکو ایک بار پھر سے انسانی جسم میں ظاہر کرسکے، جیسا اُس نے ابرہام کی مرتبہ کیا۔ پھر وہ اپنے نبی کے وسیلہ بولا جو کہ دُنیا کے لیے خُدا کی آواز ہے، تا کہ وہ بھید ظاہر ہوسکیں اور اٌنکی ترجمانی کی جائے جو کہ بنائے الم سے پشتر اٌسکی چٗنی ہوئے دلہن سے چھپے ہوئے تھے۔

اب، اُسکی دلہن، جو کہ آپ ہیں، آپ مجسم کلام بن رہے ہیں؛ اور اُسکے ساتھ ایک ہو رہے ہیں، وہ جو کہ مکمل طور پر بحال شدہ دلہن ہے۔

میں جانتا ہوں کہ جو کچھ میں بولتا ہوں اور لکھتا ہوں اُس میں مجھے غلط سمجھا جاتا ہے۔ مجھے یہ فروتنی سے کہنے دیں جیسے ہمارے نبی نے کہا ہے، میں تعلیم یافتہ نہیں ہوں اور میں جانتا ہوں کہ میں ٹھیک طریقے سے بول بھی نہیں سکتا ہوں اور نہ لکھ سکتا ہوں جو کچھ میرے دل میں ہوتا ہے۔ میں اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ میں اکثروقات کافی سخت باتیں لکھ دیتا ہوں۔ پس جب میں ایسا کرتا ہوں، تو یہ کسی کی بے ادبی کرنا نہیں ہے، یا پھر کسی کی جانب غلط روایہ رکھنا ہے یا اُس شخص کی عدالت کرنا ہے، لیکن یہ اسکے برعکس ہے۔ یہ سب میں محبت میں کرتا جو کہ میرے دل میں خُدا کے کلام کے لیے ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک اس میسج کو قبول کرے اور اس پر ایمان رکھے جو کہ خُدا نے اپنی دلہن کو باہر نکالنے کے لیے بھیجا ہے۔ میں نے یہ کبھی بھی اپنے دل یا ذہن میں نہیں سوچا کہ خادموں کو مزید کلام سنانا نہیں چاہیے؛ یہ خُدا کے کلام کے خلاف جانا ہوگا۔ پس میں صرف خُدا کی آواز کے لیے پُرجوش ہوں جو کہ ٹیپس پر ہے۔ لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ وہ کلام نہیں سنا سکتے، میں اُنکی حوصلہ افزائی صرف اس چیز پر کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ٹیپس کو اپنے چرچز میں چلائیں جب لوگ اُس حضوری کے نیچے ہوتے ہیں۔

جی ہاں، میں یہ پسند کرونگا کہ دُنیا بھر میں ایک ہی وقت پر ایک ہی پیغام کو سنا جائے۔ اس لیے نہیں کہ ”میں کہتا ہوں“، یا پھر اس لیے کہ ”میں“ ٹیپ کو چُنتا ہوں، لیکن میں یقینی طور پر یہ محسوس کرتا ہوں کہ دلہن دیکھے کہ کیسے خُدا نے اس زمانہ میں اس راستے کو بنایا ہے۔

اگر ہمارے پاس آج ٹیپس پر یسُوع کی ریکارڈنگ ہوتی، نہ کہ متی کی، مرقس کی، لوقا یا پھر یوحنا کی باتوں کی جسکے بارے میں یسُوع نے کہا ( کیونکہ اُن سب نے کہا یہ سب کچھ مختلف ہے)، لیکن اگر ہم یسُوع کی آواز کو سن پاتے، اُسکی شخصیت کو، اُسکے تمام احساسات، اور باتیں، اپنے کانوں سے سن پاتے، تو کیا منسٹری اپنے چرچ کو یہ کہتی، کہ ہم یسُوع کی ریکارڈنگ کو چرچ میں نہیں چلائیں گے۔ ”پس میں بلایا گیا ہوں اور کلام سنانے کے لیے مسح کیا گیا ہوں، اور اسکے حوالہ جات کے لیے بھی۔ تم سب اس آواز کو گھر جا کر سننا۔“ کیا آپکو لگتا ہے کلیسیا اسکے ساتھ کھڑی ہوگی؟ مجھے بہت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے، لیکن آج یہ تمام لوگ بالکل ایسا ہی کررہے ہیں۔ اس میں فرق نہیں ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیسے اس بات سے الزام دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

میرے لیے، برادر برینہم نے ہمیں ایک نمونہ دیا ہے۔ وہ پسند کرتا تھا جب سارے چرچز، گھر، یا جہاں کہیں بھی وہ تھے، جب وہ سب ہک اپ پر جڑتے تھے تا کہ ایک ہی وقت پر پیغام کو سن سکیں۔ وہ جانتا تھا، کہ وہ، ٹیپس کو لے کر، بعد میں اُنہیں سن سکتے ہیں، لیکن وہ چاہتا تھا کہ وہ متحد ہو کر ایک ہی وقت پر پیغام کو سنیں… میرے لیے یہ دلہن کو دیکھانا تھا کہ ہمارے زمانہ میں کیا ہوگا اور تب ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

ہر ایک حقیقی میسج بیلیور خادم میرے ساتھ متفق ہوگا کہ خُدا کی آواز کے مسح کے نیچے ہونے سے بہتر اور کچھ بھی نہیں ہوسکتا، جو کہ ریکارڈ کرکے ٹیپس پر رکھی گئی ہے۔ پس دلہن ایمان رکھے گی اور اُسکے پاس مکاشفہ ہوگا کہ آج کے زمانہ کے لیے یہ میسج ہی خُدا کا کلام ہوگا۔ میں صرف کلام کے وسیلہ ہی انصاف کرسکتا ہوں، لیکن جو کوئی بھی یہ کہہ کہتا کہ یہ میسج اُنکا مطلق نہیں ہے تو پھر اُسکے پاس آج کے کلام کے لیے کوئی مکاشفہ بھی نہیں ہے، پس اسی لیے، وہ کیسے دلہن ہوسکتے ہیں؟

یہ صرف حوالہ دینا، منادی کرنا، یا پھر سیکھانا نہیں ہے، لیکن واحد جگہ جہاں دلہن یہ کہہ سکتی ہے کہ وہ کلام کی ہر بات پر ایمان رکھتی ہے وہ پس یہ ٹیپس سننے کے وسیلہ ہے۔ یہ میسج خُداوند یوں فرماتا ہے۔ پس جو بھی منادی میں کرتا ہوں یا سیکھاتا ہوں وہ خُداوند یوں فرماتا ہے نہیں ہے، لیکن جو کچھ خُدا نے ٹیپس پر کہا ہے وہ خُداوند یوں فرماتا ہے… پس یہی وہ واحد آواز ہے جو کہ آگ کے ستون کی طرف سے شناخت شدہ ہے۔

میں ایسے بھائیوں اور بہنوں کو جانتا ہوں جو کہ یہ کہتے ہیں، اور محسوس کرتے ہیں،” کہ اگر اُس پیغام کو نہیں سنتے جو کہ برینہم ٹیبرنیکل کی پوسٹ ہے، یا اگر آپ عقاب اکھٹے ہورہے ہیں کا لیٹر نہیں پڑھتے، اور ایک ہی وقت پر اپنے گھروں میں پیغام کو نہیں سنتے تو پھر آپ دلہن نہیں ہے،“ یا، اگر آپ چرچ جاتے ہیں تو یہ غلط ہے، آپکو بس اپنے گھر میں رہنا چاہیے۔“ پس یہ سب بہت غلط ہے۔ میں نے کبھی نہ اسکے متعلق سوچا ہے، کہا ہے، یا پھر اس پر ایمان رکھا ہے۔ پس اس چیز کی وجہ سے دلہن میں اور زیادہ علحیدگی، سخت احساسات، اوررفاقت کی کمی پیدا ہوئی ہے اور دشمن اسے لوگوں کو الگ کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

میں کبھی بھی دلہن کو الگ نہیں کرنا چاہتا، میں پس دلہن کو متحد کرنا چاہتا ہوں جبکہ کلام یہ فرماتا ہے کہ ہمیں ایک ہو کر متحد ہونا چاہیے۔ ہمیں ایک دوسرے سے بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن بالکل سادہ طریقے سے ٹیپس پر جو خُدا کی آواز ہے اسکے علاوہ کوئی بھی چیز ہمیں متحد نہیں کرسکتی۔

ہمیں لوگوں کے ساتھ بحث نہیں کرنی چاہیے اور نہ لوگوں کو بتانا چاہیے کہ اُنہیں کیا کرنا چاہیے یا تو پھر وہ دلہن نہیں ہے، پس ویسا ہی کریں جیسے خُداوند آپکی رہنمائی کرے۔ وہ بھی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کی عزت کریں اور اُن سے پیار کریں۔

اب، بحث نہ کریں! غصہ غصے کو پیدا کرتا ہے۔ پہلی چیز جو کہ آپ جانتے ہیں، جب آپ رُوح اُلقدس کو رنجیدہ کرکے اپنے سے دور کردیتے ہیں، تو پھر بحث کے علاوہ پیچھے اور کچھ نہیں رہتا۔ اور پھر رُوح اُلقدس واپیس چلا جاتا ہے۔ پس غصہ غصے کو پیدا کرتا ہے۔

اب جو کہ نبی نے یہاں کہا ہے، میں کبھی بھی رُوح اُلقدس کو رنجیدہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں کبھی بھی بحث نہیں کرنا چاہتا۔ ہم محبت میں اکھٹے ہوکر بات چیت کرسکتے ہیں، لیکن ہم بحث نہیں کرسکتے۔ اگر میں نے کچھ ایسا کہا ہے جسکی وجہ سے کسی کو برا لگا ہے اُن تمام باتوں میں جو کہ میں نے لکھی ہیں یا بولی ہیں، برائے مہربانی مجھے معاف کردیں، میرا ایسا کرنے کا بالکل بھی ارداہ نہیں تھا۔

جیسے کہ میں نے پہلے بھی اظہار کیا ہے، مجھے خُداوند کی طرف سے زندگی میں بلاہٹ ملی ہے کہ میں لوگوں کو آج کے زمانہ کے لیے جو خُدا کی آواز ہے اُسکی طرف متوجہ کروں۔ دوسرے خاموں کے پاس دوسری بلاہٹ ہے اور یقینا وہ چیزوں کو مختلف طریقے سے دیکھتے ہیں، خُداوند کی تعریف ہو، وہ بالکل ویسا ہی کر رہے ہیں جیسے رُوح اُلقدس اُنکی رہنمائی کر رہا ہے۔ میری خدمت بالکل سادہ سی ہے کہ دلہن کو بتاؤ کہ وہ ”پریس پلے کریں“ اور” ٹیپس پر جو خُدا کی آواز ہے وہ سب سے ضروری آواز ہے جو کہ آپ سن سکتے ہیں۔“ ”میں ایمان رکھتا ہوں کہ منسٹری کو خُدا کی آواز کو جو کہ ٹیپس پر ہے اُسے چرچ میں چلانا چاہیے۔“

تمام لیڑز جو کہ میں ہر ہفتے لکھتا ہوں یہ اُس دلہن کے حصہ کے لیے ہے جنہیں یہ لگتا کہ وہ برینہم ٹیبرنیکل کا حصہ ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ بہت سے اور بھی اسے پڑھتے ہیں، لیکن میں صرف اُس چیز کے لیے زمہ دار ہوں جو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مجھے اپنے چرچ کے لیے کرنا چاہیے۔ ہر ایک چرچ خود مختار ہے؛ اُنہیں بالکل ویسا ہی کرنا چاہیے جیسے خُداوند اُنکی رہنمائی کرے، پس یہی سو فیصد کلام ہے۔ میں اُنکے خلاف نہیں ہوں، میں صرف اُن سے متفق نہیں ہوں۔ رہی بات میری اور برینہم ٹیبرنیکل کی پس ہم صرف خُدا کی آواز کو سننا چاہتے ہیں جو کہ ٹیپس پر ہے۔

میں ہر ہفتے ہی دُنیا کو دعوت دیتا ہوں، میں یہ تجویز کرونگا اگر وہ ہمارے ساتھ جڑ نہیں سکتے، پس ٹیپ کو لیں، چاہیے وہ کوئی بھی ہو، اور پریس پلے کریں۔ وہ اس طرح سے مسح محسوس کرینگے جیسا اُن نے پہلے کبھی نہ کیا ہو۔ پس اسی لیے، میں آپکو دعوت ہیں کہ ہمارے ساتھ اس اتوار جڑیں 12:00 بجے، جیفرسین ویل ٹائم پر، جبکہ ہم اکھٹے متحد ہوتے ہیں اور سنتے ہیں، 63-0630E کیا آپکی زندگی انجیل کے لائق ہے؟

برادر جوزف برینہم