اے خُدا کی برگزیدہ خاتون،
اسکے ارد گرد کوئی راستہ نہیں ہے، آپ ہی خُدا کا رُوحانی جین ہے، اور اُسکے خیالات کی صفات کا اظہار ہیں، اور بنائے عالم سے پیشتر آپ اُس میں تھے۔
ہم مزید آگے نہیں جاسکتے، ہم بالکل اُس اناج کی طرح ہے جو کہ زمین میں گیا تھا۔ ہمارے پاس دلہن کی صورت میں ہوتے ہوئے بالکل وہی یسُوع ہے، بالکل وہی طاقت ہے، بالکل وہی کلیسیا ہے، اور وہی زندہ کلام ہے جو کہ ہمارے اندر ٹھیک سر تک مجسم ہے، اور جو کہ آمد ثانی کے لیے تیار ہے۔
اُس نے ہمیں بتایا کہ ہم رُوحانی موت کی وجہ سے، اپنے پہلے ملاپ سے الگ ہوچکے ہیں، اور نئے سرے سے پیدا ہوا ہیں، یہ ہماری دوبارہ، اپنے نئے رُوحانی ملاپ سے شادی ہوئی ہے۔ مزید فطری زندگی یا دُنیاوی چیزیں نہیں ہیں، لیکن ابدی زندگی ہے۔ وہ جرثومہ جو کہ ہم میں شروع ہی سے تھا، اُس نے ہمیں تلاش کر لیا ہے!
اسکا کیا مطلب ہے؟ یہ کہ ہماری پُرانی کتاب ہمارے پُرانے ملاپ کے ساتھ جا چکی ہے، اور وہ منتقل ہو گئی ہے۔ اب وہ خُدا کی ’’نئی کتاب‘‘ ہے؛ زندگی کی کتاب نہیں…نہیں،نہیں،نہیں…بلکہ برّہ کی کِتابِ حیات۔ وہ جنکا چھٹکارا برّہ نے دیا ہے۔ یہ ہمارا نکاح نامہ ہے جہاں ہمارا حقیقی ابدی جرثومہ اسے پکڑ لیتا ہے۔
کیا آپ تیار ہیں؟ یہاں ہیں پھر۔ بہتر ہے کہ آپ اپنے آپکو چُھٹکی کاٹے اور شور مچانے کے لیے تیار ہوجائیں، اور چِلا کر، جلال ہو، ہلیلویاہ، اور خُداوند کی تعریف ہو کہیں، یہ ڈبل بندوق کی نالی ہے اور اس میں آسمانی گولی بھری ہوئی ہے۔
’’کیا آپکے مجھے بتانے کا یہ مطلب ہے کہ میری پُرانی کتاب جس میں میری ساری غلطیاں تھیں، اور میری تمام ناکامیاں تھیں…‘‘ وہ سب خُدا نے بھول جانے والے سمندر میں پھینک دی ہیں، اور آپکو صرف معاف ہی نہیں کیا گیا، بلکہ آپکو راستباز ٹھہرایا گیا ہے…جلال ہو! ’’آپ راستباز ہیں۔‘‘
پس اسکا کیا مطلب ہے؟ یہ کہ آپ نے خُدا کی نظروں میں یہ کبھی کیا ہی نہیں تھا۔ اور آپ خُدا کے سامنے بالکل کامل کھڑے ہیں۔ جلال ہو! یسُوع، جو کہ کلام ہے، اُس نے آپکی جگہ لے لی۔ اور وہ آپ بن گیا، تا کہ، آپ جو کہ ایک گندے گنہگار تھے، آپ اُسکی مانند بن جائیں، یعنی کہ کلام۔ ہم ہی کلام ہیں۔
یہ ہمیں اُسکا چھوٹا جرثومہ بناتا ہے جو کہ ابتدا ہی سے مقرر کیا گیا تھا۔ ہم کلام پر کلام، اور کلام، اور کلام، اور کلام بنتے جا رہے ہیں، اور مسیح کے قدوقامت میں پوری طرح آرہے ہیں تا کہ وہ آکر ہمیں اپنی دلہن بنا سکے۔
اب کیا واقع ہونے جا رہا ہےَ؟
پوری دُنیا میں سے، اُسکے کلام کے چوگرد یہ مسیح کی دلہن کا پوشیدہ ملاپ ہے۔
یہ ہر ایک قوم میں جا رہا ہے۔ نیو یارک میں، اب گیارہ بج کر پچیس منٹ ہو چکے ہیں۔ اور فلاڈیلفیا میں اور اُسکے چوگرد، وہ عزیز مقدسین، اور چرچز، ٹھیک اس پیغام کو سن رہے ہیں۔ حتی کہ میکسیکو میں، اور اُسکے نیچے کی جانب کینیڈا میں اور اُسکے چوگرد بھی۔ یہاں سے دو سو میل دور بھی، شمالی امریکی میں، اور تقربیاً ہر ایک جگہ، لوگ اس وقت، پیغام کو سن رہے ہیں۔ ہزاروں کی تعدد میں لوگ اسے سن رہے ہیں۔
اور یہی میرا آپکو پیغام ہے، کلیسیا، یہ اتحاد ہے، اور کلام کے وسیلہ رُوحانی اتحاد ہے۔
اُس نے کہا کہ یہ مسیح اور اُسکی کلیسیا کا پوشیدہ ملاپ ہے، اور یہ ٹھیک اب واقع ہو رہا ہے۔ جسم کلام بن رہا ہے، اور کلام مجسم ہو رہا ہے۔ ہم ہی ظہور شدہ، اور مقرر شدہ ہیں؛ بالکل جس طرح بائبل نے کہا تھا کہ ایسا ہوگا، اور یہ اب ہو رہا ہے، دن بہ دن ہم میں سے ہر ایک میں۔
خُدا کی کلیسیا نیکوکار کلیسیا ہوگی۔ جو کہ اُسکی سچی، ایماندار، کلام کی دلہن ہوگی۔ ہم ہی ہمارے خُداوند یسُوع مسیح کی برگزیدہ خاتون ہیں۔
یہ کونسا وقت ہے؟ جناب؟
ہمارے پاس اس آخری زمانہ میں مکاشفہ ہے، کہ خُداوند خُدا کا پیغام ہی دلہن کو اکھٹا کریگا۔ اسکا وعدہ کسی بھی اور زمانہ میں کیا نہیں گیا۔ یہ وعدہ فقط ہمارے زمانہ میں ہی کیا گیا ہے: ملاکی 4، لوقا 17:30، مقدس یوحنا 14:12، یوایل 2:38۔ یہ تمام وعدہ بالکل ایسے ہی ہیں جیسے یوحنا بپتسمہ دینے والے نے کلام میں اپنی شناخت کروائی تھی۔
ان حوالہ جات کو کس نے پورا کیا؟
اُسکے زورآور ساتویں فرشتے نے، جو کہ ولیم میرئین برینہم ہے۔ ہمارا خُدا ایک پیٹرن میں ہی چلتا ہے۔ اُس نے ہمیشہ اسے پیڑن میں ہی کیا ہے۔ اور اُس نے وہی چیز آج اس زمانہ میں بھی کی ہے، اور اس آخری زمانہ کے نبی کے وسیلہ اپنی نیکوکار دلہن کو باہر بلایا ہے اور اُسے اکھٹا کیا ہے۔
دلہن کیا ہی جلالی وقت جی رہی ہے۔ ہر ایک ملاقات عظیم اور عظیم تر ہی ہوتی جارہی ہے، اور میٹھی اور مزید میٹھی ہوتی جارہی ہے۔ آج سے پہلے ایسا وقت کبھی نہیں آیا۔ کیونکہ تمام شک ختم ہوچکے ہیں۔
آئیں اور ہمارے ساتھ جُڑے جبکہ ہم وعدہ کیے گئے کلام کو سنتے ہیں، جو کہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم کون ہیں اور ہمارے زمانہ میں اس وقت کیا واقع ہو رہا ہے۔ مسیح کی دلہن کا پوشیدہ ملاپ 65-1125۔
برادر جوزف برینہم
حوالہ جات:
مقدس متی 24:24
مقدس لوقا17:30 / 23:27-31
مقدس یوحنا 14:12
اعمال 2:38
رُومیوں 5:1 / 7:1-6
2:14تیمِتھُیس دوسرا
پہلا یوحنا 2:15
پیدایش 4:16-17 / 25-26
دانی ایل 5:12
یوایل 2:28
ملاکی 4