25-0824 عشائے ربانی

پیغام: 65-1212 عشائے ربانی

PDF

BranhamTabernacle.org

اے واحد شناخت شدہ کلام کی دلہن،

ہم آج کے زمانہ کے شناخت شدہ کلام کے لیے رُوح اُلقدس کے کتنے شکرگزار ہیں۔ بہت سے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مانتے ہیں کہ برادربرینہم خُدا کے نبی ہیں جو خود سے وعدہ شدہ کلام کو پورا کرتے ہیں، لیکن کلام کا حقیقی مکاشفہ اور خُدا کا پروگرام ان سے چھپا ہوا ہے۔

ہر ایک میسج کے لیو لیٹر کے ساتھ جو کہ دلہن سنتی ہے، خُدا تصدیق کرتا ہے کہ ہم آج کے مہیاہ کردہ راستہ ، جو کہ ٹیپس پر خُدا کی آواز ہے اُسے سننے کے وسیلہ ہم اُسکی کامل مرضی میں ہیں۔

اور ہمیں اُسکے پیچھے چلنا چاہیے، کیونکہ یہی ابدی زندگی کی راہ ہے۔ پس یہ خُدا کی لیڈر شپ ہے؛ کہ پاک رُوح کے وسیلے ثابت شدہ وقت کے کلام کے ساتھ چلیں۔

پس ابدی زندگی کا واحد راستہ یہ ہے کہ: رُوح اُلقدس آپکی رہنمائی کرے تا کہ آپ شناخت شدہ کلام کی پیروی کرسکیں۔ پس آج کے زمانہ میں کس کے پاس شناخت شدہ کلام ہے؟ خُدا نے اپنے کلام کی ترجمانی کے لیے کس کو چُنا؟ کسے خُدا نے کہا کہ یہ آج کے زمانہ کے لیے میری آواز ہے؟ خود خُدا نے کس کو کہا کہ آج کے زمانہ کے لیے میری دلہن کی رہنمائی کرنے والا ثابت شدہ کون ہے؟ پس یہ خدمت کیا ہے؟

اور جیسا کہ میں نے کہا ہے، جب اُس چھوٹے عقاب نے دلہے کی آواز کو سنا، تو وہ اُسکے پاس گیا، جو کہ مسح شدہ، اور آخری زمانہ کے لیے خُدا کے کلام کا شناخت شدہ تھا۔
نوح اپنے زمانہ کے لیے شناخت شدہ کلام تھا۔
موسٰی اپنے زمانہ کے لیے شناخت شدہ کلام تھا۔
پس یوحنا بھی شناخت شدہ کلام تھا

وہ چاہیں جتنا مرضی اسے گھومانے کی کوشش کریں یا چاہیں جو مرضی اسکا ترجمعہ کریں، لیکن:

ولیم مرئین برینہم ہی آج کے زمانہ کے لیے شناخت شدہ کلام ہے!!

پس یہ خُدا کی لیڈر شپ ہے؛ کہ پاک رُوح کے وسیلے ثابت شدہ وقت کے کلام کے ساتھ چلیں۔

پس خُدا کی شناخت شدہ آواز کو چرچ میں چلانا سب سے ضروری چیز نہیں ہے جو کہ دلہن کرسکتی ہے؟ کیا یہ ضروری ہے کہ کسی دوسری آواز کو سنا جائے؟

کیا یہ کوئی آدمیوں کا گروہ اور اُنکی خدمت ہے جو کہ دلہن کو متحد کریگی اور اُنکی رہنمائی کریگی؟ کیا دلہن اُس سے متحد ہوگی کہ منسڑی کیا کہتی ہے؟ پس اُن میں سے ہر ایک کچھ مختلف بات ہی کرتے ہیں، تو پس ہم کس بات کو ترجیح دیں؟

پس میسج کی جو اُنکی ترجمانی ہے کیا اُس سے ہماری عدالت ہوگی؟ کیا اُنکے پاس آگ کا ستون ہے جو اُنکی منسڑی کی شناخت کرے؟ پس جو کلام کی اُنکی ترجمانی ہے کیا وہ آپکا مطلق ہے؟

نبی نے کہا ہے کہ دلہن متحد ہوگی۔ پس اپنے آپ سے پوچھیں، وہ کونسی ایسی چیز ہے جو کہ اس نبوت کو پورا کریگی اور پھر خُداوند آئے گا اور دلہن اُٹھا لی جائے گی؟

اور تب، جب خُدا کے لوگ دوبارہ اکھٹے ہونے شروع ہو جائیں گے، پھر وہاں اتحاد ہوگا، وہاں طاقت ہوگی۔ سمجھے؟ اور جب بھی خُدا کے لوگ مکمل طور پر اکھٹے ہوجائیں گے، میں ایمان رکھتا ہوں کہ تب ہی اُٹھایا جانا ہوگا۔ جب پاک رُوح اکھٹا کریگا تب ہی اُٹھائے جانے کا وقت ہوگا۔ وہ-وہ یقینا، اقلیت ہی ہوگی، لیکن ایک عظیم اجتماع ہوگا۔

پس کیا خُدا کے شناخت شدہ نبی کے علاوہ، کسی انسان کی منسڑی کے چوگرد ایک عظیم جماعت اکھٹی ہوگی؟ کیا یہ خادمین کا کوئی گروہ ہوگا کیونکہ کچھ Fivefold کے خادمین کہتے ہیں کہ آپکو خُدا کی آواز کو کبھی بھی چرچ میں چلانا نہیں چاہیے، یہ غلط ہے۔ پھر کیا وہ دلہن کی رہنمائی کرینگے؟

برائے مہربانی میری مدد کریں! مجھے کس خادم کی بات کو ماننا چاہیے، کیونکہ میں اُس عظیم جماعت میں متحد ہونا چاہتا ہوں۔

کچھ کہتے ہیں کہ سات گرجوں کے Fivefold خادم دلہن کو کامل کرینگے۔ کچھ Fivefold کے خادم کہتے ہیں کہ ONE-MAN منسڑی کے دن گذر چکے ہیں۔ کچھ Fivefold کے خادم کہتے ہیں کہ ہمیں دوبارہ پینتیکوست کی طرف جانا ہے۔ کچھ کہتے ہیں کہ میسج مطلق نہیں ہے۔ کچھ کہتے ہیں کہ اگر آپ ٹیپس کو پلے کرتے ہیں تو پھر آپ الوہیت والے ایماندار ہیں۔ یہ سب کچھ نہ کچھ مختلف کہتے ہیں، اور ان سب کے پاس مختلف ترجمانی ہے، مختلف خیالات ہیں، لیکن ان میں سے ہر ایک یہی کہتا ہے کہ انکی رہنمائی رُوح اُلقدس کر رہا ہے۔

مجھے کس Fivefold کے خادم کو ماننا چاہیے؟ جب تک کہ میں ’’اپنے‘‘ Fivefold پاسٹر کو مان رہا ہوں، تو میں کیا دلہن ہونگا؟ پس Fivefold خادمین کے بہت سے مختلف ’’ گروہ‘‘ ہیں۔ پس یہ بیس خادم اکھٹے ہوتے ہیں اور عبادات کرتے ہیں، لیکن باقی بیس خادمین سے متفق نہیں ہیں جو کہ اپنی عبادات کر رہے ہیں… میں کونسی عبادات میں جاؤں جہاں میں کامل اور متحد ہونگا… اُن میں سے کسی میں… یا اُن ساری میں؟

اور لوگ یہ ایمان رکھتے ہیں کہ اُلھجن ہی دلہن کو متحد اور کامل کریگی؟ پس اُن میں سے ہر ایک یہی کہتا ہے کہ وہ سچے خُدا کے بلائے گئے Fivefold کے خادم ہیں۔ لیکن وہ آپکی رہنمائی رُوح اُلقدس کی حقیقی لیڈرشپ تک نہیں کررہے، وہ پس آپکو اپنی طرف اور اپنی منسڑی کی طرف رہنمائی کررہے ہیں۔

میرے مطابق، آپکو یہ جاننے کے لیے مکاشفہ کی بھی ضرورت نہیں ہے کہ یہ چیز کبھی بھی پوری دلہن کو متحد اور اُسکی رہنمائی نہیں کرسکتی۔ صرف کلام ہی دلہن کو متحد کریگا، اور وہ خود خُدا کی آواز ہے جو کہ ٹیپس پر ہے۔

بھائیوں اور بہنوں، بہتر ہے کہ آپ جاگ جائیں اگر آپ اُس پاسٹر کی پیروی کررہے ہیں جو کہ صرف کلام سنا رہا ہے اور کلام کی حوالے دے رہا ہے، پس یہ بہت ہی شاندار ہے اور اُسے ایسا ہی کرنا چاہیے، لیکن وہ آپکو یہ نہیں بتا رہا، اور سب سے ضروری کام، نہیں کرر رہا، اور وہ ٹیپس پر جو خُدا کی آواز ہے اُنہیں چرچ میں چلا رہا۔

برادر برینہم نے ہمیں بتایا ہے:

اب، ہمیں فقط تین فطری الٰہی حکم ماننے کے لیے دیئے گئے ہیں: اُن میں سے پہلا عشائے ربانی ہے، پھر پاؤں دھونا ؛ اور پانی کا بپتسمہ ہے۔ بس یہی تین چیزیں ہیں۔ یہی تین کی، کاملیت ہے، سمجھے۔

میں چاہتا ہوں کہ ہم اس اتوار خُداوند کی مرضی سے عشائے ربانی اور پاؤں دھونا کریں۔ جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کیا ہے، میں آپکی حوصلہ افزائی کرونگا کہ آپ اپنے لوکل ٹائم کے حساب سے 5:00 بجے شروع کریں۔ حالانکہ برادر برینہم نے کہا ہے کہ تمام رسول جب ہی اکھٹے ہوتے تھے تو وہ پاک عشا کیا کرتے تھے، لیکن اُس نے ترجیج دی ہے کہ اسے شام کے وقت کیا جائے، اور جبکہ اسے عشائے ربانی کہا جاتا ہے۔

پیغام اور پاک عشا کی عبادت وائس ریڈیو پرہوگی، اور ڈاؤن لوڈ کے لیے لنک بھی دیا جائے گا، اُن لوگوں کے لیے جو اتوار کی شام کو وائس ریڈیو تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔

برادر جوزف برینہم۔