Message: 63-0818 متحد ہونے کا وقت اور نشان
اے متحد شدہ دلہن،
میں بہت ہی پُرجوش ہوں، اور ایک عظیم توقع کے نیچے ہوں، کیونکہ میں اُس مکمل کام کو حصہ ہوں جو کہ خُدا اس زمانہ میں کررہا ہے۔ خُدا کے اظہار جو کہ ابتد ہی سے تھے وہ اب ہماری آنکھوں کے سامنے پورے ہورہے ہیں، اور ہم اسکا حصہ ہیں۔
پوری بائبل میں ہی، نبیوں نے یہ نبوت کی تھی کہ کیا واقع ہونے کو ہے۔ اکثروقات اُن میں سے کچھ نبوتیں تو کئی سو سال تک تو پوری بھی نہیں ہوئی تھیں، لیکن جب انکی پوری ہونے کا وقت آیا، تو پس یہ پوری ہوگئی؛ کیونکہ خُدا کے اظہار جو کے اُنکے نبیوں کے وسیلہ بولے گئے تھے اُنہیں پورا ہونا ہی تھا۔
پس یسعیاہ نبی نے فرمایا، کہ ایک کنواری حاملہ ہوگی“۔ پس ہر ایک عبرانی خاندان نے اپنی چھوٹی بچیوں کو تیار کرلیا کہ وہ اس بچے کو حاصل کرنے کو ہیں۔ اُنہوں نے شوز اور بوٹس بھی خرید لیے، اور اُنہوں نے اپنی نظروں کو اُوپر لگا لیا تھا، اور بچے کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہوگئے تھے۔ پس نسلیں گذر گئیں، لیکن آخرکار خُدا کے کلام کو پورا ہونا ہی تھا۔
پس ایک جوان لڑکا ہوتے ہوئے اور جیسے جیسے میں بڑا ہوتا گیا میں نے ہمیشہ ہی یہ سوچا، کہ خُداوند، میں نے یہ تیرے کلام میں دیکھا ہے کہ تو ہمیشہ ہی اپنے کلام کو پورا کرنے کے لیے اپنے لوگوں کو اکھٹے متحد کرتا ہے۔ تو نے عبرانی بچوں کو بھی ایک ہی شخص کے چوگرد اکھٹا کیا تھا، جو کہ موسٰی تھا، اور جس نے اُنکی رہنمائی وعدہ کی سرزمین تک آگ کے ستون کے وسیلہ کی۔
جب تو جسم میں ظاہر ہوکر زمین پر رہا، تو نے شاگردوں کو بھی متحد کیا۔ تو نے اُنکو ہر ایک چیز سے اور ہر ایک فرد سے علحیدہ کیا تا کہ اپنے کلام کو اُن پر ظاہر کرسکے۔ اور پینتی کوست کے دن، تو نے اپنی کلیسیا کو ایک ہی جگہ پر اکھٹا کیا، جو کہ ایک ہی ذہن اور ایمان میں تھے اس سے پہلے کہ تو آکر اپنے رُوحُ اُلقدس کو نازل کرتا۔
میں یہ سوچتا ہوں، کہ خُداوند آج کے زمانہ میں یہ کیسے ممکن ہوگا؟ تیری دلہن تو پوری دُنیا میں بکھری ہوئی ہے۔ کیا پوری دلہن جیفرسن ویل میں اکھٹی ہوگی؟ میں یہ ہوتا نہیں دیکھ رہا خُداوند۔ لیکن خُداوند، تو کبھی بھی اپنا پروگرام نہیں بدلتا۔ یہ تیرا قانون ہے، کوئی بھی چیز اسے روک نہیں سکتی۔ تو یہ کیسے کریگا؟
جلال ہو…آج، ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں، اور سب سے ضروری بات، کہ ہم اسکا حصہ ہیں: خُدا کا ابدی کلام پورا ہو رہا ہے، ہم جسمانی طور پر ایک جگہ اکھٹے تو نہیں ہیں، ہم پوری دُنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، لیکن رُوحُ اُلقدس نے اپنی دلہن کو خُدا کی آواز کے چوگرد متحد کیا ہے۔ اُسکی آواز جو کہ بولی گئی ہے اور ٹیپس پر ریکارڈ ہے، یہی آج کے لیے خُدا کا مطلق ہے، اور اسی کے چوگرد دلہن متحد ہوکر اکھٹی ہو رہی ہے… اور پس کوئی بھی چیز اسے روک نہیں سکتی۔
خُدا اپنی دلہن کو متحد کررہا ہے۔ اور وہ اکھٹی ہوکر، مشرق اور مغرب سے، اور جنوب اور شمال سے آرہی ہے۔ اور متحد ہونے کا ایک وقت ہے، اور یہ ٹھیک اب ہی ہے۔ وہ کس کیے لیے متحد ہو رہی ہے؟ اُٹھائے جانے کے لیے۔ آمین!
متحد ہونے کا وقت ابھی واقع ہورہا ہے!!! اور کونسی چیز ہمیں متحد کررہی ہے؟ پس رُوحُ اُلقدس اپنے کلام، اور آواز کے وسیلہ۔ اور ہم کس مقصد کے لیے متحد ہورہے ہیں؟ اُٹھائے جانے کے لیے!!! اور پس ہم سب کے سب جارہے ہیں اور کوئی بھی پیچھے نہ رہے گا۔
خُدا دلہن کو تیار کررہا ہے۔ جی ہاں، جناب۔ یہ متحد ہونا ہے! اور وہ کس چیز سے دلہن کو متحد کر رہا ہے؟ اپنے کلام کے وسیلہ!
پس ہمارے زمانہ کے لیے کلام کیا ہے؟ یہ میسج، اُسکی آواز، یہ دلہن کے لیے خُدا کی آواز ہے۔ کسی آدمی کی نہیں۔ نہ ہی آدمیوں کی۔ نہ ہی کسی گروہ کی۔ یہ شناخت شدہ، آگ کے ستون کے وسیلہ، ٹیپس پر خُدا کی آواز ہے۔
” اس لیے کہ آسمان اور زمین ٹل جائیں گے، لیکن میرا کلام ہر گز نہ ٹلے گا۔ دلہن بغیر کسی کی پرواہ کیے کہ کوئی تنظیم یا کوئی دوسرا شخص کیا کہتا ہے خُداوند یوں فرماتا ہے کے ساتھ متحد ہو رہی ہے۔
غرض اسکے کہ کوئی کیا کہتا ہے، ہم ثابت شدہ، اور شناخت شدہ خُداوند یوں فرماتا ہے جو کہ ہمارے زمانہ کے لیے اُسکے چوگرد اکھٹے ہورہے ہیں۔ پس کسی کی ترجمانی کے نیچے نہیں؛ ہم ایسا کیوں کرینگے؟ کیونکہ یہ ہر ایک آدمی کے ساتھ بدل جاتی ہے، لیکن ٹیپس پر جو خُدا کی آواز ہے وہ کبھی نہیں بدلتی اور اسے خود آگ کے ستون نے خُدا کا کلام اور خُدا کی آواز ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اب انسان کے ساتھ، یہی پریشانی ہے، کہ وہ اپنے رہنما کو بھی نہیں جانتا ہے۔ جی ہاں، جناب۔ اسی لیے کہ یہ ایک تنظیم کے گرد جمع ہوجائیں گے، یہ ایک بشپ یا ایک آدمی کے گرد جمع ہوجائیں گے، لیکن یہ رہنما، یعنی کلام میں موجود رُوحُ اُلقدس کے گرد جمع نہیں ہونگے۔ سمجھے؟ وہ کہتے ہیں، ”اوہ، ٹھیک ہے، مگر میں خوفزدہ ہوں کہ میں کہیں تھوڑا مذہبی جنونی نہ بن جاؤں؛ مجھے ڈر ہے کہ کہیں میں غلط راہ پر ہی نہ چلا جاؤں۔“ اوہ، یہاں ہیں آپ!
یہی وہ چیز ہے جہاں تقنید کرنے والے اپنی جماعت کو کہتے ہیں،”دیکھیں، پس یہ ایک آدمی کو بڑھا رہے ہیں، جو کہ ولیم برینہم ہے۔ یہ الوہیت کے ایماندار ہیں اور اسی کے چوگرد گھومنتے رہتے ہیں، ایک انسان کے، نہ کہ رُوحُ اُلقدس کے۔“
یہ سب بکواس ہے، ہم خُدا کی شناخت شدہ آواز کے چوگرد اکھٹے ہورہے ہیں جو کہ اُس آدمی کے وسیلہ بولی گئی ہے۔ یاد رکھیں، یہی وہ شخص ہے جسے خُدا نے اُسکی آواز ہونے کے لیے چُنا ہے تا کہ وہ آج کے زمانہ کی دلہن کو باہر بلا کر اُنکی رہنمائی کرسکے۔
لیکن اسے متضاد کرنے کے لیے، وہ ایک آدمی کے چوگرد اکھٹے ہورہے ہیں۔ وہ اپنے چرچز میں خُدا کی آواز کو نہیں چلائیں گے جو کہ ٹیپس پر ہے۔ کیا آپ یہ تصور کرسکتے ہیں؟؟؟ کہ ایک خادم جو کہ یہ دعویٰ کرتا کہ وہ ایک میسج کو اس زمانہ کا پیغام مانتا ہے، اور یہ کہ یہ خُداوند یوں فرماتا ہے، لیکن پھر بھی وہ بہانہ ڈھونڈ لیتا ہے کہ اس آواز کو چرچز میں نہیں چلانا، لیکن وہ لوگوں کے سامنے منادی کرتا ہے کہ لوگ اُسے ضرور سنیں اور جبکہ دوسرے خُادمین بھی کلام کی منادی کر رہے ہیں… پھر وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم انسان کی پیروی کر رہے ہیں!!!
ہم نے یہ پچھلے ہفتے ہی سنا تھا کہ خُدا نے ان آدمیوں کے ساتھ کیا کیا تھا!!
پس ہم شادی کے لیے تیار ہورہے ہیں۔ اور ہم اُسکے ساتھ ایک ہورہے ہیں۔ پس کلام آپ بن رہا ہے، اور آپ کلام بن رہے ہیں۔ یسُوع نے کہا،” اُس دن تم جانو گے۔ کہ جو کچھ باپ ہے، وہ میں ہوں؛ اور وہ سب جو کہ میں ہوں، وہ تم بھی ہو؛ اور جو سب کچھ تم ہو، وہ میں ہوں۔ اُس دن تم جانو گے کہ میں باپ میں ہوں، اور باپ مجھ میں، اور تم میں ہوں، اور تم مجھ میں۔“
خُداوند اپنے مکاشفہ کے لیے، اور آج کے زمانہ میں، ہمارے مکاشفہ کے لیے تیرا شکریہ۔ تیری دلہن اپنے آپکو فرمودہ کلام کے وسیلہ تیار کررہی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم تیرے ریکارڈ شدہ کلام کے ساتھ ٹھہرے رہنے کے وسیلہ تیری کامل مرضی میں ہیں۔
میں دُنیا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آج کے زمانہ کے لیے جو خُدا کی شناخت شدہ آواز ہے اُسے اس اتوار سنیں۔ ہم اس اتوار 12 بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر آپکو خوش آمدید کہتے ہیں، جبکہ ہم سنتے ہیں: 63-0818, متحد ہونے کا وقت اور نشان۔ اگر آپ ہمارے ساتھ ہک اپ کے وسیلہ جڑ نہیں سکتے، اور سن نہیں سکتے ہیں، اور کسی بھی، ٹیپ کو لیں؛ وہ سب کے سب ہی خُداوند یوں فرماتا ہے، اور خُدا کی آواز کو آپکو کامل کرتا ہوئے دیکھیں جبکہ وہ آپکو اسکے بہت جلد آنے کے لیے تیار کرتی ہے۔
برادر جوزف برینہم
Psalm 86:1-11
St. Matthew 16:1-3
وہ خود کر متحد کر رہی ہے۔ اور وہ تیار رہی ہے۔ کیوں؟ وہ دلہن ہے۔ یہ درست ہے۔ اور وہ اپنے دلہا کے ساتھ متحد ہورہی ہے، غور کریں، اور دلہا کلام ہے۔”ابتدا میں کلام تھا، اور کلام خُدا کے ساتھ تھا، اور کلام ہی خُدا تھا۔ اور کلام مجسم ہوا اور ہمارے درمیان رہا۔“