اے خُدا کے شاہکار،
وہ پوری حقیقی زندگی جو کہ ڈنٹھل، لٹکن، اور خول میں تھی، وہ پوری کی پوری ہم میں اکھٹی ہورہی ہے، ہم جو کہ خُدا کا شاہی بیج ہیں، ہم جو اُسکے شاہکار ہیں، اور جی اُٹھنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، ہم ہی وہ فصل ہیں جو کہ کاٹی جانے والی ہے۔ الفا اومیگا بن چکا ہے۔ اول آخر بن چکا ہے، اور آخر اول بن چکا ہے۔ ہم ایک عمل کے ذریعے آئیں ہیں اور اب ہم اُسکے شاہکار بن چکے ہیں، ہم جو کہ اُس میں سے ٹوٹا ہوا ایک ٹکڑا ہیں۔
پس دلہا اور دلہن یہ ایک ہی ہیں!
خُدا نے نبی کو ہم میں سے ہر ایک کا ںظارہ دکھایا، ہم جو کہ اُسکے شاہکار ہیں، یہ رویا میں تھا۔ جبکہ وہ وہاں خُداوند کے ساتھ کھڑا ہوا تھا اور اپنے سامنے سے دلہن کو گزرتا ہوا دیکھ رہا تھا، اُس نے ہم میں سے ہر ایک کو دیکھا۔ اور ہم تمام کی آنکھیں ٹھیک اُسکی جانب لگی ہوئی تھیں۔ اُس نے کہا ہم سب سے میٹھے لوگ تھے جو کہ اُس نے اپنی زندگی میں کبھی دیکھیں ہوں۔ وہاں ہمارے متعلق ہی بات چل رہی تھی۔ ہم اُسکی نظر میں بہت ہی خوبصورت تھے۔
یاد رکھیں، یہ رویا دلہن کے متعلق تھی؛ کہ وہ کیسی نظر آئے گی، اور ہمیں بتایا گیا کہ وہ کیا کر رہی ہوگی۔ اسے غور سے سنیں۔
یہ تمام قوموں سے اکھٹی ہوکر ہی، دلہن بنے گی۔ اُن میں سے ہر ایک کے لمبے بال تھے، اُن نے میک اپ نہیں کیا ہوا تھا، اور وہ نظر آنے میں واقعی ہی خوبصورت لڑکیاں تھی۔ اور وہ مجھے دیکھ رہی تھیں۔ یہ دلہن کی نمائندگی ہے جو کہ تمام قوموں میں سے نکل کر آرہی ہے۔ دیکھیں؟ وہ، اُن میں سے ہر ایک قوم کی نمائندگی کر رہی تھی، جبکہ وہ ٹھیک کلام کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھی۔
پس دلہن، مجھے یہ دوبارہ کہنے دیں، دلہن، ہر ایک قوم میں سے تھی اور اُنکی آنکھیں اُنکے پاسٹر بھی تھی، یا پھر کسی آدمیوں کے گروہ پر… نہیں، ایسا اُس نے بالکل بھی نہیں کہا۔ اُن تمام کی نظریں نبی پر تھیں، اور وہ سب نبی کو دیکھ رہی تھیں۔
جب تک اُنہوں نے اپنی آنکھوں کو نبی پر لگائے رکھا، تو وہ کامل طور پر ہی آگے بڑتے رہے۔ لیکن پھر اُس نے ہمیں خبردار کیا، کہ کوئی چیز واقعی ہوئی۔ وہاں کچھ نے اپنی آنکھوں کو اُس پر سے ہٹا لیا اور کسی اور چیز کو دیکھنا شروع کردیا جسکی وجہ سے وہ افراتفری میں پڑ گئے۔
اور، پھر، مجھے اُسے دیکھنا پکڑا۔ کیونکہ اگر میں نہیں دیکھونگا تو اُسکے قدم کلام سے ہٹ جائیں گے، جبکہ وہ گذر رہی ہے، اگر وہ ایسا کرتی ہے تو۔ شاید یہ میرا وقت ہی ہوگا، جب میرا کام ختم ہوجائے گا، غور کریں، یا جب میرا کام مکمل ہوجائے گا، یا جو کچھ بھی یہ ہے۔
اسے اُس پر نظر رکھنی پڑی، نہیں تو اُسکے قدم ہٹ جائیں گے جبکہ وہ گذر رہی ہے۔ لیکن پھر وہ کہتا ہے شاید یہ میرا ہی وقت ہے، جب میں ختم ہوجاؤنگا، جب میں یہاں نہیں ہونگا، وہ شاید اپنی قطار سے ہٹ جائیں گے اگر وہ اپنی نظریں اُس پر نہیں رکھیں گے۔
وہ بالکل سادگی سے دلہن کو خبردار کررہا تھا، آپکو ضرور ہی اپنی آنکھیں خُدا کی آواز پر لگانی چاہیے جو کہ ٹیپس ہر ہے۔ یہی خُدا کا آج کے لیے مہیاہ کردہ راستہ ہے۔ یہی وہ آواز ہے جو دلہن کو متحد اور کامل کریگی۔ اگر آپ اپنی آنکھیں اور کان اسے آواز سے ہٹا لینگے، تو پھر آپ لائن سے ہٹ جائیں گے اور افراتفری میں جا ملیں گے۔
ہر ایک میسج سادہ اور سادہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ قادرمطلق خُدا ہے جو ہمارے سامنے آشکارا ہوگیا ہے، جو اپنی دلہن کو پوشدہ من سے بھر رہا ہے وہ کھانا جو صرف ہم ہی کھا سکتے ہیں۔ یہ دوسروں کے لیے بہت ہی سخت ہے، لیکن یہ دلہن کے لیے چھپا ہوا کھانا ہے۔
کیا ہی شاندار شکرگزاری دلہن کررہی ہے، جو کہ کلام سے کھا رہی ہے، اور اُسکے کامل کلام کی شاہکار دلہن بنتی جارہی ہے۔
یہ اکیلی کھڑی ہوتی ہے، بالکل دلہے کی طرح، ”جو کہ آدمیوں سے رد کیا گیا، چرچز سے نکالا اور رد کیا گیا۔“ دلہن بھی بالکل اسی طرح کھڑی ہوتی ہے۔ یہ کیا ہے؟ یہ اُسکا شاہکار ہے، دیکھیں، یہ اُسکا کلام ہے جسکے ذریعے وہ کام کرتا ہے، اور اسے ظاہر کرتا ہے۔ پس یہ رد کرنا ہی ہے!
ہمارے ساتھ اتوار کو 12:00 بجے، جیفرسن ویل ٹائم پر جڑیں، جبکہ خُدا اپنے عظیم فرشتہ کے وسیلہ ہم سے بات کرتا ہے، اور ہمیں تراشتا ہے اور پولش کرتا ہے تا کہ ہم خُدا کے شاہکار بن جائیں۔
برادر جوزف برینہم
پیغام: شاہکار 64-0705
کلام سے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:
Isaiah 53:1-12
Malachi 3:6
St. Matthew 24:24
St. Mark 9:7
St. John 12:24 / 14:19