25-1221 خیمہ گاہ سے باہر جانا

Message: 64-0719E خیمہ گاہ سے باہر جانا

PDF

BranhamTabernacle.org

اے پیاری،

خُدا بدلتا نہیں ہے۔ اُسکا کلام بھی نہیں بدلتا۔ اُسکا پروگرام بھی نہیں بدلتا۔ اور اُسکی دلہن بھی نہیں بدلتی، ہم اُسکے کلام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ یہ ہمارے لیے جان سے بڑھ کر ہے؛ یہ آب حیات کا چشمہ ہے۔

صرف ایک ہی چیز کا اختیار ہمیں دیا گیا ہے اور وہ ہے کلام کو سننا، جو کہ خُدا کی شناخت شدہ آواز ہے جسے ٹیپس پر ریکارڈ اور رکھا گیا ہے۔ واحد چیز جسے ہم دیکھتے ہیں وہ کوئی عقیدہ نہیں ہے، نہ ہی آدمیوں کا کوئی گروہ، پس ہم یسُوع کے سوا اور کسی کو نہیں دیکھتے، اور وہ خود ہی کلام ہے جو ہمارے زمانہ میں مجسم ہوا ہے۔

خُدا ہمارے خیمہ میں ہے اور ہم آگ کے ستون کی رہنمائی کے وسیلہ جلال کی جانب اپنے راستے پر ہیں، یہ خُدا خود ہے جو کہ اپنے شناخت شدہ ملاکی 4 کے نبی کے وسیلہ بول رہا ہے۔ ہم اُس پوشیدہ من کو کھا رہے رہیں، اُس آب حیات کو جو صرف دلہن ہی کھا سکتی ہے۔

خُدا اپنے طریقے کبھی بھی نہیں بدلتا، اور نہ ہی ابلیس اپنے طریقے بدلتا ہے۔ جو اُس نے 2000 پہلے کیا، وہ آج بھی بالکل ویسا ہی کررہا ہے، سوائے اسکے کہ وہ زیادہ ہوشیار ہوگیا ہے۔

اب، چار سو سال بعد، خُدا اُنکے درمیان چل پھر رہا تھا۔ کلام مقدس کے مطابق، اُسے مجسم ہوکر اُنکے درمیان قیام کرنا تھا۔ ”اُسکا نام عجیب، مشیر، خُدائے قادر، ابدیت کا باپ، اور سلامتی کا شہزادہ ہوگا۔“ اور جب وہ لوگوں کے درمیان آیا، تو اُنہوں نے کہا۔ ”ہم اس شخص کو اپنے اُوپر حکومت نہیں کرنے دینگے!۔۔۔“

پس کلام کے مطابق، ابن آدم ایک بار پھر سے آئے گا اور انسانی جسم میں رہ کر خود کو ظاہر کریگا، جو کہ اُس نے کیا، اور لوگ اب بھی بالکل وہی بات کہہ رہے ہیں۔ یقیناً وہ میسج کو قوٹ کرتے ہیں اور اسکی منادی کرتے ہیں، لیکن وہ اس شخص کو اپنے اُوپر حکومت نہیں کرنے دینا چاہتے۔

پس یہی کچھ واقعی ہورہا ہے:

اور جیسا اُس وقت تھا، ویسا ہی اب ہے! بائبل کہتی ہے، لودیکیہ کے چرچ نے اُسے باہر نکال دیا ہے، اور وہ اندر آنے کے لیے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ کہیں پر کوئی خرابی موجود ہے۔ اب، ایسا کیوں ہوا؟ کیونکہ اُنہوں نے اپنا خیمہ بنالیا تھا۔

ایک شخص کہہ سکتا ہے، ”میں جانتا اور ایمان رکھتا ہوں کہ بردار برینہم ایک نبی تھا۔ وہ ساتویں فرشتہ تھا۔ وہ ایلیاہ تھا۔ ہم اس میسج پر ایمان رکھتے ہیں۔ پھر وہ کسی قسم کا بہانہ بناتے ہیں، یا جو کچھ بھی اسے کہیں، کہ خُدا کی واحد شناخت شدہ آواز کو چرچ بھی نہیں چلانا چاہیے… کہیں تو کچھ خرابی ہے۔ اب، ایسا کیوں ہے؟ کیونکہ اُنہوں نے اپنا خیمہ بنالیا ہے۔

میں یہ باتیں چرچ سے علحیدگی کے لیے نہیں کہتا، خُدا کا کلام ایسا کرتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم اکھٹے متحد ہوں، ہم ایک دوسرے کے ساتھ اور اُسکے ساتھ ایک یونٹ ہوں، لیکن ایسا کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے: اور وہ ٹیپس پر خُدا کی آواز کے چوگرد ہونا ہے۔ یہی خُدا کا خُداوند یوں فرماتا ہے۔

خُدا نے اپنے کامل راستہ کو ہم پر آشکارا کردیا ہے۔ یہ بہت ہی جلالی اور سادہ ہے۔ ہر ایک میسج میں جب ہم اُسے سنتے ہیں تو وہ ہمیں بتاتا ہے، ہماری یقین دہانی کرتا ہے، ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے، کہ ہم ہی اُسکی دلہن ہیں۔ ہم اُسکی کامل مرضی میں ہیں۔ ہم نے اُسکی سننے کے وسیلہ اپنے آپکو تیار کرلیا ہے۔

یہ میسج کل آنے والی اخبار سے بھی زیادہ تازہ ہے۔ ہم ہی وہ نبوت ہیں جو کہ پوری ہوئی ہے۔ ہم ہی وہ کلام ہیں جو کہ مجسم ہوا ہے۔ خُدا ہر ایک میسج کے ساتھ جو کہ ہم سنتے ہیں ثابت کرتا ہے کہ آج کے دن، یہ نوشتہ ہورا ہوا ہے۔

دیگر ممالک، اور اقوام میں بھی جو دُنیا میں ہیں، یہ ٹیپس اُن کے گھروں یا عبادت خانوں میں پہنچے گی، خُداوند، ہماری دُعا ہے، کہ جب وہاں عبادت ہورہی ہو، یا-یا… یہ ٹیپ چلائی جارہی ہو، یا ہم جس حالت میں بھی ہوں، یا-یا جو بھی صورت ہو، آسمان کا خُدا آج صبح ہمارے دلوں کے خلوص کی قدر کرے، اور وہاں بھی تمام ضرورت مندوں کو شفا بخشے، اور اُنکی ہر ضرورت کو پورا کرے۔

ذرہ ایک منٹ ٹھہریں… دُنیا کے لیے خُدا کی آواز نے کیا نبوت کی اور کہا؟… لوگ ان ٹیپس کو اپنے گھروں میں یا اپنے چرچز میں چلائیں گے۔

لیکن ہماری تنقید کی جاتی ہے اور ہمیں یہ کہہ کر ڈانٹا جاتا ہے کہ ہم ہوم ٹیپ چرچ نہیں کرسکتے؟ بردار برینہم نے کبھی نہیں کہا کہ ٹیپس کو چرچز میں چلایا جائے؟

خُدا کو جلال ملے، اسے سنیں، پڑھیں، یہ خُداوند یوں فرماتا ہے۔ صرف اُس نے یہ نہیں کہا، بلکہ یہ بھی کہ ٹیپس کو اپنے گھروں اور چرچز میں چلانے کے وسیلہ، آسمان کا عظیم خُدا ہمارے دلوں کی سنجیدگی کو خلوص بخشے گا اور ضرورت مندوں کو شفا بخشے گا اور جس کسی چیز کی بھی ہمیں ضرورت ہے!!

یہ ایک قوٹ ثابت کرتا ہے کہ لوگ اپنے پاسٹرز کو سن رہے ہیں اور نہ کہ کلام کو، ورنہ وہ چلینج کریں اور اُنہیں کلام سے ثابت کریں کہ ہم اُسکی کامل مرضی میں ہیں، اور یہ اُسکی کامل مرضی میں ہے کہ ٹیپس کو چرچز میں چلایا جائے۔

میں کلام کی غلط بیانی یا پھر غلط حوالہ نہیں دے رہا ہوں جیسا بہت سے کہتے ہیں کہ میں کرتا ہوں۔ اسے خود ہی سنیں اور پڑھیں۔

یہ بہت ہی آسان اور بہت ہی کامل ہے، صرف پریس پلے کریں اور خُدا کی آواز کو آپ سے بات کرتا ہوا سنیں۔ ہر ایک لفظ جو آپ سنتے ہیں اُس پر ”آمین“ کہیں۔ آپکو اسے سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے، فقط اس پر ایمان رکھیں۔

”میں خیمہ گاہ سے باہر نکلنا چاہتا ہوں۔ مجھے اسکی کوئی پرواہ نہیں کہ اسکی قیمت کیا ہوگی، میں ہر روز اپنی صلیب اُٹھاؤنگا۔ میں خیمہ گاہ سے باہر نکال جاؤنگا۔ لوگ میرے متعلق چاہے کچھ بھی کہیں، میں خیمہ گاہ سے باہر نکل کر اُسکی پیروی کرنا چاہتا ہوں۔ میں جانے کے لیے تیار ہوں۔“

آئیں اور اس اتوار 12:00 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر ہمارے ساتھ اپنی آواز کی حد کو پار کرکے خُدا کے کلام میں جائیں۔ یہ لامحدود ہے کہ خُدا ایک آدمی کے ساتھ کیا کرتا ہے اور کیا کریگا اگر وہ آدمی کے خیمے سے باہر جانے کے لیے تیار ہو۔

بردار جوزف برینہم

پیغام: 64-0719E خیمہ گاہ سے باہر جانا

Hebrews 13:10-14 / Matthew 17:4-8حوالہ جات: