26-0104 شکستہ حوض

Message: 64-0726E شکستہ حوض

PDF

BranhamTabernacle.org

اے فواری کنویں سے پینے والوں،

ہمارا کرسمس اور نیا سال کیا ہی شاندار گزرا ہے۔ ہم نے خُدا کے بھیجے گئے تحائف کو قبول بھی کیا ہے اور اُنہیں کھولا بھی ہے جو اُس نے اپنی دلہن کے لیے بھیجے ہیں۔ ہمارا پہلا تحفہ کرسمس کا سب سے عظیم تحفہ تھا جو کہ لیپٹا ہوا تھا۔ خُدا نے خود کو انسانی جسم میں لپیٹ کر دُنیا میں اس پیکچ کو بھیجا۔ وہ اُسکا پہلا عظیم تحفہ تھا جو کہ دلہن کی بحالی کے لیے بھیجا گیا۔

پھر خُدا نے دلہن کے لیے ایک اور بڑے عظیم پیکچ کو بھیجا۔ اُس نے ہم سے اتنا پیار کیا کہ اُس نے ایک بار پھر سے انسانی جسم میں آکر خود کو ظاہر کیا تا کہ وہ ہم سے ہوںٹ سے لے کر کان تک بات کرسکے۔ وہ یہی چاہتا تھا کہ وہ اور اُسکی دلہن دونوں ایک ہوجائیں۔

اور اب، دوستوں، مجھے غلط مت سمجھیں۔ مجھے یہ بات دلی عاجزی سے کہنے دیں، یہ جانتے ہوئے کہ میں ابدیت سے جُڑا ہوا شخص ہوں جسکو کسی روز عدالت کے سامنے کھڑے ہونا ہے: پس ہزاروں لوگ اپنے تحفے کو کھو چکے ہیں۔ سمجھے؟ وہ اسے سمجھ نہیں سکتے۔ وہ دیکھتے ہیں، اور کہتے ہیں، ”اوہ، یہ تو صرف ایک آدمی ہے۔“ یہ بالکل سچ ہے۔ کیا وہ خُدا تھا یا پھر موسٰی جس نے لوگوں کو غلامی میں سے نکالا؟ وہ خُدا تھا جو کہ موسٰی میں تھا۔ دیکھیں؟ وہ چھڑانے والے کے لیے رو رہے تھے۔ اور جب خُدا نے اُس چھڑانے والے کو اُنکے لیے بھیج دیا، تو وہ اسے دیکھنے میں ناکام ہوگئے، کیونکہ وہ ایک آدمی کے وسیلہ تھی، لیکن وہ آدمی نہیں تھا، وہ خُدا تھا جو اُس آدمی میں تھا۔

آج، ایک بار پھر سے، ہزاروں لوگ اپنے تحفے کو کھو چکے ہیں اور کہتے ہیں، ”آپکو ٹیپس سننے کی ضرورت نہیں ہے، اور بھی بہت سے مسح شدہ آدمی ہیں،“ یقیناً یہ سچ ہے، لیکن وہ یہ پہنچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں کہ یہی وہ واحد آواز ہے جو کہ خُدا کی طرف سے شناخت شدہ ہے، جس نے اس آدمی کے وسیلہ خُداوند یوں فرماتا ہے کو بولا۔ یہ آواز خُدا کا اُوریم اور تمیم ہے، یہ آج کے زمانہ کا مطلق ہے۔

جب ہم ٹیپس پر اُسکی آواز کو سنتے ہیں تو ہم حقیقی طور پر ہی خُدا کے فواری کنویں سے پی رہے ہوتے ہیں، جسکو کسی دھکے کی، کسی کھچاؤ کی، کسی جوڑ کی، کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی؛ ہم فقط ایمان رکھ رہے ہیں اور ہر ایک کلام کی بات پر تکیہ کیے ہوئے ہیں جو کہ بولی گئی ہے۔

اُس آواز کو ٹیپس پر سننے کے وسیلہ، پس خود یسُوع کے مطابق، ہمارے پاس اس زمانہ میں رُوحُ القُدس کا حقیقی ثبوت موجود ہے۔

اسی لیے رُوحُ القُدس کا یہی حقیقی ثبوت ہے! اُس نے ابھی تک مجھے کوئی بھی غلط بات نہیں بتائی۔ جیسا کہ، ”وہ جو کلام پر ایمان رکھتا ہے، پس یہی رُوحُ القُدس کا ثبوت ہے۔“ اگر آپ اسے قبول کرسکیں تو۔

خُدا نے ہمارے لیے ایک ایسا کنویں مہیاہ کیا ہے جس سے ہم روز ہی ہر منٹ پی سکتے ہیں۔ یہ ہمیشہ ہی تازہ ہوتا ہے۔ یہ کوئی ٹھہری ہوئی چیز نہیں ہے، بلکہ یہ اُسکا کبھی نہ ختم ہونے والا، پُراعتماد کنویں ہے؛ آپکو صرف پریس پلے کرنا ہے۔

خُدا کی طرف سے تحفے کے متعلق بات کرتے ہوئے، کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ یہ تحفہ حقیقی طور پر کتنا ہی عظیم ہے؟ پس بالکل سادگی سے پریس پلے اور اُسکی آواز کو ٹیپس پر سننے کے وسیلہ، یہ وہ واحد… یہ دُنیا میں وہ واحد آواز ہے جسے آپکو فلٹر کرنے کی ضرورت نہیں، جسے آپکو چھاننے کی ضرورت، یا کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپکو صرف سننے، ایمان رکھنے، اور کلام کی ہر بات پر آمین کہنے کی ضرورت ہے۔

خُدا نے خود اس راستہ کو مہیاہ کیا ہے، یہ ابدی زندگی حاصل کرنے کے لیے، اور اس سے بھی ضروری، اُسکی دلہن ہونے کے لیے، یہ اُسکا واحد راستہ ہے۔ ہم فقط اُسکی گود میں لیٹھ کر اُسکے کنویں سے سننے کے وسیلہ، یعنی اُسکی آواز سے اپنی قوت کو حاصل کرسکتے ہیں، یہ ایل شیڈائی ہے جو اپنی دلہن سے بات کررہا ہے۔

ہونے پائے کہ یہ سال وہ سال ہو جب وہ ہمارے لیے آئے، اپنی پیاری دلہن کے لیے۔ ہم بہت ہی عظیم توقع کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں۔ فقط اب کسی بھی دن ہم اُنہیں دیکھیں گے جنہیں دیکھنے کے ہم منتظر رہے ہیں۔ ہمیں یہ احساس ہوجائے گا، کہ پلک چھپکتے ہی، ہم یہاں سے باہر ہونگے، اور اپنی شادی کی ضیافت میں بلا لیے جائیں گے۔

خُداوند، جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ضیافت کے لیے وہ عظیم میز وہاں پھیلی ہوئی ہے، جو کہ ہزاروں میل لمبی ہے، اور میز پر ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں، جنگ زدہ سابق فوجی، خوشی کے آنسو ہمارے گالوں سے بہہ رہے ہیں… اور بادشاہ اپنی خوبصورتی، پاکیزگی کے ساتھ باہر آتا ہے، جبکہ وہ میز کے ساتھ چل پڑا اور اپنے ہاتھوں سے ہماری آنکھوں سے آنسو پونچھتے ہوئے، کہا، ’’مزید مت رو، سب ختم ہوچکا ہے۔ خُداوند کی خوشیوں میں داخل ہوجا۔” راستے کی مشقتیں تب کچھ نہیں لگیں گی، باپ، جب ہم راستے کے اختتام پر پہنچ جائیں گے۔

آئیں اور پیئیں، خُدا کے مہیاہ کردہ کنویں سے اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر، پیئیں، اور پیئیں۔ کیونکہ یہی وہ واحد جگہ ہے جہاں آپ مکمل طور پر آرام فرما سکتے ہیں اورکلام کی ہر ایک بات پر آمین کہہ سکتے ہیں۔ یہ دلہن کے لیے اُسکا فواری کنویں ہے جس سے وہ پی سکتی ہے۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 64-0726E شکستہ حوض
کلام سے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:
Psalm 36:9
Jeremiah 2:12-13
St. John 3:16
Revelation 13th Chapter