Message: 64-0719M نرسنگوں کی عید
اے کامل دلہن،
دوستوں، یہ کوئی بناوٹ نہیں ہے۔ بلکہ یہ خُداوند یوں فرماتا ہے، جو کہ کلام ہے۔
ہر ایک مسیحی دلہن بننا چاہتا ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ اُسکی دلہن تعداد میں بہت ہی چھوٹی ہوگی جنکا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اُسکے پاس چھوٹ دینے والی مرضی بھی ہے، لیکن اُسکی دلہن کو اُسکی کامل مرضی میں ہونا ضروری ہے۔ اسی لیے، ہمیں خُدا کو اُسکے کلام میں تلاش کرنا چاہیے، اور پھر مکاشفہ کے وسیلہ، ہم اُسکی کامل مرضی کو جان پائیں گے کہ ہم کیسے دلہن بن سکتے ہیں۔
ہمیں ضرور ہی کلام کی تلاش کرنی چاہیے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ خُدا اپنے کلام کے متعلق کبھی بھی اپنا ذہن نہیں بدلتا۔ خُدا کبھی بھی اپنے پروگرام کو نہیں بدلتا۔ وہ کبھی بھی کسی بھی چیز کو نہیں بدلتا۔ جیسا اُس نے پہلی باری میں کیا وہی بالکل کامل ہے۔ جو اُس نے کل کیا ویسا وہ بالکل آج بھی کریگا۔
جیسے اُس نے آدمی کو ابتد میں بچایا، بالکل ویسے ہی اُسے آج بھی کرنا ہوگا۔ جیسے اُس نے پہلے آدمی کو شفایاب کیا، اُسے بالکل ویسا ہی آج بھی کرنا ہوگا۔ کیسے خُدا بلاتا ہے اور دلہن کی رہنمائی کرتا ہے، اُسے آج بھی بالکل ویسے ہی کرنا ہوگا؛ کیونکہ وہ خُدا ہے اور وہ بدلتا نہیں ہے۔ کلام ہمیں بتاتا ہے کہ یسُوع مسیح ہی کل، آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے۔
پس، جب ہم اُسکا کلام پڑھتے ہیں، تو ہم بالکل سادگی سے دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے وہ چُناؤ کے وسیلہ بلاتا ہے اور ہر زمانہ میں دلہن کی رہنمائی کرتا ہے۔ اُس نے صرف ایک آدمی کو چُنا۔ اُس نے کہا کہ وہ اپنے وقت کے کلام تھے۔ نبی نے ہمیں بتایا کہ اُسکے پاس کبھی بھی آدمیوں کا کوئی گروہ نہیں تھا؛ کیونکہ اُنکے مختلف طریقے تھے، مختلف خیالات تھے، اور سب سے بڑھ کر، اُس نے کہا، خُدا کے کلام کو کسی ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے۔
پس، ہر زمانہ میں جو کچھ بھی نبی نے فرمایا ہے نہ ہی اُس میں بڑھایا جاسکتا ہے اور نہ گھٹایا جاسکتا ہے۔ اسے بالکل کلام بہ کلام ہی ہونا چاہیے جیسے اُس نے فرمایا ہے۔ یہ بہت ہی سادہ ہے اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ خُدا کا مہیاہ کردہ راستہ کیا ہے… وہ بس یہی ہے نبی کے ساتھ جُڑے رہیں۔
اب، نہ صرف ہم یہ جانتے ہیں کہ ابتد ہی سے خُدا کا مہیاہ کردہ راستہ کیا رہا ہے، بلکہ خُداوند اپنے فرشتے کے ذریعے بات کریگا اور ہمیں بتائے گا کہ وہ مستقبل میں کیا کریگا، یہ صرف ایک بار پھر سے ثابت کرنے کے لیے ہے، کہ خُدا اپنے پروگرام کو نہیں بدلتا۔
پس دلہن ( جو کہ ہم ہیں) جب اسے اُٹھا لیا جائے گا اور اسے شادی کی ضیافت میں بلا لیا جائے گا، تو کیسے خُدا 144,000 یہودیوں کو بلائے گا اور اُنہیں چُنے گا؟ آدمیوں کے گروہ کے وسیلہ؟
اب، جیسے ہی یہ کلیسیا (دلہن) ایک ساتھ اکھٹی ہوگی، تو اسے اُوپر اُٹھا لیا جائے گا؛ اور یہی ساتویں مہر کا بھید ہے، یا ساتویں مہر، جو کہ اُٹھائے جانے کا بھید ہے۔ پس یہودیوں کو ساتویں نرسنگے کے بھید کے وسیلہ بلایا جائے گا، جوکہ دو نبی ہونگے، موسٰی اور ایلیاہ، پس وہ واپس آئیں گے۔
لہذا جیسے ہی دلہن اکھٹی ہوجائے گی، تو ہمیں اُٹھا لیا جائے گا۔ ہم جانتے ہیں کہ صرف ایک ہی چیز دلہن کو اکھٹا کرسکتی ہے، اور وہ رُوحُ القُدس ہے، اور رُوحُ القُدس اُسکا کلام ہے، اور آج کے زمانہ میں اُسکا کلام خُدا کی آواز ہے، اور خُدا کی آواز کون ہے…
اگر میں نے یہ کہہ کر آپکو ناراض کیا ہے، تو مجھے معاف کردیں، لیکن، مجھے یہ محسوس ہوا کہ اس سے ناراضگی پیدا ہوگی، لیکن تو بھی، میں آپکے لیے خُدا کی آواز ہوں۔ سمجھے؟ میں اسے دوبارہ کہتا ہوں، کیونکہ یہ تب کسی تحریک کے نیچے تھا، آپ نے غور کیا۔
کیا میں یہاں مداخلت کرکے کچھ کہہ سکتا ہوں، خُدا کے ثابت شدہ فرشتہ پیامبر کی طرف سے صرف یہ ایک قوٹ اس اینڈ ٹائم میسج میں تمام نام نہاد بیلورز کے لیے کافی ہونا چاہیے کہ وہ اپنے پاسٹر سے مانگ کریں کہ وہ اپنے چرچز میں پریس پلے کریں یا پھر اپنا عہدہ چھوڑ دیں تاکہ وہ لوگ ایک ایسے پاسٹر کو ووٹ کرسکیں جسکے پاس خُدا کی طرف سے حقیقی مکاشفہ ہو۔۔
پس، نرسینگا پھونکا گیا اور دو نبی منظر پر آگئے کیونکہ وہ اپنے ساتویں فرشتہ کو اور اپنی دلہن کو یہاں زمین پر ایک ہی وقت میں نہیں رکھ سکتا جب وہ آتے ہیں۔ تو وہ کیسے یہودیوں کو بلائے گا؟ بالکل اُسی طرح ہی جیسے اُس نے غیر قوم کی دلہن کو بلایا۔
پس یہودیوں کو ساتویں نرسینگے کے بھید کے وسیلہ بلایا جائے گا، جو کہ دو نبی ہیں…
دلہن کو اب راستے سے ہٹنا ہوگا، تا کہ وہ اُوپر جاسکے؛ اور دو خُدام، جو کہ خُدا کے دو خُدام ہیں، جنکا ذکر مکاشفہ میں کیا گیا ہے، وہ دونوں نبی، منظر پر آئیں گے، اور ساتویں نرسینگے کو پھونکے گے، اور اُنکی ملاقات مسیح سے کروائیں گے۔
یہ بہت ہی سادہ ہے، خُدا اپنا پروگرام نہیں بدلتا۔ وہ اپنے نبیوں کو ہی بھیجتا ہے۔ چناچہ، اُسکی دلہن اُسکے مہیاہ کردہ راستے کے ساتھ ٹھہری رہے گی، اُسکے فرشتہ نبی کے ساتھ، جو کہ ٹیپس پر خُدا کی آواز ہے۔
پھر اسے صاف شفاف بنانے کے لیے، خُدا دوبارہ بولتا ہے اور اپنی دلہن کو بتاتا ہے: تو میرے ساتھ اور میرے مہیاہ کردہ راستے کے ساتھ وفادار رہی ہے، تو میرا اس زمانہ کے لیے مہیادہ کردہ راستہ تجھے بتائے گا:
ساتویں فرشتہ، پیامبر، کہتا ہے، ”دیکھو یہ خُدا کا بّرہ ہے جو دُنیا کے گُناہ اُٹھا لے جاتا ہے!“
سو یہ آواز کتنی ہی ضروری ہے؛ خُدا کی آواز جو کہ اپنے ساتویں فرشتہ کے وسیلہ ٹیپس پر بول رہی ہے۔ خُدا اسی آواز کو استعمال کریگا، وہ جو کہ ساتویں فرشتے کی آواز ہے۔ نہ کہ کسی گروہ کی۔۔۔ نہ ہی میری۔۔۔ نہ ہی آپکے پاسٹر کی۔۔۔ بلکہ اُسکے اپنے ساتویں فرشتہ پیامبر کی تاکہ وہ ہمیں خود اپنے آپ سے، ہمارے خُداوند یسُوع مسیح سے معتارف کرواسکے۔
لہذا، ہم جانتے ہیں:
- ۔ ہم اُسکی دلہن ہیں۔
- ۔ ہم اُسکی کامل مرضی میں ہیں۔
- ۔ ہم پریس پلے کرنے کے وسیلہ آج کے زمانہ کے پروگرام کی پیروی کررہے ہیں۔
اُسکی دلہن کا کچھ حصہ اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر اکھٹا ہوگا، جو کہ اپنے پاسٹر کو سنے گا، وہ جو کہ خُدا کا پیامبر فرشتہ ہے، ولیم مرئین برینہم، اور وہ ہم سے بات کریگا اور ہم پر ظاہر کریگا کہ یہاں کوئی ایسا چرچ نہیں ہے، اور دُنیا کی بنیاد کے بعد سے لوگوں کا کوئی ایسا گروہ نہیں ہے، جسکو کبھی یہ موقع ملا ہو جیسا ہمیں ملا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو کر خُدا کو براہ راست بات کرتے ہوئے سن سکیں۔
ہم کیا ہی بابرکت لوگ ہیں۔ ہم بہت ہی خوش ہیں۔ ہم بہت ہی شکرگزار ہیں۔ جبکہ دلہن دلہا کے ساتھ ایک ہوتی جارہی ہے۔
برادر جوزف برینہم
نرسینگوں کی عید 64-0719M
Scriptures to read before hearing the Message:
Leviticus 16
Leviticus 23:23-27
Isaiah 18:1-3
Isaiah 27:12-13
Revelation 10:1-7
Revelation 9:13-14
Revelation 17:8