25-1012 شِکستہ دِلی

Message: 63-0901E شِکستہ دِلی

PDF

BranhamTabernacle.org

اے ٹیپ کی دلہن،

اب آپ لوگ جو کہ ٹیپس پر موجود ہیں۔

خُداوند، ہم کیسے اظہار کے ساتھ آغاز کرسکتے ہیں کہ یہ چھوٹے چھ لفظ ہمارے لیے کیا معنی رکتھے ہیں، وہ جو کہ یسُوع مسیح کی دلہن ہے؟ یہ ہمارے لیے اس زمانے کا پیغام کا مکاشفہ ہے۔ یہ خُدا ہی ہے جو کہ اپنے فرشتہ پیامبر کے وسیلہ ہم سے بات کر رہا ہے اور ہمیں بتا رہا ہے، ” میں جانتا ہوں کہ تم میری آواز کے ساتھ ٹھہرے رہو گے۔ میں جانتا ہوں کہ میرا کلام جو کہ ٹیپس پر ہے وہ تمہارے لیے کیا معنی رکھے گا۔ میں جانتا ہوں کہ تمہارے پاس اس بات کا مکاشفہ ہوگا کہ یہ تمام پیغام جو کہ میں نے ٹیپس پر فرمائے ہیں یہ آج کے زمانہ کے لیے ٹوکن ہیں۔“

” میں نے اپنی آواز کو مقناطیسی ٹیپس پر رکھ دیا ہے؛ کیونکہ ان پیغامات نے ہی پوری دُنیا کو سمیٹنا ہے۔ پس ہزاروں اور ہزاروں مرتبہ لوگ ہونگے ہیں جو کہ میری آواز کو ٹیپس پر سنے گے اور اُنکے پاس مکاشفہ ہوگا کہ یہی میری منسٹری ہے۔ یہی آج کے لیے رُوحُ اُلقدس ہے۔ یہی میرا ٹوکن میسج ہے۔“

” میں نے اپنے وفادار خادم پوری دُنیا میں بھیجے ہیں تا کہ وہ میری منسڑی کا اعلان کریں۔ اور جب وہ واپس آئے، تو اُنہوں نے مجھے بتایا،’ہم نے ٹیپس کو چلانے کے وسیلہ آپکے حکم کی تابعداری کی‘ ہم نے ایسے لوگوں کو تلاش کیا جنہوں نے ہر ایک پیغام پر ایمان رکھا۔ اُنہوں نے اپنے گھر کو ہی چرچ بنا لیا ہے تا کہ پیغام کو حاصل کریں۔ ہم نے اُنہیں بتایا، ہر ایک جو کہ نشان کے نیچے آجائے گا، جو کہ اس زمانہ کا پیغام ہے، وہ بچ جائے گا۔“

پس وقت آچکا ہے کہ ہر ایک شخص اپنے آپکو کو پرکھے اور پوچھے، کہ آج کے لیے خُدا کا کامل راستہ کیا ہے؟ پس نبی کا پیغام ایک مرتبہ بھی ناکام نہیں ہوا۔ یہ ہمیشہ واحد طور پر ہی سچا ثابت ہوا ہے، اور یہی وہ واحد چیز ہے جو کہ دلہن کو متحد کریگی۔

جو کچھ بھی اُس نے فرمایا وہ بالکل ویسے ہی ہوا جیسا اُس نے کہا تھا کہ ہوگا۔ پس آگ کا ستون اب بھی ہمارے ساتھ موجود ہے۔ پس خُدا کی آواز اب بھی ہم سے ٹیپس کے وسیلہ بات کر رہی ہے۔ پس نبی نے ہمیں بتایا ہے کہ خُدا تب ہی ہمارے پاس سے گزرے گا جب وہ نشان کو دیکھے گا۔ یہ ہم سب کے لیے مایوسی کا وقت ہے کہ ہم نشان کے پیغام کے نیچے ہوجائیں۔

ہم نے خُدا کے عظیم ہاتھ کو اس آخری وقت میں دیکھا ہے۔ اُس نے ہمیں اپنے کلام کا حقیقی مکاشفہ دیا ہے اور یہ ہمارے پاس بطور ٹوکن نشان کے وسیلہ آیا ہے۔ اب، جبکہ ہم ٹوکن کے نشان کے نیچے ہیں، تو آئیں اکھٹے ہوتے ہیں اور اس مایوسی کے وقت میں پاک عشا کو لیتے ہیں؛ جبکہ ہم جانتے ہیں کہ خُدا بہت ہی جلد عدالت لگانے کو ہے۔

میں آپ میں سے ہر ایک کو دعوت دینا چاہوں گا کہ آپ پیغام کو سنیں اور پاک عشا اور پاؤں دھونے کی عبادت اس اتوار کو کریں، جبکہ ہم پیغام کو سنتے ہیں: شکستہ دلی 63-0901E۔

پس پیغام اور پاک عشا کی عبادت وائس ریڈیو پر 5 بجے جیفرسن ویل ٹائم پر ہوگی۔ مہرائے مہربانی آپ اپنے لوکل ٹائم پر 5 بجے عبادت کرنے میں آزادی کو محسوس کریں آگر آپ چاہیں، جبکہ مجھے معلوم کہ وہ ایماندار جو کہ بیرونے ممالک میں رہتے ہیں اُنکے لیے ایک ہی وقت عبادت کرنا مشکل ہوجائے گا۔ پس عبادت کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنک موجود ہوگا۔
برادر جوزف برینہم۔

کلام سے پہلے پڑھنے کے لیے حوالہ جات:

Exodus 12:11
Jeremiah 29:10-14
St. Luke 16:16
St. John 14:23
Galatians 5:6
St. James 5:16