25-0810 جدید واقعات پیشنگوئی سے واضح ہوجاتے ہیں

پیغام: جدید واقعات پیشنگوئی سے واضح ہوجاتے ہیں 65-1206

PDF

BranhamTabernacle.org

اے سچی اور زندہ دلہن،

پس یسُوع، جو کہ خود کلام تھا، جب وہ زمین پر آج سے دو ہزار سال پہلے آیا، وہ بالکل اُسی طرح آیا جیسے اُسکی بابت فرمایا گیا تھا کہ وہ آئے گا، بطور نبی۔ اُسکا کلام اس چیز کی شناخت کرتا ہے، کہ اس سے پہلے کہ وہ دوبارہ آئے، تو یسُوع مسیح کا مکمل ظہور دوبارہ ایک بار پھر سے انسانی جسم میں آئے گا، جو کہ ایک نبی ہوگا۔ پس وہ نبی آچکا ہے، اور اُسکا نام ولیم میرین برینہم ہے۔

کیسے کوئی اس چیز کو پہچان نہیں پاتا کہ خُدا کی آواز کو براہ راست ٹیپس کے وسیلہ سننا خُدا کی کامل مرضی نہیں ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ کلام ہمیشہ نبی کے پاس ہی آتا ہے؛ پس یہ کسی اور طریقے سے نہیں آسکتا۔ پس اسے خُدا کے چینل کے وسیلہ ہی آنا ہے جسکے متعلق اُس نے ہمییں پہلے سے بتا دیا تھا۔ ایک ہی راستہ ہے جسکے وسیلہ وہ آسکتا ہے۔ خُدا صرف اُسی طریقے سے جنبش کرتا ہے جس طریقے سے اُس نے وعدہ کیا ہوتا ہے کہ وہ کریگا۔ وہ کبھی بھی اُس طریقے میں ناکام نہیں ہوتا جو کہ اُس نے ٹھہریا ہوا ہوتا ہے۔

اُن میں سے سب نے ایک ہی چیز کھائی، وہ سب رُوح میں ناچے، اُن سب کے پاس ہر چیز ایک ہی جیسی تھی؛ لیکن جب اسکے الگ ہوجانے کا وقت آیا، تو کلام نے الگ کیا۔ پس آج بھی ایسا ہی ہے! کلام الگ کر رہا ہے! جب وقت آتا ہے، تو اُس نے کہا،’’ دیکھو، یہاں، ہیں ہم۔‘‘

ہم اُس وقت کو اب دیکھ پا رہے ہیں، پس کلام الگ کر رہا ہے۔ دلہن پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ نبی کو ہی سامنے رکھتے ہیں جب وہ کہتی ہے، ’’ پس دوسرے بھی ہیں جنہیں خُدا نے بلایا ہے، وہ رُوح اُلقدس یافتہ شخص ہیں جنہیں دلہن کی رہنمائی کے لیے آج بلایا گیا ہے۔ پس آپکو ٹیپس سے بڑھ کر کچھ چاہیے۔ خُدا نے کلیسیا کی رہنمائی کے لیے خادم چُنے ہیں۔‘‘

’’تم یہ سوچنے کی کوشش کررہے ہو کہ پورے گروہ میں صرف تم ہی مقدس ہو۔ پوری جماعت مقدس ہے!‘‘ خُدا نے اس طرح کا برتاؤ کبھی نہیں کیا۔ اُسے اس سے بہتر علم ہونا چاہیے تھا۔ اور اُس نے کہا،’’ بھئی، ساری جماعت ہی مقدس ہے۔ تم صرف خود کو بنانے کی کوشش کررہے ہو….‘‘ اگر آج ہم یہ کہیں گے، تو سڑک جیسا اظہار ہے،’’ ساحل سمندر پر اکیلے کنکر جیسا ہے۔‘‘
موسیٰ جانتا تھا خُدا نے اُسے وہاں اس کام کے لیے بھیجا ہے۔

خُدا نے دلہن کی رہنمائی کے لیے واقعی ہی رُوح اُلقدس یافتہ خادم رکھیں ہیں؛ پس اُنکا کام ہے لوگوں کی رہنمائی خُداوند یوں فرماتا ہے تک کرنا، نبی پیامبر کی جانب کرنا۔ کیونکہ میسج اور پیامبر ایک ہی ہیں۔ یہی خُدا کا کبھی نہ تبدیل ہونے والا آج کے لیے مہیاہ کردہ راستہ ہے، اور یہ ہمیشہ سے ایسے ہی رہا ہے۔

اس لیے کہ اُنہوں نے ایک غلط شخص کو سنا۔ جبکہ موسیٰ، خُدا کا تصدیق شدہ تھا، اور اُن کو وعدہ کی سرزمین کی راہ دکھانے والا تھا، اور بہت دور تک وہ ٹھیک آگئے تھے، لیکن پھر آگے وہ اُسکے ساتھ نہ چل پائے۔ اب ایماندار اسے دیکھ سکتے ہیں، لیکن بے ایمان اسے نہیں دیکھ سکتے کہ یہ تصدیق شدہ ہے۔

نہ کہ آپ صرف اس عظیم آخری وقت کے مکاشفہ کو قبول کرنے کے لیے چُنے گئے تھے، لیکن خُدا نے، اپنے ذخیرہ کردہ خوراک کے وسیلہ جو کہ ٹیپس ہے، اُس نے اپنی پیاری دلہن سے لاننز کے درمیان باتیں کی۔

پھر اگر آپ خُدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، تو آپ ہمیشہ سے خُدا میں تھے۔ لیکن وہ جانتا تھا کہ کونسی جگہ اور کونسے وقت میں آپ لگائے جائیں گے۔ اسی لیے اب آپ ایک مخلوق بنتے ہیں، یعنی خُدا کا بیٹا، خُدا کا ظاہر شدہ بیٹا یا بیٹی تا کہ اس گھڑی کے چیلنج کو قبول کیر پائیں تاکہ اس گھڑی کے زندہ خُدا اور سچائی کو ثابت کر پائیں، یعنی وہ پیغام جو اس وقت آرہا ہے۔ یہ سچ ہے! بنائے عالم سے پیشتر آپ طے ہوچکے تھے۔

یہ کیا ہی لائنز کے درمیان کا دلہن کے لیے لیو لیٹر ہے، جلال ہو!!! نہ کہ صرف اُس نے ہمیں بنائے عالم سے پیشتر جانا اور چُنا، بلکہ اُس نے ہمیں بتایا کہ اُس نے ہمیں آج کے لیے اُسکے ظہور کردہ بیٹے اور بیٹیاں ٹھہریا ہے۔ اُس نے ہمیں آج زمین پر رکھا، اور ہمیں تمام مقدسین سے بڑھ کر رکھا جو کہ ابتد سے تھے، کیونکہ وہ جانتا تھا کہ ہم اس زمانہ کے چلینج کو قبول کریں گے تا کہ اُس حقیقی اور سچے خُدا کی اس زمانہ میں شناخت کرسکیں، اور اُس پیغام کی جو کہ اس زمانہ میں آیا ہے۔

ہم خُدا میں ہی تھے، ایک جین میں، کلام میں، ابتد ہی سے ہم اُسکی خاصیت تھے، لیکن اب ہم اکھٹے مسیح یسُوع کے ساتھ آسمانی مقاموں میں بیٹھ رہے ہیں، اور اُسکے ساتھ اُسکے کلام کے وسیلہ بات کر رہے ہیں، اُسکے کلام کے وسیلہ ہی، جبکہ ہم ہی اُسکا کلام ہیں، اور یہ ہماری جانوں کے لیے خوراک ہے۔

ہم کبھی بھی، اور نہ کبھی، کسی چیز کو اپنی زندگیوں میں آنے دیں گے، سوائے خُدا کے پاکیزہ کلام کے۔ ہم پہچان گئے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ یہی خُدا کا آج کے زمانہ کے لیے مہیاہ کردہ راستہ ہے۔

ہم پسند کریں گے کہ آپ ہمارے ساتھ اس اتوار 12:00 بجے، جیفرسین ویل ٹائم پر جُڑیں، جبکہ ہم واحد آواز کو سنتے ہیں، اُس خُدا کی آواز کو جو کہ ٹیپس پر ہے، پس آپ کلام کی ہر ایک بات، آمین کہہ سکتے ہیں۔

برادر جوزف برینہم

پیغام: جدید واقعات پیشنگوئی سے واضح ہوجاتے ہیں 65-1206

کلام سننے سے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:
Genesis 22
Deuteronomy 18:15
Psalms 16:10 / 22:1 / 22:18 / 22:7-8 / 35:11
Isaiah 7:14 / 9:6 / 35:7 / 50:6 / 53:9 / 53:12 / 40:3
Amos 3:7
Zechariah 11:12 / 13:7 / 14:7
Malachi 3:1 / 4:5-6
St. Matthew 4:4 / 24:24 / 11:1-19
St. Luke 17:22-30 / 24:13–27
Hebrews 13:8 / 1:1
St. John 1:1
Revelation 3:14-21 / 10:7