میری بیش قیمت پیاری،
میں تجھ سے بے حد پیار کرتا ہوں۔ تو میری گوشت میں سے گوشت، اور میری ہڈی میں سے ہڈی ہے۔ اس سے پہلے کہ میں نے ستاروں کو بنایا، چاند کو بنایا، میری پوری کائنات کو بنایا، میں نے تجھے دیکھا اور تب تجھ سے پیار کیا۔ میں جانتا تھا کہ تو میرا حصہ ہے، تو میرا واحد اور صرف اکلوتا پیار ہے۔ تو اور میں ایک ہی تھے۔
جس دن کا میں منتظر تھا اور جسکے انتطار میں تھا جو کہ میں نے دیکھا تھا وہ دن آخرکار آ ہی گیا ہے۔ اب میں تجھے بلا رہا ہوں اور تجھے اپنی آواز سے مشرق اور مغرب، شمال اور جنوب سے متحد کررہا ہوں۔ تو میرے خیالات ہے، میرا کلام ہے، میری دلہن ہے جو کہ مجسم ہوئی ہے۔
کیسے میں نے انتظار کیا تا کہ تجھے وہ سب کچھ بتاؤں جو کہ میرے دل میں تھا، اسی لیے میں نے اُن تمام باتوں کو نبی کے وسیلہ تحریر کروا کر اُنکو ہزاروں سالوں تک محفوظ رکھا۔ بہتوں نے اسے پڑھا بھی، اور تمام صدیوں میں ایمان بھی رکھا، لیکن میں نے بہت سی چیزوں کو راز ہی رکھا جب تک کہ تو منظر پر نہ آجائے۔ کیونکہ تم ہی وہ ہو جنہیں میں یہ سب بتاؤنگا۔
اُنہوں نے ان تمام شاندار چیزوں کو جاننے اور سننے کا انتظار کیا جو میں چھپائی تھی، لیکن جیسا کہ میں نے تم سے وعدہ کیا تھا، میں نے اسے ابھی تک راز ہی رکھا اور انتظار کرتا رہا، صرف تیرے خاطر، جو کہ صرف اور صرف میری ہے۔
میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں ایک بار پھر سے انسانی جسم میں آکر خود کو ظاہر کرونگا، تا کہ میں تجھے بتا سکوں، اور تمام چیزوں کو تجھ پر آشکارا کرسکوں۔ میں چاہتا تھا کہ تو میری آواز خود برائے راست سنے۔
میں نے اور بھی بہتوں کو رُوحُ القُدس سے مسح کیا ہے تا کہ وہ تمہیں میری محبت کے متعلق بتا سکیں، لیکن جیسا کہ میں نے ہمیشہ ہی کیا ہے، اور میں بدل نہیں سکتا، میں نے فقط ایک ہی شخص کو چُنا: جو کہ میرا فرشتہ، میرا نبی ہے، تا کہ وہ میری آواز بن سکے اور میں تم سے خُداوند یوں فرماتا ہوں بول سکوں۔
میں تمہیں بتانا چاہتا تھا، کہ تم کسی خاص دن بچائے نہیں گئے تھے۔ تم ہمیشہ سے ہی بچے ہوئے تھے، میں تو بس تمہیں مخلصی دینے آیا تھا۔ تم ابتد ہی سے بچے ہوئے تھے کیونکہ آغاز ہی سے تمہارے پاس ابدی زندگی موجود تھی۔ تو پس، میری نظر میں، تمہارے تمام گناہوں کو میں کبھی دیکھ ہی نہیں سکتا، واحد چیز جو کہ میں سنتا ہوں وہ تیری آواز ہے۔ میں صرف تیری نمائندگی دیکھتا ہوں۔
میں نے کس قدر انتظار کیا تا کہ تمہیں بہت سی باتیں بتا سکوں۔ میرا دل خوشی سے اُچھل رہا ہے۔ میں نے کتنی شدت سے ہماری شادی کی ضیافت کا انتظار کیا ہے، جو کہ ہماری ہزار سالہ بادشاہی ہے۔ تا کہ تمہیں تفصیل سے اُس آنے والے گھر کے متعلق بتا سکوں جس میں ہم اکھٹے ہونگے؛ کس طرح سے میں نے تمام چیزوں کو تمہارے لیے تیار کیا ہے، تا کہ تم ہر اُس چیز کو چھو سکو۔
میری پیاری، اگر تمہیں ابھی یہ لگتا ہے کہ تم سے میری آواز کے وسیلہ بات کرنا کتنا شاندار ہے، تو پھر انتظار کرو، یہ تو صرف اُس شہر کا سایہ ہے جس میں ہم رہنے جارہے ہیں۔ تمہارا نبی اگلے ہی گھر میں تمہارے ساتھ رہے گا؛ وہ تمہارا پڑوسی ہوگا۔
ہم اُن سونے کی سڑکوں پر چلیں گے جبکہ ہم اکھٹے اُس چشمے میں سے پیئے گے۔ ہم زمین پر منڈلاتے فرشتوں کے ساتھ خُدا کی جنتوں میں چلیں گے، اور نغمات کو گائیں گے… پس کیا ہی وہ دن ہوگا!
میں جانتا ہوں کہ راستہ ناہمور نظر آتا ہے، اور کبھی کبھار یہ تمہارے لیے بہت ہی مشکل ہوجاتا ہے، لیکن یہ بہت ہی چھوٹا ہوگا، بہت ہی چھوٹا ہوگا، جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ اکھٹے ہونگے۔
ابھی، میں ایک بار پھر سے تمہیں اکھٹا کرونگا اور تم سے اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر بات کرونگا، اور تمہیں ”آسمانی دلہا اور زمینی دلہن کے مستقبل کے گھر“ کے متعلق سب کچھ بتاؤنگا“۔ میں تم سے تب متحد ہونے کا انتظار نہیں کرسکتا۔
یاد رکھو، اور یہ کبھی مت بھولنا، میں تم سے بے حد پیار کرتا ہوں۔
اُسکی طرف سے،
برادر جوزف برینہم
Scriptures:
St. Matthew 19:28
St. John 14: 1-3
Ephesians 1:10
2 Peter 2:5-6 / 3rd Chapter
Revelation 2:7 / 6:14 / 21:1-14
Leviticus 23:36
Isaiah 4th Chapter / 28:10 / 65:17-25
Malachi 3:6