اے مجسم ہوئے کلام،
ہلیلویاہ، ہمارے دل کی زمین کلام کو سننے کے وسیلہ تیار ہوچکی ہے جسکو ہم پر آشکارہ کیا گیا ہے، ہم ہی مسیح کی نیکوکار دلہن ہیں؛ جو کہ قیمتی، نیکوکار، خُدا کے بیٹا کی بے عیب ، پاکیزہ، اور خالص کلام کی دلہن ہے، جو کہ اُسکے اپنے لہو کی وسیلہ دھوئی گئی ہے۔
دُنیا ہمارے ایمان کا اظہار ہمارے اعمال سے دیکھ سکتی ہے، اور جس طرح سے ہم اظہار کرتے ہیں کہ ہمارے پاس خُدا کی طرف سے حقیقی مکاشفہ ہے جو کہ ثابت شدہ ہے، پس اسی لیے ہم نا ڈر ہیں۔ ہمیں نہیں پرواہ کیا دُنیا کیا کہتی ہے یا کس پر ایمان رکھتی ہے… ہم فقط نا ڈر ہیں۔ پریس پلے ہی یُسوع مسیح کی دلہن کے لیے مہیاہ کردہ راستہ ہے۔
بہت سارے ہیں جو کہ کہتے ہیں کہ ہم اس آخری وقت کے پیغام پر ایمان رکھتے ہیں، اور یہ کہ خُدا نے ایک نبی کو بھیجا، وہ یہ بھی ایمان رکھتے ہیں کہ ولیم میرئین برینہم ہی ساتویں پیامبر ہے، وہ یہ ایمان رکھتے ہیں کہ اُس نے جو بولا وہ خُداوند یوں فرماتا ہے،لیکن وہ یہ نہیں ایمان رکھتے ہیں کہ اُسکی آواز ہی سب سے ضروری آواز ہے جو کہ سننی چاہیے۔ وہ یہ ایمان نہیں رکھتے کہ اُسکی باتیں جو اُس نے بولی وہ حتمی ہیں۔ وہ چرچز میں ٹیپ چلانے پر ایمان نہیں رکھتے۔
اسے کیا ثابت ہوتا ہے؟ یہ کہ یہ تمام باتیں اُن پر آشکارہ ہی نہیں ہوئی۔
یہ ایک مکاشفہ ہے۔ اور اُس نے اپنے فضل کے وسیلہ یہ آپ پر آشکارہ کیا ہے۔ اس میں آپ نے کچھ بھی نہیں کیا۔ آپ نے ایمان میں ہوتے ہوئے خود کچھ کام نہیں کیا۔ اگر آپکے پاس ایمان ہے، تو وہ آپکو خُدا کے فضل کے وسیلہ ملا ہے۔ اور خُدا ہی اسکو آپ پر آشکارہ کرتا ہے، تو پس ایمان ہی مکاشفہ ہے۔ اور خُدا کی پوری کلیسیا ایمان پر ہی تعمیر کی گئی ہے۔
ایمان ہی کے وسیلہ آپ پر یہ آشکارہ کیا گیا ہے کہ یہ میسیج ہی خُدا کی آواز ہے جو کہ ٹیپس پر ریکارڈ ہے، اور اسے ذخیرہ کیا گیا ہے، تا کہ یسُوع مسیح کی کامل دلہن اس میں سے کھا سکے۔
یہ ایک حقیقی، اور غیر ملاوٹ شدہ ایمان ہی ہے جو کہ کہتا ہے کہ خُدا نے جو کہا ہے وہ سچ ہے۔ اور اس نے ہمارے دل اور ہماری جان میں لنگر کر لیا ہے اور کوئی بھی چیز اسے اب ہلا نہیں سکتی۔ یہ بالکل ٹھیک یہاں پر ہی کھڑی رہے گی جب تک کہ نبی ہمیں خُداوند سے متعارف نہیں کروا دیتا۔
ہم خود سے کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ اُس نے بنائے الم سے پیشتر ہی ہمیں ایمان رکھنے اور قبول کرنے کے لیے مقرر کیا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ ہم اس زمانے کی آواز کو قبول کریں گے۔ وہ ہمیں پہلے سے ہی جانتا تھا اور ہمیں اسے قبول کرنے کے لیے اُس نے مقرر کیا تھا۔
پھر، وہ کام جو کہ رُوح اُلقدس آج کر رہا ہے، اُن رویاوں کے وسیلہ جو کہ ناکام نہیں ہوئیں، اُن وعدوں کے وسیلہ جو کہ ناکام نہیں ہوئے، اور اُن تمام رسولی نشانوں کے وسیلہ جنکا وعدہ کلام میں کیا گیا ہے، جو کہ ملاکی 4 ہے، اور، اوہ، یہ مکاشفہ 10:7 ہے، یہ سب پورا ہوچکا ہے؛ اور سائنس کے وسیلہ اسے ثابت کیا گیا ہے، اور باقی ہر طریقے سے بھی۔ اور اگر میں آپ سے سچائی نہ بیان کرتا، تو یہ تمام چیزیں کبھی ہوتی ہی نہ۔ لیکن میں نے آپکو سچ بتایا ہے، اور یہ ریکارڈ ہوچکا ہے کہ میں نے سچائی بیان کی ہے۔ وہ آج بھی کل، آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے اور اُسکے رُوح کا ظہور ہی دلہن کو پکڑ رہا ہے۔ ہونے دیں کہ ایمان کے وسیلہ، یہ مکاشفہ آپکے دل میں اُتر جائے، کہ ’’ یہی وہ گھڑی ہے۔‘‘
یہی وہ گھڑی ہے۔ یہی وہ پیغام ہے۔ یہی وہ خُدا کی آواز ہے جو کہ یُسوع مسیح کی دلہن کو بلا رہی ہے۔ اوہ کلیسیا، ہونے پائے کہ خُداوند آپکے دل کی زمین کو ایمان رکھنے کے لیے تیار کرے اور ظاہر کرے، کہ ٹیپس پر جو آواز ہے، وہی یسُوع مسیح کی دلہن کو کامل اور متحد کرے گی۔
میں ایک بار پھر آپکو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور ہمارے ساتھ اس اتوار 12بجے جڑے، جیفرسن ویل ٹائم پر، تاکہ آپکے ایمان کو نئی بلندیوں پر لے کر جایا جائے، اور آپ ہمارے ساتھ آسمانی مقاموں میں بیٹھ سکیں جبکہ ہم خُدا کی آواز کو سنتے ہیں جو کہ ہمیں اُسکے بہت جلد آنے کے لیے تیار کر رہی ہے۔
برادر جوزف برینہم
ہمارے ساتھ دُعا میں رہیں جبکہ آگے ہفتے سٹیل وٹرز کے پہلے کیمپ کا آغاز ہوتا ہے۔
پیغام: کام ایمان کا اظہار ہیں۔65-1126
پڑھنے کے لیے حوالہ جات:
Genesis 15:5-6, 22:1-12
Acts 2:17
Romans 4:1-8, 8:28-34
Ephesians 1:1-5
James 2:21-23
St. John 1:26, 6:44-46