ایک کامل انسان کا قدوقامت 25-0601

PDF

اے جیتے ہوئے یادگار،

وہ آواز جو کہ ہم ٹیپس پر سنتے ہیں یہ دلہن کے لیے خُدا کی طرف سے اُرویم اور تمیم ہے۔ اُسنے اپنی دلہن کو بالکل ٹھیک طور پر ایک دل اور ایمان میں جوڑ دیا ہے تا کہ ہم ایک ایسا چرچ بن جائیں، جو کہ رُوح اور خُدا کی طاقت سے بھرا ہوا ہے، جو کہ آسمانی مقاموں میں بیٹھا ہوا ہے، اور رُوحانی طور پر قربانیاں دے رہا ہے، خُدا کی تمجید کر رہا ہے،
جبکہ رُوح اُلقدس ہمارے درمیان جنبش کر رہا ہے۔

مسیح نے رُوح اُلقدس کو بھیجا تا کہ ہم سے ساتویں فرشتہ کے وسیلہ بات کرسکے اور ہمیں ذاتی طور پر یُسوع
مسیح کے قدوقامت پر تعمیر کر سکے تا کہ ہم اُسکا پاورہاؤس بن جائیں اور اُسکے کلام کے وسیلہ، رُوح اُلقدس کے
رہنے کے لیے جگہ بن جائیں۔

ہم ہر ایک چیز کے وراث ہیں۔ یہ ہماری ذاتی جائیداد ہے، یہ پوری طرح سے ہماری ہے۔ یہ ہمارے لیے خُدا کا تحفہ ہے،
اور کوئی بھی شخص اسے ہم سے لے نہیں سکتا۔ یہ ہماری ہے۔

“ جو کچھ تم باپ سے میرے نام میں مانگتے ہو، میں وہ تہمارے لیے کروںگا۔‘‘ پس کون اسے رد کرسکتا ہے؟ پس میں تم سے سچ کہتے ہوں، جو کوئی اس پہاڑ سے کہے تو اُکھٹر جا اور اپنے دل میں شک نہ کرے بلکہ یقین کرے جو کہتا ہے /tہو جائے گا تو اُسکے لیے وہی ہوگا۔‘‘ کیا ہی وعدہ ہے! یہ صرف شفا تک کے لیے محدود نہیں ہے، بلکہ جو کچھ بھی مانگو گے۔

خُداوند کو جلال ملے۔۔۔ جو کچھ بھی ہم مانگے گیں!

ابتد ہی سے، خُدا کی پوری مخلوق کراہ رہی ہے اور اُس دن کا انتظار کر رہی ہے جب خُدا کے پورے بیٹے ظہور پذیر ہونگے۔ پس وہ گھڑی آچکی ہے، یہی وہ وقت ہے۔ ہم ہی وہ خُدا کے ظہور کردہ بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔
ہم خُدا کا وہ زندہ آلہ ہیں جن میں خُدا چل رہا ہے، جن میں سے وہ دیکھ رہا ہے، جن میں سے وہ بات کررہا ہے، اور
جن میں وہ کام کر رہا ہے۔ یہ خُدا ہی ہے، جو کہ اپنے دونوں پیروں پر، ہمارے اندر چل رہا ہے۔

ہم اُسکے لکھے ہوئے خطوط ہیں جنہیں تمام آدمی پڑھتے ہیں۔ ہم جو کہ اُسکا چناؤ ہیں، اور بنائے عالم سے پیشتر چُنے گئے ہیں، اور اُسکے لے پالک بیٹے اور بیٹیاں ہے جنہیں وہ ایک زندہ انسان بنا رہا ہے، ایک زندہ تصویر، ایک کامل انسان کا قدوقامت۔

بلکہ اپنے آپکو زندہ خُدا کے سامنے سجدہ کرتے ہیں، تو ایک زندہ نیکی، زندہ معرفت، ایک زندہ صبر، ایک زندہ
دینداری، ایک زندہ قوت زندہ خُدا کے وسیلہ آتی ہے، تا کہ زندہ شخص کو زندہ خُدا کے قدوقامت کی زندہ شبہ بنائے۔

یہ مسیح ہی ہے، جو کہ رُوح اُلقدس کی صورت میں ہمارے درمیان ہے، اور رُوح اُلقدس کے حقیقی بپتسمہ کے ساتھ ہے، اور اپنی ساری نعمتوں کو ہمارے اندر مہر کر دیا ہے۔ خُدا، جو کہ خیمہ میں صورت میں ہمارے اندر رہتا ہے جسے ہم عمارت کہتے ہیں۔ ایک زندہ خیمہ، جو کہ زندہ خُدا کے رہنے کی جگہ ہے؛ ایک کامل چرچ، تا کہ کامل چوٹی کا پتھر ہم پر رکھ دے۔

خُدا نے اپنے نبی کو علحیدگی کے لیے بھیجا تا کہ دلہن کی رہنمائی کرے۔ یہ اُسکا پہلا مکمل طور پر بحال ہوا آدم تھا جو کہ ہمارے زمانہ میں ایک کامل انسان کا قدوقامت تھا اور جس نے اپنی دلہن پر اپنے کلام کو ظاہر کیا۔ پس میں اسے نہیں ہل سکتا۔ کوئی بھی چیز مجھے ہلا نہیں سکتی۔ مجھے نہیں پرواہ کہ کوئی کیا کہتا ہے؛ میں اسے ایک فصید بھی نہیں ہلنے والا۔ میں ٹھیک یہاں پر کھڑا رہونگا۔

میں انتظار کرونگا، اور انتظار کرو کرونگا، اور انتظار کرونگا، اور انتظار کرونگا۔ اسے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ یہ ٹھیک یہاں پر ہی رہنا والا ہے۔ پھر، ایک دن، میں باقی مقدسین کے ساتھ ایک آواز ہوکر چلا کر بولونگا: ’’ میں یقین دہانی کے ساتھ کلام کی ہر ایک بات پر آرام کر رہا ہوں! تب آپ ہمیں اُسکے سامنے پیش کرینگے۔ پھر ہم سب دوبارہ زمین پر جائیں گے اور ہمیشہ کے لیے جیتے رہیں گے۔‘‘

میں آج اس صبح اپنے پورے دل سے اُسکے ساتھ عہد کرتا ہوں کہ اُسکی مدد اور فضل کے وسیلہ دُعا کرتا رہونگا اور
بلاناغہ اُسکی تلاش میں رہونگا، جب تک کہ میری ہستی میں یہ تمام چیزیں عمل پذیر نہ ہوں، جب تک کہ میں زندہ مسیح کا مقدس نہ بن جاؤں۔

میرے لیے، ٹیپس پر خُدا کی آواز کو سننا آج کے زمانہ کے لیے خُدا کا پروگرام ہے۔ یہ یسُوع مسیح کا زندہ کلام ہے۔ یہ خُدا کے کلام کے مطابق میرا Absoulte ہے۔ یہ آج کے دور میں خُدا کا مہیاہ کردہ ہوا راستہ ہے۔

تو پھر، میں آپکو دعوت دیتا ہوں کہ اس اتوار 12 بجے جیفرسین ویل ٹائم پر میرے ساتھ جڑے، جبکہ میں ولیم میرئیں برینہم کو سنتا ہوا، جسکو میں ہمارے زمانہ کے لیے خُدا کی آواز مانتا ہوں، تا کہ وہ مسیح کی دلہن کہ سیکھائے: ایک کامل انسان کا قدوقامت 62-1014M۔

برادر جوزف برینہم۔