Message: 65-0219 آج کے دِن یہ نوِشتہ پُورا ہُوا
اے سپر شاہی نسل،
وہ وقت جسکا ہم نے بے صبری سے انتظار کیا ہے اور جسکے ہم منتظر رہیں ہیں وہ آخرکار آچکا ہے۔ ہم پہنچ چکے ہیں۔ ہم اپنی آنکھوں کے سامنے اسے کھلتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ ہر روز ہی نبوت پوری ہورہی ہے، اور ہم یہ کہہ سکتے ہیں: آج کے دن یہ ںوشتہ ہماری آنکھوں کے سامنے پورا ہوا۔
پس مکاشفہ کے وسیلہ تحریک کس قدر دلہن کے درمیان واقعہ ہورہی ہے۔ ہر ایک پیغام جو ہم سنتے ہیں، ہم اپنے دلوں اور رُوحوں میں اس چیز کو محسوس کرتے ہیں، ”خُداوند، اس سے بڑھ کر عظیم اور شاندار کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟“ پھر وہ ایک بار دوبارہ سے ہمارے درمیان آیا اور ہمیں مسح کیا جبکہ ہم نے اُسکی آواز کو ہمیں پکارتے ہوئے سنا اور کہا، ”تو میری پیاری ہے۔ میں نے تجھے دلہن ہونے کے لیے چُنا ہے۔ جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا، میں تیرے لیے آرہا ہوں۔ میں اپنے راستہ پر ہوں۔ بہت جلد ہم اکھٹے ابدیت میں ہونگے۔“
ہم پوری دُنیا میں سے چلا رہے ہیں، اور آسمان کو اپنے ہلیلویاہ، جلال، تعریفوں، اور اُسکی پرستش سے بھر رہے ہیں۔ شیطان ہار چکا ہے۔ باپ نے ہمارے تمام شک، تمام غیر یقینی صورتحال، تمام اندازوں کو دور کردیا ہے۔ ہم اپنے پورے دل اور جان سے یہ اعلان کرسکتے ہیں، کہ ہم ابرہام کی سپر شاہی نسل ہیں۔ اور شاہی وعدہ شدہ بیٹے کی شاہی دلہن ہیں۔
خُداوند کی حضوری اتنی شاندار ہے جبکہ وہ اپنا کلام ہم پر اس طرح آشکارا کرتا ہے جیسے اُس نے پہلے کبھی نہ کیا ہو۔ اُس نے اپنی دلہن کو اپنے کلام کے وسیلہ اکھٹا متحد کرلیا ہے، اور ہمیں ایک ذہن اور ایک ایمان میں بطور ایک یونٹ رکھ دیا ہے، اور خُدا کی آواز کو سننا جبکہ وہ ہم سے بات کرکے ہمیں اپنے کلام کے وسیلہ کامل کرتا ہے۔
ہر ایک پیغام جو ہم سنتے ہیں وہ ایک فواری کنویں کی طرح ہے جو ہماری رُوح کے اندر پھٹ رہا ہے؛ اور ہمیں مزید دھیکل رہا ہے، اور مزید دھیکل رہا ہے، اور خُدا کے تخت سے تازہ اُچھل رہا ہے۔ ہم پی رہے ہیں اور پی رہے ہیں اور پی رہے رہیں، جبکہ ہماری رُوحیں تازہ ہورہی ہیں۔
میرے بھائیوں اور بہنوں، ہم کلام کی تکمیل ہیں جہاں وہ کہتا ہے کہ اُسکے پاس ایک کلام کی کنواری دلہن ہوگی۔ ہم ہیں وہ: آج کے دن یہ نوشتہ پورا ہوا۔
خُدا نے خود آسمان سے اپنے ساتویں فرشتہ سے بولا اور کہا، ”جیسے یوحنا بپتسمہ دینے والے نے مسیح کی پہلی آمد کی راہ تیار کی، تیرا پیغام، پوری دُنیا میں مسیح کی دوسری آمد کی راہ تیار کریگا۔“ پس دلہن کہہ سکتی ہے: آج کے دن یہ نوشتہ پورا ہوا۔
کیا ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ خُدا کی آواز ہمارے زمانہ میں انسانی ہونٹوں کے وسیلہ بولی گئی ہے، ریکارڈ کی گئی ہے، ذخیرہ اور محفوط کی گئی ہے تاکہ وہ ہم میں سے ہر ایک سے بات کرسکے، اور یہ خُداوند یوں فرماتا ہے؟ اُس نے یہ ممکن کیا ہے کہ ہمیں کسی اور کے کلام کی، کسی اور کے سوچ کی، کسی اور کے خیالات کی ضرورت نہیں ہے، پس صرف بیٹھ جائیں اور اُسکی آواز کو براہ راست بات کرتا سنیں جبکہ وہ ہمیں اپنا خالص کلام بتاتا ہے۔
پس آج کیا واقعہ ہورہا ہے؟
اور وہی خُدا کا بیٹا SON جو مشرق میں آیا اور اپنی شناخت کروائی کہ وہ خُدا ہے اور جسم میں ظاہر ہوا، اور یہ خُدا کا وہی بیٹاSON ہے جو یہاں مغربی کرہ ارض میں موجود ہے، جو خود کو آج رات یہاں کلیسیا میں شناخت کروا رہا ہے، جو کل، آج، بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ اور بیٹے کی شام کی روشنی آچکی ہے۔ آج کے دن ہمارے سامنے یہ نوشتہ پورا ہوا۔
کیا ہم یہ کہنے اور ایمان رکھنے کے وسیلہ خُدا کی کامل مرضی میں ہیں: ”کہ دلہن کے لیے ٹیپس کو چلانا ہی خُدا کا مہیاہ کردہ راستہ ہے“؟
کیا ٹیپس کو سننے سے بڑھ کر کچھ اور عظیم ہوسکتا ہے؟
خُدا کی نمائندگی، ہمیشہ تین میں ہوتی ہے، جیسے میں نے گزری رات بتایا تھا۔ وہاں پر سدومی تھے، لوطی تھے، اور ابرہامی تھے۔ آج رات بھی یہی حالت ہے، دُنیا بالکل اُسی ترتیب میں موجود ہے۔
غور کریں، وہ ایک جو ابرہام کے ساتھ ٹھہرا رہا وہ خود خُدا تھا۔ باقی دو فرشتے پیامبر تھے۔
پس ٹیپس پر کون ہم سے بات کررہا ہے؟
میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔ اب اس ترتیب پر غور کریں۔ ابرہام نے اُس شخص کو جس نے اُس سے بات چیت کی تھی، ”ایلوہیم کہا تھا۔“ عبرانی لفظ ایلوہیم کا مطلب ہے، ”خود کفیل، جو ابدی ہستی ہو،“ ایلوہیم، یعنی کہ خُدا خود!
پس پریس پلے کرنا کتنا ضروری ہے؟
”کسی دن پاک رُوح آئیگا تو وہ بالکل یہی کلام کریگا، اور اُسکے خلاف بولا گیا ایک لفظ بھی کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔“ وہ آج کا زمانہ ہے، جس میں ہر ایک نوشتہ اکھٹا کیا گیا ہے۔ ”اس کے خلاف بولی گئی کوئی بھی بات؛ کبھی معاف نہ کی جائے گی نہ اس جہان میں اور نے آنے والے جہان میں۔“
ہمارے پچھلے ہفتے کے ہلیلویاہ اور خُداوند کی تعریفیں صرف اُس چیز کی تیاری تھی جو اس اتوار واقعہ ہونے جارہا ہے، جبکہ دلہن ایک بار پھر سے متحد ہوتی ہے اور خُدا کو سنتی ہے جبکہ وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ہماری یقین دہانی کرتا ہے کہ ہم اُسکے چُنے ہوئے ہیں، اور وہ بہت جلد آرہا ہے تا کہ ہمیں اُس عظیم شادی کی ضیافت میں لے کر جائے، اور پھر ہمارے مستقبل کے گھر میں۔
یہ وہی دن ہے جسے خُداوند نے مقرر کیا ہم اس میں شادمان ہونگے اور خوشی منائیں گے۔
بردار جوزف برینہم
پیغام: 65-0219 – ”آج کے دن یہ نوشتہ پورا ہوا“
Scriptures:
St. John 16th Chapter
Isaiah 61:1-2
St. Luke 4:16