26-0208 سوالات اور جوابات #3

BranhamTabernacle.org

اے مسیح کے اکلوتے،

کوئی کیسے محض فانی لفظ میں اس محبت اور خوشی کو ڈال سکتا ہے جو ہمارے دلوں میں اُسکے کلام کے حقیقی مکاشفہ کو جاننے کے لیے ہے؟ اسکے متعلق سوچنا، کہ ہمارا اس چیز سے کچھ لینا دینا نہیں تھا، لیکن وہ، وہ عظیم میں ہوں نے، اپنے چُناؤ کے وسیلہ، ہمیں سب سے عظیم چیز کے لیے بنائے عالم سے پیشتر چُنا جو وہ ہمیں دے سکتا تھا، اور وہ اس زمانے کے لیے اُسکے کلام کا مکاشفہ ہے۔

اُس نے تب تک انتظار کیا، جب تک اسکے پورے ہونے کا وقت نہیں آیا، تا کہ وہ ہمارے نتھنوں میں زندگی کے دم کو پھونک سکے، تا کہ ہم اُسے بات کرتا ہوا سن سکیں جبکہ وہ کہتا ہے:

اب، میں نے پوری کوشش کی ہے تا کہ-کہ-کہ آپ لوگوں کو بتا سکوں اور اُس طرح سے رہنمائی کرسکوں جیسے ایک باپ اپنے بچوں کے لیے کرتا ہے۔ تم میرے بچے ہو؛ اور میں نے تمکو اس انجیل کے ذریعے مسیح کے لیے پیدا کیا ہے جسکی میں منادی کرتا ہوں۔ سمجھے؟ اور-اور-اور میں چاہتا ہوں کہ تمہاری پرورش بالغ بچوں، یا-یا بچوں کی طرح کروں۔ اور میں مسیح کے سامنے اُس دن تمہیں ایسے پیش کرنا چاہتا ہوں، جیسے پولوس نے کہا، ”ایک پاک دامن کنواری۔“ اس کلام میں ایسی کوئی بھی چیز نہیں ہے جس پر آپکا دل ”آمین“ نہ کہے۔

خُدا، اپنے عظیم فرشتہ کے وسیلہ ہم سے بات کررہا ہے، اور ہمیں راہ دکھا کر ہماری رہنمائی کررہا ہے، ہم جو کہ یسُوع مسیح کی دلہن ہیں۔ ہم پوری طرح سے اُسکے بالغ، پاک دامن کنواری، بچے ہیں۔ اور اُسکے عظیم فضل کے وسیلہ، جو بھی کلام ہم سنتے ہیں ہم اُس پر آمین کہتے ہیں! یہ الٰہی تصدیق کے ساتھ کلام کی کامل ترجمانی ہے!

۔ ٹیپس پر جو آواز ہم سن رہے ہیں: اگر وہی کلام کی کامل ترجمانی ہے، تو پھر اسکے علاوہ یسُوع مسیح کی دلہن کو کس چیز کی ضرورت ہے؟۔۔۔ کسی بھی چیز کی نہیں!

اُس نے ہمیں چُنا ہے، ہم اُسکے ہاتھ سے چُنا ہوا چھوٹا گروہ ہیں، جسکے پاس اس زمانہ میں اُسکے کلام کا حقیقی مکاشفہ موجود ہے۔ ہم ہی وہ ہیں جنہیں اُس نے زمین پر، جسمانی بدن میں ہوتے ہوئے، ہزار سالہ بادشاہی کے دوران منتخب کیا ہے۔

میرے دوستوں، آئیں ذرہ اس پر ایک منٹ کے لیے ٹھہرتے ہیں۔

ٹھیک یہاں اسی زمین پر ہمارے پاس جلالی بدن ہوگا۔ ہم اُس میں کھائیں گے، پیئے گیں، گھروں کو تعمیر کرینگے، اور ہزار سالوں کے لیے اُسی طرح جئے گے جیسے ہم اب جیتے ہیں۔ یہ ہمارا ہنی مون ہوگا جہاں دلہن (جو کہ ہم ہیں) اور ہمارا دلہا (خُداوند یسُوع مسیح) ایک ہوجائیں گے۔

ہم ہر دن کے ہر منٹ میں اس شاندار وقت کو دیکھ رہے ہیں اور اسکا انتظار کررہے ہیں۔ یہ اتنا قریب ہے جبکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اسے چھو سکتے ہیں۔ میں پورے دل سے، یہ ایمان رکھتا ہوں، کہ آج ہمارے ساتھ بالکل یہ واقعہ ہورہا ہے:

اوہ، اب مسیح اور اُسکی کلیسیا کا رُوحانی ملاپ تب ہوگا، جب جسم کلام بن رہا ہوگا، اور کلام مجسم ہورہا ہوگا، یہ ظاہر، اور شناخت شدہ ہوگا۔ بالکل جیسے بائبل فرماتی ہے کہ اس زمانہ میں پورا ہوگا، یہ اب دن بہ دن ہی، واقعہ ہورہا ہے۔ کیوں، یہ بہت ہی تیزی سے، اُن ریگستانوں میں پھیل رہا ہے، کہ میں اسکا حساب بھی نہیں رکھ سکا۔ ہم یسُوع مسیح کی آمد کے بالکل قریب ہیں، تا کہ اُسکی کلیسیا کے ساتھ متحد ہوسکے، جہاں کلام کلام بن رہا ہے۔

ہر ایک میسج جو کہ ہم سنتے ہیں، وہ ہمیں مزید مکاشفہ ہی دیتا ہے۔ یہ اتنی تیزی سے پھپل رہا ہے کہ ہم مشکل سے ہی اسکا حساب رکھ پارہے ہیں۔ ہم کلام کو اُس طریقے سے کلام بنتا دیکھ پا رہے ہیں جیسے پہلے کبھی نہ ہوا ہو۔ مکاشفہ کے وسیلہ، ایک شک کا ایک سایہ بھی موجود نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں۔

وہ اپنی دلہن کو بالکل ویسے ہی متحد کررہا ہے جیسے اُس نے کہا تھا کہ وہ کریگا، اور ہم اسکا حصہ ہیں۔ ہم اسے اپنی آنکھوں کے سامنے پورا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ باقی شاید اسے نہ دیکھ پائیں اور نہ ہی اسے سمجھ پائیں۔ کیونکہ یہ اُسکے لیے ہے ہی نہیں، یہ ہمارے لیے، ہم جو کہ اُسکے پیدا کیے گئے بچے ہیں۔

دلہن کے پاس نبی کو پوچھنے کے لیے سوالات تھے۔

کیا خُدا کی آواز کو ٹیپس پر سننا ہی کافی ہے؟ خُدا نے جواب دیا اور کہا: جی ہاں!!

کیا ہمارے بچے بھی صرف ٹیپس سننے کے وسیلہ وہ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں جو مسیح کی دلہن بننے کے لیے چاہیے ہے: جی ہاں!!

تو پھر، ہر وہ چیز جسکی دلہن کو ضرورت ہے وہ ٹیپس پر موجود ہے۔

ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا نے اپنے بچوں کے لیے اور بھی دیگر راستے مہیاہ کیے ہیں۔

”اُسکے مار کھانے سے آپکو شفا ملی ہے۔“ اب، پہلے جو کچھ کلام فرماتا ہے، وہ کافی ہونا چاہیے، لیکن اگر آپ کلام میں اسکا ایمان نہیں رکھتے، تو پھر کلیسیا میں نعمتیں موجود ہیں، اُن آدمیوں کے وسیلہ جنکے پاس یہ جاننے کی تحریک ہے کہ اسے کیسے سیکھایا جائے، وہ اسے آپکے سامنے بالکل ہی سادہ بنادینگے، پھر، اسکا یقین کرنے کے لیے ایمان ہی چاہیے۔

ہم بہت شکرگزار ہیں کہ خُدا نے ایسے آدمی فراہم کیے ہیں جنکے پاس یہ جاننے کے لیے تحریک موجود ہے کہ شفا اور اسکے کلام کو دوسروں پر واضح کرنے کے لیے کیسے سیکھایا جائے، لیکن اُسکی دلہن اُسکا کامل کافی مہیاہ کردہ راستہ چاہتی ہے۔ یہی وہ سب کچھ ہے جسکی ہمیں ضرورت ہے۔

میں آپکو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسن ٹائم پر برینہم ٹیبرنیکل کے ساتھ جڑیں، جبکہ ہم سنتے ہیں: سوالات اور جوابات #3 64-0830M۔

پس اُسکے کلام کا مکاشفہ ہونا یہ کتنا ہی شاندار ہے اور یہ جاننا کہ ہم ہی وہ کلام ہیں جو مجسم ہوئے ہیں۔

برادر جوزف برینہم