اے عزیز لے پالک،
پس اب ہم خُدا کی صحت مند چیزوں میں سے کھا رہے ہیں اور ہمیں اُسکے کلام کی بالکل ٹھیک سمجھ لگ چکی ہے۔ خُدا نے ہمیں اُسکے کلام کا حقیقی مکاشفہ دیا ہے۔ ہمارے رُوحانی ذہن اب بالکل صاف ہیں۔
پس ہم جانتے ہیں کہ وہ کون ہے۔ ہم یہ جان گئے ہیں کہ وہ کیا ہے۔ ہم یہ جا نتے ہیں کہ ہم کہاں جا رہا ہیں۔ ہم یہ جان گئے ہیں کہ ہم کون ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کس پر ایمان لائے ہیں اور ہم اس بات پر قائل ہیں کہ وہ اپنی بات کو قائم رکھنے میں برقرار ہے جو ہم نے اُسکے ساتھ اُس دن کے لیے کیا ہے۔
اُسنے تمام اُن بھیدوں کو فرما دیا ہے اور ہم پر آشکارہ کر دیا جو کہ بنائے عالم سے پیشتر چھپے ہوتے تھے۔ اُسنے ہمیں بتایا کہ کیسے باقی لوگوں نے اُسکے مہیاہ کردہ راستہ کو رد کردیا ہے اور کسی اور کی رہنمائی کا انتخاب کر لیا ہے، لیکن اُسکے پاس ایک چھوٹا گروہ ہوگا جو ہمیشہ اُسکے کلام کے ساتھ ٹھیک کھڑا رہے گا۔
پوری دُنیا میں، وہ سب ایک جگہ اکھٹے نہیں ہوسکتے تا کہ مل کر چیزیں کر پائیں۔ لیکن وہ پوری دُنیا میں چھوٹے چھوٹے گروہوں میں بکھرے ہوئے ہونگے۔
جلال ہو، ہم پوری دُنیا میں بکھرے ہوئے ہیں، لیکن پریس پلے کرنے میں ہم سب متحد ہیں اور خُدا کی آواز کو سننے میں جو ہم سے بات کرتی ہے ایک ہیں۔
آئیں اس پر جھانکتے ہیں اور تھوڑا مزہ لیتے ہیں کہ وہ اپنے زورآور فرشتہ کے وسیلہ ہم سے اتوار کو کیا بولنے کو ہے۔
اے میرے چُنے ہوئے، اب تم آسمانی مقاموں میں بیٹھے ہوئے ہو۔ بس کسی اور مقام میں نہیں بلکہ، آسمانی مقاموں میں؛ یہ آپکی ایک ایماندار ہوتے ہوئے پوزیشن ہے۔ پس آپ نے دُعا کرلی اور اب آپ پیغام کے لیے تیار ہیں۔ آپ نے اپنے آپکو مقدسوں کے طور پر اکھٹا کر لیا ہے، رُوح اُلقدس کا بپتسمہ حاصل کر لیا ہے، اور اپنے آپکو خُدا کی برکتوں سے بھر لیا ہے۔ آپ بلائے گئے ہیں، چُنے گئے ہیں، اور آپکی جان اس آسمانی حضوری میں لائی گئی ہے۔
کیا واقع ہوگا۔ میرا پاک رُوح ہر ایک کے دل پر جنبش کر رہا ہے۔ آپ نئے سرے سے پیدا ہوکر مسیح یسُوع میں ایک نئی مخلوق بن گئے ہیں۔ آپکے تمام گناہوں کو لہو نے ڈھانپ لیا ہے۔ پس تم اپنے ہاتھ اور دل بلند کیے ہوئے آسمانی مقاموں میں اکھٹے ہو کر کامل پرستش کر رہے ہو۔
تم بنائے عالم سے پیشتر چُنے ہوئے تھے اور میرے ذہن میں تھے۔ تم چُنے گئے تھے، اور مقرر کیے جانے سے پہلے ہی تقدیس شدہ اور راستباز تھے۔ تم دھوکا کھائے جاؤ یہ نا ممکن ہے۔ میں نے تمہیں بنائے عالم سے پیشتر مقرر کیا تھا۔ تم چھوٹے خُدا ہو، اور رُوح اُلقدس کے وعدہ کے وسیلہ مہربند ہو، صرف ایک خاندان میں پیدا نہیں ہوئے، بالکہ میرے لے پالک بیٹے اور بیٹیاں ہوں۔
میں تمہیں الہٰی شفا، پیشگی علم، مکاشفہ ، رویا، قوت، زبانیں، ترجمعہ، حکمت، معرفت، اور تمام آسمانی برکات سے نوازو گا، پس یہ سب جلال سے بھر پور اور نا قابل بیان خوشی ہے۔
رُوح سے بھرا ہوا ہر دل ایک ساتھ چل رہا ہے اور آسمانی مقاموں میں بیٹھا ہوا ہے اور ہمارے درمیان کو بھی بُرے خیال والا نہیں ہے، کوئی سیگریٹ پینے والا نہیں ہے، کوئی آدھے کپڑے پہننے والے نہیں ہیں، کوئی بھی یہ یا وہ نہیں ہے، پس ہمارے درمیان کوئی بُرا خیال نہیں ہے، کوئی کسی دوسرے کے خلاف نہیں ہے۔ ہر کوئی محبت اوراتحاد کی بات کرتا ہے ، سب ایک دل اور ایک مقام میں ہیں۔ پھر یکایک آسمان سے ایسی آواز آتی ہے جیسے زور کی آندھی کا سناٹا ہوتا ہے۔ پس آپ اسی مقام میں ہیں، کیونکہ اُسنے ہمیں تمام رُوحانی برکتیں بخشی ہیں۔
تب پھر تم داؤد کی طرح بن جاؤ گے، اور عہد کے صندوق کے آگے جھومو گے، اور دُنیا کو یہ بتاؤ گے کہ تم شرمندہ نہیں ہو، تم میری ٹیپ برائیڈ ہو! پس تم پریس پلے کو اور ہر اُس بات پر ایمان رکھو جو میں بولتا ہوں۔ پس پھر تم، کبھی ہلائے نہیں جاو گے۔
دوسرے شاید اسے رد کر دیں، یا کبھی اسے سمجھ نہ پائیں، لیکن تہمارے لیے یہ Badge of Honor ہے۔ جیسے داؤد نے اپنی بیوی سے کہا،’’ تجھے لگتا ہے یہ کچھ ہے، پس صبح تک انتظار کر، ہم مزید اور ٹیپس کو سننے گیں، خُداوند کی تعریف کرینگے، اور اُسکے رُوح سے بھر جائیں گے؛ کیونکہ ہم کنعان میں رہ رہے ہیں، اور وعدہ کی سرزمین کے لیے باندھے جا چکے ہیں۔‘‘
تب میں آسمان سے نیچے نگاہ کروں گا اور تم سے کہوں گا:
تم میرے دل کے مطابق میری دلہن ہو۔
یہ برکات آپکی بھی ہوسکتی ہیں۔ پھر آئیں، اس اتوار جیفرسن ویل ٹائم پر، خُداوند کی حضوری کو اُس طرح محسوس کریں جیسے پہلے کبھی نہ کی ہو، جبکہ ہم آج کے دور میں خُداوند کی آواز کو سنتے ہیں جبکہ وہ ہمارے پاس اس پیغام کو لے کے آتا ہے: لے پالک ۱ 60-0515E.
یاد رکھیں، یہ کسی باہر والے کے لیے نہیں، بالکہ صرف کلیسیا کے لیے ہے۔ یہ اسکے لیے پہلیوں کی طرح ہے، جو کہ اُسکے سر کے اُوپر سے گذر جاتی ہیں، وہ ان باتوں کو کبھی سمجھ نہیں سکتا۔ لیکن، اُسکے لوگوں کے لیے، یہ چٹان پر شہد کی مانند ہے، یہ ناقابل بیان خوشی ہے، یہ بابرکت یقین دہانی ہے، یہ ہماری جان کا لنگر ہے، یہی ہماری اُمید ہے، یہی زمانوں کی چٹان ہے، اوہ، اس میں سب کچھ اچھا ہے۔ کیونکہ آسمان اور زمین ٹل جائے گی، لیکن خُدا کا کلام ہر گز نہ ٹلے گا۔
برادر جوزف برینہم