25-1207 پھر یسُوع آیا اور بُلایا

Message: 64-0213 پھر یسُوع آیا اور بُلایا

PDF

BranhamTabernacle.org

اے کلام کی دلہن،

ہم تاریکی گھڑیوں میں جی رہے ہیں، لیکن تو بھی ہمیں کچھ ڈر نہیں ہے، کیونکہ اُستاد آچکا ہے۔ وہ آخری زمانہ میں اپنا کلام پورا کرنے کے لیے آچکا ہے۔ جو کہ وہ تھا، وہ آج بھی وہی ہے۔ جو اُسکا ظہور اور شناخت تب تھی، وہی بالکل آج بھی ہے۔ وہ اب بھی خُدا کا کلام ہی ہے، جو کہ خود اپنے عظیم ساتویں فرشتہ پیامبر کے انسانی جسم میں ظاہر ہوا اور ہم پر آشکارا کیا، کہ ہم اُسکی زندہ کلام کی دلہن ہیں۔

ہمارے پاس مزید بحث یا گڑبڑ کرنے کا وقت موجود نہیں ہے؛ ہم ان چیزوں سے نکل آئیں ہیں؛ اور ہم آگے بڑھ چکے ہیں، کیونکہ ہمیں آگے کو ہی جانا ہے۔ رُوحُ القُدس ہمارے درمیان آچکا ہے۔ خُداوند یسُوع رُوح کی صورت میں خود اپنے نبی کے وسیلہ آشکارا اور ظاہر ہوا ہے کہ وہی دلہن کے لے خُدا کی آواز ہے۔

اُس نے فرمایا کہ وہ آئے گا۔ اُس نے کہا کہ وہ ایسا کریگا۔ اُس نے کہا تھا کہ وہ آخری دنوں میں خود منظر پر آجائے گا اور اُن تمام چیزوں کو کریگا جو اُس نے جسم میں ہوتے ہوئے پہلی بار کی تھی، اور اب وہ یہاں انہیں کررہا ہے۔ آپ فقط کس چیز کے متعلق خوفزدہ ہیں؟ کسی بھی چیز سے نہیں!!!

ہم جلال کی جانب اپنے راستہ پر ہیں! کوئی بھی چیز ہمیں رُوک نہیں سکتی۔ خُدا اپنے کلام کی خود شناخت کریگا۔ مجھے نہیں پرواہ کہ کیا واقعی ہوگا۔ لیکن اب ایکشن کا وقت آچکا ہے۔ وقت آچکا ہے کہ آیا ایمان رکھیں یا پھر نہ رکھیں۔ وہ الگ کرنے والی لائن جو کہ ہر ایک آدمی اور عورت کے درمیان ہوتی ہے وہ آچکی ہے۔

ہم ایک مقصد کے لیے پیدا کیے گئے تھے۔ جب وہ روشنی آپ پر آگئی، تو اُس نے تمام اندھیرے کو آپ سے دور کردیا۔ جب آپ نے ٹیپس پر اُسکی آواز کو آپ سے بات کرتے ہوا سنا، تو کچھ واقعی ہوا۔ اُس نے آپکی رُوح سے بات کی۔ اُس نے کہا، ”اُستاد آچکا ہے اور آپکو بلا رہا ہے۔ مزید فکرمند نہ ہو، مزید خوفزدہ نہ ہو، میں تجھے پکار رہا ہوں۔ تو ہی میری دلہن ہے۔“

اے لوگوں، پُریقین رہیں! آدھے راستے سے واپس مڑنے کا موقع نہ لیں۔ خُدا کا ایک ہی پروگرام ہے: اور وہ اُسکا کلام ہے جو کہ ٹیپس پر ریکاڑد کیا گیا ہے۔ پس اُستاد آچکا ہے اور آپکو بلا رہا ہے۔ خُدا کے مہیاہ کردہ راستہ پر واپس آجائیں۔

پس اُستاد ایک بار پھر سے اپنی دلہن کو دُنیا کے چوگرد متحد کریگا جو کہ اُسکی آواز کے وسیلہ ہوگی۔ وہ ہماری حوصلہ افزائی کریگا، ہماری یقین دہانی کریگا، ہمیں شفا دیگا، اور اپنی عظیم حضوری کو ہمارے درمیان لاکر ہمیں بتائے گا:

اُستاد آچکا ہے اور وہ آپکو بلاتا ہے۔ اوہ، گنہگاروں، اوہ، بیمار لوگوں، کیا آپ نہیں دیکھتے ہیں کہ خُداوند بنی نوع انسان کی صورت میں، ایماندروں کے درمیان مجسم ہوا ہے؟ وہ اپنے ایمان رکھنے والے بچوں کی صحت کی جانب بلانے کے لیے آگیا ہے۔ اور وہ گنہگاروں کو توبہ کی جانب بلانے کے لیے آگیا ہے۔ اے برگشتہ، کلیسیائی رُکن، اُستاد آگیا ہے اور آپکو بلاتا ہے۔

اس اتوار دلہن پر رُوحُ القُدس کا کیا ہی شاندار اُنڈیلا جانا ہوگا جبکہ خُدا ایک بار پھر سے اپنے بچوں کو اکھٹا کرتا ہے اور ہمارے گھروں میں داخل ہوتا ہے، جو کہ ہمارا چرچ ہے، ہمارا جمع ہونا ہے، اور وہ ہمیں پکار کر کہتا ہے، ”اُستاد آتا ہے اور بلاتا ہے۔ جس چیز کی بھی ضرورت ہے، وہ پوری ہوچکی ہے۔“

بھائیوں اور بہنوں، ہونے پائے کہ لفظ ہمارے دلوں میں گہرے طور پر اثر کرجائیں۔ جس کسی چیز کی بھی آپکو ضرورت ہے، پس اُستاد آتا ہے اور وہ آپکو دیتا ہے۔

اے خُداوند، آسمانی باپ، یہ ایک بار پھر ہونے دے۔ یہ تمام باتیں جو میں نے کہی ہیں، ”یسُوع آگیا ہے اور تجھے بلاتا ہے۔“ جب وہ آتا ہے تو وہ کیا کرتا ہے؟ وہ بلاتا ہے۔ خُداوند، یہ ایک بار پھر سے ہونے دے۔ ہونے دے کہ آج رات رُوحُ القُدس لوگوں کے درمیان، یعنی رُوح کی-کی صورت میں خُداوند یسُوع آئے۔ ہونے دے کہ وہ آج رات آئے اور خود کو ظاہر کرے، اور اسی وقت خود کو ظاہر کرے۔

بردار جوزف برینہم

پیغام:64-0213 پھر یسُوع آیا اور بلایا