25-0907 تیسرا خروج

اے تیسرے خروج کی دلہن،

اگر آپکے پاس رُوحانی آنکھ نہیں ہے، تو آپ اسے سمجھ نہیں سکتے۔ لیکن ایک رُوحانی آنکھ خُدا کی طاقت کو جنبش ہوتا ہوا دیکھ سکتی ہے کہ یہ ٹھیک کلام کے ساتھ ہے۔ پس یہی کلام ہے، اور خُدا کا کلام کبھی بدلتا نہیں ہے۔ جو اُس نے ابتد میں کیا، وہ اب بھی بالکل ویسا ہی کر رہا ہے اور رُوحانی آنکھ اسے دیکھتی ہے، ایمان رکھتی ہے، اور سنتی ہے۔

دُںیا شاید میرے ساتھ متفق نہ ہو کہ میں آج کے زمانہ کے لیے کس چیز کو خُدا کا مہیاہ کردہ راستہ سمجھتا ہوں: پس سب سے ضروری آواز جو کہ آپکو سننی چاہیے وہ خُدا کی آواز ہے جو کہ ٹیپس پر ہے۔ آپکو اپنے چرچز میں ٹیپس چلانے چاہیے، لیکن اگر آپ پورے طور پر اس مسیج پر ایمان رکھتے ہیں، تو پھر جو بھی خُدا کا نبی کہتا ہے آپ اُس سے اختلاف نہیں رکھیں گے۔

اس اتوار ہم عبرانی بچے ہوتے ہوئے اکھٹے جمع ہونگے تا کہ اُس من کو حاصل کرسکیں جو کہ اُنکے لیے رات میں مہیاہ کا جاتا ہے، تا کہ وہ اُنکے لیے آنے والے دن میں مدد فراہم کرے۔ ہم بھی اپنے رُوحانی من کے چوگرد اکھٹے ہونگے جو کہ ہمیں ہمارے آنے والے عظیم خروخ کے لیے ہمیں طاقت بخشے گا۔

اس سے اور بہتر نہیں ہوسکتا کہ خُدا کی آواز یہ اپنے آپ، اپنے متعلق خود کہے، اور یہ میسج جو کہ ہم سننے جا رہے ہیں یہ بھرا ہوا ہے!

خُدا صرف ایک ہی شخص کو بیابان میں لے کر، اور اُسکو ٹرینگ دی۔ اور جب وہ واپس آیا، تو اُس سے وہ چیز لے لی گئی، اور وہ لوگوں کو باہر نکال لایا۔ سمجھے کہ میرا کیا مطلب ہے؟ وہ اپنا پروگرام نہیں بدل سکتا۔ وہ خُدا ہے۔

پس یہاں وہ بالکل سادہ طریقے سے بتا رہا ہے کہ وہ اپنا پروگرام کبھی نہیں بدلتا۔ جو اُس نے ابتد سے کیا ہے، وہ دوبارہ اسے آخر میں بھی کرے گا، کیونکہ اسکا وعدہ اُس نے کیا ہے۔ تو پس ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ تب اُسکا پروگرام کیا تھا کیونکہ اب وہ بالکل ویسا ہی ہوگا۔

وہ کبھی بھی ایک گروہ کے ساتھ ڈیل نہیں کریگا۔ وہ ایک ذاتی شخص کے ساتھ ڈیل کرتا ہے؛ اور اُس نے ایسا کیا ہے، اور وہ ایسا کرے گا۔ اُس نے اسکا وعدہ کیا ہے، جسکا ذکر ملاکی 4 میں ہے، وہ ایسا ہی کریگا۔

وہ کبھی بھی ایک گروپ کے ساتھ ڈیل نہیں کرتا۔ پس، اُس نے اس زمانہ میں وعدہ کیا ہے کہ وہ ایک شخص کو بھیجا گا، جو کہ ملاکی 4 ہے، اور اُسکے پاس خُداوند یوں فرماتا ہے ہوگا۔

یہ بالکل ٹھیک ہے۔ پس اُسکا وعدہ یہاں ہے، جو کہ وہ تھا؛ اُس نے وعدہ کیا ہے کہ جو اُس نے بولا وہ اُسے پورا کریگا، اور ہم یہاں ہیں۔ ہم کیا ہی لوگ ہیں، ہمیں، خوشی سے بھرے ہونا چاہیے؛ کیونکہ ہمارے پاس ایک نشان ہے، جو کہ اُسکے وعدہ کیے گئے کلام کا نشان ہے، جو کہ وعدہ شدہ کلام ہے۔ اُس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یہ کریگا۔

تب خُدا نے دلہن کی رہنمائی کے لیے کس چیز کو چُنا تھا؟

خُدا نے، خروج کے دنوں میں چناؤ کیا تھا، اُس نے ایک گروہ کو باہر بلایا تھا۔ اور اُس گروہ میں سے، میں چاہتا ہوں کہ آپ اس پر غور کریں، اُس نے صرف دو کو لیا جو کہ وعدہ کی سر زمین میں گئے تھے۔ کس چیز کے وسیلہ اُس نے اُنکا چناؤ کیا تھا؟

یہاں ہے وہ چیز۔ یہ ایک رُوحانی ذہن کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ اسے پکڑے۔ کسے خُدا نے دلہن کی رہنمائی وعدہ کی سرزمین تک کرنے کے لیے چُنا تھا؟

سیاست؟ تنظیمیں؟ اُس نے ایک نبی کو چُنا تھا، اور اُسے ایک مافوق الفطرت نشان دیا تھا جو کہ آگ کا ستون تھا، تا کہ لوگ غلطی کا شکار نہ رہیں۔ جو بھی نبی نے کہا تھا وہ سب سچ تھا۔ اور خُدا آگ کے ستون کی شکل میں، نیچے آیا، اور اپنے آپ کی شناخت کروائی، اُس نے اپنا کلام دکھایا۔ کیا یہ درست ہے؟ پس یہی چیز، اُسکے پہلے خروج کو لے کر آئی تھی۔ اور دوسرے کو بھی…

پس، یہ یقین دلانے کے لیے کہ لوگ غلطی نہ کریں، اُس نے ایک نبی کو مافوق افطرت نشان کے ساتھ بھیجا جو کہ اُنکے عظیم خروج کے لیے آگ کا ستون تھا۔

پہلے خروج، میں اُس نے کیا کیا؟ اُس نے ایک نبی کو بھیجا، اور اُسے آگ کے ستون کے ساتھ مسح کیا، اور پھر اُس نے اپنے لوگوں کو باہر بلایا۔ یہ پہلا خروج تھا…

دوسرے خروج میں، وہ دوبارہ نبی کو لیا، جو کہ مسح شدہ تھا، جو کہ اُسکا اپنا بیٹا تھا، وہ خُدا کا نبی تھا۔ موسٰی نے کہا تھا کہ وہ ایک نبی ہوگا؛ اور اُسکے پاس آگ کا ستون ہوگا، اور وہ عجیب اور جلالی کام کریگا۔۔۔

اور اس آخری دنوں کے خروج میں اُس نے بالکل ایسا ہی کرنے کا وعدہ کیا ہے، اور وہ بدل نہیں سکتا

بہت سے لوگ میرے ساتھ متفق ہونگے، اور وہ ہاں بھی کہیں گے، اُس نے نبی کو بھیجا ہے تا کہ دلہن کو باہر بلائے، لیکن اب رُوح اُلقدس دلہن کی رہنمائی ایک منسڑی کے وسیلہ کریگا؛ لیکن اُس نے صرف یہ نہیں کہا…  کہ صرف پڑھتے رہو۔

غور کریں کہ آگ کے ستون نے اُنہیں باہر بلایا، اور وعدہ کی سرزمین تک اُنکی رہنمائی کی، کیونکہ وہ ایک مسح شدہ نبی کے نیچے تھے۔ آگ کا ستون جسے وہ دیکھ سکتے تھے، اُس چیز نے اُنکی رہنمائی وعدہ کی سرزمین تک کی، یہ مسح شدہ نبی کے نیچے تھا۔ لیکن وہ اُسے مسلسل ہی نظرانداز کرتے رہے۔ یہ درست ہے؟ یقیناً۔

پس وہی آگ کا ستون دوبارہ لوگوں کی رہنمائی وعدہ کی سرزمین تک کررہا ہے، جو کہ ہزار سالہ بادشاہی ہے۔

آگ کا ستون، خُدا کی لیڈر شپ کے نیچے… خُدا ہی وہ آگ تھی، اور اُس آگ کے ستون نے صرف نبی کو ہی مسح کیا۔ وہ آگ کا ستون ہی ایک آسمانی گواہ تھا کہ موسٰی بلایا گیا ہے۔

اب، یاد رکھیں، موسٰی آگ کا ستون نہیں تھا۔ وہ اُس آگ کے ستون کے نیچے، ایک مسح شدہ لیڈر تھا، اور آگ کے ستون نے میسج کی شناخت عجیب اور جلالی کاموں کے وسیلہ کی۔

دوستوں، اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ یہ وہ نہیں ہے جو کہ میں کہہ رہا ہوں؛ میں صرف آپکا بھائی ہوں۔ لیکن، یہ خُدا ہے جو کہ ثابت کر رہا ہے، اور جو اسے سچائی ٹھہراتا ہے۔ بالکل یہی آگ کا ستون اُس نے پچھلی دو بار استعمال کیا، اور وہ بالکل وہی آج آپکے درمیان بھی لے کر آیا ہے، اور اُسے سائنس کے وسیلہ ثابت بھی کیا ہے۔

خُدا اپنا پروگرام کبھی نہیں بدلتا۔ خُدا کے پاس آج دلہن کے لیے مہیاہ کردہ راستہ ہے: وہ آگ کا ستون ہے، جو کہ خُدا کی لیڈر شپ کے نیچے ہے… خُدا ہی وہ آگ تھی، اور آگ کے ستون نے اُس نبی کو مسح کیا۔

پس صرف ایک ہی آواز، ایک ہی نبی ہے، جسکے پاس خُداوند یوں فرماتا ہے، اور وہ ولیم مرئین برینہم ہے۔ وہ آگ کا ستون نہیں ہے، لیکن وہ اُس آگ کے ستون کے نیچے، ایک مسح شدہ لیڈر ہے،

ہم سب خُدا کی کامل مرضی میں رہنا چاہتے ہیں۔ اُسکا کلام ہی اُسکی کامل مرضی ہے۔ اس زمانہ کے لیے ثابت شدہ کلام یہ میسج ہے۔ اُسکے نبی کو چُنا گیا تا کہ دلہن کی رہنمائی کرے۔ اور اگر آپ اس پر ایمان نہیں رکھتے، تو پھر آپ دلہن بھی نہیں ہوسکتے۔

آئیں اور اپنے آپکو ہمارے عظیم خروج کے لیے خُدا کے کامل کلام سننے کے وسیلہ تیار کریں اس اتوار 12:00  بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر، جبکہ ہم سنتے ہیں: تیسرا خروج 63-0630M۔

بردار جوزف برینہم