اے ننھے عقاب،
جہاں بھی گوشت ہوتا ہے، دلہن اُسی جگہ پر اکھٹی جمع ہوتی ہے۔ اور ہمارے لیے، صرف ایک ہی واحد جگہ ہے جہاں ہمیں تازہ گوشت من مل سکتا ہے: اور وہ پریس پلے کرنے کے وسیلہ ٹیپس پر خُدا کی آواز کو سننا ہے۔
تازہ من کے متعلق بات کرتے ہوئے، کیا ہم اسکے متعلق سوچنا بھی شروع کرسکتے ہیں کہ ہمارے پاس ہماری اُنگلیوں پر کیا موجود ہے؟ یہ خود خُدا کی آواز ہے جو کہ اپنی پیاری دلہن سے ٹیپ کے وسیلہ بات کرتی ہے، جہاں پر کوئی اندازہ لگانا نہیں، کچھ سوچنا نہیں، کوئی سوال نہیں اور نہ ہی کوئی شک ہے جو ہم سن رہے ہیں وہ خُدا ہی ہے، جو کہ انسانی آواز کو استعمال کررہا ہے، تا کہ دلہن سے خُداوند یوں فرماتا ہے کو بول سکے۔
مکاشفہ کے وسیلہ، ہم یہ ایمان رکھتے ہیں کہ یہی وہ واحد جگہ ہے جہاں ہم جا سکتے ہیں اور اپنی جان کو آرام دے سکتے ہیں کیونکہ جو بھی لفظ ہم سن رہے ہیں وہ کسی آدمی کے لفظ نہیں ہیں، نہ ہی وہ کسی کی ترجمانی یا پھر خیال ہیں، بلکہ یہ خُدا کا خالص کلام ہے جو کہ ننھے عقابوں سے بات کرکے، اپنے کلام کو آشکارا کررہا ہے۔
ہم کلام کے چوگرد ہی رفاقت کرتے ہیں۔ ہم بائبل میں اُسکے کلام کو پڑھتے ہیں۔ حٰتی کہ ہم خُدا کے مقرر شدہ اور رُوحُ القُدس سے بھرے ہوئے بلائے گئے بندوں کو بھی سنتے ہیں، جو کہ خُدا کا کلام قوٹ کرتے ہیں اور اُسکی منادی بھی کرتے ہیں، لیکن ہمارے زمانہ میں، خُدا نے ہمارے لیے ایک ایسی جگہ مہیاہ کی ہے جہاں ہم اُسکا کامل فرمودہ کلام سن سکتے ہیں، اور وہ پریس پلے کرنے کے وسیلہ ہے۔
- باپ نے دلہن کو موقع بخشا تا کہ وہ اُن سوالوں کو پوچھ سکے جو اُسکے دل میں تھے تا کہ ہمیں ایک کامل جواب مل پائے:
- ۔ کیا شیطان غیر زبان یا نبوت کی نعمت کو اُس شخص میں اسعتمال کرسکتا ہے جسکے پاس رُوحُ القُدس ہے؟
- ۔ یسُوع کا متی 12، 32 آیت میں کیا مطلب تھا؟
- ۔ پہلا کرنتھیوں 13:8-12 کی وضاحت کریں۔
- ۔ کیا صحت مند شوہر اور بچے ہوتے ہوئے ایک عورت پبلک میں نوکری کرسکتی ہے؟
- ۔ کیا عورت کے لیے اپنے بال کرل کرنا غلط ہے؟
خُدا نے اپنی دلہن کو برکت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے کئی راستے مہیاہ کیے ہیں، لیکن واحد ایک ہی جگہ اُس نے مہیاہ کی ہے جہاں دلہن 100% پُراعتماد ہوسکتی ہے کہ جو وہ سن رہی ہے جو اُسکا کامل کلام ہے۔ آب حیات کا صرف ایک ہی چشمہ ہے جہاں سے ننھے عقاب پی سکتے ہیں اور جہاں پر گندگی ہونے کا کوئی بھی امکان نہیں ہے۔ وہ پریس پلے ہے۔
میں آپکو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور اس چشمے میں سے اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر پیئیں، جہاں ہم سنیں گے 64-0823E ”سوالات اور جوابات 2#۔“
برادر جوزف برینہم