25-0921 فردِجُرم

پیغام: 63-0707E فردِجُرم

PDF

BranhamTabernacle.org

اے بری کیے گئے،

اب دیکھیں، وہاں، ’’ اُنہوں نے،“ اُس میں جو گنہگار نہیں تھا۔’’ اُنہوں نے،“ جو کہ، اُس وقت کی کلیسیا تھی، اُنہوں نے اُس شخص میں غلطی ڈھونڈھی جو کہ کلام تھا۔ کیا یہ درست ہے؟ اُنہوں نے اُس آدمی میں غلطی نکالی جو کہ کلام تھا۔ اب وہ اس کلام میں بھی غلطی نکال رہے ہیں جو انسان کے ذریعے کام کر رہا ہے۔

ابتد سے ہی دُنیا نے اسے نظر اندراز کیا ہے، رد کیا ہے، اور کلام کے ساتھ ٹھہرے رہنے کے لیے انکار کیا ہے صرف اپنی روایات، اپنے عقیدے، اور اپنے خیالات رکھنے کے لیے۔ وہ ہمیشہ ہی خُدا کے پروگرام کو مس کر جاتے ہیں؛ خُدا، انسانی شکل میں، جو کہ کلام تھا، اور اب وہ کلام انسان کے وسیلہ کام کررہا ہے۔

لیکن ہمارے زمانہ میں اُس نے کہا،” میرا ایک چھوٹا گروہ ہوگا، تھوڑے سے جنہیں میں نے چُنا ہے۔ وہ مجھ میں ابتد ہی سے تھے۔ اُنہوں نے مجھے قبول کیا اور میرے کلام پر ایمان رکھا اور اُس آدمی پر بھی جسے میں نے اپنا کلام ظاہر کرنے کے لیے چُنا تھا۔ وہ اُنکے لیے میری آواز ہوگی۔“

” وہ میری آواز کا اعلان کرنے میں شرمندہ نہیں ہونگے۔ وہ دُنیا کو یہ بتانے میں شرم نہیں محسوس کرینگے کہ میں زمین پر واپس آیا ہوں اور میں نے اپنے آپکو انسانی جسم میں مجسم کر لیا ہے جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ کرونگا۔ اس مرتبہ وہ انسان کی پوجا نہیں کرینگے، لیکن وہ میری پرستش کرینگے، جو کہ کلام ہے، اور اُسکی جو کہ اُس آدمی کے وسیلہ بولا گیا ہے۔ وہ مجھ سے پیار کرینگے اور اپنے بدن کے ہر ذرے سے میرا اعلان کرینگے۔“

” اسی لیے، میں نے اُنہیں سب کچھ دیا ہے جو کہ اُنہیں دلہن بننے کے لیے چاہیے ہے۔ میں نے اپنے کلام سے اُنہیں مضبوط کیا ہے؛ کیونکہ وہی میرا جسم میں کلام ہیں۔ اگر اُنہیں شفا چاہیے، تو وہ میرے کلام کو بولتے ہیں۔ اگر اُنکے سامنے کوئی ایسا پتھر ہے جو کہ اُنکے لیے روکاوٹ بنتا ہے، تو وہ میرا کلام بولتے ہیں۔ اگر اُنکا کوئی بچہ اُن سے دور ہوچکا ہے، تو وہ میرا کلام بولتے ہیں۔ اُنہیں جس کسی چیز کی بھی ضرورت ہوتی ہے، وہ میرا کلام بولتے ہیں، کیونکہ وہی میرا کلام ہیں جو کہ جسم ہے۔“

”وہ جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں، کیونکہ میں نے اپنا آپ اُن پر ظاہر کیا ہے۔ وہ میرے کلام کے ساتھ سچے اور وفادار ٹھہرے رہے ہیں اور میری آواز کے چوگرد اکھٹے ہو رہے ہیں۔ کیونکہ وہ میری آواز کو جانتے ہیں، میرے کلام کو، اور میرے رُوح اُلقدس کو بھی۔ پس وہ جانتے ہیں، جہاں کہیں بھی کلام ہے عقاب وہی اکھٹے ہوتے ہیں۔“

جبکہ اُسکا نبی اُسکے کلام کو بولتا ہے اور اس نسل کو مجرم ٹھہرتا ہے کہ اُنہوں نے یسُوع مسیح کو دوبارہ مصلوب کردیا ہے اور وہ اعلان کرتا ہے کہ یہ تباہ ہوجائیں گے، پس دلہن شادمانی کررہی ہے۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم ہی اُسکی دلہن ہیں جس نے اُسکے کلام کو قبول کیا ہے اور حاصل کیا ہے۔ ہم دل کی تہہ گہرائیوں سے پکار کر کہتے ہیں:

خُداوند، میں تیرا ہوں۔ میں اپنے آپکو اس مذبح پر لاتا ہوں، اور جتنا میں جانتا ہوں اُتنا اپنے آپکو پاک بناتا ہوں۔ خُداوند، ساری دُنیا کو مجھ سے نکال دے۔ میرے اندر سے ساری فانی چیزیں نکال کر؛ مجھے لافانی چیزیں بخش دے، جو کہ خُدا کا کلام ہے۔ ہونے دے کہ میں کلام کے ساتھ اس قدر قریب ہوکر جی سکوں، جب تک کہ کلام مجھ میں، اور میں کلام میں نہ آجاؤ۔ خُداوند، یہ بخش دے۔ ہونے پائے کہ میں اس سے نہ مڑ سکوں۔

پس یہاں زندگی بھی ہے، اور یہاں موت بھی ہے۔ یہاں ٹھیک راستہ بھی ہے، اور پھر غلط راستہ بھی ہے۔ یہاں پر سچائی بھی ہے، اور پھر یہاں جھوٹ بھی ہے۔ یہ میسج، یہ آواز، یہی خُدا کا آج کے لیے کامل مہیاہ کردہ راستہ ہے۔ خُدا کی عظیم دلہن آ اور ہمارے ساتھ جڑ جبکہ ہم اُسکے ظاہر شدہ کلام کے چوگرد اکھٹے ہوتے ہیں اور پیغام کو سنتے ہیں: فرد جرم 63-0707M.

برادر جوزف برینہم