26-0222 خُداوند کی حضوری سے بھاگنے والا ایک شخص

Message: 65-0217 خُداوند کی حضوری سے بھاگنے والا ایک شخص

PDF

BranhamTabernacle.org

اے بّروں،

یہ کہنا کیا ہی اعزاز کی بات ہے کہ، ”ہم خُدا کے برے ہیں، جنکے لیے اُس نے اپنے ساتویں فرشتہ پیامبر کو بھیجا تا کہ وہ ہمیں پکارے اور اُس ذخیرہ اور چھپے ہوئے من میں سے ہمیں کھلائے۔

ہم مطمئن ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ یہ میسج خُدا کی آواز ہے جسے دلہن کو کامل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ہمیں یقین ہے گندم خول سے دور ہورہا ہے، اور اب اُسکی دلہن اُسکے بیٹے کی حضوری میں رہنے کی وجہ سے، پریس پلے کرنے کے وسیلہ پک رہی ہے۔

اور دوستوں، اسی بات کے لیے ہم یہاں موجود ہیں، بیٹے کی حضوری میں یہ لوگوں کا گروہ اُس وقت تک رہے، جب تک یہ مسیح کے لیے پک نہ جائے، اور اُسکے میز کی روٹی نہ بن جائے۔ یہی ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں۔

کوئی بھی شخص جو یہ یقین نہیں رکھتا کہ پریس پلے کرنا اور شناخت شدہ خُدا کی آواز کو سننا سب سے ضروری آواز ہے جو کہ آپکو سننی چاہیے، تو پھر وہ شخص خُداوند کی حضوری سے بھاگا ہوا ہے۔

آپکو اسکا سامنا کرنا پڑیگا، یا اسکے بارے میں سوچنا پڑیگا۔ آپ اسکے ذمہ دار ہیں، بلکہ ہر کوئی ہے، اور آپکو ان باتوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ یہ سچ ہے۔

یہ قوٹ آج کے لیے کتنا ہی سچا اور ضروری ہے۔ خُدا کے بلائے گئے لوگوں میں بہت زیادہ تقسیم ہوچکی ہے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ چرچ میں ٹیپس کو چلا کر خُدا کی آواز کو سنا جائے، یا اب یہ زیادہ ضروری ہے کہ ایک منسٹری خُدا کے کلام کی منادی کرے؟

خُدا نے لوگوں کے سامنے کلام رکھنے کے لیے منسڑی کو بلایا ہے اور رکھا ہے۔ کیونکہ وہ چرواہے ہیں۔ کلام ایسا سیکھاتا ہے۔ اُنکی عزت اور تعظیم ایسے آدمیوں کے طور پر کی جائے جنہیں خُدا نے بلایا اور رکھا ہے۔

ہم کبھی بھی، یہ نہیں، کہہ سکتے کہ وہ دلہن نہیں ہیں۔ یہ غلط ہوگا اور یہ نبی کے مطابق نہیں ہوگا جو اُس نے ہمیں سیکھایا ہے۔ میں نے لوگوں کو کہتے سنا ہے: ”اگر وہ چرچز میں ٹیپس کو نہیں چلاتے، تو پھر وہ مخالف کلام ہیں۔“ آپکو کبھی بھی ایسی بات کہنی نہیں چاہیے۔ اس سے مجھے نظر آتا ہے کہ آپکے اندر ایک غلط رُوح ہے۔

میں نے دوسروں کو کہتے سنا ہے، ”اُنہیں ضرور ہی برینہم ٹرنیکل کے ساتھ سٹریم کرنا چاہیے ورنہ وہ خُدا کی مرضی سے باہر ہیں“۔ آپکو کبھی بھی کوئی ایسی بات نہیں کہنی چاہیے۔ صرف خُدا ہی جانتا ہے کون دلہن ہے اور کون نہیں۔ اگر کوئی ایسی بات کرتا ہے تو پھر یہ دلہن کی رُوح نہیں ہے۔

حالانکہ کچھ لوگ جو برینہم ٹیبرنیکل کے ساتھ سڑیم بھی کرتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں، ”اگر آپ ٹیپس سننے کے لیے چرچ جاتے ہیں اور اپنے گھر میں نہیں سنتے تو پھر آپ غلط ہیں!“ بھائیوں اور بہنوں یہ بہت ہی غلط ہے۔ اگر آپ ایسا کہہ رہے ہیں، تو رُک جائیں، کیونکہ آپ غلط ہیں۔ ہر ایک کو ٹھیک وہی کرنا چاہیے جیسے خُداوند اُنکی رہنمائی کرتا ہے۔

بہت سے منادوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ منادی کرنا ہی آج کے لیے خُدا کا مہیاہ کردہ راستہ ہے۔ ہم چیزوں کو مختلف طریقے سے دیکھتے ہیں، جو کہ بالکل درست ہے۔ ہم نے بردار برینہم کو کتنی بار ایک ہی بات پر موازنہ کرتے دیکھا ہے؟ ہم نے سوالات اور جوابات پر سنا کیسے لوگ باتیں کررہے تھے کہ بھائی جیکسن غلط ہیں، اُس نے لوگوں کو غلط ٹھہریا اور اُن سے کہا کہ اُسکے متعلق یا اُسکے چرچ کے متعلق کچھ بھی نہ کہا جائے۔

میں اس لیٹر کے ذریعے منادی کررہا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے برینہم ٹیبرنیکل کے لیے یہی خُدا کا مہیاہ کردہ راستہ ہے۔ وہ ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں۔ وہ خُداوند سے اور اس میسج سے پیار کرتے ہیں۔ اور اُنہیں یہی محسوس ہوتا ہے کہ خُداوند اُنکی رہنمائی اس طرح سے کررہا ہے۔ خُداوند کی تعریف ہو۔

وہ ایک طریقے سے دیکھتے ہیں اور ہم دوسرے طریقے سے، یہ بالکل ٹھیک ہے۔ میں اُنکے طریقے سے دیکھ نہیں پا رہا وہ میرے طریقے سے دیکھ نہیں پا رہے۔ میرے لیے، خُدا نے بہت سے راستے مہیاہ کیے ہیں، لیکن صرف ایک ہی کامل راستہ ہے، اور وہ میری لیے، پریس پلے کرنا ہے۔

میں دُعا کرتا ہوں مجھے یہاں غلط نہ سمجھا جائے۔ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر دُعا کرنا 100% کلام کے مطابق ہے۔ تیل سے مسح کرنا اور بیماروں کے لیے دُعا کرنا حوالہ جات کے مطابق خُدا کا کلام ہے۔ برادر برینہم نے اسکی منادی کی اور ہمیں سیکھایا کہ یہ دونوں ہی کلام ہیں۔ لیکن میں خُدا کے کامل راستہ کو چاہتا ہوں جو اُس نے مہیاہ کیا ہے…فقط ایمان رکھیں کیونکہ خُدا نے کہا ہے۔ میں یہی کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

لیکن اب شفا کے لیے، یہ خُدا کا رحم ہے کہ اُس نے، ”اُسکے مار کھانے سے آپ نے شفا پائی ہے۔“ اب، پہلے کلام فرماتا ہے، یہ کافی ہونا چاہیے، لیکن اگر آپ کلام پر ایمان نہیں رکھتے، پھر چرچ میں نعمتیں رکھی گئی ہیں، اور ایسے آدمیوں کو رکھا گیا ہے جنکے پاس تحریک ہے کہ ان باتوں کو کیسے سیکھانا ہے، وہ اس بات کو بالکل سادہ بنا دینگے، اور یہ، ایمان رکھنے کے لیے یقین ہے۔

میں 5 FOLD MINISTRY پر ایمان رکھتا ہوں۔ میں ایمان رکھتا ہوں خُدا نے آدمیوں کو کلام سنانے اور سیکھانے کے لیے بلایا ہے۔ لیکن، میں یہ ایمان رکھتا ہوں ٹیپس پر خُدا کی آواز کو سننا میرے لیے خُدا کا کامل راستہ ہے۔

ٹیپس کو سننے میں، مجھے کچھ سمجھنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ ہر ایک بات جو آپ سنتے ہیں اُس پر ایمان رکھیں۔ کوئی شخص، کوئی مناد، کوئی دوسری جگہ نہیں ہے جہاں میں جاکر پورے کلام پر یقین کرتا ہوں اور اپنی ابدی منزل کو رکھتا ہوں، سوائے ٹیپس کے۔

وقت کے آغاز سے لے کر اب تک خُدا نے اپنے لوگوں کو یہ موقع اور صلاحیت نہیں دی کہ وہ خود سے اُسکی آواز کو ہونٹ سے کان تک بات کرتا سن سکیں۔ ہر ایک بھید ٹیپس پر آشکارا ہوچکا ہے۔ ہر ایک سوال کا جواب ٹیپس پر دیا جا چکا ہے۔ ہر ایک چیز جو دلہن کو کامل ہونے کے لیے چاہیے وہ ٹیپس پر موجود ہے۔

ٹیپس پر بولی گئی ہر ایک بات خُدا کا کلام ہے۔ شاید میں ہر ایک چیز کو نہ سمجھ سکوں اور نہ ہی اسے سمجھا سکوں، اور مجھے ایسا کرنے کی ضرورت بھی نہیں۔ وہ بس اتنا چاہتا ہے کہ میں کلام

کی ہر بات پر آمین بولوں، اور صرف ٹیپس ہی ایسی جگہ ہے جہاں میں ایسا کرسکتا ہوں۔
لیکن جب-جب آپ نے کچھ الگ کام کرنا ہو، جب آپ اپنے اقرار پر قائم ہوں جسے آپ جانتے ہوں کہ یہ سچ ہے، تو پھر یہ وہ مقام ہے جو سخت ہے، اور پھر ٹھیک یہاں، رگڑائی ہوتی ہے۔

ہر اُس چیز سے جو میرے اندر موجود ہے، ہم خُدا کی کامل مرضی میں ہیں اور نینوہ کے لیے کشتی میں بیٹھے ہوئے ہیں، میں پسند کرونگا کہ دُنیا اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم ہمارے ساتھ ہماری کشتی میں آئے جبکہ ہم خُدا کو اپنے بروں سے بات کرتا ہوا سنتے ہیں۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 65-0127 ”خُدا کی حضوری سے بھاگنے والا ایک شخص“

Scriptures to read:
Jonah 1:1-3
Malachi 4
St John 14:12
Luke 17:30