UMLAYETO: 62-0204 Selallo
Easter 2026
اے بادشاہی کے عزیز ہم وطنو،
اس بار کا ایسٹر ہم سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ یہ سب سے عظیم ترین ایسٹر ہوگا جو دلہن نے کبھی گزارا ہے۔ ہم بیٹے کی حضوری میں بیٹھے کے وسیلہ، پک رہے ہیں، اور پہچان رہے ہیں کہ ہم کون ہیں۔ یسُوع مسیح کی معموری ہم میں سے ہر ایک میں بطور اُسکا کلام، اُسکا آواز ظاہر ہورہی ہے، اور ایک عقاب سے دوسرے عقاب تک، چلا رہی ہے، اور ہمیں اپنی شادی کی ضافت کے لیے پکار رہی ہے۔
ہر سال اس وقت کے دروان دلہن آنے والے ایسٹر کے ہفتے کو لے کر ایک عظیم توقع کے تحت ہوتی ہے۔ ایک ایسا وقت جب وہ ہمیں پورے دُنیا میں سے لگاتار چار دن کے لیے متحد کریگا، جس میں ہم اُسکی پرستش کرینگے، اُسکا شکر کرینگے، اُسکی تعریف کرینگے؛ کیونکہ وہ جی اُٹھا ہے اور ہم میں سے ہر ایک میں رہ رہا ہے۔ پس دلہا اور دلہن ایک ہورہے ہیں۔
وہ ہمیں یہ خاص وقت دے رہا ہے تاکہ ہم اپنے چوگرد تمام دُنیاوی چیزوں کو بند کرکے صرف اُسکے ساتھ وقت گزاریں۔ تاکہ دُنیا کی طرف سے کوئی بھی پریشانی نہ ہو، جبکہ ہم اپنی دُنیا اُسکے ساتھ قائم کرتے ہیں۔ دروازوں کو بند کریں، تمام الیکڑونکس کو بند کردیں اور ہر اُس چیز کو جو ہمیں اُس سے دور کرتی ہے۔
ہم میں سے ہر ایک کی سب س عظیم خواہش یہی ہے کہ ہم اُسکے قریب رہیں۔ ہم اُسکے لیے زیادہ مقدس زندگی گزارنا چاہتے ہیں؛ تاکہ ہم اُسکی کامل مرضی میں رہ سکیں۔ اُسکی آمدثانی کے لیے تیار ہوسکیں۔ اس دُنیا میں، اور ہماری زندگی میں اس سے بڑھ کے ضروری اور کچھ بھی نہیں ہے۔
اُس نے ہمیں یہ خاص موقع اس لیے دیا ہے تاکہ ہم اُسکے ساتھ وقت گزار سکیں، اُس سے بات کرسکیں اور اُس پر غور کرسکیں۔ تاکہ اُسکی حضوری میں جاکر اپنے دلوں کو کھول سکیں۔ یہ اُسکی دلہن کی زندگی بدل دیگی!
وہ جانتا ہے کہ آپ میں سے کچھ بچوں، خاندانوں، اور ذمہ داریوں کی وجہ سے یہ کرنا مشکل ہوگا، لیکن اگر ہم اپنے ہر ایک فری سکینڈ کا فائدہ اُس سے بات کرنے سے کریں، اُسکے قریب جانے سے کریں، اپنے دل کھولنے سے کریں، تو پھر ہماری زندگی میں ایک ایسی تبدیلی آئیگی، کہ ہم دوبارہ پھر پہلے جیسے کبھی بھی نہ رہیں گے۔
جیسا اُس نے موسٰی کہ دنوں میں کیا جب وہ اپنے بچوں کو اُنکے گھروں میں لے آیا، کیونکہ لہو لاگو کردیا گیا تھا اور وہ اپنے آپکو اُنکے خروج کے لیے تیار کررہے تھے؛ بالکل اسی طرح ہی یہ خاص ایسٹر کا ہفتہ ہوگا جو اُس نے ہم میں سے ہر ایک کے لیے تیار کیا ہے۔
ہمارا سفرنامہ کچھ اس طرح ہوگا:
جمعرات
یہ جمعرات کی رات تھی جب خُداوند یسُوع نے اپنا آخری کھانا شاگردوں کے ساتھ کھایا تھا، اُس فسح کی یاد میں جو بنی اسرائیل کے خروج سے پہلے تھی۔ ہمارے پاس، اس مقدس ہفتے سے پہلے، کیا ہی موقع ہے تاکہ اپنے گھروں میں خُداوند کے ساتھ بات کرسکیں، اور اُس سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، اور اُس سے ہر وہ چیز مانگیں جسکی ہمیں دروان سفر ضرورت ہے۔
آسمانی باپ، ہم ابدیت کے اس پار، ایک بار پھر سے اکھٹے جمع ہوکر، اسکے لیے شکرگزار ہیں۔ اور ہم آج صبح ایک نئے زور کی جانب دیکھ رہے ہیں جو تیرے پاس سے آتا ہے۔ ہم بطور اسرائیلی بچے جمع ہوئے ہیں جیسے وہ صبح سویرے ہوا کرتے تھے، تاکہ وہ اُس من کو حاصل کرسکیں جو اُنکے لیے پوری رات مہیاہ کیا جاتا تھا، تاکہ آنے والے دن کے لیے وہ گذر بسر کرسکیں۔ آج صبح بھی، ہم رُوحانی من کو اکھٹا کررہے ہیں، جو کہ سفر کے دروان ہمیں طاقت مہیاہ کریگا۔
آئیں ہم سب ملکر 6 بجے لوکل ٹائم کے حساب سے 62-0204 عشائے ربانی کو سنیں گے، اور پھر نبی ٹیپ کے ختم ہونے پر ہمیں ہماری خاص عشائے ربانی اور پاؤں دھونے تک لے کر جائے گا، جو کہ لائف لائن ایپ پر (انگلش) میں چل رہی ہوگی، یا آپ عبادت کو انگلش یا دیگر زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں دیے گئے لنک کو دبا کر۔
جمعہ
ہم اپنے گھرانوں کے ساتھ صبح 9 بجے دُعائیہ حالت میں جائیں گے، اور پھر دوبارہ سے 12 بجے، ہم خُداوند کو دعوت دینگے تاکہ وہ ہمارے ساتھ رہے اور ہمارے گھروں کو رُوحُ القُدس سے بھرے جبکہ ہم اپنے آپکو اُسکے لیے مخصوص کرتے ہیں۔
ہونے پائے کہ ہمارا ذہن اُس دن کلوری پر جائے، جو کہ 2000 پہلے واقعہ ہوا تھا، اور ہم اپنے نجات دہندہ کو صلیب پر لٹکا ہوا دیکھیں۔ آئیں اُس عظیم قیمت کو یاد کرتے ہیں جو اُس نے ہمارے لیے ادا کی۔ وہ خُدا کا بے گناہ بیٹا تھا، لیکن اُس نے وہ سب دکھ اُٹھائے جو کوئی بھی آدمی نہیں اٌٹھا سکتا، کیونکہ ہمارے گناہوں کو بوجھ اُس پر تھا۔
اُسے پاتال میں بطور مجرم بھیجنا پڑا (سمجھے؟)، کیونکہ اُس نے ہمارے گناہوں کو اُٹھا لیا تھا۔ اور مسیح موا، ایک راستباز ہوتے نہیں؛ بلکہ وہ ایک گنہگار موا۔ سمجھے؟ مسیح نے خود کبھی کوئی گناہ نہیں کیا، لیکن اُس نے ہمارے گناہوں کو اپنے اُوپر لے لیا۔
پھر12:30 بجے، آئیں ہم اپنے گھروں میں اکھٹے ہوتے ہیں جبکہ ہم سنیں گے: 57-0419 کاملیت۔
پھر عبادت کے فوراً بعد خُداوند کی مصلوبیت کی یاد میں، ہم دُعا میں اکھٹے جُڑیں گے۔
ہفتہ
ہم ایک بار پھر سے دُعا میں صبح 9 بجے اور 12 بجے متحد ہونگے، اور ہمارے دلوں کو اُن عظیم چیزوں کے لیے تیار کرینگے جو وہ ہمارے درمیان کریگا۔
میں اُسے کہتا سن سکتا ہوں، ”شیطان، یہاں آ!“ اب یہ بوس ہے۔ وہ آگے بڑھا، اُس نے موت اور جہنم کی کُنجی کو اُس سے لے کر، اپنی طرف لٹکا لیا۔ ”میں تجھے ایک نوٹس دینا چاہتا ہوں۔ تو کافی دیر تک ایک جھوٹا رہا ہے۔ میں کنواری سے پیدا ہوا زندہ خُدا کا بیٹا ہوں۔ میرا خون ابھی بھی صلیب پر گیلا ہے، اور قرضے کو پورا طرح سے ادا کیا جاچکا ہے! اب مزید تیرا کوئی حق نہیں ہے۔ تو ننگا ہوچکا ہے۔ ان کُنجیوں کو مجھے دے دے!“
پھر 12:30 بجے، ہم سب اکھٹے ہونگے تا کہ کلام کو سن سکیں: 57-0420 تدفین۔
پس دُنیا کے چوگرد دلہن کے لیے کیا ہی ریڈ لیٹر ڈے ہوگا۔
پھر عبادت کے فوراً بعد ہم دُعا میں اکھٹے ہونگے۔
اتوار
آئیں ہم پہلے صبح سویرے اُٹھے گے جیسے بردار برینہم نے صبح میں کیا جب اُسکے ساتھی، رابن پرندے نے آکر، اُسے صبح 5 بجے اُٹھایا تھا۔ آئیں خُداوند کا شکر کرتے ہیں جبکہ اُس نے یسُوع کو قبر میں سے اُٹھا کھڑا کیا ہے:
آج صبح پانچ بجے، میرے چھوٹے دوست نے جسکا سینہ لال ہے اُس نے میری کھڑکی کی جانب اُڑان بھری اور آکر مجھے آُٹھایا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے اُسکا چھوٹے دل پھٹ پڑے گا، جبکہ وہ کہہ رہا تھا، ”وہ جی اُٹھا ہے۔“
پھر 9 بجے ایک بار پھر سے دُعائیہ قطار بنائیں گے، اور ایک دوسرے کے لیے دُعا کرینگے اور اپنے آپکو خُدا کی آواز کے لیے تیار کرینگے۔
پھر 9:30 بجے، ہم سب اکھٹے جمع ہونگے جبکہ ہم ہمارے ایسٹر کے پیغام کو سنیں گے: 65-0418M یہ سورج کا طلوع ہونا ہے۔
پھر 12:00 بجے، ہم اپنی آوازوں کو بلند کرینگے اور جی اُٹھنے والی طات کے لیے اُسکا شکرادا کرینگے۔
پھر 3:00 بجے، آئیں ایک بار پھر سے دُعا میں متحد ہوں، اور اُس عظیم ہفتے کے لیے اُسکی شکرگزاری کریں جو اُس نے اپنے ساتھ ہمیں دیا ہے اور اپنی دلہن کے ساتھ بھی جو کہ پوری دُنیا کے چوگرد ہے۔
میرے اُن بھائیوں اور بہنوں کے لیے جو باہر کے ممالک رہتے ہیں، پچھلے سال کی طرح، میں آپکو دعوت دونگا کہ ہمارے ساتھ جیفرسن ویل ٹائم پر متحد ہوں، اُس تمام دُعائیہ اوقات کے لیے جو شیڈول میں ہیں۔ اگرچہ، مجھے اندازہ ہے، کہ جمعرات، جمعہ، اور ہفتہ کی دوپہر کو جیفرسن ویل کے حساب سے ٹیپس پلے کرنا آپ میں سے بہتوں کے لیے بہت ہی مشکل ہوگا، تو برائے مہربانی آپ ان پیغامات کو اُس وقت چلانے میں آزادی محسوس کریں جب آپکے لیے آسانی ہو۔ لیکن، میں چاہونگا، کہ ہم سب اتوار کے پیغام کے لیے ایک ہی وقت پر جُڑیں جوکہ صبح 9:30 بجے ہوگا، جیفرسن ویل ٹائم پر، تا کہ ہم سب ملکر اتوار کے پیغام کو اکھٹا سن سکیں۔
مزید میں آپکو دعوت دینا چاہونگا اور آپکے بچوں کو بھی کہ Creations Projects, Journaling, and Recipes کا بھی حصہ بنیں، جس سے آپکی پوری فیملی لطف اندوز ہوسکتی ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ آپ اُنہیں پسند کرینگے جبکہ وہ تمام کلام کے اُوپر ہی ہیں جنہیں ہم اس ہفتے میں سنیں گے۔
ہفتے کے شیڈول کے لیے، عشائے ربانی کی تیاری کی تمام معلومات، اور Creation Projects کے لیے چیزیں، اور باقی معلومات بھی، لنکس پر موجود ہیں۔
آئیں اس ایسٹر کے ہفتے میں اپنے فون کو بند کرتے ہیں سوائے تصویریں لینے کے، قوٹ آف دی ڈے سننے کے، اور ٹیبل ایپ سے ٹیپس کو سننے کے لیے، اور لائف لائن ایپ کے اسعتمال کے QOTD, Apps. لیے، جو کہ ڈاؤن لوڈ لنک پر ہے۔
یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں آپکو اور آپکے خاندان کو دُنیا کے چوگرد دلہن کے ساتھ اکھٹا ہونے کے لیے دعوت دے رہا ہوں اس ہفتے کے لیے جو کہ پورے طور پر پرستش، تعریفیں، اور شفا سے بھرا ہوا ہے۔ میں ایمان رکھتا ہوں حقیقی طور پر یہ ہفتہ آپکی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیگا۔
بردار جوزف برینہم
26-0329 Melkisedeke Enwa Ke Mang?
26-0322 Lenyalo Le Hlalo
UMLAYETO: 65-0221M Lenyalo Le Hlalo
26-0315 Nqalo Eo Modimo A E Kgethileng Ho Mo Sebeletsa
UMLAYETO: 65-0220 Nqalo Eo Modimo A E Kgethileng Ho Mo Sebeletsa
26-0308 Kajeno Lena Lengolo Lena Le Etsahetse
UMLAYETO: 65-0219 Kajeno Lena Lengolo Lena Le Etsahetse
26-0301 Peo Ha Se Mojalefa Hammoho Le Lekgapetla
26-0222 Monna Ya Balehelang Hole Le Sefahleho Sa Morena
UMLAYETO: 65-0217 Monna Ya Balehelang Hole Le Sefahleho Sa Morena
26-0215 Lipotso Le Likarabo #4
UMLAYETO: 64-0830E Lipotso Le Likarabo #4
26-0208 Lipotso Le Likarabo #3
UMLAYETO: 64-0830M Lipotso Le Likarabo #3